Daily Alert Official

Daily Alert Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Alert Official, Media/News Company, Sukho Chak, Sukho Chak, punjab.
(1)

محکمہ خزانہ پنجابعیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ/پنشن 23 جون کو جاری کا فیصل...
07/06/2023

محکمہ خزانہ پنجاب

عیدالاضحٰی کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ/پنشن 23 جون کو جاری کا فیصلہ

سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

07/06/2023

ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ملک بھر میں دکانیں، کمرشل ایریاز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہسابق وزیراعظم عمران احمد نیازی، بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح خان کے خ...
07/06/2023

توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہ

سابق وزیراعظم عمران احمد نیازی، بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح خان کے خلاف نوسربازی کا مقدمہ درج

تھانہ کوہسار میں مقدمہ مقامی گھڑیوں کے تاجر کی درخواست پر درج کیا گیا

انتہائی افسوسناک خبر. معروف مزاحیہ فنکار اور زندہ دل شخصیت عبدالحکیم کی پہچان مہر  منظور حسین کرلو بوجہ ہارٹ اٹیک، اللہ ...
07/06/2023

انتہائی افسوسناک خبر.
معروف مزاحیہ فنکار اور زندہ دل شخصیت عبدالحکیم کی پہچان مہر منظور حسین کرلو بوجہ ہارٹ اٹیک،
اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ رات گھر پر تھے،
گھر پر اٹیک ہوا، اور انتقال کرگئے ۔

اللہ پاک ہم سب کو بھی رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🏻
07/06/2023

اللہ پاک ہم سب کو بھی رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🏻

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش/ ژالہ باری پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا⛈️⛈️⚡⚡🇵🇰
06/06/2023

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش/ ژالہ باری پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا⛈️⛈️⚡⚡🇵🇰

06/06/2023

تازہ ترین
آج کی کچھ اہم خبریں

▪️بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
گزشتہ سیلاب میں لاکھوں مویشی ہلاک ہوئے، ٹرانسپورٹ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا، فارمرز

▪️جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
لانس نائیک محمد صابر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

▪️میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
گرمی کے ستائے شہری نیشنل ہائی وے روڈ پر واقع سوئمنگ پول پر نہانے کے لیے گئے تھے

▪️اروشی روٹیلا بالی وڈ آئیکون پروین بی بی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فلم اسکرپٹ کی تصویر پر ’پروین بی بی‘ لکھا ہوا ہے

▪️شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
عدالت کا 7 جون تک شہریار آفریدی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

▪️وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
گزشتہ حکومت کے چار سالہ سیاہ دور میں نوجوانوں کو ڈنڈے اور پیٹرول بم تھمائے گئے، شہباز شریف

▪️سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
سفید چاول کھانے سے ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا خطرہ کم ہو سکتا ہے

▪️صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
مہنگائی پر پی ڈی ایم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

▪️دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کمشنر دیامیر نے ایمرجنسی ورکس میں بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی تھی

▪️کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
دونوں بچوں کی لاشیں آٹا رکھنے والے صندوق سے برآمد ہوئی تھیں

▪️کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
مردان کے رہائشی مسافر سے 1 کلو 256 گرام آئس جبکہ 6 کلو 500گرام مشکوک مواد برآمد ہوا، ترجمان اے این ایف

▪️بھارت میں اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ ریلیز کیلئے تیار
سوشل میڈیا میں ’72 حوریں‘ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے

▪️لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
ملزم ذیشان علی کے قبضے سے ماریشس کے 3 جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے، ترجمان ایف آئی اے

▪️کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
ابوظہبی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور کراچی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

▪️بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
فائرنگ کے واقعات شالکوٹ اور علمدار روڈ پر پیش آئے، جس میں تین زخمی بھی ہوئے

▪️پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
آٹھ سالہ علیشاہ کو پھانسی دے کر قتل کر کے لاش نہر میں پھینکی گئی تھی، پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا

▪️پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست ضمانت پر کاروائی 7 جون کو ہو گی

▪️ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ہی پاکستان معاشی اور سیاسی انتشار پھیلانے والوں سے پاک ہوا، شہباز شریف

▪️کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
مرتضیٰ وہاب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے

▪️’بیجو باؤرا‘ کیلئے سنجے بھنسالی اور رنویرسنگھ کے درمیان پرافٹ شیئرنگ معاہدہ
نئی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی اور اسے جنوری 2024 تک ریلیز کیا جائے گا

▪️9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
یونٹ تین ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، کراچی میں دو ہزار جبکہ سکھر اور حیدرآباد میں پانچ پانچ سو اہلکار تعینات ہوں گے

