Islamic Tech with Aroosh

Islamic Tech with Aroosh Analyst
Best Urdu Qouets
(1)

28/05/2024

چار زیرو ایک ساتھ لکھیں

Challenge(Fail 99%)

🎉 Facebook recognized me as a top rising creator this week!
01/04/2024

🎉 Facebook recognized me as a top rising creator this week!

I've received 39,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
11/03/2024

I've received 39,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

07/03/2024
I've received 24,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
01/03/2024

I've received 24,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

29/10/2021

ریاست کی رِٹ ، ایمان کا مسئلہ یا مکافاتِ عمل
✍️ عروش کولییکشن

احباب ِ گرامی ؛ آج مورخہ 28 اکتوبر کو جب میں یہ لکھنے جا رہا تو بخدا شاید پہلی دفعہ ایسے ہو رہا جب خود کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا لکھوں ، کس پر لکھوں اور کہاں سے لکھنا شروع کروں ؟

اگر یاد آ رہا تو مصطفی زیدی کا وہ شعر کہ

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے

عجیب سی کیفیت ہے ، شاید زندگی میں کبھی اتنا محتاط ہو کے نہ سوچا نہ لکھا جتنا آج ہوں یا کوشش کر رہا

لبیک تحریک کہاں سے شروع ہوئی ، ان کے اغراض و مقاصد کیا تھے؟
انکو کس نے لانچ کیا ؟ وقت کے ساتھ ساتھ یہ کیسے اپنی پوزیشنز بدلتے گئے
لمبی کہانی ہے ۔۔ مگر ہر کسی کو معلوم بھی ہے
میاں صاحب کی حکومت میں جب دھرنے اپنے عروج پہ تھے تو ان کے بیچ میں لبیک نے بھی اپنا کھاتہ کھولا ۔۔ مگر یہاں یہ کہنا ضروری ہے کہ بنیادی طور پہ اس تحریک کا آغاز منطقی تھا اور انکے اس وقت کے مطالبات بھی سمجھ آتے تھے
ایک بنیادی عقیدے ختم نبوت سے شروع ہونے والی تحریک کب اور کیسے متشدد ہو گئی
کب اس کے کارکنان کے ہاتھ میں قرآن و حدیث کی تعلیمات کی بجائے ڈنڈے اور آتشین اسلحہ آیا یہ بات سمجھ سے باہر ہے اور شاید ہضم کرنا بھی مشکل ہو رہا
اگرچہ ان کے مطالبات منطق پہ مبنی تھے اور شاید اب بھی ہیں مگر کیا کیجئے گا صاحب کہ منطق بیچارہ تو اس ملک میں جا بجا بکھرا پڑا ہے اور کوئی اس کو نہ دیکھنے والا نہ پوچھنے والا

اچانک سے کیسے ہو گیا کہ ایک مکمل پرامن جماعت اس قدر بدلی کہ اب روکے نہیں رُکتی
یہ کونسے مذہب کی پاسداری ہے بھیا کہ آپ ڈنڈا بردار لشکر لئے اپنے ملک کی املاک پہ چڑھ دوڑے ہو
یہ کونسی نئی جہت عطا کی آپ نے اپنے عقیدے کو کہ اپنے ملک کے اداروں اور ملازمین کو سرعام مارنا شروع کر دیا آپ نے ؟
آپ کے مطالبات بظاہر درست ضرور ہوں گے مگر معاف کیجئے گا آپکا طریقہ کار غلط ہے ؟
آپ انجانے میں وہی کر رہے جو دشمن چاہتا ہے
بھلے آپ کسی کے آلہ کار نہ ہوں گے مگر آپ جانے انجانے میں کر وہی رہے کہ جو دشمن چاہتا ہے
پکڑنا کان کو ہی ہے ، اِدھر سے پکڑ لیں یا اُدھر سے

دوسری طرف ایک وقت تھا کہ ہمارے موجودہ وزیرِ اعظم کنٹینر شریف پہ دوران ِ “بھاشن” یہ فرماتے نظر آتے تھے کہ وزیراعظم کو گریبان سے پکڑ کے اس کے دفتر سے باہر لاؤ ، سول نافرمانی چلاؤ ، بل جلا دو ، بیرون ملک پاکستانیو ، ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجو
دوسری طرف اپنے آپ کو ختم نبوت کا چیمپئن کہلوانے والے شوخے اور شوقیہ فنکار اور موجودہ وزیر ِ داخلہ صاحب بارہا یہ کہتے سُنے گئے کہ جلا دو ، گھیراؤ کرو اور میں وزیر اعظم کو آخری وارننگ دیتا ہوں کہ باز آ جاؤ ورنہ لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایسی تحریک چلے گی اور تمہاری حکومت کو یہ ہو گا وہ ہو گا
اور آج جب وہی تحریک ِ لبیک جسکو آپ نے چارہ فراہم کیا ، جسکو آکسیجن دی ، جسکو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے یا استعمال کیا یا انکو اشتعال دیا تو آج جب وہ آپ کے سر چڑھ دوڑے ہیں تو آج آپ کو اپنے ایمان کی فکر کیوں نہیں ہے ؟ کل تو یہ آپ کے “ہیرو”تھے آج “ولن” کیسے ہو گئے بھیا ؟
میرے نزدیک یہ مکافاتِ عمل کی بھی ایک شکل ہے جو گڑھا آپ کل دوسروں کے لئے کھودتے رہے جلد یا بدیر آپ خود اسی میں آپ گرنے جا رہے ہو

