Opinion HD

Opinion HD Podcast/Vlog/Interviews
(1)

07/11/2024

وزیر اعظم نے ہیلتھ اور تعلیمی پیکج کی نوید سنا ڈالی ،محکمہ ان لینڈ ریونیو میں تبادلے کیوں کئے گئے ،کمشنر ساوتھ کے لئے بڑے ٹاسک سامنے آگئے

آج مورخہ 6 نومبر 2024ء کو کمشنر ان لینڈ ریوینیو (ساؤتھ زون) نے ضلع بھمبر میں واقع تمام تمباکو انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ تمام...
06/11/2024

آج مورخہ 6 نومبر 2024ء کو کمشنر ان لینڈ ریوینیو (ساؤتھ زون) نے ضلع بھمبر میں واقع تمام تمباکو انڈسٹریز کا دورہ کیا۔ تمام فیکٹریز کی مشینری اور سگریٹ پروڈکشن کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی تیاری اور نقل و حمل کے ریاستی و ملکی معیشت پہ منفی اثرات سے آگاہ کیا گیا اور اس بابت حکومت آزاد جموں وکشمیر کی زیرو ٹالرینس پالیسی کا سختی سے اعادہ کیا گیا۔ اس بارے میں انڈسٹری مالکان اور انلینڈ ریونیو بھمبر کے آفیسرز کو واضح ھدایات جاری کی گئیں۔ کمشنر انلینڈ ریونیو کے ہمراہ انلینڈ ریونیو ضلع بھمبر کے انچارج، آفیسرز و اہلکاران، ایکسائز سکواڈ کے آفیسرز و اھلکاران بھی تھے۔ کمشنر انلینڈ ریونیو نے برنالہ، کڈھالہ، موڑھا سدہ اور انڈسٹریل اسٹیٹ بھمبر میں واقع سگریٹ انڈسٹری سے ملحقہ ایکسائز چیک پوسٹوں کا بھی وزٹ کیا اور تمام پوسٹوں کی استعدادکار بڑھانے کے لیے وہاں کلوز سرکٹ کیمرے لگانے اور زیادہ عرصہ قیام کی بنیاد پہ عملے کی تبدیلی کی ھدایات بھی جاری کیں۔

03/11/2024
31/10/2024

حکومت نے متعدد افسران کے تبادلے کرڈالے، ان لینڈ ریونیو کے لئے ایف بی آر سے اعلی افسر لانے کی اطلاعات ،ضمنی انتخابات میں تاخیر الیکشن کمیشن نے حکومت سے ایک مرتبہ پھر فنڈز مانگ لئے

22/10/2024

آزادکشمیر کی بڑی خبر ،چئرمین احتساب بیورو کے خلاف دائر رٹ پٹیشنز خارج ، رٹھوعہ ہریام برج کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے ،آزادکشمیر میں فی الحال نئی سیاسی پارٹی کی تعمیر کاکام بند ہے

چیرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ صاحب کے خلاف دائر ہر دو رٹ پٹیشن ہا عنوانی شاہد زمان بنام آزاد حکومت اور چوہدری طا...
22/10/2024

چیرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ صاحب کے خلاف دائر ہر دو رٹ پٹیشن ہا عنوانی شاہد زمان بنام آزاد حکومت اور چوہدری طارق فاروق بنام آزاد حکومت خارج کر دی گئی۔ تقرری آئین و قانون کے تحت درست قرار۔

