Jan _e _ Nayab

  • Home
  • Jan _e _ Nayab

Jan _e _ Nayab poetry

بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کےنہیں ہوتےاسے بھی جون کا غم تھا، مگر رویا دسمبر میں
06/12/2023

بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کےنہیں ہوتے
اسے بھی جون کا غم تھا، مگر رویا دسمبر میں

نہیـــں پیتا  نہ پی زاہد  مگـــر یہ تو سمجھ لیتااگر ساقی نے مے آنکھوں سے برسائی تو کیا ہوگا
22/11/2023

نہیـــں پیتا نہ پی زاہد مگـــر یہ تو سمجھ لیتا
اگر ساقی نے مے آنکھوں سے برسائی تو کیا ہوگا

کر رہی ہی در حقیقت کام ساقی کی نظرمیکدے میں گردشِ ساغر برائے نام ہے ...
19/11/2023

کر رہی ہی در حقیقت کام ساقی کی نظر
میکدے میں گردشِ ساغر برائے نام ہے ...

کبھی تو لوٹ کے دِلداریوں کی رُت آئےسدا بہار ہے مُدت سے دَار کا موسم! محسن بھوپالی
19/11/2023

کبھی تو لوٹ کے دِلداریوں کی رُت آئے
سدا بہار ہے مُدت سے دَار کا موسم!

محسن بھوپالی

بنا ہے قافیہ پھر سے  غزل  کا زاویہ پھر سےمیرا ایک شعر آدھا ہے کرو نہ رابطہ پھر سے
19/11/2023

بنا ہے قافیہ پھر سے غزل کا زاویہ پھر سے
میرا ایک شعر آدھا ہے کرو نہ رابطہ پھر سے

چاند کا جھومر رات کے مــاتھے سجتا ہےروپ کا دریـــــا دھیرے دھیرے چڑھتا ہے.شبنم اوڑھ کے رات بھی پیاسی رہتی ہےدل کا آنگـــ...
18/11/2023

چاند کا جھومر رات کے مــاتھے سجتا ہے
روپ کا دریـــــا دھیرے دھیرے چڑھتا ہے.

شبنم اوڑھ کے رات بھی پیاسی رہتی ہے
دل کا آنگــــــن آج بھی سونـــــــا رہتا ہے

بادل گھر گھر آئے کسی انگنــــــــــائی پر
سنتے ہیں ہم میگھ ملہــــــــــار برستا ہے.

دیوانی نے آج سنگھــــــــــار رچایــــا ہے
آنکھیں بوجھــــــــــل ہیں انداز بہکتا ہے

رات تمھاری یاد کی خوشبـــــــو پھیلی
ساراٌ گلشن سجتــــــــــــــا اور مہکتا ہے.

یہ بے رنگیاں کب تک ، اے حُسنِ رنگیں ادھر آ ، تجھے عشق میں چُور کر دوں اختر شیرانی
17/11/2023

یہ بے رنگیاں کب تک ، اے حُسنِ رنگیں
ادھر آ ، تجھے عشق میں چُور کر دوں

اختر شیرانی

جیسے صحرا میں کہیں رات گئےچلتے اونٹوں کی گھنٹیاں باجیںجیسے پاؤں میں گھنگھرو باندھےدور میلے میں کچھ فقیر ناچیں۔جیسے سوکھے...
17/11/2023