▪️سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
تجربہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور برطانوی این جی او کے ’ ہریالی پروجیکٹ ‘ کے تحت کیا گیا

▪️افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
اسکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے تھے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی

▪️’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
جنس کی تبدیلی پر ایک ڈاکیومینٹری کے معاملے پر دو ایگزیکٹو نے ایلون مسک سے اختلاف کرتے ہوئے ادارہ چھوڑدیا ہے

06/06/2023

قومی توانائی بچت پلان

مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز

مارکیٹیں جلد بند کرنے سے تقریبا ساڑھے 28 لاکھ یونٹ بجلی بچے گی

عام بلب کے استعمال پر پابندی کی تجویز

عام بلب کے استعمال پر پابندی سے ایک ارب یونٹ بجلی کی بچت ہوگی

ڈسکوز اور گیس کمپنیوں کے لیے لوڈ منیجمنٹ پلان تیار کرنے کا فیصلہ

06/06/2023

ضلع قصور کے علاقے چراغ دین والا میں کھیتوں میں چھپ کر دو افراد گدھا ذبح کرتے ہوئے گدھے سمیت پکڑے گئے پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزموں کے بیان کے مطابق 3 ماہ سے ذبح کر کے گدھوں کا گوشت لاہور کے مختلف علاقوں کے بڑے بڑے ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے ہیں

نارووال پولیس لائن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیٹ کیمپ پولیس کی زیرنگرانی لگایا گیا ۔جس میں DPO ۔DSP ۔چوہدری عر...
06/06/2023

نارووال پولیس لائن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیٹ کیمپ پولیس کی زیرنگرانی لگایا گیا ۔جس میں DPO ۔DSP ۔چوہدری عرفان مہیس ۔چوہدری امتیاز مہیس کے تقریباً 70 کے قریب نوجوانوں نے بلڈ ڈونیٹ کیا۔اور الحمدللہ نارووال کی پولیس کی طرف سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے اچھا اقدام ہے۔اور اس کیمپ میں ڈونر حضرات کے لیے بلڈ ڈونیٹ کرنے کے بعد ٹھنڈا روح افزا والا دودھ اور ٹھنڈا فریش جوئس پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے مہیا کیا گیا

06/06/2023
06/06/2023

زندگی جب رولائے تو سمجھ جانا گناہ معاف ہوگئے
اور جب

زندگی ہنسائے تو سمجھنا دعا قبول ہو گئی ♣️♦️♥️

✍🏻اویس یونس انصاری

سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 6 جون تا 20 اگست ہوں گی۔نوٹیفیکشن جاری
06/06/2023

سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 6 جون تا 20 اگست ہوں گی۔

نوٹیفیکشن جاری

06/06/2023

افسوسناک
پنجاب پولیس تھانہ سٹی شکرگڑھ میں تعینات ڈرائیور فریاد علی دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک آنے سے انتقال کر گیا انکی میت پولیس تھانہ سٹی نے محلہ اقبال پورہ آبائی گھر میں منتقل کر دی
ان اللہ وان الیہ راجعون۔

اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🏻

06/06/2023

ڈپٹی کمشنرنارووال آفس(جنرل برانچ) کی طرف سے ضلع نارووال کے تمام رفاحی اداروں ،تنظیمات ومدرسہ جات کے منتظمین کوآگاہ کیاجاتاہے کہ عیدالضحی 2023کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے حوالے سے درخواستیں برائے (این او سی) 22جون تک دفتری اوقات میں دفترڈپٹی کمشنرآفس میں جمع کروائی جاسکتی ہیں،مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں کو زیرغورنہیں لایاجائے گا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام موضع کھنہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیاجس میں امیدوار برائے MPA پی پی 47 ٹکٹ ہو...
05/06/2023

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام موضع کھنہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا
جس میں امیدوار برائے MPA پی پی 47 ٹکٹ ہولڈر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جناب زین العابدین طور صاحب اور محسن یلغاری صاحب نے شرکت کی
کارنر میٹنگ میں آنے والے الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور اہلیان گاؤں نے زین العابدین صاحب کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا

▪️ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگیاسلام آباد: ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے...
05/06/2023

▪️ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

اسلام آباد: ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے،عید الاضحی 29جون کو ہو سکتی ہے ۔کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان میں عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر37 منٹ پر ہوگی،پاکستان میں 20 جون کویکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کی جاتی ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

05/06/2023

▪️عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی
پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 یا 30 جون یعنی جمعرات یا جمعہ کو ہوگی ۔عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی صورت میں بدھ کو حج کی چھٹی ہوگی ،اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کوہونگی ، اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے چھٹیوں کی کل تعداد 5 ہوجائیگی۔اگر عید الاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ کو ہوئی تو جمعرات کو حج کی چھٹی ہوگی ،اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ہونگی ۔جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں حج کی چھٹی ملا کر کل چھٹیاں 4 ہونگی۔