14/10/2024

ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

11/10/2024

پاکستان میں ٹریفک حادثات کی تعداد میں تیزی سے بڑھتا ہوا اضافہ ڈرایئور حضرات کے غیر تربیت یافتہ ہونے اور انکی نااہلی کے باعث ہورہا ہے ۔ گزشتہ کئی برسوں سے ریگولر سفر کے دوران یہ بات سوچتا رہتا تھا کہ پاکستان کے چھوٹے بڑھے شہروں کے علاوہ خصوصا جی ٹی روڈ پر نہ ہی ٹریفک رولز کو فالو کیا جاتا ہے اور نہ ہی ٹریفک رولز کو فالو کرانے کے لیے ذمہ دار اداروں اور حکومت نے کبھی اس طرف کوئی توجہ دی ہے جی ٹی روڈ پر دائیں بائیں سے تیز رفتار آگے نکلنے کی مشق کرتی ہوئی گاڑیوں نے جہاں طوفان بدتمزی برپا کررکھا ہوتا ہے وہیں ٹرک ڈرایئورز حضرات نے بھی رات کو جی ٹی وی روڈ کی فاسٹ لائن میں قبضہ جمایا ہوتا ہے اور مجال ہے انکو کوئی یہ بات بتا یا سمجھا سکے کہ فاسٹ لائن تیز رفتار چلنے والی گاڑیوں کے لئے استعمال ہوتی ہے افسوس اس بات کا ہے پاکستان میں آج تک کسی حکومت نے ڈرائیونگ رولز پر سختئ سے عملدرآمد کروانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے نہ ہی اس حوالے سے یورپ اور عرب ممالک جیسے سخت قوانین لائے جس کی وجہ سے جہاں پاکستانی سڑکوں پر چلتی گاڑیوں نے طوفان بدتمزی برپا کررکھا ہے وہیں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس کو کنٹرول یا بڑھتے ہوئے حادثات کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے نہ تو حکومت نے کوئی کوشش کی نہ ہی کرنی ہے پاکستان میں ٹریفک رولز میں جہاں فوری طور پر تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہیں نئے ڈرائیور کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو بھی اتنا سخت بنانے کی ضرورت ہے جتنا یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بنایا گیا ہے ۔ چند روز قبل رات کو اسلام آباد سے میرپور کے نکلا تو گوجر خان کے قریب میں جب سیکنڈ لائن میں سکون سے جارہا تھا تو اچانک ایک آلٹو کار عقب سے آئی اور اس نے جلد بازی میں بائیں طرف سے تیسری لائن جو آدھی کچی ہوتی سے رانگ سائیڈ سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تو گاڑی کے سامنے اچانک پتھر آنے کے باعث ڈرایئور گاڑی کو کنٹرول نہ کرسکا اور اس نے گاڑی میری گاڑی کو مار دی اچانک گاڑئ لگنے سے میں بھی پریشان ہوگیا کہ یا خدایا یہ کیا ماجرا ہے میں تو سیدھا جارہا ہوں یہ بائیں سائیڈ سے کون آٹپکا ہے خیر گاڑی آگے لیجاکر بائیں طرف پارک کرکے اس گاڑی کی طرف دوڑا تو وہ گاڑی روڈ سیفٹی سے ٹکرا کر بند ہوگئی تھی اور اس گاڑی میں موجود لوگ تو محفوظ رہے مگر ٹین ڈبہ آلٹو کا نقصان ہوا ڈرایئور صاحب سے میں نے پوچھا بھائی صاحب آپ نے رانگ سائیڈ سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی ہے اتنی جلدی کیا تھی تھوڑا سا صبر کرجاتے جس اسپیڈ سے آپ نے ٹکر ماری خدانخواستہ میری گاڑی کنٹرول سے باہر بھی ہوسکتی تھی وہ بولا سوری جی میری گاڑئ کے سامنے پتھر آگیا تھا گاڑی کنٹرول نہ رکھ سکا اگر آپکا نقصان ہوا ہے تو میرا بھی ہوا ہے شارٹ اسٹوری بتانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا اور نئے قوانین کا نہ بننا ہے ۔ محمد بلال رفیق

فتح پور تھکیالہسابق وزیراعظم سردار سکندر حیات کی برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز وزیراعظم آزاد کشمیر چوہ...
10/10/2024

فتح پور تھکیالہ
سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات کی برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں۔

07/10/2024

زلزلہ کے 19برس بعد ہم نے کیا بہتر کیا ؟سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد تمام اداروں کی ذمہ داری ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر ، مہاجرین کے مکانات کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کردئیے گئے

05/10/2024

علی امین گنڈا پور چائنا چوک اسلام آباد پہنچ گئے

03/10/2024

آپ کا تعلق کس علاقہ سے ہے اور کہاں سے ہمارے وی لاگ اور پروگرامز دیکھتے ہیں ۔۔

03/10/2024

ایڈہاک ملازمین نے حکومتی یقین دہانی پر دارالحکومت میں دھرنہ ختم کرڈالا ، سی بی آر نے اِنکم ٹیکس گوشوارے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

02/10/2024

آزادکشمیر میں 35چیتے مار ڈالے گئے ، نایاب چیتوں کی نسل شدید خطرات سے دوچار ہوگئی، چیتامارنے کی سزا کیا ہے؟ مظفرآباد ڈویژن میں سب سے چیتے مارے گئے،

27/09/2024

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کرپشن کم کرنے کے لئے استعمال کی گئی راکٹ سائنس بتا دی۔

25/09/2024

اخبار بینی کا عالمی دن اور سوشل میڈیا کے دور میں اخبار کا مستبقل ؟والد کی برسی بیٹوں نے فوڈ پوائنٹس کھلوا دئیے

آزادکشمیر کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری اللہ دتہ سراج مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر سراج گروپ کی جانب سے میرپور شہر کے ...
25/09/2024

آزادکشمیر کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری اللہ دتہ سراج مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر سراج گروپ کی جانب سے میرپور شہر کے مختلف مقامات پر مفت فوڈ پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں جو تین روز تک قائم رہیں گے ۔ شہریوں کی جانب سے چوہدری اللہ دتہ سراج کی برسی کے موقع پر مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے فوڈ پوائنٹ قائم کرنے کے اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے جبکہ فوڈ پوائنٹس میں کھانا کھانے والے افراد نے چوہدری اللہ دتہ سراج مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کرنے کے ساتھ ساتھ انکو خراج عقیدت بھی کیا ہے ۔

23/09/2024

اوورسیز نے آزادکشمیر میں انوسٹمنٹ کیوں چھوڑی کیسے انوسٹمنٹ لائی جاسکتی ہے؟ ایڈہاک ملازمین کے لیے حکومت نے پالیسی واضح کرڈالی ۔

Address

Murre Road Rawalpindi
Rawalpindi
46600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Opinion HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Opinion HD:

Videos

Share


Other Rawalpindi media companies

Show All