Pir Mahal p

Pir Mahal p Sarwar Yaqoob
Royal Taiz HD News
03066566134

29/01/2023

پیرمحل/آسمانی بجلی / جانبحق

پیرمحل: نواحی گاؤں 332 گ ب میں آسمانی بجلی گر گئی

پیرمحل: بجلی گرنے سے دو افراد جھلس کر جانبحق

پیرمحل: جانبحق ہونے والوں میں لطیف اور ارشاد شامل ہیں

پیرمحل: دونوں افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے، ذرائع

26/11/2022
پیرمحل کی سرزمین پر ظلم کی نئی داستان ہر آنکھ اشک بار ہوگی نوجوان کا قتل معنی خیز ۔ عوامی حلقوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا ...
26/11/2022

پیرمحل کی سرزمین پر ظلم کی نئی داستان ہر آنکھ اشک بار ہوگی نوجوان کا قتل معنی خیز ۔ عوامی حلقوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پیرمحل سی پلاٹ نزد گریڈ اسٹشن کے سامنے رہائش پزیر محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازم چوہدری عبدالخالق آرائیں کا شادی شدہ بیٹا احسان خالق جوکہ چار بچوں کا باپ ہے ٹیکسی چلانے کا کام کرتا تھا گزشتہ روز محمد عمیر نامی شخص ساکن 320 گ ب نے اپنے دوستوں کو کار کرایہ پر دی عمیر کے دوست پیرمحل سے احسان خالق کو ہمراہ ٹیکسی کرایہ پر لے گے اور تھانہ کوٹ مومن کے قریب لےجا کر قتل کردیا اور لاش کو موٹر وے جالی کے ساتھ پھنک دیا اور کار کو منڈی بہاوالدین کے قریب نہر کنارے کھڑی کرکے فرار ہو گے ورثاء بذریعہ پولیس کئی روز تک اپنے لخت جگر کو ڈھونڈتے رہے مگر کوئی خبر نہ ملی دو روز قبل کار کی اطلاع ملنے پرکوٹ مومن ایریا میں موبائل لوکیشن ملی۔ جس پر ورثاء خاندان نے موٹروے پولیس کی امداد طلب کی اور لاش کی تلاش شروع کردی اچانک موٹروے پولیس لاش ڈھونڈ کامیاب ہوگی اور تھانہ کوٹ مومن پولیس کو اطلاع کردی تھانہ کوٹ مومن پولیس نے لاش شناخت کرتے ہوئے ورثاء اور پیرمحل پولیس کو اطلاع کردی۔ ہے جس پر تھانہ پیرمحل پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے پیرمحل سول ہسپتال منتقل کردیا گیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ قتل کی درد ناک کی خبر سے شہر کی سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔*

13/11/2022

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا
1992 میں بھی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تھی 👌

10/11/2022

انگلینڈ 10 وکٹوں سے جیت گیا۔

10/11/2022

بھارت فائنل سے باہر
انشاءاللہ

03/11/2022

‏اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی ہے میں انشااللہ واپس لڑوں گا. عمران خان 😭 😭💔💔



چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمرأن خان پر فائرنگ کے خلاف, پاکستان تحریک انصاف گجرات کا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی ایس چوک میں جا...
03/11/2022

چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمرأن خان پر فائرنگ کے خلاف, پاکستان تحریک انصاف گجرات کا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی ایس چوک میں جاری ہے,
کارکنان جی ٹی ایس چوک گجرات پہنچیں

کچھ نہیں ہوگا انشاءللہ۔بہت سے لوگوں کےدعائںں اپکے ساتھ ہیں۔
03/11/2022

کچھ نہیں ہوگا انشاءللہ۔
بہت سے لوگوں کےدعائںں اپکے ساتھ ہیں۔

قوم کا ہیرو پی ٹی آئی کے شیر جوان نے حملہ اور کو گرفتار کردیا ۔۔۔۔
03/11/2022

قوم کا ہیرو پی ٹی آئی کے شیر جوان نے حملہ اور کو گرفتار کردیا ۔۔۔۔

03/11/2022

‏پنجاب حکومت، پنجاب پولیس، پنجاب انتظامیہ۔ پنجاب اینٹیلیجنس، سب کے ہوتے ہوئے عمران خان کیٹینر پر فائرنگ۔

