Huramzai News

Huramzai News page make about press information

بڑی خبر۔ پشین نان ٹیچنگ سٹاف کیس ، تمام تعیناتیاں معطلبلوچستان ہائی کورٹ کا سخت اظہار برہمی۔ تمام کمیٹی ممبران کو شو کاز...
01/10/2023

بڑی خبر۔ پشین نان ٹیچنگ سٹاف کیس ، تمام تعیناتیاں معطل

بلوچستان ہائی کورٹ کا سخت اظہار برہمی۔ تمام کمیٹی ممبران کو شو کاز نوٹسز جاری

عدالت عالیہ کا بار بار نوٹسز دینے کے باوجود پشین آفس سے ریکارڈ عدالت میں جمع نہ کرانے اور غائب رہنے پر عدالت نے جونئیر کلرک کے 27 پوسٹوں پر تعیناتیوں کو سسپنڈ کر دئیے اور پشین خزانہ آفس کو جونیر کلرک کی تنخوائیں ایکٹیو کرنے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹی نشست آوران...
27/09/2023

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی
آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹی نشست آوران کی رکھی گئی ہے جہاں ٹوٹل آباد 1 لاکھ78 ہزار ہے
آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی نشست چمن کی کی رکھی گئی ہے جہاں کی آبادی 4 لاکھ 66 ہزار ہے
چمن کی اور قلعہ عبداللہ کی سابقہ 3 نشتوں سے تعداد کم کرکے 2 کردی گئی ہے جبکہ پنجگور کی نشستیں ایک سے بڑھا کر 2 کردی گئی ہے
ضلع بارکھان اور ضلع موسیٰ خیل پر مشتمل نیا حلقہ بنایا گیا ہے جبکہ ہرنائی کو زیارت سے کاٹ کر ضلع سبی کے حلقے میں شامل کیا گیا
کوئٹہ کی صوبائی اسمبلی کی نشتوں کی تعداد 9 رکھی گئی ہے جبکہ کیچ تربت 4 اور خضدار / پشین کی تین تین نشستیں رکھی گئی ہے

قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے قاضی فائز عیسیٰ سے انکے عہدے کا حلف صدر مملکت نے لیا لے ایوان صدر میں ...
17/09/2023

قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے
قاضی فائز عیسیٰ سے انکے عہدے کا حلف صدر مملکت نے لیا لے
ایوان صدر میں حلف برداری کی پروقار تقریب
قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیتے وقت اپنی اہلیہ سیرینا عیسیٰ کو اسٹیج پر بلا کر اپنے ساتھ کھڑا کیا
تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم انوار کاکڑ ‘ چیف آف آرمی سٹاف سمیت سول و عسکری حکام کی شرکت
تقریب حلف برداری میں وزرائے اعلیٰ بلوچستان ‘ سندھ اور گلگت بلتستان کی شرکت
تقریب میں گورنر بلوچستان ‘ سندھ ‘پختونخوا اور پنجاب کی بھی شرکت۔

" سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے" بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے ...
15/09/2023

" سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے"
بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے، نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ ماہ جون میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت ریٹائرمنٹ کی مدت کی تکمیل کے بعد 16 ستمبر 2023 کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شمال میں واقع ضلع پشین کے ضلعی ہیڈکوارٹر پشین میں 26 اکتوبر 1959 کو پیدا ہوئے۔ پشتون قوم کی ذیلی شاخ بارکزئی (درانی) قبیلے سے تعلق رکھنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دادا قاضی جلال الدین انیسویں صدی میں قندھار میں قاضی تھے، جو بعد ازاں اپنے ہی قبیلے کے برسر اقتدار شاہ افغانستان امیر شیرعلی خان بارکزئی سے اختلافات کی وجہ سے مستقل طور پر پشین شہر منتقل ہوئے، قاضی جلال الدین بلوچستان کے ریاست قلات کے وزیراعظم بھی رہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے والد قاضی محمد عیسیٰ اور تایا قاضی محمد موسیٰ نے انگلستان سے تعلیم حاصل کی۔ قاضی محمد عیسیٰ بلوچستان کے پہلے بیرسٹر اور چچا پہلے کمرشل پائیلٹ بنے۔ قاضی محمد عیسیٰ قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے اولین صوبائی صدر اور قائد اعظم کے سب سے معتمد اور قریبی ساتھی رہے۔ قاضی عیسیٰ کی دعوت پر قائد اعظم پشین شہر بھی تشریف لائے اور ان کے ہاں مقیم رہے۔ قیام پاکستان کے بعد قاضی محمد عیسیٰ 1951 سے 1953 تک برازیل میں پاکستان کے سفیر رہے۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن سے اپنی بار ایٹ لاء کی تعلیم کی تکمیل کے بعد 1985 میں کراچی سے اپنی وکالت کا آغاز کیا اور 1998 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ آپ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار کے رکن رہے، 2009 سے 2014 تک بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ 2014 میں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔ نو سال تک بطور جج سپریم کورٹ رہنے کے بعد بدھ 21 جنوری کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعینات ہوئے۔تین نومبر 2007 کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور ججز سے نیا حلف لینے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ نے پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججز کے سامنے بطوروکیل پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تین نومبر 2007کی ایمرجنسی کے اقدام کو کالعدم قراردینے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے تمام ججز کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑا تھا جس کے بعدسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو براہ راست پانچ اگست2009کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پانچ ستمبر 2014کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کیاگیا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے کے الزام پر صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا جسے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے 10رکنی لارجر بینچ نے موجودہ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی متفقہ طور پر یہ ریفرنس کالعد م قراردے دیا تھا۔تاہم بینچ کے سات ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو اختیار دیا تھا کہ وہ خود تحقیقات کروا کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہے تو کرسکتی ہے لیکن بعد ازاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست میں سپریم جورڈیشل کونسل کو تحقیقات کرنے کااختیار دینے کے حوالے سے بھی فیصلہ چھ، چار کی اکثریت سے مسترد کردیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف تمام ترتحقیقات ختم کردی گئی تھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے واحد جج ہیں جنہوں نے اپنی اور اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے16ستمبر ہفتہ کے روز ریٹائرڈ ہونے کے بعد17 ستمبر2023کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس بنیں گے اور 25اکتوبر2024کو اپنی65سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد تقریبا ایک سال اور ڈیڑھ ماہ تک ملک کے چیف جسٹس رہنے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔.

بریکنگ نیوز : مستونگ: چوتو کے مقام پر گاڑی کے قریب دھماکہ مستونگ دھماکے میں رہنما جمعیت حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا ...
14/09/2023

بریکنگ نیوز :
مستونگ: چوتو کے مقام پر گاڑی کے قریب دھماکہ
مستونگ دھماکے میں رہنما جمعیت حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا
مستونگ ‘ حافظ حمداللہ سمیت کئی افراد زخمی
مستونگ‘ حافظ حمداللہ اور دیگر زخمیوں کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتل کیا جارہا ہے
حافظ حمداللہ منگوچر جارہے تھے
زخمیوں میں حافظ حمداللہ کا ساتھی اور گارڈ بھی شامل

قلعہ عبداللہ کلی بدوان میں فائرنگ سے دو افراد جانبحق دلاور ولد فضل محمد بدوان   اور نظر محمد ولد عبد الخالق   مغدوزئی  م...
14/09/2023

قلعہ عبداللہ کلی بدوان میں فائرنگ سے دو افراد جانبحق
دلاور ولد فضل محمد بدوان اور نظر محمد ولد عبد الخالق مغدوزئی موقع پر جانبحق نائب رسالدار نورعلی لیویز نفری کے ھمراہ موقع پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا.

