Ryk Live

Ryk Live Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ryk Live, TV Channel, Rahimyar Khan.

پوسٹ کو لازمی پڑھیں اور جتنا ہوسکے شئیر کریں اپنی خاطر اپنے بچوں کی خاطر حاصل پور شہر میں میاں اور بیوی نے مل کر  پہلے د...
05/03/2023

پوسٹ کو لازمی پڑھیں اور جتنا ہوسکے شئیر کریں اپنی خاطر اپنے بچوں کی خاطر
حاصل پور شہر میں میاں اور بیوی نے مل کر پہلے دونوں بچوں کو زہردیا انکو مار کر خود بھی
زہرپی لیا ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ کرائے کےمکان میں رہتےتھے میاں بیوی کام ناملنے کی وجہ سے پچھلے تین ماہ سے کرایا نہیں دے سکےتھے۔ مکان مالک نے گھرخالی کرنےکاکہ رکھا تھا۔ اوپرسے 17500بجلی کابل واپڈاوالوں نے بھیج دیابجلی میٹراوتارکرلےگئے اوربچوں نے دودھ لانے کی ضد کی میاں بیوی نے بچوں سمیت اپنےآپ کو ہمیشہ کیلئےختم کردیا۔ذرائع
ان کی موت کا ذمہ دار کون ؟؟
فیصلہ قوم کے ھاتھ
(لوگ مر رہے ہیں مگر کرپٹ نظام کے خلاف نہیں نکلتے)

23/01/2023
03/11/2022

عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا بیان سامنے آگیا

30/09/2022

عمران خان آڈیو لیک پارٹ ٹو

30/09/2022

عمران خان آڈیو لیک پارٹ ٹو ریلیز

22 کروڑ کی گاڑیوں کو آگ لگی؟ یا لگائی گئی ؟ معاملہ مشکوک ہو گیا رحیم یار خان میں بائی پاس روڈ پر واقع موٹر شوروم میں آتش...
07/09/2022

22 کروڑ کی گاڑیوں کو آگ لگی؟ یا لگائی گئی ؟ معاملہ مشکوک ہو گیا
رحیم یار خان میں بائی پاس روڈ پر واقع موٹر شوروم میں آتشزدگی کے باعث 22 کروڑ مالیت کی 23 گاڑیاں جل کر خاکستر، شوروم مالکان گاڑیوں کے نقصان پر بات کرنے سے گریزاں آگ لگی یا خود لگائی گئی معاملہ مشکوک ہوگیا، انشورنس کمپنی کی انسپکشن ٹیم بہت جلد رحیم یار خان پہنچنے کی اطلاعات انشورنس کمپنی کے آفیشلز کی اہم نیوز کانفرنس متوقع۔۔۔

*FITCH Report on Pakistan*📌 According to report of Fitch, Pakistan is expected to get $1.2 billion from IMF.📌 The IMF lo...
27/07/2022

*FITCH Report on Pakistan*

📌 According to report of Fitch, Pakistan is expected to get $1.2 billion from IMF.

📌 The IMF loan will open other avenues of loans for Pakistan.

📌 The currency bonds of Pakistan faced a bit setback due to ongoing political instability.

*Express News* / Nmn-Krm – Asd

پاکستانی غیور عوام سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
10/06/2022

پاکستانی غیور عوام سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

پاکستان کا سوچیں
10/06/2022

پاکستان کا سوچیں

07/05/2022

ضلع رحیم یار خان میں نہریں بند کسان پریشان
وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے

16/04/2022

لاہور پنجاب اسمبلی
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری پر حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی نے دھاوا بول دیا

13/04/2022

آئی ایس پی آر نے جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ کے متعلق چلنے والے آڈیو کلپ کی تردید کر دی فیک آڈیو کلپ کے ذریعے ادارے کو کمزور کرنے اور فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی

13/04/2022

سارے امریکی نیشنلٹی ہولڈر پی ٹی آئی میں اور خان صاحب کہتے ہیں امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے

13/04/2022

سوشل میڈیا پر آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت اعلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرینڈ چلانے اور اینٹی سٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔

11/04/2022

یوتھیے امریکی فیس بک اور امریکی ٹویٹر پر امریکی آئی فون اور امریکی مائیکروسافٹ ونڈو سے امریکا کے خلاف نعرے لکھتے ہوئے بہت کیوٹ لگ رہے ہیں۔😜

11/04/2022

تبدیلی رپورٹ

پهلا رليفکم ازکم ماہانہ اجرت 25000 کرنے کااعلان۔پینشن کیلئے 10 فیصد اضافے کا اعلان۔ایک لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے سرک...
11/04/2022

