News Alert

News Alert News updates advertisements

21/11/2023
سابق چیف انجینئر ملک عبدالرشید بنگلزئی کو حکومت  بلوچستان کے طرف  سے نگران وزیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے
18/07/2023

سابق چیف انجینئر ملک عبدالرشید بنگلزئی کو حکومت بلوچستان کے طرف سے نگران وزیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے

13/06/2023

ضروری اطلاع
ڈھاڈر۔ حاجی یوسف رند کی اہلیہ کی سوئم پر رسم قل آج منگل شام 6بجے رند ہاؤس میں ادا کی جائے گی

میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے وائس چیئرمین حاجی یوسف رند کی اہلیہ کے سوئم پر رسم قل آج منگل کو شام 6بجے عصر کی نماز کے بعد ان کی رہائش گاہ رند ہاؤس محلہ سادات ڈھاڈر میں ادا کی جائے گی قرآن خوانی کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی تمام دوست احباب سے درخواست ہے کہ وہ دعا میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

منجانب۔ حاجی محمد آ صف رند حاجی عامر رند حاجی لعل محمد رند

مردم شماری 2023 کے مطابق یک۔ مئی 2023 تک بلوچستان کے مختلف اضلاع اور ڈویژن کی آبادی
02/05/2023

مردم شماری 2023 کے مطابق یک۔ مئی 2023 تک بلوچستان کے مختلف اضلاع اور ڈویژن کی آبادی

‏ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کی کمی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔۔۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈا...
30/04/2023

‏ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کی کمی پٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔۔۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

30/04/2023

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے بولان قومی شاہراہ کی بندش کا نوٹس لے لیا ، کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر بولان اپنی نگرانی میں بند راستے کی فوری بحالی کو یقینی بنائیں ،
میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پورے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں حالیہ مردم شماری اور خانہ شماری میں ب...
28/04/2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پورے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں حالیہ مردم شماری اور خانہ شماری میں برتنے والی غفلت اور کوتاہی کے حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے تحفظات اور خدشات میں سامنے آ رہے ہیں. بدقسمتی سے جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اور عوامی دونوں سطحوں پر کمزوری رہی ہے. لہٰذا قومی مفاد کے تناظر میں ہمیں بلاامتياز سننے، سمجھنے اور ان کا فوری حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے. گورنر بلوچستان نے آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق تمام شہریوں کا درست اندراج کو یقینی بنانے اور عوام کی جانب سے اٹھائی گئیں شکایات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری کی قیادت میں آل پارٹیز کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر کمشنر مردم شماری نور محمد پرکانی اور ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ بھی موجود تھے. وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی. بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحدت المسلمین، جماعت اہلحدیث پاکستان، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نمائندے موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری زمینی حقائق معلوم کرنے اور درست منصوبہ بندی کو یقینی بنانے کیلئے ہوتی ہیں. اس کے علاوہ درست مردم شماری اور خانہ شماری سے قلیل مدت اور طویل المدت منصوبہ بندی کرنے میں آسانی رہتی ہے. انہوں نے کمیشنر مردم شماری پر زور دیا کہ تمام شہریوں کے درست اندراج کو یقینی بنانے اور سیاسی پارٹیوں کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں. گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ حالیہ مردم شماری میں نظرانداز حلقوں اور اندراج سے رہ جانے والے گھرانوں پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سامنے آنے والے خدشات اور تحفظات کو متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام تک پہنچا کر مقرر کردہ تاریخ کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے.

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات شروع ہوگئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے تین شرائط:✓ مئی میں قومی اسمبلی سمیت بلوچستان او...
27/04/2023

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات شروع ہوگئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے تین شرائط:

✓ مئی میں قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور سندھ اسمبلیاں تحلیل کریں،

✓ (90 روز) آئین میں ترمیم کرنے کے لئے تحریک انصاف کے استعفی واپس لینے کے ساتھ ساتھ

✓ جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائیں جائیں.