😭😭د غم خبر😭😭حرمزئی د پښتونخوا ملي عوامي پارټۍ تحصيل حرمزي ایګزیکټیو ممبر عبدالظاهر اڅکزي د زړه دورې له وجی په حق ورسېدئ....
16/08/2023

😭😭د غم خبر😭😭

حرمزئی د پښتونخوا ملي عوامي پارټۍ تحصيل حرمزي ایګزیکټیو ممبر عبدالظاهر اڅکزي د زړه دورې له وجی په حق ورسېدئ.
ارواښاد عبدالظاهر اڅکزي د عاقل خان او وکیل خان پلار او د عبدالقادر خان ورور دئ.

صبا سهار ۸ بجي به د خپل کلي نوي کلي هسپتال ګانګلزئ کي خاورو ته سپارل کېږي

پښتونخوا ملي عوامي ګوند تحصيل حرمزي ټول ایګزیکټیو د ارواښاد عبدالظاهر اڅکزي پر ناببره مرګ باندی د ده د ټول خاندان سره په غم کی شریک دي او د خواشينۍ اظهار کوي

میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیص...
15/08/2023

میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہو گیا ہے اور میرعلی مردان خان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔
بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کا آج آخری روز تھا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان گزشتہ روز بھی ملاقات ہوئی تھی۔

میر علی مردان خان کون ہیں ؟
میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے، انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی رہ چکے ہیں۔
علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

03/08/2023

قلعہ عبداللہ، میزئی آڈہ میں لیویز پر بم سے حملہ۔
قلعہ عبداللہ، حملے میں رسالدار محمد نسیم اور ماسٹر سیدنور سمیت 4 دیگر افراد زخمی۔
قلعہ عبداللہ، بم گاڑی کے اوپر تھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔
قلعہ عبداللہ، زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ سدابہار ٹرمینل ایریا کے قریب رئیسانی اور لہڑی قبائل کے درمیان جھڑپکوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جان بحق 2 ...
02/08/2023

کوئٹہ سدابہار ٹرمینل ایریا کے قریب رئیسانی اور لہڑی قبائل کے درمیان جھڑپ
کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ سے 3 افراد جان بحق 2 زخمی

کوئٹہ:سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا بھتیجہ ہارون رائیسانی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق .
میر دولت لہڑی کے فرزند میر برامداد لہڑی جاں بحق .
ہسپتال ذرائع

‏بلوچستان کا 347190 مربع کلومیٹر رقبہ زمین ایک یونیورسٹی کے لئے کم پڑگیا جیسے لاہور شفٹ کیا گیا بلوچستان کے حقوق پر پنجا...
02/08/2023

‏بلوچستان کا 347190 مربع کلومیٹر رقبہ زمین ایک یونیورسٹی کے لئے کم پڑگیا جیسے
لاہور شفٹ کیا گیا بلوچستان کے حقوق پر پنجاب کا ڈاکا نامنظور ۔۔

ڈپٹی کمشنر صاحب پشین اور اسٹنٹ کمشنر  اےسی حرمزئی نجیب الله کاکٹر کی ہدایت پر ایس ایچ او  حمید الله ترین سربراہی  لیویز ...
01/08/2023

ڈپٹی کمشنر صاحب پشین اور اسٹنٹ کمشنر اےسی حرمزئی نجیب الله کاکٹر کی ہدایت پر ایس ایچ او حمید الله ترین سربراہی لیویز نے حرمزئی کلی مولوی عبداللہ لمڑان میں مقتول محمد ہاشم ولد ساعت ملوک کے قاتل محمد قسیم ولدعبد القادر جو کہ مقدمہ نمبر 06/23 5 302 ، 342 ، 34 م ہیں نامزد ملزم تھا کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے مقتول کو بہت بے دردی سے قتل کیا تھا

محمد ھاشم شہید ولد سات ملوک کی نماز جنازہ آج 5:00 بجے عصر کے وقت کلی لمڑان قبرستان میں آدا کی جائے گی 😭😭
31/07/2023

محمد ھاشم شہید ولد سات ملوک کی نماز جنازہ آج 5:00 بجے عصر کے وقت کلی لمڑان قبرستان میں آدا کی جائے گی 😭😭