پهلا رليف

کم ازکم ماہانہ اجرت 25000 کرنے کااعلان۔
پینشن کیلئے 10 فیصد اضافے کا اعلان۔
ایک لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان۔
تنخواہ میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔
وزیر اعظم کا بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کو واپس لانے کااعلان۔

صادق آبادمیں۔بہنوئی اور سنگدل ماں نے اپنے ہی بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ لیا ایک ماہ۔ سے قید 20سالہ عامر کو پولیس نےخفیہ اطلا...
27/09/2019

صادق آبادمیں۔بہنوئی اور سنگدل ماں نے اپنے ہی بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ لیا ایک ماہ۔ سے قید 20سالہ عامر کو پولیس نےخفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئےبازیاب کروالیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

صادق آباد کے نواحی علاقے بستی کامدار میں سنگدل ماں نے اپنے ہی بیٹے کو زنجیروں میں جکڑ دیا عامر کو 1ماہ سے قید میں رکھا ہوا تھا تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عامر کو بازیاب کروا لیا عامر نے بتایا ہے کہ اس کا بہنوئی اس کی جائیداد ہتھیانہ چاہتاہے میری والدہ کو ساتھ ملا کر مجھے زنجیروں میں جڑا دیا تھا مجھ پر تشدد کرتاتھا میرے والد کو بھی مارتاتھا میری ماں بھی مجھے مارتی تھی وہ مجھے پاگل کہتے تھے عامر کے چچا نے کہا کہ اس کا بہنوئی بہت لالچی ہے ان کی ساری جائیداد بیچ کر گاڑیاں خریدلی ہیں عامر میرے گھر آتا مجھے بتاتاتھا کہ وہ مجھے مارتے ہیں پھر عامر کو اس لیے زنجیروں سے باندھ دیا تاکہ وہ ان کی باتیں نہ بتا سکے دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ بچے کو زنجیروں سے باندھ رکھا ہے اور اس پر تشدد بھی کیا جارہا ہے ہم نے کاروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروالیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے

ترنڈہ سوائے خان۔125موٹر سائیکل پر بکری چوری کر کے لیجاتے ہوئے چور پیچھا کرنے پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار۔تفصیل کے مطابق ...
27/09/2019

ترنڈہ سوائے خان۔125موٹر سائیکل پر بکری چوری کر کے لیجاتے ہوئے چور پیچھا کرنے پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار۔تفصیل کے مطابق دو تین روز موٹر سائیکل پر چک 45پی کے علاقہ میں بکری چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں اس علاقہ کے لوگ ایکٹو تھے ۔آج صبح سو دس بجے کے قریب دو اشخاص چک 45کے قریب بکری موٹر سائیکل پر اٹھا کر بھاگ کھڑے ہوئے علاقہ کے لوگوں نے پیچھا کرنا شروع کر دیا چور ترنڈہ سوائے خان کے قریب چور موٹر سائیکل پھینک کر کماد کی فصل میں چھپ گئے۔علاقہ کے لوگوں نے چوہدری ریحان انور گجر کی قیادت میں کماد کی فصل میں گھس کر ایک چور کو پکڑ لیا ہے

بزدار حکومت کا وزیراعظم کے منظور کردہ پیکیج پر عمل سے انکارسلام آباد: پنجاب حکومت نے شائستگی کے ساتھ وفاق کو پولیس اصلا...
27/09/2019

بزدار حکومت کا وزیراعظم کے منظور کردہ پیکیج پر عمل سے انکار

سلام آباد: پنجاب حکومت نے شائستگی کے ساتھ وفاق کو پولیس اصلاحاتی پیکیج پر عمل سے انکار کردیا ہے۔

یہ پیکیج وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور امریکا روانہ ہونے سے قبل خاموشی کے ساتھ منظور کردیا تھا۔

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے توسط سے پنجاب حکومت سے چند روز قبل کہا تھا کہ فوری طور پر پولیس ریفارم پیکیج پر عملدرآمد کیا جائے تاہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کیے بغیر وزیراعظم کی جانب سے منظور کیے جانے والے پیکیج کے حوالے سے آخر الذکر نے چند اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت چاہتی تھی کہ پنجاب میں 30؍ ستمبر تک آرڈیننس کے ذریعے یہ اصلاحات نافذ کی جائیں لیکن صوبائی حکومت نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو اصلاحاتی پیکیج کا جائزہ لینے کا کام سونپا تاکہ اپنی پیکیج کے حوالے سے اپنی تجاویز وفاق کو بھجوائی جا سکیں۔