بڑی بریکنگ نیوزوزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا 180 ارکان نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا
27/04/2023

بڑی بریکنگ نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا 180 ارکان نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا

انتہائی افسوسناک خبر۔وفاقی وزیر مذہبی امور حج و اوقاف مولانا عبدالشکور روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے۔
15/04/2023

انتہائی افسوسناک خبر۔وفاقی وزیر مذہبی امور حج و اوقاف مولانا عبدالشکور روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے۔

کوئٹہ کندهاری بازار میں دھماکہ متعدد افراد زخمی اور شہید
10/04/2023

کوئٹہ کندهاری بازار میں دھماکہ متعدد افراد زخمی اور شہید

حکومت پاکستان نے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی مالی معاونت میں25فیصد اضافہ کر دیا ہے۔۰اضافے...
03/04/2023

حکومت پاکستان نے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی مالی معاونت میں25فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
۰اضافے کے بعد اب جنوری تا مارچ سہ ماہی قسط 8,500روپے اور اپریل تا جون 9,000 روپے قسط جون میں دی جائے گی.
۰رقم متعلقہ بینکوں کے ادائیگی مراکزسے(صبح9سےشام4)بجے تک حاصل کی جا سکتی ہے۔

*بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے ماہ اپریل کی تنخواہ عیدالفطر سے پہلے 17 اپریل کو دیا جاے گا*
03/04/2023

*بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے ماہ اپریل کی تنخواہ عیدالفطر سے پہلے 17 اپریل کو دیا جاے گا*

03/04/2023

ڈھاڈر خوفناک حادثہ

ڈھاڈر، ڈھاڈر کے مقام این اے 65 قومی شاہراہ پر ٹوڈی اور مزد میں خوفناک حادثہ

پولیس ذرائع

ڈھاڈر، حادثے میں ٹوڈی میں سوار چار افراد ہلاک

پولیس ذرائع

ڈھاڈر، ٹوڈی سبی سے کوئٹہ مزدا کوئٹہ سے سندھ کی طرف جا رہا تھا

پولیس ذرائع

ڈھاڈر، لاشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کی جا رہا ہے

پولیس ذرائع

ڈھاڈر، مزدا ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فراد

پولیس ذرائع

بولان، ہلاک ہونے والوں میں محمد رفیق ولد اللہ ڈنہ گجر کچھی،عبدالمجید ولد صالح محمد بھنڈ کچھی،ارباب محمد یاسین ولد عبدالمالک بوہڑ،کچھی،ڈائیوار غلام حیدر ولد اللہ واریہ مہر سبی سے تعلق ہے
سول ہسپتال ڈھاڈر

بلوچستان اسمبلی/اجلاسکویٹہ:سنی شوران سردار رند کے قافلے پر بم حملے کیخلاف تحریک التوا پیش کویٹہ:ایوان نے سنی شوران سردار...
30/03/2023

بلوچستان اسمبلی/اجلاس

کویٹہ:سنی شوران سردار رند کے قافلے پر بم حملے کیخلاف تحریک التوا پیش

کویٹہ:ایوان نے سنی شوران سردارخان رند کے قافلے پر بم حملے کیخلاف تحریک التوا بحث منظور

کویٹہ:سنی شوران میں میرے بیٹے سردار رند پر بم حملہ کیا گیا، سردار یار محمدرند

کوئٹہ: 11 مارچ کو میں نے سنی شوران سے کوئٹہ آنا تھا تاہم اتفاق سے میری جگہ میرا بیٹا سردار خان رند گیا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: ضلع بولان میں بدامنی کے وارداتیں روز کا معمول بن چکے ہیں،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: بالا ناڑی اعوا کوٹ میں دن دہاڑے تین افراد قتل ہوئے لیکن حکومت نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: اعوان کوٹ کی انتظامیہ نے کچھ لوگوں کی سرپرستی کی خاطر ہمیں انصاف نہیں دیا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ:سوال یہ کونسی قوتیں مجھے سزادینی چاہتی ہے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: ہم نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: مجھے خوشی ہے کہ میں اور میرا بیٹا اس حملے میں محفوظ رہے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: کل بھی میرے حلقے رند بازار میں دھماکہ ہوا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: دھماکے اور حملے مجھے ڈرانے کے نشانات ہیں،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: لیفٹ ہو یا رائیٹ ہم ان سے کہتے ہیں ہمیں شرافت سے رہنے دیا جائے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ:موجودہ بجٹ میں میرے سیاسی مخالفین کو 1 ارب 80 کروڑ کے فنڈز دیئے گئے ہیں، سردار یار محمدرند