انتہائی قابل مزمت اور شرمناک واقعہ ہے

اللہ کریم عمران خان اور باقی تمام لوگوں کو اپنے حفظ امان میں رکھے آمین

‏الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیاالیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قر...
24/10/2022

‏الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دیا

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ. یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا اے چاند یہاں نہ نکلا کر 💔اللّه آپکے درجات بلند فرما...
24/10/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ.

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر 💔

اللّه آپکے درجات بلند فرمائے ،امین

14/10/2022

خصوصی اپیل بنام
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ
ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ
تحصیل امن کمیٹی پیرمحل
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ
پیرمحل بار ایسوسی ایشن پیرمحل
تحصیل انتظامیہ پیرمحل
انجمن تاجران پیرمحل

تمام فریقین سے نہایت ادب سے تحصیل پیرمحل کے شہریوں کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے کہ وکلاء اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے تنازعہ کے سلسلہ میں سب لوگ اپنا مثبت کردار اداکریں اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوۓ دونوں فریقین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے قانون کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس تنازعہ کا حل نکالیں اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں جو اس تنازعہ کو اپنے زاتی مقاصد کےلیے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں اور پیرمحل جیسے پرامن شہر میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں

تمام وکلاء اور سرکاری ملازمین سے گزارش ہے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر اپنی ہڑتال ختم کرکے اپنی اپنی جنگ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے لڑیں اور علاقے کے امن کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

آللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

25/08/2022

پیر محل (دنیا نیوز)

منشیات فروشی عروج پر ۔کئی نوجوان نشے کے عادی کئی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔ پولیس کی مبینہ خاموشی شہری حلقوں کیلئے تشویش کا باعث بن گئی

سنوکر کلب منشیات اورجوئے کے اڈے بن گئے ، نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ پیرمحل شہر و دیگردیہات میں جگہ جگہ سنوکر کلب کھل گئے جہاں پر کم عمر نوجوان اور طالب علم سارا دن کھیلتے نظر آتے ہیں اکثر طلبا سکول جانے کے بجائے سنوکر کلبوں پر سارا دن گزارتے ہیں، سنوکر کلبوں میں نوجوان ہیروئن، آئس ،کرسٹل ،چرس ، افیون ،گٹکا ،پان،شراب اور دیگر منشیات کا استعمال کرتے ہیں، اکثر منشیات فروشوں نے سنوکر کلبوں پر اپنے کارندے بٹھا رکھے ہیں جن کے ذریعے وہ نئی نسل کو منشیات کا عادی بنا رہے ،، محلہ کوثر آباد میں منشیات جیسے زہر کا سرعام استعمال ہونے کی وجہ سے کتنے ہی نوجوان اور طالب علم معصوم بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جبکہ کتنے ہی نوجوان ایک جسم سے دوسرے جسم میں انجیکشن کا استعمال کرنے سے ایڈز اور جلد کے مختلف امراض میں مبتلا ہوکر زندگی اور موت کے دو راہے پر کھڑے ہیں مگر افسوس کہ پولیس انتظامیہ اور اینٹی نارکوٹکس جیسے ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب جوئے کے اڈوں کی تعداد بھی گنتی سے باہر ہے جہاں نوجوان جوئے میں پیسے ہار کر چوریاں کرتے ہیں اور پیسے نہ ہونے کی صورت میں خودکشیاں کرتے ہیں
سماجی و فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں نے آئی جی پنجاب ، آرپی او فیصل آباد ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لیکر اس لعنت سے نوجوانوں کو چھٹکارہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل چکنمبر 321 گ ب میں  مسجد زیر تعمیر ہے ۔ آپ لوگوں سے التماس ہے کہ مسجد کی تعمیر میں بھرپور ھصہ ڈالیں !رابطہ برائے ...
25/08/2022

