Ikram Akhunda Journalist

Ikram Akhunda Journalist Goal without plan is just a wish...
(1)

لکی مروت ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ دھماکہ ہوا۔نتیجتاً، کیپٹن محمد فراز الیاس (عمر: 26 سال، ضلع قصور ک...
10/06/2024

لکی مروت ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ دھماکہ ہوا۔

نتیجتاً، کیپٹن محمد فراز الیاس (عمر: 26 سال، ضلع قصور کا رہائشی) اور مٹی کے چھ بہادر بیٹوں کے ساتھ؛ صوبیدار میجر محمد نذیر (عمر: 50 سال، رہائشی: ضلع سکردو)، لانس نائیک محمد انور (عمر: 34 سال، رہائشی: گھانچی ضلع)، لانس نائیک حسین علی (عمر: 36 سال، رہائشی: ضلع غذر) ، سپاہی اسد اللہ (عمر: 33 سال، رہائشی: ضلع ملتان)، سپاہی منظور حسین (عمر: 27 سال، رہائشی: گلگت ضلع)، سپاہی راشد محمود (عمر: 31 سال، ساکن: ضلع راولپنڈی)؛ آخری قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔
اللّٰہ تعالیٰ مغفرت فرماۓ۔۔ آمین

10/06/2024

دنیا جس پہ ہنستی ہے اُنہوں نے تاریخ بدل دی ہے۔

10/06/2024
04/06/2024
28/05/2024

AP ka mobile phone Konsa hea?

22/05/2024

مولا ہم سب کو والدین کی قدر اُنکی موجودگی میں کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔

13/05/2024

اس راہ ِ روزگار میں بکھرے ہوئے کبھی
یاد آئی ماں تو بال بنائے سنور لیا
-
ماں تھی تو کِن پہاڑوں سے ، کِن وادیوں سے میں
واپس سلامت آ گیا ، بگڑا نہ بال تک
-
جا چکی مائیں سو روشن یہ چراغِ شب و روز
خود بخود راج دلارو تو نہیں ہو سکتا
-
فضول دوڑتی ہے میری ماں پہاڑوں پر
اور اس طرف میں فضول ایڑیاں رگڑتا ہوں
-
پھرتے ہوۓ دکھوں کے گھنے جنگلات ، ماں
میں تھک گیا ہوں ماں ! مری کُل کائنات ماں

ڈھانپا ہوا ہے کس طرح تیری دعاؤں نے
ششدر مرے حصار پہ ہیں شش جہات ماں

چھوٹے سے دکھ پہ تو ہے پریشان اِس قدر
یہ راہِ زندگی ہے رہِ حادثات ماں

میں آج کُل جہان کے احسان اُتار دوں
لیکن وہ تیرے بیچے ہوۓ زیورات ماں

بیٹا جو خواہشات کے رنگوں میں کھو گیا
بیٹے کا چین جس کی سبھی خواہشات ، ماں

یہ آگ جیسی دھوپ غمِ روزگار کی
جھلساۓ چہرہ کس لیے جب ہے حیات ماں

تیری جزا شمار میں لاؤں تو کس طرح
دونوں جہاں کا صدقہ تری ایک رات ماں

غصّے سے جھاگ اڑاتی ہوئی ریل کی قسم
جو سر بسر خلوص ہے وہ پاک ذات ماں

عالمی شہرت یافتہ شاعر و گلوکار Ayaz Faraq dareli کو جنم دن بہت بہت مبارک ہو۔ مولا آپکو صحت اور ایمان کے ساتھ دراز زِندگی...
08/05/2024

عالمی شہرت یافتہ شاعر و گلوکار Ayaz Faraq dareli کو جنم دن بہت بہت مبارک ہو۔ مولا آپکو صحت اور ایمان کے ساتھ دراز زِندگی عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین

06/05/2024

Rothervalley country park, Rotherham, UK

05/05/2024

Islamabad

05/05/2024

آمدا الیکشن میں داریل سےمضبوط امیدوار کون
ہوگا؟

ایک دفعہ اس تحریر کو پڑہ کر اپنی رائے کا اظہار کیجےگا شکریہ!
04/05/2024

ایک دفعہ اس تحریر کو پڑہ کر اپنی رائے کا اظہار کیجےگا شکریہ!