کوئٹہ: اگر ہم بے سکون ہوئے تو کوئی سکون سے نہیں رہیگا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: جن کے خلاف مقدمہ درج کرایا وہ سیاسی مقدمہ نہیں تھا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: اگر حملہ آور سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے تو وہ غلطی پر ہیں،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: مجھے چھوٹے پٹاخوں اور دھماکوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردی کی ایک اور لہر آئی ہے جسکا آغاز ہم سے ہوا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: اگر بدامنی کی لہر کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے گا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: جام کمال کی حکومت میں واویلا کرنے والی اپوزیشن آج خواب خرگوش کے مزے میں ہے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو سے سوال ہے کہ کرپشن زدہ پرنسپل سیکریٹری کو کیوں لگایا گیا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ: حکومت ہماری برداشت کا امتحان نہ لے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ:سنی شوران میں سردار خان رند پر حملے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،سردار یار محمد رند
رپورٹ
چیرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی

*ڈھاڈر پریس کلب**چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید فرید احمد شاہ دوپاسی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر گل منیر مگسی دیگر و...
22/03/2023

*ڈھاڈر پریس کلب*

*چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید فرید احمد شاہ دوپاسی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر گل منیر مگسی دیگر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر حاجی محمد یوسف رند کو پہلے تعارفی اجلاس سے قبل انکی نشست پر بٹھا رہے ہیں اس موقع پر وڈیرہ علی احمد رند ،سید بشیر احمد شاہ دوپاسی دیگر معززین، کونسلران موجود ہیں*

ڈھاڈر پریس کلب بولان۔ میر سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکہ بزدلانہ فعل ہے  وائس ۔چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈربولان۔قبا...
11/03/2023

ڈھاڈر پریس کلب

بولان۔ میر سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکہ بزدلانہ فعل ہے وائس ۔چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر

بولان۔قبائلی سردار کے قافلے پر بم دھماکہ بلوچستان کی روایات نہیں۔حاجی محمد یوسف رند

بولان۔بم دھماکہ قابل مذمت بلوچ روایات کی پامالی سے بلوچستان ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا۔

بولان۔واقعہ میں شہید اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

بولان۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر حاجی محمد یوسف رند

ڈھاڈر پریس کلب بولان۔ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر نوشمان کے قریب بم دھماکہ ۔...
11/03/2023

ڈھاڈر پریس کلب

بولان۔ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر نوشمان کے قریب بم دھماکہ ۔لیویز

بولان۔دھماکہ میں میر سردار خان کے دو محافظ جاں بحق ایک زخمی۔اے سی ڈھاڈر فہد شاہ راشدی

بولان۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہے۔فہد شاہ راشدی

بولان۔میر سردار خان رند محفوظ ہیں۔اے سی ڈھاڈر

بولان۔جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جارہا ہے

دبئ سمیت اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کےتقدس کےپیش نظر اشیا خوردنوش میں رعایتی قمتیں مقرر کرنے کاآغاز ھوگیا۔
07/03/2023

دبئ سمیت اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کےتقدس کےپیش نظر اشیا خوردنوش میں رعایتی قمتیں مقرر کرنے کاآغاز ھوگیا۔

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیاپابندی کے باوجود عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پیمرا آرڈیننس کی شق 30(3) ک...
05/03/2023

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کردیا
پابندی کے باوجود عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پیمرا آرڈیننس کی شق 30(3) کےتحت لائسنس معطل کیا گیا،پیمرا

کوئٹہ: ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کے نئے گورنر بلوچستان کا حلف اٹھالیا کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم ا...
05/03/2023

کوئٹہ: ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کے نئے گورنر بلوچستان کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے نئے گورنر سے ان کے عہدے کا حلف لیا

کوئٹہ:حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی، قبائلی عمائدین کی شرکت

کوئٹہ: تقریب میں معززججز، سیاسی وسماجی رہنماؤں، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالے افراد کی شرکت

کوئٹہ: ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے 23 ویں گورنر ہیں

*بولان(فرحان جمالی)**اسکول ٹیچر کریم بخش کے بیٹے محمد کامران نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میرے والد اسکول ٹیچر کریم بخش کو تا...
25/02/2023