پیرمحل چکنمبر 321 گ ب میں مسجد زیر تعمیر ہے ۔ آپ لوگوں سے التماس ہے کہ مسجد کی تعمیر میں بھرپور ھصہ ڈالیں !
رابطہ برائے حافظ الطاف حسین
03017996150

15/08/2022

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر جس دن کم ہوتی تھی اگلے دن ڈی اے پی کھاد ، پیسٹیسائیڈز، موٹرسائیکلز, کاریں، ٹریکٹرز اور سولر پینلز وغیرہ سمیت باقی بھی ہر شے کی قیمتوں کی نئی ریٹ لسٹ آجاتی تھی.
اب جبکہ ڈالر چالیس روپے تک گرچکا ہے اور بھی ڈالر کم ھونے کی امید ھے لیکن ابھی تک کوئی بھی ایسی ریٹ لسٹ نہیں آئی جس میں کسی نے بھی قیمت کم کی ہو

ہے کوئی ان مافیاز کو پوچھنے والا؟؟؟؟
حکومت کو ایکشن لینا چاھئیے.

22/06/2022

اب کوئی پوچھے تو بلا جھجک بتا دیں کہ ‎ کی کارکردگی یہ ھے. وہ بھی ساڑھے تین سال کی
عمران خان ماءشااللہ ایک بہترین حکمران تھا
1۔احساس کفالت پروگرام
2۔لنگر خانے
3۔شیلٹر ہوم کا قیام
4۔راشن کارڈ
5۔کسان کارڈ
6۔صحت انصاف کارڈ
7۔احساس سکالر شپ پروگرام
8۔انصاف آفٹر نون سکول
9۔انصاف معذور و بزرگ کارڈ
10۔مزدور کارڈ
11۔روشن ڈیجیٹل پروگرام
12۔خدمت ای مراکز کا قیام
13۔نیب کو با اختیار بنانا
14۔راست پروگرام
15۔سیرت یونیورسٹی کا قیام
16۔ٹورازم کا فروغ
17۔بلین سونامی ٹری کا آغاز
18۔ ٹیکس ریفارمز
19۔کرکٹ سے ہی کرکٹ بورڈ کا چیئرمین
20۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی
21۔ پی ایس ایل کی کامیابی
22۔ای ٹرانسفر و پنشن کا قیام
23۔بھاشا، ۔مہمند اور واسو ڈیم پر کام کا آغاز
24۔اپنا گھر سکیم کا قیام
25۔بلا سود قرضے کی سکیم
26۔21 نئی یونیورسٹیوں پر کام کا آغاز
27۔اور 23 نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں پر کام ۔
28۔پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام
29۔رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا قیام
30۔ہر فورم پر حرمت رسولؐ پر آواز اٹھانا
31۔پی آئی اے، پی ٹی وی اور این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنانا
26۔21 نئی یونیورسٹیوں پر کام کا آغاز
27۔اور 23 نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں پر کام ۔
28۔پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام
29۔رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا قیام
30۔ہر فورم پر حرمت رسولؐ پر آواز اٹھانا
31۔پی آئی اے، پی ٹی وی اور این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنانا
32۔زمینوں کی ڈیجیٹلائزیش
33۔دنیا کی 11ویں بڑی آئل ریفائنری کا قیام
34۔خیبر پی کے میں یتیم خانے اور اولڈ ہوم کا قیام