اصلاحات کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی قیادت وزیر قانون پنجاب کریں گے اور اس میں تین صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس، دو ریٹائرڈ افسران، ایک سابق چیف سیکریٹری اور ایک ریٹائرڈ آئی جی پولیس شامل ہوں گے۔

کمیٹی کو ذمہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں مشاورت کا کام پورا کرے۔

پنجاب کے سرکاری ذرائع کہتے ہیں کہ داخلہ سیکریٹری کی پریزنٹیشن کے بعد پولیس ریفارم پیکیج پر وزیراعظم نے آگے بڑھنے کی اجازت دی۔

کہا جاتا ہےکہ اگرچہ پنجاب کے وزیر قانون اس وقت پریزنٹیشن میں موجود تھے لیکن وزیراعلیٰ اور صوبائی انسپکٹر جنرل پولیس وہاں موجود نہیں تھے۔

پولیس سروس آف پاکستان اور پنجاب پولیس کے افسران اُس انداز سے ناخوش ہیں جس میں یہ ریفارم پیکیج وزیراعظم کے ہاتھوں منظور ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ کس طرح سول سروس میں ان کے مخالفین نے خاموشی کے ساتھ یہ کام کر دکھایا ہے۔

پی ایس پی افسران کی رائے ہے کہ ان اصلاحات کے ذریعے سابقہ ڈی ایم جی گروپ (اور اب پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) اصل میں پولیس پر اپنا کنٹرول واپس حاصل کرنا چاہتا ہے جیسا کہ ماضی میں نوآبادیاتی دور میں ہوا کرتا تھا۔

پنجاب کے ایک سینئر سرکاری ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ سیکریٹری داخلہ نے وزیراعظم سے اصلاحاتی پیکیج منظور کرایا اور پنجاب اور پولیس ڈپارٹمنٹ کو تجاویز سے آگاہ بھی نہیں کیا۔

کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال کے اوائل میں سیکریٹری داخلہ کی قیادت میں پولیس ریفارم کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں چیف سیکریٹریز اور کے پی کے اور پنجاب کے آئی جی پولیس بھی بطور ممبران شامل تھے۔

کہا جاتا ہے کہ کمیٹی کو پنجاب پولیس کیلئے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے دور میں پولیس میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تجاویز تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔یونیورسٹی حکام کے مطابق بی ای...
27/09/2019

اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق بی ایس کی حلیمہ نامی طالبہ یونیورسٹی کے نو تعمیرشدہ بلاک کے چوتھے فلور سے سیلفی لیتے ہوئے نیچے گری جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی، حلیمہ کو کمر میں شدید چوٹ آنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کی ہلاکت یونیورسٹی کے نو تعمیرشدہ بلاک سے گر کر ہوئی جہاں طلباء کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ادھر حلیمہ کے ساتھی طلباء نے طالبہ کی ہلاکت پر یونیورسٹی حکام کے خلاف احتجاج کرکے اسلام آباد کا شاہین چوک بلاک کردیا۔

ساتھی طلباء نے یونیورسٹی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حلیمہ کی ہلاکت کے اصل حقائق چھپا ر ہے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ چوتھے فلور پر اکاؤنٹنگ اور فنانس کی کلاسز بھی ہوتی تھیں اس فلور پر لفٹ کی جگہ خالی چھوڑ دینے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

الیکشن میں کامیابی کالعدم قرار: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اسمبلی کے ممبر بھی نہ رہےکوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 ...
27/09/2019

الیکشن میں کامیابی کالعدم قرار: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اسمبلی کے ممبر بھی نہ رہے
کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی بطور ممبر قومی اسمبلی کامیابی کو چلینج کیا تھا جس پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو جمعہ کے روز سنایاگیا۔

الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 265 سے کامیاب ہونے والے قاسم سوری کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا اور حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان کے ممبر بھی نہیں رہیں گے۔

ٹریبونل کے فیصلے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلے سے ہمارے مؤقف اور ووٹرز کی جیت ہوئی ہے، حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی تھی۔

رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاریغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
27/09/2019

رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
غیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں رابی پیرزادہ کے خلاف بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں گلوکارہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے گلوکارہ کی غیر موجودگی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئی جس پر محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

دو ﺩﻥ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﯾﻔﮏ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺭﻭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﺐ ﺳﮯ ﺭﮐﺸﮧ ﭼﻼ ﺭﮨﺎ ﺗﻮ ﺑﻮﻻ 5 ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﻭﺍﻟﺪ ﮐ...
27/09/2019