حرمزئی: مولوی عبداللہ کلی لمڑان میں  دو خاندانوں کے درمیان لڑائی میں ھاشم خان لمڑ ولد سات ملوک شھید ہوگئے  ۔۔إِنَّا لِلّ...
31/07/2023

حرمزئی: مولوی عبداللہ کلی لمڑان میں دو خاندانوں کے درمیان لڑائی میں ھاشم خان لمڑ ولد سات ملوک شھید ہوگئے ۔۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎😭

افسوس ناک خبر کلی کربلا بائی پاس پر سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا اور سید عبدالرب آغا کے بیٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ...
27/07/2023

افسوس ناک خبر
کلی کربلا بائی پاس پر سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا
اور سید عبدالرب آغا کے بیٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 افراد جاں بحق ایک بچی زخمی اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ۔

26/07/2023
چمنآج دہشت گردوں کی حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاران شہید رحمت اللہ اور سمیع اللہ کی فاٸل فوٹو
24/07/2023

چمن
آج دہشت گردوں کی حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاران شہید رحمت اللہ اور سمیع اللہ کی فاٸل فوٹو

24/07/2023

قلعہ عبداللّٰہ: کلی بدوان میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی ایک شخص ہلاک 3 افراد زخمی

24/07/2023

چمن فائرنگ
مال روڈ کے قریب فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید . ہسپتال ذرائع

کچلاک ڈی ایچ اے میں جوان کے قتل کا معمہ حل!!قاتل مقتول کا دوست نکلا!!الہ قتل برامد!!تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کچلاک ڈی ا...
22/07/2023

کچلاک ڈی ایچ اے میں جوان کے قتل کا معمہ حل!!
قاتل مقتول کا دوست نکلا!!
الہ قتل برامد!!
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کچلاک ڈی ایچ اے کے اندر ایک جوان محیب اللہ ولد سید محمد قسیم ساکن کلی گانگلزئی پشین کی لاش ملی جس کو تیز چاقو/خنجر سے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔
ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر صاحب
ایس ایس پی اپریشن زیب محسن صاحب
ایس ایس پی انویسٹیگیشن شعیب مسعود صاحب
نے ملزم/ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا احکامات جاری کیے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی
زیر نگرانی ایس پی صدر عدل اکبر گجر صاحب
ایس پی صدر انویسٹیگیشن ندیم صاحب
زیر سرپرستی اے ایس پی کچلاک محمد شریف صاحب
ڈی ایس پی انویسٹیگیشن خضر حیات صاحب
ٹیم میں شامل ایس ایچ او امین جعفر
ایس ائی عمران مروت
اے ایس ائی محمد شفیع
ایس ائی حضرت نور
اے ایس ائی سمیع اللہ کاکڑ
ھیڈ کانسٹیبل گل شیر محسود و دیگر
نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف پہلو کو بروئے کار لا کر اصل ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ملزم مقتول کا دوست نکلا ملزم کا نام عبدالمجید ولد عبدالمحمد ساکن کلی گانگلزئی پشین ھے جو مقتول کے کلی کا ھے۔
ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ھے مزید تفتیش کچلاک پولیس کر رہی ہے
ایلیان علاقہ نے کچلاک پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا

(کچلاک میں ڈاکوؤں راج، کچلاک مغربی بائی پاس نزد ڈی ایچ اے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان شہید)کچلاک(22 جول...
22/07/2023

(کچلاک میں ڈاکوؤں راج، کچلاک مغربی بائی پاس نزد ڈی ایچ اے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان شہید)
کچلاک(22 جولائی 2023) کچلاک اور مضافات میں گزشتہ کئی ماہ سے بدامنی اور ڈاکوؤں راج ہے، سرشام اسلحہ بردار موٹر سائیکل سوار گروہ گھاٹ لگائے شہریوں کی جان و مال لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں، گزشتہ شب ضلع پشین گانگلزئی کے رہائشی سید محیب اللہ ولد ملک حاجی محمد قسیم کوئٹہ سے پیشن جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر مسلح ڈاکوؤں نے کچلاک مغربی بائی پاس نزد ڈی ایچ اے کچلاک پر روک کر موٹر سائیکل ہینڈا 125 کو چھننے کی کوشش کی ، مزاحمت پر مبینہ ڈاکوؤں نے خنجر کے وار کرکے نوجوان کو شہید کر دیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔۔

افسوس ناک خبر😭😭 کلی گانگلزئی سیدمحیب اللہ ولد سید محمد قسیم اغا انتقال کر گئے نماز جنازہ آج 5 بجے کلی گانگلزئی قبرستان م...
22/07/2023

افسوس ناک خبر😭😭
کلی گانگلزئی سیدمحیب اللہ ولد سید محمد قسیم اغا
انتقال کر گئے نماز جنازہ آج 5 بجے کلی گانگلزئی قبرستان میں آدا کی جائے گی۔

انا اللّٰہ وانا الیہ راجعون 😭😭ندا محمد لمڑ ولد محمد عیسیٰ لمڑ آج کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے وہ ...
21/07/2023

انا اللّٰہ وانا الیہ راجعون 😭😭
ندا محمد لمڑ ولد محمد عیسیٰ لمڑ آج کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے وہ موسیٰ لمڑ سات ملوک لمڑ کا بھتیجا احسان اللّٰہ امین محمد ھاشم کے کزن تھے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مناف بادیزئی تحصیل حرمزئی کے علاقائی سکریٹری منتخب ہوگئے
19/07/2023

مناف بادیزئی تحصیل حرمزئی کے علاقائی سکریٹری منتخب ہوگئے

18/07/2023

حرمزئی لیویز اسٹیشن پر نا معلوم دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ دو لیویز اہلکار زخمی

18/07/2023

حرمزئی لیویز اسٹیشن پر نا معلوم افراد کا دستی بم سے حملہ دو لیویز اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں کو پیشین سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔۔۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی حرمزی تحصیل کانفرنس بروز  بدھ 19 جولائی صبح   9 بجے   حاجیان شکرزی میں سید  اکبر أغا سید حاجی ...
18/07/2023

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی حرمزی تحصیل کانفرنس بروز بدھ 19 جولائی صبح 9 بجے حاجیان شکرزی میں سید اکبر أغا سید حاجی عمر اغا سید سرو آغا کے گھر پر منعقد ہوگی

توبہ استغفراللہلورالائی سبزی منڈی مسجد کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگانے پر 18  قرآن پاک جل کر شہید یہ ہم کونسے معاشر...
16/07/2023

توبہ استغفراللہ
لورالائی سبزی منڈی مسجد کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگانے پر 18 قرآن پاک جل کر شہید یہ ہم کونسے معاشرے میں رہ رہے ہیں توبہ توبہ

15/07/2023

سید سمیع اللہ کی والدہ (مرحوم سید عبداخالق آغا) کی زوجہ وفات پاگئی نماز جنازہ عجائب نیکہ قبرستان میں (5:30)ادا کی جائے گی

قلعہ عبداللّٰہ کلی لمڑان سے تعلق رکھنے والے  رحمت خان کاکڑ  ولد صلاح ودین کاکڑ کو نا معلوم افراد نے جنگل پیر علیزئی کے م...
10/07/2023

قلعہ عبداللّٰہ کلی لمڑان سے تعلق رکھنے والے رحمت خان کاکڑ ولد صلاح ودین کاکڑ کو نا معلوم افراد نے جنگل پیر علیزئی کے مقام پر شہید کیا ہیں نماز جنازہ رات نو بجے کلی لمڑان قبرستان میں ادا کی جائیگی ۔

جمیعت علمائے اسلام و اتحادی پارٹیوں کا مشترکہ امیدوار حاجی امان اللہ اچکزئی ڈسٹرکٹ چیرمین چمن منتخب ہوگئے ۔۔
06/07/2023