05/06/2023

ان شاءاللہ اتحاد کانفرنس پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائے گئے

05/06/2023

سکھوچک ایم پی اے مولانا محمد غیاث الدین انصاری کے ڈیرے پر لگا الیکٹرانک میٹر جل کر راکھ
الیکٹرانک میٹر جلنے سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا
الیکٹرانک میٹر جلنے کی وجہ سیاسی یا شاٹ سرکٹ ابھی تک معلوم نہ ہوسکا

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو "دل کا دورہ" پڑنے پر گھر سے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا. اللہ پاک شفا عطا فرمائے آمین
05/06/2023

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو "دل کا دورہ" پڑنے پر گھر سے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا.
اللہ پاک شفا عطا فرمائے آمین

پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ کم ہونے پر کرایوں میں بھی کمی کردی گئی نیو گھر ٹریول سروس نورکوٹ روڈ شکرگڑھ
05/06/2023

پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ کم ہونے پر کرایوں میں بھی کمی کردی گئی

نیو گھر ٹریول سروس نورکوٹ روڈ شکرگڑھ

پنجاب پولیس سے متعلقہ معلومات اب صرف ایک واٹس ایپ پیغام کی دوری پر۔۔۔ ‎
05/06/2023

پنجاب پولیس سے متعلقہ معلومات اب صرف ایک واٹس ایپ پیغام کی دوری پر۔۔۔

10جون 2023 سے نادرا کے ان 30 سینٹرز سے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی
05/06/2023

10جون 2023 سے نادرا کے ان 30 سینٹرز سے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی

05/06/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا حکم نامہ

جج کی تصویر نہیں چلے گی نام نہیں چلے گا جو چلائے گا توہین عدالت ہوگی، عدالت

خلاف ورزی ہوئی تو ٹی وی لائسنس کینسل ہوگا، عدالت

شکرگڑھ تحریک دفاع اسلام و پاکستان، جمعیت اہلحدیث شکرگڑھ کی طرف سے ماہانہ تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شہباز ق...
05/06/2023

شکرگڑھ تحریک دفاع اسلام و پاکستان، جمعیت اہلحدیث شکرگڑھ کی طرف سے ماہانہ تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شہباز قم ر صاحب امیر تحریک دفاع اسلام و پاکستان ضلع نارووال، حافظ فضل الرحمان لڈھیالوی صاحب امیر تحریک دفاع اسلام و پاکستان تحصیل شکرگڑھ، حافظ محمد انیس غوری صاحب چیف آرگنائزر تحریک دفاع اسلام و پاکستان تحصیل شکرگڑھ، حافظ عطاء الرحمٰن محمدی صاحب ناظم اساتذہ شکرگڑھ، حافظ محمد وسیم ساقی صاحب ناظم تبلیغ و مالیات شکرگڑھ، حافظ محمد عرفان مدنی صاحب شکرگڑھ، قاری سفیان ثوری صاحب خطیب مرکزی جامع مسجد اہلحدیث ماجرہ شکرگڑھ، قاری جنید میر محمدی صاحب مدرس مرکزی جامع مسجد اہلحدیث اخلاص پور روڈ شکرگڑھ نے شرکت کی، اجلاس صبح دس بجے سے بارہ بجے تک جاری رہا جس میں مختلف تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی. امیر ضلع ڈاکٹر شہباز قمر صاحب نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اگر کوئی اہلحدیث کی نمائندگی کا حق رکھتا ہے تو وہ علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ہیں کہ جو دین کے ہر میدان میں سر فہرست نظر آتے ہیں ان میں دفاع حرمت رسول ہو، دفاع صحابہ ہو، دفاع شعائر اللہ ہو دفاع پاکستان ہو یا دفاع ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ ہو. ہر میدان میں علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب بے لوث خدمات سر انجام دے رہے ہیں تو ہمارا حق بنتا ہے کہ ان کے دست و بازو بن کر دین کی نشرو اشاعت میں حصہ بقدر جثہ شامل ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جہاں ہمیں حکم دیں گے ہم اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں. امیر تحصیل شکرگڑھ حافظ فضل الرحمان لڈھیالوی صاحب نے کہا کہ اگر وطن عزیز پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب ہیں جو ہمہ وقت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دے رہے ہیں جب تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ایک پیج پر جمع ہو جائیں گے تو یقیناً عوام الناس کے اندر جو نفرت انگیز مواد جمع ہو چکا ہے اسے کم کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی اس لیے علماء کرام کو چاہیے کہ اس نقطہ پر غور و خوض کریں اور عوام الناس کے اندر دوریاں کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ چند دن پہلے علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب نے لاہور پریس کلب میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہم اس فیصلے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں. چیف آرگنائزر شکرگڑھ حافظ محمد انیس غوری صاحب نے کہا کہ ہم ہر وقت ہر لحاظ سے علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں. ناظم تبلیغ شکرگڑھ حافظ محمد وسیم ساقی صاحب نے کہا کہ ہم تحریک دفاع اسلام و پاکستان کو شکرگڑھ کے ہر گاؤں اور قصبے میں پہنچا کر چھوڑیں گے ان شاءاللہ ہر گاؤں سے اس کے لئے نوجوانوں کو تیار کر رہے ہیں جس کا ثبوت چند ماہ بعد ہونے والی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا. ناظم اساتذہ حافظ عطاء الرحمٰن محمدی صاحب نے کہا کہ ہم علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ کے خاندان گرویدہ ہیں ہم ان کے لئے تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں. آخر میں قاری سفیان ثوری صاحب نے نصیحت کی کہ ہمیں تنظیمی معاملات کو خلوص نیت سے سر انجام دینا چاہیے جس کام میں نیت خالص نہ ہو وہ کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا اور ہمیں پانچ وقت نماز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مسنون وظائف و دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ہمارے اندر جو کمیاں کوتاہیاں موجود ہیں وہ دور ہو جائیں. قاری جنید میر محمدی صاحب نے کہا کہ ہم قرآن و سنت کی نشرو اشاعت کے لئے اس قافلے کا حصہ بنیں گے جو اللہ کی رضا کے لئے ہو جو ریاکاری اور تمغے حاصل کرنے کے لئے نشرو اشاعت کرے گا ہم اس قافلے کا ساتھ نہ دیتے ہیں نہ کبھی دیا ہے نہ ہی آئیندہ دیں گے ان شاءاللہ. قاری عرفان مدنی صاحب نے کہا کہ شکرگڑھ میں اگر کوئی صحیح معنوں میں اللّه کی رضا کے لئے دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے تو علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ کے صاحبزادے علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب کا قافلہ ہے باقی احباب تمغے حاصل کرنے کی خاطر چاپلوسی کرتے ہیں جو ہمیں نہیں آتی.