جیسے صحرا میں کہیں رات گئے
چلتے اونٹوں کی گھنٹیاں باجیں
جیسے پاؤں میں گھنگھرو باندھے
دور میلے میں کچھ فقیر ناچیں
۔
جیسے سوکھے ہوئے درختوں پر
تیز بارش کی بوند بوند گائے
جیسے گنبد کے سر پہ بیٹھے ہوئے
اک کبوتر ہو اڑ کے پھڑپھڑائے
۔
جیسے پتھر چٹان کے سر پر
کوئی مدہوش ہو کے مور ناچے
جیسے دریا کنارے رات کہیں
ہولے ہولے سے جلترنگ باجے
۔
جیسے جنگل کے بھیگے کونے میں
کوئی بنسی پہ گیت کو گائے
جیسے بادِ شمال کے آگے
سرخ آنچل کہیں سے لہرائے
۔
جیسے ہر صُبح کو درختوں پر
چڑیا مینا ہوں چہچہاتی ہوں
جیسے مندر میں دن نکلنے پر
داسیاں آ بھجن کو گاتی ہوں
۔
جیسے چندا کی پوری راتوں میں
ہلکے ہولے سے دریا بہتا ہو
جیسے سازندہ گونگا کوئی جو
بات طبلہ بجا کے کہتا ہو
۔
جیسے نازک کسی کلائی میں
آتشیں رنگ چوڑیاں کھنکیں
جیسے بارش کی تیز بوندوں سے
خشک پتوں کے تن بدن مچلیں
۔
اور ان سب کا مول گھٹ جائے
سامنے جب تری ہنسی آئے

آنکھوں میں تری چاہت کا ایسا نشہ دیکھامیخانے میں جیسے میں نے جام بھرا دیکھاوہ لب تھے ترے یا وہ تھے مے سے بھرے پیالےپیتے ہ...
17/11/2023

آنکھوں میں تری چاہت کا ایسا نشہ دیکھا
میخانے میں جیسے میں نے جام بھرا دیکھا

وہ لب تھے ترے یا وہ تھے مے سے بھرے پیالے
پیتے ہی اسے ساری دنیا کا نشہ دیکھا

✍️ انمول ساورن کاتب

کسی کا نام وظیفے میں ہوگیا شاملزباں پہ قید لگے بھی تو دل پکار اٹھےاقبال خلش آکوٹوی
17/11/2023

کسی کا نام وظیفے میں ہوگیا شامل
زباں پہ قید لگے بھی تو دل پکار اٹھے

اقبال خلش آکوٹوی

آج پھر حُسنِ دل آراء کی ، وھی دَھج ھو گیوھی خوابیدہ سی آنکھیں ، وھی کاجَل کی لکیر"فیض احمّد فیض"
17/11/2023

آج پھر حُسنِ دل آراء کی ، وھی دَھج ھو گی
وھی خوابیدہ سی آنکھیں ، وھی کاجَل کی لکیر

"فیض احمّد فیض"

عشق کی آنکھ وہ تخصیص طلب ہے امجدبھیڑ ہو چاروں طرف اور کوئی تنہا ہو جائے۔امجد اسلام امجد
16/11/2023

عشق کی آنکھ وہ تخصیص طلب ہے امجد
بھیڑ ہو چاروں طرف اور کوئی تنہا ہو جائے۔

امجد اسلام امجد

راجہ بھی لاجواب تھا____صحراۓ عشق کا___!!!!!!لیکن دیارِ عشق میں____رانی غضب کی تھی______!!!!!
16/11/2023

راجہ بھی لاجواب تھا____
صحراۓ عشق کا___!!!!!!
لیکن دیارِ عشق میں____
رانی غضب کی تھی______!!!!!

ترے ابرووں‌کی حسیں‌کماں نظر آ رہی ہے فلک نشاںنہ کرشمہ قوسِ قزح سے کم نہ کشش ہلال کے خم سے کممرشد پیر نصیر الدین نصیر شاہ
16/11/2023

ترے ابرووں‌کی حسیں‌کماں نظر آ رہی ہے فلک نشاں
نہ کرشمہ قوسِ قزح سے کم نہ کشش ہلال کے خم سے کم

مرشد پیر نصیر الدین نصیر شاہ

سنو! آنکھوں سے پڑھ لینا وہ ساری ان کہی باتیںکوئی پوچھے تو کہہ دینا، بہت ہی رازداری ہے
16/11/2023

سنو! آنکھوں سے پڑھ لینا وہ ساری ان کہی باتیں
کوئی پوچھے تو کہہ دینا، بہت ہی رازداری ہے

بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کیچاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی
15/11/2023

بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی

تصدّق اِس کَرَم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتاکہ جِس دِن تم نہیں آتے، تمھاری یاد آتی ہےجلیؔل مانک پُوری
15/11/2023

تصدّق اِس کَرَم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتا
کہ جِس دِن تم نہیں آتے، تمھاری یاد آتی ہے

جلیؔل مانک پُوری

حسن محو رنگ و بو ہے عشق غرق ہائے و ہو ہر گلستاں اس طرف ہے ہر بیاباں اُس طرف..!  ذہین شاہ تاجی
14/11/2023

حسن محو رنگ و بو ہے عشق غرق ہائے و ہو
ہر گلستاں اس طرف ہے ہر بیاباں اُس طرف..!

ذہین شاہ تاجی

کوئی ترتیب نہیں لادے ہوئے اونٹوں کیقافلے شکل سے گھبرائے ہوئے لگتے ہیں   لطیف ساجد
14/11/2023

کوئی ترتیب نہیں لادے ہوئے اونٹوں کی
قافلے شکل سے گھبرائے ہوئے لگتے ہیں


لطیف ساجد

کرتے نہیں ہیں عشق میں محبوب سے سوال ‏جب کہہ دیا جو جھـوم, تو بس جھومتے رہـو ‏سیدھا  نہیں  یہ  راستہ  بل  دار  بھی  نہیں ...
14/11/2023

کرتے نہیں ہیں عشق میں محبوب سے سوال
‏جب کہہ دیا جو جھـوم, تو بس جھومتے رہـو

‏سیدھا نہیں یہ راستہ بل دار بھی نہیں
‏یہ تـو مـدارِ یار ہـے, بس گھــــــومتے رہو

❥ ══༻◉ آدم ◉༺══ ❥

رات بھر گردشِ افلاک کو تکتے رہنایار کے نام کی تسبیح کو جپتے رہناکتنی پُرکیف ہے اُس دل میں اترنے کی طلبکتنا دلچسپ ہے شیشے...
14/11/2023

رات بھر گردشِ افلاک کو تکتے رہنا
یار کے نام کی تسبیح کو جپتے رہنا

کتنی پُرکیف ہے اُس دل میں اترنے کی طلب
کتنا دلچسپ ہے شیشے میں اترتے رہنا

داؤد سیدؔ

ہر اشک سرخ ہے دامان شب میں آگ کا پھول بغیر شمع کــــے بھی جل رہے ہیں پـــــــروانے سراج لکھنوی
13/11/2023

ہر اشک سرخ ہے دامان شب میں آگ کا پھول
بغیر شمع کــــے بھی جل رہے ہیں پـــــــروانے

سراج لکھنوی

‏کیا کام اُنہیں پُرسِشِ اربابِ وفا سےمرتا ہے تو مرجائے کوئی، اُن کی بَلا سےحسرت موہانی
13/11/2023

‏کیا کام اُنہیں پُرسِشِ اربابِ وفا سے
مرتا ہے تو مرجائے کوئی، اُن کی بَلا سے

حسرت موہانی

روگ دل کو لگا گئیں آنکھیںاک تماشا دکھا گئیں آنکھیںمل کے ان کی نگاہ جادو سےدل کو حیراں بنا گئیں آنکھیںاس نے دیکھا تھا کس ...
10/11/2023

روگ دل کو لگا گئیں آنکھیں
اک تماشا دکھا گئیں آنکھیں

مل کے ان کی نگاہ جادو سے
دل کو حیراں بنا گئیں آنکھیں

اس نے دیکھا تھا کس نظر سے مجھے
دل میں گویا سما گئیں آنکھیں

حال سنتے وہ کیا مرا حسرتؔ
وہ تو کہئے سنا گئیں آنکھیں

✍️ حسرت موہانی

اک آہ کر کے تُو نے، اے آہِ قلبِ سوزاںدنیا ہلا کے رکھ دی فریادِ مختصر سےبہزاد لکھنوی
10/11/2023