گلگت ( کرن قاسم )

شاہراہِ قراقرم پر حالیہ بس حادثہ ڈرائیور کی غفلت یا بس میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا اس پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے جمعہ کے روز چلاس یشوکھل کے مقام مارکوپولو کمپنی کی مسافر بس روالپنڈی سے گلگت طرف آتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 قیمتی جانیں چلی گئیں ۔۔۔

جبکہ اس حادثے کے 20 مسافر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان میں سے ایک زخمی گزشتہ روز میڈیا کو حادثہ متعلق بتا رہا تھا کہ وہ ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا تھا اس نے چلتی بس کے پچھلے ٹائر کے جانب سے ایک خوفناک آواز سنائی دی جس کے بعد ڈرائیور نے اللہ کا نام بلند آواز میں لیا اور ان ہی لمحوں میں بس روڈ سے باہر نکل کر کھائی میں گری ۔۔۔

اس سے قبل ڈرائیور نے بس کے پچھلے حصے سے آنے والی آواز سنتے ہی بس کو حادثے سے بچانے کی حتی الامکان کوشش کی اور سامنے ایک موڑ بھی تھا اس اثنا میں بس حادثے کا شکار ہوئی جبکہ ایک اور زخمی نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہسپتال میں زخموں کی عیادت دوران نے حادثے کی وجہ کو پہلے والے زخمی مسافر سے ہٹ کر بیان کیا کہ جس جگہ بس چل رہی تھی وہاں روڈ تھوڑا سا کچا تھا اور بس کی سپیڈ بھی زیادہ تھی۔۔۔

جب بس روڈ چھوڑ کر حادثے کی طرف جانے لگی تو تب ہمیں اندازہ ہوا کہ کوئی مسئلہ ضرور پیدا ہوا ہے جس سے بس کا بیلنس برابر نہیں لگ رہا بس ان مختصر سوچوں کے لمحات بس مسافروں سمیت گہری کھائی میں گر پڑی جس سے یہ حادثہ پیش آیا

یہ خوش آئند اقدام ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے زخمی مسافر کے حادثے متعلق تاثرات سنتے ہی موقع پر مارکوپولو بس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور اس واقعے کی از سر نو تحقیقات کر کے فوری طور صوبائی حکومت کو پیش کیا جائے جس پر باقاعدہ ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔۔۔

یہاں پر بات صرف تحقیقات کی نہیں ہے صوبائی حکومت کو شاہراہِ قراقرم پر سروس فراہم کرنے والی تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو پابند رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ اس روٹ پر مسافروں کو سروس فراہم کرنے اپنی بسوں کا ماڈل کم از کم 5 سال سے پرانا نہ رکھیں ۔۔۔

تاکہ اس طرح کے فنی خرابیوں باعث آئے روز شاہراہِ قراقرم پر حادثات رونما نہ ہو سکے دوسری طرف ان کمپنیوں کے ڈرائیوروں پر بھی چھان بین کیا جائے کہ ڈرائیور کہیں نشہ کر کے گاڑی چلانے کا عادی تو نہیں اور یہ بھی دیکھا جائے کہ ڈرائیور پنڈی سے لیکر گلگت بلتستان تک روڈ کے مختلف موڑ سے واقفیت رکھتا ہے کہ نہیں اس سے قبل بھی ایک کمپنی کی بس جو گاہکوچ سے راولپنڈی جاتے ہوئے چلاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر بڑی تعداد مسافروں کی جانیں ضائع ہوئیں۔۔۔

اس پر بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا لیکن وہ رپورٹ تا حال منظر عام پر نہیں آئی حکومت کی طرف سے حادثات کے بعد تحقیقات کا حکم مسئلے کا حل نہیں صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ممبران اسمبلی میں سے کسی تجربہ کار ممبر کو ٹرانسپورٹ کا وزیر بنایا جائے تاکہ وہ ان ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اندر موجود خامیوں کو دور کرنے میں کردار ادا کر سکے اور وہیکل قانون کے اندر رہ کر گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنی گاڑیوں کے زریعے سروس فراہم کرنے پابند ہو سکے اس شعبے کی ایک الک وزارت صوبائی سطح پر نہایت ضروری ہے۔۔۔

صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت کے ذریعے ان تمام معاملات پر نظر رکھنا ممکن نہیں پنڈی روڈ پر چلنے والی تمام بسوں کے اندر سکرین پر مسافروں کو ویڈیو فلمیں دکھائی جا رہی ہے اس دوران گاڑی چلاتے چلاتے ڈرائیور کی نظریں بھی درمیان ایک لمحہ کے لئے سکرین جانب ہوتی رہتی ہے یقیناً ایسی صورتحال میں حادثات تو ہونگیں پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بعض ایسی کمپنیاں گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ سروس فراہم کر رہی ہے ۔۔۔

جن کی بسیں ملک کے دیگر شہروں میں چل چل کر ناقابل استعمال نیلام ہوچکی تھیں جنہیں باہر سے رنگ روغن کر کے گلگت بلتستان لایا گیا ہے اور مسافروں کو ان بسوں کی باہر سے خوبصورتی دیکھ کر غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں جبکہ ان بسوں کی حالت اندر سے بلکل ختم ہو چکی ہوتی ہے ایسی کمپنوں کی کھٹارہ بسوں کی سروس سے حادثات تو ہونا ہے جن پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت کو ایک الگ تھلگ ٹرانسپورٹ وزیر بنا کر زمہ داریاں سونپ دینے کی ضرورت ہے۔

02/05/2024

Islamabad with dears

27/04/2024

خوشحال داریل
الحمدللہ صحت کے مین 2 مراکز فنکشنل گبر ہسپتال اور منکل بالا ہسپتال میں باقاعدہ اسٹاف تعینات۔ سڑک پر 2 فت تارکول بچھایا گیا مکمل تفصیل کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

24/04/2024

Comedian Raja vaila Kay sath ek mizahya interview...