اقتدار کے بھوکے ان مداریوں کی چالیں تو ملاحظہ کیجئے کہ جب یہی جماعت میاں صاحب کی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج تھی تو اسوقت کی حکمران جماعت کے نزدیک تب غلط تھی
مگر
آج صحیح ہے
اور
یہی کام خان صاحب اینڈ کمپنی نے کیا ، تب یہ صحیح تھے اور آج غلط ہیں

ایک عجیب کھچڑی ہے جو پکائی جا رہی
تصویر کو ایک رُخ کو دیکھو تو ایک صحیح نظر آتا
دوسرے رُخ پہ جاو تو دوسرا
اور
دراصل یہی اصل کامیابی ہے ان قوتوں کی جو ان سب ڈراموں کے پیچھے کام کر رہی ہوتی ہیں
یہاں سے ہی موقع ملتا ہے بیرون ملک میں میرے وطن ِ عزیز کے خلاف سرگرم قوتوں کو کہ وہ ان بکھرے خیالات کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کریں

آج جب حکومت برملا یہ کہہ رہی کہ بھائی انکو تو بیرون ملک سے اسپورٹ حاصل ہے تو کیا کل جب یہ پچھلی حکومت میں سرگرم تھے تو آپ بھی انکا ساتھ بیرون ملک کی قوتوں کے کہنے پہ دے رہے تھے؟

کل انکی حمایت میں نعرے تھے
کل جن اداروں کو آپ ان کی احتجان کو تحریک دینے کے لئے استعمال کر رہے تھے
آج انہی کو پنجاب میں ان کے خلاف آپریشن کے لئے لانچ کر رہے ہیں

آج ایک عام پاکستانی کیا سوچ رہا ؟
یہی ناں کہ کب تلک سب ملکر اپنی اپنی طاقت بچانے ، حاصل کرنے یا دوسروں کو نیچا دکھانے کے لئے مذہب کو استعمال کرتے رہو گے
اس ملک کی اساس کے ساتھ آپ اقتدار کے بھوکوں کا “کھلواڑ” کب ختم ہونا ہے
اور
کتنی ماؤں کے بچے مار کے آپکو آرام آنا
اپنی عیاشی ، دھونس دھاندلی کو برقرار رکھنے کو کب تلک آپ ہماری آکسیجن روکتے رہو گے؟

یہ گھٹن ، یہ بے بسی اور لاچارگی کب تک اس قوم کا مقدر رہے گی؟

ڈرو اس وقت سے کہ جب یہ سارے مہرے ، مہرے نہ رہیں گے

میدان سجے گا اور آپ سب مفاد پرستوں ، استحصالی کرداروں کو بیچ میدان میں لٹکایا جائے گا
مگر
مجھے ڈر ہے ، واللہ خوف ہے کہ اسکی قیمت کہیں اتنی بڑی نہ ادا کرنی پڑھ جائے کہ نہ میرا قلم لکھنے کو آزاد رہے
اور
نہ آپ کے پاس پڑھنے کی آزادی باقی بچے

لہذا

فکر کیجئے ، کیونکہ جو قومیں فکر چھوڑ دیتی ہے ، شعور ان سے روٹھ جاتا ہے اور جب ایسا ہو جائے تو پھر

اس قوم کو قوم کہنے کا خواب ، صرف خواب رہ جاتا ہے

تبھی کہا کرتا ہوں کہ جب فکر ختم تو ذکر ختم

اپنا ، اپنے اہل و عیال اور بالخصوص اپنے ضمیر کاُ بہت سارا خیال کیجئے گا
اللہ کریم آپ کے ، آپکی اولاد ، اہل و عیال اور بالخصوص اس ملک پاکستان کی اساس کے حامی و ناصر رہیں
آمین

ہم تو صدا گو تھے ، ہمارا کیا تھا

20/09/2021
19/09/2021

روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے،انسانی صحت کےلیے اس جادوئی پھل کے بہت سارے فوائد،ہرسال ستمبرکےتیسرے ہفتے میں۔۔۔ اِیٹ این ایپل ڈے۔۔۔منایاجاتاہے،ماہرین صحت کہتے ہیں جب آپ کا دل کچھ کھانے کو چاہے تو ایک سیب کھا لیں،یہ پھل بےشماربیماریوں کے خلاف ڈھال بن جاتا ہے

16/09/2021

Avilable

16/09/2021

Special discount offer on bedsheets

11/09/2021

All dresses avilable on reaspnable price

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Tech with Aroosh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic Tech with Aroosh:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Digital creator in Rawalpindi

Show All