35۔سری لنکا کے مسلمانوں کو مرنے کے بعد جلائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی
35۔سری لنکا کے مسلمانوں کو مرنے کے بعد جلائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی
36۔کشمیر اور فلسطین کی آواز اٹھائی
37۔سکولوں میں صبح درود شریف اور قرآن پاک کی تعلیم کا آغاز
38۔قرآن کی تعلیم کے بغیر ڈگری دینے کا قانون ختم کرنا
39۔یکسان نظام تعلیم لاگو کرنے کی کوشش
41۔سعودی عرب سے مزدوروں کی رہائی۔
42۔پوری دنیا کی حاکمیت صرف اللہ کے پاس ہے اس چیز کو پوری دنیا میں باور کرانا ۔
43۔قوم کے اندر خوداری پیدا کرنا
44. ملک کی گرتی معشیت کو دوبارہ پاؤں پہ کھڑا کرنا
45. تجارتی خسارے کا خاتمہ
زرع مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ غیر ملکی قرضوں کی واپسی
47. سی پیک اتھارٹی کا قیام
48. گوادر پورٹ کو فنکشنل کرنا
49. انفراسٹرکچر نواز کے پانچ سالہ دور سے ڈبل اور کم لاگت پہ کرنا
50. ملکی خزانے کو 9 ارب ڈالر سے 22 ارب ڈالر تک لے جانا
51. اسلامو فوبیہ کی قرارداد یو این سے منظور کروانا
52. کشمیر کا کیس پوری دنیا میں لڑنا
53. پاکستان کا کیس یو این میں اچھے طریقے سے پیش کرنا
54. امریکہ کو اڈے نا دینا '' ایبسلوٹلی ناٹ''
55. بند صنعتوں کو دوبارہ چلانا
56. رشیا کے ساتھ ملکی مفاد تجارتی معاہدہ کی کوشش
57. چوروں سے 397 ارب روپے کی ریکوری
58. کار کے کمپنی کیساتھ مذاکرات کر کے جرمانہ معاف کروانا...
59. ایل این کے دوبارہ سستے معاہدے کرنا
60. احساس پروگرام کی شفافیت اور بلا تفریق تقسیم
اپنے دور حکومت میں او آئ سی اجلاس دو بار اسلام آباد بلانا اور 57 اسلامی ممالک کی سربراہی پاکستان کو دلانا
عمران خان آخر تم کیا بلا تھے کہ سب تمہارے خلاف ہو گئے ۔
میں پہلے سے بھی زیادہ جذبے کے ساتھ عمران خان کے ساتھ ہوں
عمران خان تم عزم،شجاعت ،بہادری،اورخوددار کی علامت ہوں
تم مسلم امہ کے لیڈر ہو ۔
ہار،جیت،اٹھنا گرنا،یہ وقتی باتیں ہیں یہ دنیا داری ہےاصل جیت ہی فکر اور نظریہ کی ہوتی ہے اور وہ تم جیت چکے ہو.
تم نے قوم کو یہ بتا دیا ہے کہ یہ نظام کتنا گندا نظام ہے ۔
ہم کھڑے تھے۔
ہم کھڑے ہیں ۔
ہم کھڑے رہیں گے۔
اتحاد کے ساتھ ۔
ایمان کے ساتھ۔
عمران خان کے ساتھ.


‎ .

15/06/2022

پیرمحل جڑواں سڑکوں پر پولیس مقابلہ

13/06/2022

‏نیب قوانین میں 6ترامیم
پہلی ترمیم
تمام ترامیم 1.1.85 سے لاگو ہوں گی اسکا فائدہ ملزمان کو ہو گا
دوسری ترمیم
اہلِ خانہ کےاثاثے ملزم کے اثاثے تصور نہیں ہوں گے
اسکا فائدہ سمجھنا مشکل نہیں
ترمیم 3
اثاثوں کو ناجائز ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب پر۔ ملزم جوابدہ نہیں