*بولان(فرحان جمالی)*

*اسکول ٹیچر کریم بخش کے بیٹے محمد کامران نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میرے والد اسکول ٹیچر کریم بخش کو تاج محمد نامی شخص نے اپنے بھائیوں اور عزیزوں کے ہمراہ ہنٹروں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس غیر انسانی عمل کے ذریعے درندگی کی انتہا کر دی جنہوں نے میرے والد کو اپنے اسکول بلا کر شدید تشدد کرکے اسے سرعام برہنہ کرنے کے بعد کمیکل سیاہی سے منہ پر کالک لگا کرگلی میں گھسیٹتے رہے اوراس حرکت کے بعد اس نے میرے والد پر اپنے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں جھوٹی درخواست جمع کی جو کہ بے بنیاد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ الزام دراصل اپنی درندگی سفاکیت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے اصل حقیقت یہ ہے کہ میرے والد ایک سینئر اور بزرگ معلم ہیں جن کو ذاتی عناد کی بنا پرغیر انسانی عمل کے ذریعے وحشیوں کی طرح نہ صرف شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکے میرے والد کے مخصوص اعضاء پرلوہے کے اوزار سے نوچا اور ضربیں لگائیں جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی اس دوران تاج محمد کے ساتھیوں نے موبائل پر اس شرم ناک مناظر کی ویڈیو بناتے رہے جو کہ انسانیت کی توہین ہےانہوں نے بتایا کہ میرے والد کی عمر اس وقت 57 برس کے لگ بھگ ہیں وہ جسمانی طور پر کمزور اور نفیس انسان ہیں جنہوں نے ڈھاڈر کے علاوہ کچھی کے مختلف اسکولوں میں بطور استاد فرض شناسی اور پیشہ وارانہ مہارت سے سرانجام دئیے ہیں جس کی گواہی یہاں کے باشندے بھی دیں گےتاج محمد اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح غیر اخلاقی جرم کیا ہے اسلام اور دنیا کے مہذب معاشروں میں اسکی مثال نہیں ملتی انکی اس حرکات کو اہل محلہ اور راہ گیروں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تو وہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور ان مسحلہ افراد کے ساتھ مزاحمت کی تو وہ میرے والد کو شدید زخمی حالت میں برہنہ چھوڑ کر موقعہ سے فرار ہوگئے جس کے چشم دید گواہ بھی موجود ہیں جنہوں انکی تشویش ناک حالت کے پیش نظر گھر اطلاع کی جہاں تک انکے مبینہ زیادتی کے الزام کا تعلق ہے میرے والد نے ایسی حالت میں بھی خود کو قانون کے حوالے کیا یہ واقعہ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہےجس پر انسانی حقوق کی تنظیموں، حکومت اور استاتذہ یونین کو سختی سے نوٹس لیناچاہیےکیونکے اسوقت بھی میرے والد ڈھاڈر پولیس کی تحویل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں پولیس کی طرف سے محدود علاج معالجہ کے باوجود انکی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے انہوں نے اعلی حکومتی حکام سے اپیل کی کہ میرے والد کے ساتھ انسانیت سوز عمل کرنے والے ان درندہ صفت کرداروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور اسکی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں انہوں تفتیشی اداروں اور معزز عدالت سے استدعا کی کہ میرے والد کی تفشیش ناک حالت کو مدنظر رکھ کر انسانی ہمدردی کے تحت طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جائے تاکہ انکا علاج معالجہ ممکن ہو*

*کچھی پریس کلب ڈھاڈر*

17/02/2023

ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹرسیف اللہ مری کوچارج سنبھالنےپرمبارکباد پیش کرتےہیں ۔حاجی محمدیوسف رند ڈھاڈربولان نیوز۔۔۔رندگروپ کےرہنماءوائس چئیرمین ڈھاڈرٹاؤن حاجی محمدیوسف رند نےاپنےجاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ڈھاڈرسول ہسپتال کےنئےتعینات ایم ایس ڈاکٹرسیف اللہ مری ایک ایمانداراورفرض شناس آفیسرہیں موصوف کوچارج سنبھالنےپر مبارک باد پیش کرتےہیں حاجی محمدیوسف نےحکومت بلوچستان سےاپیل کی ہےکہ سول ہسپتال ڈھاڈر کےعرصہ درازسے خالی ڈاکٹرز ودیگراسٹاف کی پچاس سے خالی آسامیوں کااشتہارجلدجاری کیاجائے تاکہ سول ہسپتال ڈھا ڈرمیں ڈاکٹروں کی کمی پوراہوسکیں جس سےعوام کوصحت کی مزیدسہولیات مل سکیں

 میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سے سید فرید احمد شاہ دوپاسی کو چئیرمین اور حاجی محمد یوسف رند کو وائس چئیرمین منتخب ہونے پر دلی مبا...
10/02/2023


میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سے سید فرید احمد شاہ دوپاسی کو چئیرمین اور حاجی محمد یوسف رند کو وائس چئیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں

 ٓباد وفاقی حکومت نے  بی این پی کے مرکزی سنئیر نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ کو بلوچستان کا گورنر نامزد کردیا جلد حلف ا...
01/11/2022

ٓباد
وفاقی حکومت نے بی این پی کے مرکزی سنئیر نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ کو بلوچستان کا گورنر نامزد کردیا جلد حلف اٹھائیں گے
وفاقی حکومت کی ذرائع ۔۔

25/10/2022

کوئٹہ، الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی حکومتوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

کوئٹہ۔ 32 اضلاع کے تمام یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی

کوئٹہ، مخصوص نشستوں پر خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم کی نشست پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا

کوئٹہ،کاغذات نامزدگی 7 سے 9 نومبر 2022 تک وصول کئے جائیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

کوئٹہ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 نومبر کو جاری ہو گی، الیکشن کمیشن

کوئٹہ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک کی جائے گی۔

کوئٹہ، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 15 سے 17 نومبر تک داخل کی جا سکیں، ترجمان

کوئٹہ، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 25 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

کوئٹہ،۔مخصوص نشستوں پر انتخابات میں ضلع کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور میونسپل کمیٹی حرمزئی ضلع پشین شامل نہیں،

کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹے جاں بحقکوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افر...
27/09/2022

کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹے جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی آرہی تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر کے قریب ان کی گاڑی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر کے تین بیٹےموقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے نئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے
27/09/2022

وزیراعظم شہباز شریف اپنے نئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے

*کوئٹہ ضروری ڈاکومنٹس**یہ لوکل سرٹیفکیٹ اور دیگر کچھ اوریجنل ضروری* *ڈاکومنٹس ملے ہیں شاہ زیب نامی کسی بھائی کے ہیں کلی ...
25/09/2022

*کوئٹہ ضروری ڈاکومنٹس*

*یہ لوکل سرٹیفکیٹ اور دیگر کچھ اوریجنل ضروری* *ڈاکومنٹس ملے ہیں شاہ زیب نامی کسی بھائی کے ہیں کلی ابرہیم زئی بروری روڈ کوئٹہ سے ملے ہیں جس بھائی کے ہیں اس نمبر پر رابطہ کریں*
03327817177

13/09/2022

اھم خبر :

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا چلڈرن وارڈ سول اسپتال کوئیٹہ میں رونما نا خوشگوار واقعہ کا نو ٹس

۔وزیراعلئ نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی

۔اسپتالوں میں ایسے واقعات جن سے مریض براہ راست متا ثر ہوں قطعی قبل برداشت نہیں ۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کی سیکریٹری صحت کو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

۔واقعہ کے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی۔وزیراعلئ

29/08/2022

ڈھاڈر:
انسانی خدمات میں پیش پیش ماشا۶اللہ محترم حاجی ریاض احمد رند صاحب کے کم سن فرزندان محمد عاقب رند اور محمد عمر رند مسلسل تین روز سے سیلاب زدگان کو راشن خوراک فراہم کر رہے ہیں جو کہ انسانیت کا تقاضا بھی ہے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیۓ سکھر پہنچ گیۓ وزیراعلئ بلوچستان میر عبدال...
28/08/2022

وزیراعظم محمد شہباز شریف نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیۓ سکھر پہنچ گیۓ