05/06/2023

Daily Alert Official
ڈیلی الرٹ آفیشل پر پہلی پوسٹ سکھوچک فلٹر پلانٹ کی لگائی گئی تو شکرگڑھ انتظامیہ تو فلحال حرکت میں نہ آسکی لیکن کچھ حسد بغض اور دل میں منافقت رکھنے والوں نے پیج کو رپوٹ مارنا شروع کردیا
لیکن ایسے حسد بغض اور دل میں منافقت رکھنے والوں میری ایک بات یاد رکھے تم جو کرسکتے ہو کرو
اور جو مجھ سے ہوگا میں کرو گا
اب ان شاءاللہ ورک نہی روکے گا
ورک جاری رہے گا
ان شاءاللہ

04/06/2023

سکھوچک میں قائم فلٹر پلانٹ کسی مسیحا کا منتظر قصبہ سکھوچک صاف پانی پینے سے محروم

دوسرے شہریوں کی طرح سرحدی قصبہ سکھوچک میں بھی بنا فلٹر پلانٹ کئی سالوں سے بند انتظامیہ خاموش کئی بار نشان دہی کروانے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہی
اہلیانِ قصبہ سکھوچک نے بتایا کہ ہم لوگ یہاں سے صاف پانی پیتے تھے کئی سالوں سے بند یہ فلٹر پلانٹ کیوں نہی سہی کیا جارہا ہمارے قصبہ سکھوچک کے آدھے سے زیادہ قصبے کا پانی پینے کے قابل نہیں پانی کا ذائقہ خراب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ہمیں پانی جیسے نعمت سے محروم نہ رکھا جائے اگر ہمیں گورنمنٹ نے یہ سہولت دی ہے تو انتظامیہ ہمیں کیوں اس سہولت سے محروم رکھ رہی ہے اہلیانِ سکھوچک کی ڈی سی او صاحب نارووال سے گزارش ہیں کہ ہمیں اس سہولت سے مستفید کیا جائے تاکہ جن جن گھروں کا پانی پینے کے قابل نہیں وہ فلٹر پلانٹ سے صاف پانی جیسی نعمت سے مستفید ہوسکے
Daily Alert Official

Address

Sukho Chak, Sukho Chak
Punjab

Telephone

+923086210602

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Alert Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Alert Official:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Punjab

Show All

You may also like