اک آہ کر کے تُو نے، اے آہِ قلبِ سوزاں
دنیا ہلا کے رکھ دی فریادِ مختصر سے

بہزاد لکھنوی

تھا آج اہتمــــــامِ تماشائے کائناتلیکن نگاہ رُک گئی تصویرِ یار پر✍️مُنشی ہرگوبند دیال
10/11/2023

تھا آج اہتمــــــامِ تماشائے کائنات
لیکن نگاہ رُک گئی تصویرِ یار پر

✍️مُنشی ہرگوبند دیال

کوئی خواب دشتِ فِراق میں سَرِ شام چہرہ کشا ھُوامیری چشمِ تر میں رُکا نہیں کہ تھا رَتجگوں کا ڈَسا ھُواتیری چَشمِ خُوش کی ...
09/11/2023

کوئی خواب دشتِ فِراق میں
سَرِ شام چہرہ کشا ھُوا
میری چشمِ تر میں رُکا نہیں
کہ تھا رَتجگوں کا ڈَسا ھُوا

تیری چَشمِ خُوش کی پناہ میں
کسی خواب زار کی راہ میں
میرے غم کا چاند ٹھہر گیا
کہ تھا رات بھر کا تھکا ھُوا

"امجد اسلام امجد"

‏لفظوں کے ہیر پھیر سے رہتے ہیں دور دورہم عام فہم، سہل سے، سادہ سلیس لوگ..!
08/11/2023

‏لفظوں کے ہیر پھیر سے رہتے ہیں دور دور
ہم عام فہم، سہل سے، سادہ سلیس لوگ..!

منسوب ھے تجھی سے ،روشنی کا سفرتو مجھ میں سمائے تو میں ، اجالا بنوںاز قلم ✍️عشرت ناصر
08/11/2023

منسوب ھے تجھی سے ،روشنی کا سفر
تو مجھ میں سمائے تو میں ، اجالا بنوں

از قلم ✍️
عشرت ناصر

تساہل تو نہیں ہم کو قفس محبوب رکھتے ہیںکہ اب مانوس ہیں صیاد سے چاہت نہیں جاتیتلاشِ حسنِ یکتا میں کٹی تھی زندگی اپنیمِرے ...
07/11/2023

تساہل تو نہیں ہم کو قفس محبوب رکھتے ہیں
کہ اب مانوس ہیں صیاد سے چاہت نہیں جاتی

تلاشِ حسنِ یکتا میں کٹی تھی زندگی اپنی
مِرے شوقِ جمالِ یار میں وحشت نہیں جاتی

معین رمزی

ہمیں دریافت کرنے سے، ہمیں تسخیر کرنے تکبہت ہیں مرحلے باقی، ہمیں زنجیر کرنے تک ہمارے ہجر کے قصّے، سمیٹو گے تو لکھو گےہزار...
07/11/2023

ہمیں دریافت کرنے سے، ہمیں تسخیر کرنے تک
بہت ہیں مرحلے باقی، ہمیں زنجیر کرنے تک

ہمارے ہجر کے قصّے، سمیٹو گے تو لکھو گے
ہزاروں بار سوچو گے، ہمیں تحریر کرنے تک

ہمارا دل ہے پیمانہ، سو پیمانہ تو چھلکے گا
چلو دو گھونٹ تم بھر لو، ہمیں تاثیر کرنے تک

پرانے رنگ چھوڑو آنکھ کے، اک رنگ ہی کافی ہے
محبّت سے چشم بھر لو، ہمیں تصویر کرنے تک