جمیعت علمائے اسلام و اتحادی پارٹیوں کا مشترکہ امیدوار حاجی امان اللہ اچکزئی ڈسٹرکٹ چیرمین چمن منتخب ہوگئے ۔۔

پشین پشتونخوامیپ اور جمعیتعلماء اسلام کے مشترکہ امیدوارچیر مین سید عبدالشکور آغا اور وائس چیرمین ملک منظور احمد اچکزئی م...
06/07/2023

پشین پشتونخوامیپ اور جمعیت
علماء اسلام کے مشترکہ امیدوار
چیر مین سید عبدالشکور آغا اور وائس چیرمین ملک منظور احمد اچکزئی منخب ہوگئے

ضلع قلعہ عبداللہ :ضلعی چیرمین جمیعت علماء اسلام کے صوبائی سالار حاجی دین محمد سیگی نے 38 ووٹ حاصل کر کے چیرمین منتخب ہوگ...
06/07/2023

ضلع قلعہ عبداللہ :
ضلعی چیرمین جمیعت علماء اسلام کے صوبائی سالار حاجی دین محمد سیگی نے 38 ووٹ حاصل کر کے چیرمین منتخب ہوگئے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کےلے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار اکبر خان کاکڑ نے 36 ووٹ حاصل کئے
ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے محیب اللہ خان کاکڑ نے 19 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ڈپٹی چیئرمین کےلے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک محمد حنیف نے 18 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے
یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام اور پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ضلعی چیئرمین کےلے اتحاد کیا تھا

 حرمزئی:👈 ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی حکم اور اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ پانیزئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او حر...
05/07/2023


حرمزئی:👈 ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی حکم اور اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ پانیزئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او حرمزئی رسالدار حمید اللہ ترین نے لیویز نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ سال گوریان میں مقتول محمد علی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی مجلس آملہ نے سید عبد الشکور آغا کو پشین کے ڈسٹرکٹ چیرمین کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ۔۔۔
04/07/2023

جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی مجلس آملہ نے سید عبد الشکور آغا کو پشین کے ڈسٹرکٹ چیرمین کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ۔۔۔

بلوچستان میں پچاس کلو آٹا 4000سے 6500 روپے ہوکر اسی جگہ کھڑا ہے اور ہمارے ناہل وزیر اعلیٰ صاحب تعریفی لیٹر بانٹ رہے ہیںک...
04/07/2023

بلوچستان میں پچاس کلو آٹا 4000سے 6500 روپے ہوکر اسی جگہ کھڑا ہے
اور ہمارے ناہل وزیر اعلیٰ صاحب تعریفی لیٹر بانٹ رہے ہیں
کتنی عوامی حکومت ہے

یہ لڑکا ڈاکٹر عبدالحدکلینک کلی حرمزئی میں بے ہوشی کے حالات میں  پڑا ھے اگر کوئی اس کو جانتا ہے کمینٹ سیکشن میں رابطہ کری...
15/06/2023

یہ لڑکا ڈاکٹر عبدالحدکلینک کلی حرمزئی میں بے ہوشی کے حالات میں پڑا ھے اگر کوئی اس کو جانتا ہے کمینٹ سیکشن میں رابطہ کریں

*پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب----*جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے 366 اراکین میں...
15/06/2023

*پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب----*

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے

366 اراکین میں سے 333 ووٹ کاسٹ کئے گئے

پی ٹی آئی کے 3 گرفتار اراکین کو بھی ووٹ لانے کیلئے ایوان میں لایا گیا

پی ٹی آئی کے 34 اراکین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا

تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کی نشست جیتی۔

ڈپٹی کمشنر پشین نے پشین شہر سمیت ضلع بھر  کیلئے نرخنامہ جاری کردیا۔
14/06/2023

ڈپٹی کمشنر پشین نے پشین شہر سمیت ضلع بھر کیلئے نرخنامہ جاری کردیا۔

Address

Huramzai
Pishin
86300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Huramzai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Digital creator in Pishin

Show All