نواب شاہ شہر کا مشہور ہوٹل ( قاضی ہوٹل) گول والا کمپلیکس پر مسلح افراد کی شدید توڑ پھوڑ مالکان اور ویٹروں پر شدید تشدد کھانے کے دیگچے روڈ پر پھینک دئیے تاجر اتحاد کے کو چیئرمین کامران قیوم قریشی موقع پر پہنچ گئے
ڈی سی مٹیاری کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات ٹول پلازہ دو دن کے لئے بند کرنے کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔
سکرنڈ۔
سکرنڈ کے قریب سرہاڑی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 40 سالہ مسمات عزیزان اور اس کا 4 سالہ بیٹا سعید احمد ڈھیو گائوں بنگل ڈاھیو کے رہائشی جاں بحق ہوگئے۔ . جبکہ صدام نامی شخص زخمی ہوا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال سکرنڈ لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جب لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
پیپلز بس سروس کا سکرنڈ سے نوابشاہ افتتاح ۔۔۔سکرنڈ سے نوابشاہ 6 بسیں چلائی جائیں گی جو اے سی آفس سکرنڈ سے نوابشاہ زیرو پوائنٹ تک چلیں گی کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے تحت ہفتہ وار درس قرآن کا چھوٹا سا کلپ۔
درس قرآن میں شرکت کے لئے ہر جمعہ نماز مغرب کے بعد الخدمت فلٹر پلانٹ پر خود بھی شریک ہوں اور دوست احباب کو بھی شریک کروائیں۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں وہاں آگ لگی
جسے اس دنیا کا
سب سے مہنگا ترین
اور پوش علاقہ کہا جاتا ہے،
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اور ارب پتی بزنس مین
لوگوں کے گھر یہاں موجود ہیں دنیا کا ہر مہنگا برانڈ
اور گاڑی ان گھروں میں ملے گی
جہاں سب ارائیش موجود ہیں مگر پلک جھپکتے ہی سب کچھ خاک ہو گیا
*چین کے دور افتادہ ضلع تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 53 افراد ہلاک، 62 زخمی، متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں*
*زلزلہ منگل کو صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) شدت 7.1 تھی، امریکی جیولوجیکل سروے*
*زلزلے کا مرکز تبت کے علاقے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جھٹکے بھارت، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کیے گئے، امریکی جیولوجیکل سروے اور چینی زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹس*
*سی ای این سی نے کہا کہ اگرچہ اس خطے میں زلزلے عام ہیں، لیکن منگل کو آنے والا زلزلہ گزشتہ 5 سال میں 200 کلومیٹر کے دائرے میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔*
*’ سب کچھ ہل کر رہ گیا’*
*کٹھمنڈو کے علاوہ نیپال میں ایورسٹ کے قریب بلند و بالا پہاڑوں میں لوبوچے کے آس پاس کے علاقے بھی زلزلے اور ضمنی جھٹکوں سے لرز اٹھے۔*
الجزیرہ کی رپورٹر نے بیجنگ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے آنے والی تصاویر میں کئی عمارتیں اور مکانات منہدم دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹر نے بتایا کہ زلزلے کے شکار علاقے دور دراز پہاڑی دیہات ہیں جہاں رسائی مشکل ہے اور اب موسم سرما کے دوران وہاں تک پہنچنا مزید مشکل ہے، علاقے میں شدید سردی ہے اور یہاں سے کوئی بھی بڑا شہر قریب نہیں ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چین کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے ر
سکرنڈ کے سونارا بازار میں امریش کمار سنار سے پیسے چھیننے کی مبینہ کوشش ۔ ڈکیت کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔
افسوسناک حادثہ
مورو کے نزدیک المناک حادثہ حیدر آباد سے شادی میں شرکت کرکے نوشہروفیروز جانے والی تگر برادری کی وین دھند کی وجہ سے ٹرالر سے ٹکرا گئی ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق 16 زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے نواحی گاؤں فاضل تگر کے رہائشی حیدر آباد کے معروف سرجن ڈاکٹر محمد پریل تگر کی بیٹی کے دعوت ولیمہ میں شرکت کرکے واپس اپنے گاؤں آ رہے تھے کہ مورو کے نزدیک چوتھا میل کے مقام پر دھند کی وجہ سے تیز رفتار وین ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 16 مسافر زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو مورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 مسافروں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں علی محمد۔ مولا بخش۔ ظہیر علی۔ فیصل تگر۔ بارہ سالہ طوطی اور مسمات شریفاں شامل ہیں
جاں بحق افراد کی نعشوں کو نوشہروفیروز کے گاؤں فضل تگر منتقل کر دیا گیا ہے
آمریکی منتخب صدر کے مشیر رچرڈ گرنیل "فری عمران خان
Grenell: Pakistan needs to release Imran Khan from prison. Friends of Richard Grenell
عالمی سطح پر ظلم کا دور ختم ہو رہا ہے۔ حافظ نصر اللہ چنہ
افغانستان، بنگلہ دیش، شام میں طاغوت اور اس کے آلہ کاروں کو شکست ہوئی۔ حافظ نصر اللہ چنہ
وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا ہو گا۔ حافظ نصر اللہ چنہ
لوگ ظلم و جبر، لاقانونیت، رشوت اور کرپشن کے نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔ حافظ نصر اللہ چنہ
جماعت اسلامی سکرنڈ کی جانب سے ماہانہ درس قرآن میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنہ صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے وفاداری کا حق یہ ہے کہ اس زمین پر ان کا نظام نافذ کیا جائے، انہوں نے قرآن کی متعدد آیات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زندگی سے متعدد مثالوں سے سمجھایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری زندگی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کی، ان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارا کام اقامت دین کی کوشش کرتے رہنا ہے، ہماری تعداد بے شک کم ہو، لوگ ہم پر طعنے کستے ہوں تو کسا کریں لیکن اللہ جب چاہتا ہے چھوٹے سے لشکر کو بڑی بڑی طاقتوں کے مقابلے میں فتح و نصرت سے نوازتا ہے، آج کے دور میں افغانستان امریکہ اور درجنوں ممالک پر مشتمل نیٹو کی افواج کو شکست سے دوچار کرتا نظر آتا ہے تو دوسری طرف بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ تمام تر سازشوں کے باوجود شکست کھاتی