مشکل میں اپنے بھی پرائے ہوتے ہیں قسط نمبر 1 پورا ویڈیو دیکھ کر کمنٹس ضرور کرےگا
21/04/2024

مشکل میں اپنے بھی پرائے ہوتے ہیں قسط نمبر 1 پورا ویڈیو دیکھ کر کمنٹس ضرور کرےگا

16/04/2024

ہم بس وہ دیکھتے ہیں جو ہمیں دکھایا جاتا ہے اور وہ سنتے ہیں جو ہمیں سنایا جاتا ہے ۔
ٹائٹینک پر تقریباً 2230 لوگ سوار تھے جن میں سے 706 کو بچا لیا گیا تھا- اس کا مطلب ھے کہ 1500 سے زیادہ لوگ ڈوب گئے تھے
فلم میں تقریبا سارے ڈوب کر مرجاتے ھیں جبکہ ھیرو چند گھنٹے بعد سردی کی شدت سے مرتا ھے ڈوب کر نہیں
یہ فلم کے واقعات ھیں جس نے بھی یہ فلم دیکھی ، ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ کسی کو ھمدردی کا اظہار کرتے ھوئے نہیں دیکھا گیا حالانکہ یہ خواتین اور بچے بڑی بے بسی سے ڈوبتے ھوئے مرے- یہ فلم دیکھنے والے ھر شخص کی تمنا تھی کہ بس ھیرو اور ھیروئن ڈوبنے سے بچ جائیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی اپنے آپ سے پوچھا ھے کہ اس چور ،
شرابی اور جواباز ھیرو کے ساتھ فلم دیکھنے والا ھر شخص ھمدردی کا اظہار کرتا ھے جبکہ بے بسی میں ڈوب کر مرنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ فلم دیکھنے والا کوئی بھی شخص ھمدردی کا اظہار نہیں کرتا بلکہ دل تھام کر ھیرو اور ھیروئن کے اوپر ھی فوکس کرتا ھے؟؟

کیونکہ پروڈیوسر کا فوکس اور توجہ اس ھیرو اور ھیروئن پر ھے- کیمرہ گھما پھرا کر انہی کو دکھاتا ھے- ڈائیلاگ انہی کے دکھائے جا رھے ھیں- گویا کہ اس کشتی میں صرف یہی دو سوار ھیں- اس لئے فلم دیکھنے والا ھر شخص بھی ان کو ھی بھرپور توجہ سے دیکھتا ھے ، ان ڈوبنے والے سینکڑوں بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو
خاطر میں نہیں لاتا۔
بالکل اسی طرح ہمارا میڈیا عام آدمی کی زندگی اور اس کی مشکلات اور مسائل کا ذکر تک نہیں کرتا جبکہ اداکاروں کے شادیاں سکینڈل ، سیاستدانوں کے مذاکرات اپوزیشن اور حکومت کی نورا کشتی ، مقدمات اور احتلافات کے غیر ضروری تماشے پر توجہ مرکوز کرتا ہے
تاکہ عام عوام کو اصل حقیقت حال سے انجان رکھا جاتا ہے اور ان کو فضولیات میں پھنسا دیا جاتا ۔
تاکہ عوام کے ساتھ ہوتا ظلم پر کوئی توجہ نہ دے!

14/04/2024

کل نفس ذائقة الموت
یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں جنم لینے والی ہر شے کا مقدر فنا ہے، کسی کو بھی یہاں دوام نہیں، ہر آنے والی صبح اور ڈھلتی ہوئی شام ہمیں یہی خبر دیتی ہے، آنے جانے یہ سلسلہ روز اول سے ہی جاری ہے، لیکن انہیں جانے والوں میں کچھ ہستیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے وداع سے آنکھیں اشکبار اور دل بے قرار ہوجاتا ہے، بھائی شیر اوید کی اچانک موت سے دل افسردہ ہے اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ انکی مغفرت فرمائے، خطاوں کو درگزر فرماے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

موت اس کی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آتے ہیں مرنے کے لئے

یہ کون کونسے علاقے میں پایا جاتا ہے۔
13/04/2024

یہ کون کونسے علاقے میں پایا جاتا ہے۔

Address

Rawalpindi West Ridge

Telephone

+923435027506

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ikram Akhunda Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share