دو ﺩﻥ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭨﺮﯾﻔﮏ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺭﻭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﺐ ﺳﮯ ﺭﮐﺸﮧ ﭼﻼ ﺭﮨﺎ ﺗﻮ ﺑﻮﻻ 5 ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯﺑﭽﮧ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺘﺎ ﮬﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺑﮩﻦ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﺸﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﻼﻭﻧﮕﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺑﮩﻦ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﯾﻨﮕﮯ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﮑﻮ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﮨﺮ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺩﻭﻧﮕﺎ ﻣﮕﺮ ﭘﭽﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺎ ﮐﮧ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﺮﯾﻔﮏ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮈﯾﻮﭨﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮔﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻼ۔ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻣﺎﻟﯽ ﻣﺪﺩ ﺑﮭﯽ ﮐﯽ۔
ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻭﮈﯾﻮ ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﭧ ﭘﮯ ﺁﭘﻠﻮﮈ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﻧﮯ ﺍﯾﮑﺸﻦ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﭽﮯ ﮐﻮ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽ ﮨﺎﻭﺱ ﺑﻮﻻ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﮐﺎ ﺧﺮﭼﮧ، ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﺎ ﺧﺮﭼﮧ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﮨﺎﻧﮧ ﻭﻇﯿﻔﮧ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ
دل سے دُعا نکلتی ہے ایسے پولیس والوں کو الله
سلامت رکھے آمین

افسوس ناک واقعہ. صادق آباد میں بچے سے ذیادتی کے بعد قتل کا واقعہ سامنے آگیا 9 سالہ اللّٰہ دتہ کو گزشتہ شام گھر کے باہر ک...
27/09/2019

افسوس ناک واقعہ.
صادق آباد میں بچے سے ذیادتی کے بعد قتل کا واقعہ سامنے آگیا 9 سالہ اللّٰہ دتہ کو گزشتہ شام گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواہ کیا، اے ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس ن 24 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا بچے کی لاش برآمد، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا...

*شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تھپڑ مارنے والی خاتون پر مقدمہ درج۔ ملزمہ گرفتار، حوالات جوڈیشل بھی...
24/09/2019

*شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تھپڑ مارنے والی خاتون پر مقدمہ درج۔ ملزمہ گرفتار، حوالات جوڈیشل بھیج دیا گیا*

شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تھپڑ مارنے والی خاتون پر مقدمہ درج۔ ملزمہ گرفتار، حوالات جوڈیشل بھیج دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو بذریعہ 15 اصغر نامی شخص اطلاع موصول ہوئی کہ بھٹہ کالونی کیبل آفس کے قریب ایک زخمی خاتون موجود ہے۔ اس اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر وارث علی معہ لیڈی کنسٹیبل و دیگر ملازمان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مضروبہ بشریٰ انعم کو لیکر برائے علاج معالجہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخاں لے کر گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو زخمی ہونے کی وجہ سے میڈیکل کرانے کا کہا گیا مگر خاتون میڈیکل کرانے کی بجائے پولیس ملازمان سے الجھتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہسپتال کی ایمرجنسی سے باہر آگئی اور اے ایس آئی کے میڈیکل و علاج معالجہ کے بارہ میں باربارسمجھانے کے باوجوداس کو تھپڑ مارے۔ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ بشریٰ انعم کے خلاف مقدمہ نمبر 580/19 مورخہ 24.09.2019 بجرائم 353، 186، 506 ت پ تھانہ سِٹی اے ڈویژن رحیم یارخاں درج کرکے اس کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھجوادیا گیا

صادق آباد چک نمبر 119 پی میں ایک شخص نے چھریاں مار کر نوجوان کو لہولہان کر دیا, ریسکیو 1122 نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر د...
24/09/2019

صادق آباد
چک نمبر 119 پی میں ایک شخص نے چھریاں مار کر نوجوان کو لہولہان کر دیا, ریسکیو 1122 نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا

23/09/2019

پولیس کو اس موقع پر کیا کرنا چایہے تھا آپ ہی بتائیں
*رحیم یارخان/شراب کے نشہ میں دھت خاتون کا پولیس پر سرعام شیخ زید ہسپتال میں تشدد منہ پر تھپڑ مارنے کے ساتھ گالم گلوچ کرتی رہی، درجنوں بےحس شہری تماشا دیکھنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بناتے رہے. یہ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے۔۔۔۔۔؟

23/09/2019

معدہ کے امراض میں مبتلا مریض متوجہ ہوں

22/09/2019

بھیل قوم کی آپسی لڑائ
مخالفین نے اینٹیں مار مار کر نوجوان شنکر کو قتل کردیا
تھانہ ماچھکہ

22/09/2019

رکشے سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد ۔ کھوتوں کے بعد مینڈک ۔ ؟؟
کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ مینڈک لاہورئیے کس چیز میں استعمال کرتے ہیں ۔ ؟؟