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا

وزیراعظم وزیراعلئ اور دیگر بزریعہ ہیلی کاپٹر جعفرآباد روانہ

(1/3) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی سہولت اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد کیلئے جاز سے جاز اور جاز سے پی...
26/08/2022

(1/3) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی سہولت اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد کیلئے جاز سے جاز اور جاز سے پی ٹی سی ایل رابطے کے لیے صارفین کو مفت منٹس فراہم کیے جا رہے ہیں

‏آج رات سے بلوچستان میں جاز صارفین بنڈلز یا بیلنس ختم ہوجانے کے باوجود بھی کالز کر سکتے ہیں

ڈھاڈر ہندو پنچائت کے جوان سیلاب متاثرین اور روڈ پر پھنسے ہوے مسافروں میں پانی بسکٹ چاول اور دیگر کھانے کی اشیا تقسیم کر ...
26/08/2022

ڈھاڈر ہندو پنچائت کے جوان سیلاب متاثرین اور روڈ پر پھنسے ہوے مسافروں میں پانی بسکٹ چاول اور دیگر کھانے کی اشیا تقسیم کر رہے ہیں۔
متاثرین بہت زیادہ ہیں مخیر حضرات آگے آئیں ۔
ترجمان ہندو پنچائت ڈھاڈر

25/08/2022

-سبزل روڈکلی کوئٹہ بھی سیلاب کی زد میں کوئی حکومتی ٹیم موجود نہئں 4 شہری اپنی مدد آپ لوگوں کو ریسکیو کرریں ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے بہت سے گھر بھی گر گئے ہیں
پی ڈی ایم اے اہلکاروں کو جلد از جلد مدد کے لیے بھیجا جائے
اہلیان سبزل روڈ

25/08/2022

🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨
کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی

کوئٹہ: مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے ضیاء لانگو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سیلابی علاقوں میں پہنچ گئے

کوئٹہ: خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائد افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،مشیر پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ: اگر بارش یوں ہی جاری رہی تو ڈیمز سے پانی کے اخراج کا عمل شروع کردیا جائے گا، مشیر داخلہ میرضیاء لانگو

کوئٹہ: اس وقت کوئٹہ میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،میرضیاء لانگو

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے کا تمام عملہ افسران اور مشینری سیلابی علاقوں میں موجود ہے،مشیر پی ڈی ایم اے میرضیاء لانگو

کوئٹہ: میں سب سے پہلے بلوچستان کی مدد کے لئے وفاقی حکومت سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں،میرضیاء لانگو

کوئٹہ: اس وقت طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبہ شدید مشکل سے دوچار ہے،میرضیاء لانگو

کوئٹہ: کلی سمل آباد میں سیلابی ریلے گھروں میں داخلکوئٹہ: انتظامیہ نے متاثرہ افراد بشمول خواتین اور بچوں کو پی ڈی ایم اے ...
25/08/2022

کوئٹہ: کلی سمل آباد میں سیلابی ریلے گھروں میں داخل
کوئٹہ: انتظامیہ نے متاثرہ افراد بشمول خواتین اور بچوں کو پی ڈی ایم اے آفس منتقل کردیا

*مچھ بولان ہرک کے قریب انگریزوں کا بنایا ہوا ریلوے پل کا پلر ٹوٹنے سے آئینی پل ٹوٹ کر گر پڑا**مچھ پل ٹوٹنے سے لمبے عرصے ...
25/08/2022

*مچھ بولان ہرک کے قریب انگریزوں کا بنایا ہوا ریلوے پل کا پلر ٹوٹنے سے آئینی پل ٹوٹ کر گر پڑا*

*مچھ پل ٹوٹنے سے لمبے عرصے کے لئے کویٹہ کا ریل کا راستہ مکمل بند ہو گیا*

لواحقین کوٹہ پر سپیکر بلوچستان نے اپنا رولنگ چیف سیکرٹری بلوچستان کو لکھ دیا ہے امید کے حکومت اس پر جلد پالیسی مرتب کرین...
18/08/2022

لواحقین کوٹہ پر سپیکر بلوچستان نے اپنا رولنگ چیف سیکرٹری بلوچستان کو لکھ دیا ہے امید کے حکومت اس پر جلد پالیسی مرتب کرینگے۔

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Alert:

Videos

Share


Other Quetta media companies

Show All