ہنر تکمیل سے پہلے، مصور بھی چھپاتا ہے
ذرا تم بھی چھپا رکھو، ہمیں تعمیر کرنے تک

🦋🥀

حلقۂ زلف کہیں گوشۂ رخسار کہیںہجر کا دشت کہیں گلشن دیدار کہیں
07/11/2023

حلقۂ زلف کہیں گوشۂ رخسار کہیں
ہجر کا دشت کہیں گلشن دیدار کہیں

مثل موسیٰ کے وہ غش کھا کے گرا بیچارہ جس نے دیکھا تجھے او موہنی صورت والے مرشد بیدم شاہ وارثی
07/11/2023

مثل موسیٰ کے وہ غش کھا کے گرا بیچارہ
جس نے دیکھا تجھے او موہنی صورت والے

مرشد بیدم شاہ وارثی

تو نے دیوانہ____ بنایا تو میں دیوانہ بنااب مجھے ہوش کی دنیا میں تماشا نہ بنایوسفِ مصرِ تمنا۔۔۔ تیرے جلوؤں کے نثارمیری بی...
06/11/2023

تو نے دیوانہ____ بنایا تو میں دیوانہ بنا
اب مجھے ہوش کی دنیا میں تماشا نہ بنا

یوسفِ مصرِ تمنا۔۔۔ تیرے جلوؤں کے نثار
میری بیداریوں__ کو خوابِ زلیخا نہ بنا

حضرت بابا ذہین شاہ تاجی

یوں آ کے بیٹھــو ، عاشـقِ کامل کے سامنےآنکھ آنکھ کے ھو سامنے دل دل کے سامنےداغ دہلوی🖤
06/11/2023

یوں آ کے بیٹھــو ، عاشـقِ کامل کے سامنے
آنکھ آنکھ کے ھو سامنے دل دل کے سامنے

داغ دہلوی
🖤

جس شخص کو اک دید بھی تیری ہو میسّرمسعود ہے، خوش بخت ہے، قسمت کا دھنی ہے!
06/11/2023

جس شخص کو اک دید بھی تیری ہو میسّر
مسعود ہے، خوش بخت ہے، قسمت کا دھنی ہے!

فِراقؔ گورکھپُورینجانے رنگِ حُسن و عِشق کیا ہوگا سَرِ منزِل!تمنّائیں چلی ہیں  کارواں در کارواں ہو کربَجا یہ میری مدہوشی،...
06/11/2023

فِراقؔ گورکھپُوری

نجانے رنگِ حُسن و عِشق کیا ہوگا سَرِ منزِل!
تمنّائیں چلی ہیں کارواں در کارواں ہو کر

بَجا یہ میری مدہوشی، مِری یہ بے خودی برحَق
یہ کِس کا مُجھ کو رہ جاتا ہے اپنے پہ گُماں ہوکر

تمہارے یہ لب ہمارے تکنے سے کھِل رہے ہیںتمہاری باتیں ہمارے سننے سے معتبر ہیں !مالا راجپوت
05/11/2023

تمہارے یہ لب ہمارے تکنے سے کھِل رہے ہیں
تمہاری باتیں ہمارے سننے سے معتبر ہیں !

مالا راجپوت

ہُل ہُلارے، نیناں تھارےہستی مستی رنگ اُتارےمیل پرِیتم کملی کِیتمچھم چھم ناچوں چڑھ چُوبارےزُلفاں چھنڈاں رےشکّر ونڈاں رےمو...
05/11/2023

ہُل ہُلارے، نیناں تھارے
ہستی مستی رنگ اُتارے
میل پرِیتم کملی کِیتم
چھم چھم ناچوں چڑھ چُوبارے
زُلفاں چھنڈاں رے
شکّر ونڈاں رے
مورا پِیا موسے مِلّن آیو
شکّر ونڈاں رے

💥🥀🖤

عجب کی ساحری اس من ہرن کی چشم فتاں نےدیا کاجل سیاہی لے کے آنکھوں سے غزالاں کیمیر محمدی بیدار
05/11/2023

عجب کی ساحری اس من ہرن کی چشم فتاں نے
دیا کاجل سیاہی لے کے آنکھوں سے غزالاں کی

میر محمدی بیدار

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jan _e _ Nayab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share