لاہور پولیس نے رکشے سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، مینڈک کہاں اور کیوں لے جائے جارہے تھے تفتیش شروع کردی گئی۔

لاہور کے علاقے نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکا لگایا ہوا تھا جنہوں نے گزرنے والے ایک رکشا کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے، ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مجاد اسکواڈ کے اہلکاروں نے اس کا فرار ناکام بناتے ہوئے اسے دھرلیا۔

اہلکاروں نے رکشا کی تلاشی لی تو اس میں پانچ من کے قریب مردہ مینڈک نکلے جب کہ رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی طرف لے جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے اس دھندے سے وابستہ ہیں، مینڈکوں کی سپلائی کہاں اور کیوں کی جارہی تھی؟ اس بات کی تفتیش جاری ہے جس کے لیے ملزمان پرنس اور اظہر کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ساتھ ہی محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

تصویر میں ایک اماں جی اس جھولے کو آگ لگا رہی ہے جس میں اس نے اپنے 6 بیٹوں کو پال کر اور جوان کرکے شادیاں کر دی جسکے بعد ...
22/09/2019

تصویر میں ایک اماں جی اس جھولے کو آگ لگا رہی ہے جس میں اس نے اپنے 6 بیٹوں کو پال کر اور جوان کرکے شادیاں کر دی جسکے بعد انہوں نے اپنے ماں کو اکیلے چھوڑ دیا۔خدا کیلئے ماں کی قدر کریں اللہ ہم سب کو ماں باپ کا فرما بردار بنائے اور ہمارے والدین کو ہمیشہ ہمارے سر پر قائم رکھے
آمین لکھ کر شئیر کریں

22/09/2019

پاکستان کی بیٹی کی لکھی ہوٸی کشمیر کی باری میں پوٸم شیٸر لاٸک کرین

22/09/2019

اس وڈیو کو دیکھ کر دلی سکون ملیگا آپ سب کو

پولیس گردی کی خلاف رحیم یار خان کے شہریوں کے اجتماع سے شرکاء خطاب کررھے ھیں
21/09/2019

پولیس گردی کی خلاف رحیم یار خان کے شہریوں کے اجتماع سے شرکاء خطاب کررھے ھیں

اولپنڈی: 12 سال کے لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق 1...
21/09/2019

اولپنڈی: 12 سال کے لڑکے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق 12 سالہ بچہ جواد ظریف دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا تاہم شکایت کے باوجود والدین کو یقین نہیں تھا کہ مولوی ایسی حرکت کر سکتا ہے۔

رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ مولوی صاحب نے اپنے چند حمایتی افراد کے ہمراہ احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے اپنا کام جاری رکھا اور تحقیقات میں مولوی کی لڑکے سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

20/09/2019

پاکستان کا تصور سب سے پہلے بابا بُلھے شاہ نے پیش کیا
فرماتے ہیں!
"چل بُلھیا چل اوتھے چلیے جِتھے سارے اَنے"

19/09/2019

Please Come and Join us!
On 22nd September 4pm Ghotki District Merpur mathelo we want justice for All.. آؤ ہمارا ساتھ دو اچو اسان سان گڏ ٿيو! 🙏 شيئر ڪندا

19/09/2019

بہت مشکل سے بلاول کی موسمیات کی استاد ملی. 😀😀😀

19/09/2019

ضلع قصور سے میاں بیوی سیہون شریف جا رہے تھے راستے میں بھوک نے نڈھال کیا تو کھانا کھانے کے لیے اترے اور کھانا کھا یا.
پھر دوسری گاڑی کی انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں نوشہرہ فیروز پولیس اہلکاروں کا وہاں سے گزر ہوا پوچھ گچھ کرتے ہوئے پولیس والوں نے عورت کے ساتھ بد تمیزی کی جس پر اس کے خاوند نے پولیس کو متنبہ کیا اور پولیس والے آگ بگولہ ہوتے ہوئے
دونوں میاں بیوی کو پولیس وین میں ڈال کر تھانے لے گئے اور عورت سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر وہ عورت چلائی تو پولیس والوں نے ان کے بیگ میں چند شراب کی بوتلیں ڈال کر الزام عائد کیا کہ ان کے بیگ میں شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں.
اور اس عورت کے شوہر کو ہتھکڑی لگا کر حوالات کے اندر ڈال دیا،
پولیس کی اس جعلی سازش کو بےنقاب کر کے ان شادی شدہ جوڑے کو انصاف فراہم کرنے کے لیے یہ حقیقت اعلیٰ افسران تک پہنچائیں!

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ryk Live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Rahimyar Khan

Show All