4 ملزم کی جائیداد کی قیمت مارکیٹ کی بجائے DCریٹ پر ہو گی، اربوں کی جائیداد ملزم اپنی مرضی کے ریٹ پر شو کر سکتا ہے
ترمیم5
دورانِ کیس ملزم متنازعہ جائیداد بیچ سکتا ہے(مدعا غائب کرنے کی اجازت)
ترمیم6
کیس ثابت نہ ہو تو نیب افسر کو 5 سال سزا، اب کون رسک لے گا طاقتور کے مقابل
چوروں کے سارے رستے صاف یہ آئے ہیں غریب کا احساس کرنے 🖐🏼
ان کو سپورٹ کرنیوالے اور سب پاکستانی چپ رہنے والی عوام انشاللہ اسی طرح ذلیل اور خوار ہوتی رہیگی اور مزید تیار بھی رہیں

‏صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ  کوئی درمیانی  ریاست نہیں ہےیا توکوئی ملک خودمختار ہے یا وہ کالونی ہےچاہے کالونیوں کو ک...
11/06/2022

‏صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ کوئی درمیانی ریاست نہیں ہےیا توکوئی ملک خودمختار ہے یا وہ کالونی ہےچاہے کالونیوں کو کچھ بھی کہا جائے۔ اور کالونی کی کوئی اوقات نہیں ہےاگر کوئی ملک خود مختار فیصلے کرنے کے قابل نہیں ہے تو وہ ایک کالونی ہے۔۔۔۔
اگر ایٹم بم کے ہوتے ہوئے بھی تم غلام ہو تو پھر آپ کو ایٹم کی نہیں غیرت کی ضرورت ہے۔۔

11/06/2022

غریبوں کے گھروں میں فاقے چل رہے ہیں! روزانہ غربت کی وجہ سے لوگ خودکشی کر رہے ہیں! مگر بجٹ میں 3905 ارب روپے سرمایہ داروں اور سود خوروں کے پیٹ میں ڈال دیئے گئے! جو پہلے سے ہی کھرب پتی ہیں! مسکین کے کھانے کے لئے کچھ نہیں مگر فلم, گانے, ڈانس کو عام کرنے کے لئے اربوں روپے کے ٹیکس معاف کئے گئے! قرآن کا علم پھیلانے کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا مگر بےحیائی پھیلانے والوں کے لئے اربوں روپے رکھے گئے! مسجد کے بجلی کے بل میں ٹی وی کا ٹیکس بھی لگ کر آتا ہے مگر سینما کے لئے اربوں روپے کے ٹیکس معاف کر دیئے گئے! مگر قوم کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ قوم بھی بےحیائی اور گمراہی کا راستہ پسند کرتی ہے!

دنیا کی سب سے خوبصورت پارلیمینٹ جہاں ایک ہی طاقت کو سپر پاور مانا جاتا ہے وہ ہے اللّٰہ پاک کی ذات(افغانستان)
07/06/2022

دنیا کی سب سے خوبصورت پارلیمینٹ جہاں ایک ہی طاقت کو سپر پاور مانا جاتا ہے وہ ہے اللّٰہ پاک کی ذات(افغانستان)

06/06/2022

‏بی جے پی ترجمان کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں ہماری جان مال سب کچھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان

31/05/2022

1. ‏دو دن پہلے خان کے دور میں چھ فیصد ترقی کی شرح کو تسلیم کر لیا گیا۔

2. مریم اور نگزیب نے یہ تسلیم کیا کہ پٹرول باقی دنیا سے سستا ہے بلکہ خان 30 سے 60 روپے سبسڈی بھی دے رہا تھا۔

3. بلاول نے تسلیم کر لیا کہ دورہ روس بھی ٹھیک تھا۔

4. مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیا کہ سٹیٹ بینک بیچا نہیں گیا بلکہ خودمختار ہوا ہے۔

5. بلاول بھٹو نے عالمی کانفرنس میں خان کی کورونا میں سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی تعریف کی۔

6. سعد رفیق نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2018 کے بعد پی آئی اے کا خسارہ کم ہوا ھے.

7. مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کی کہ خان دور میں محصولات جمع کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

8. پچھلے آئی ایم ایف پروگرام کی ہھی توسیع کی درخواست دے کر تسلیم کیا کہ وہ پروگرام بھی ٹھیک تھا.
پھر غلط کیا تھا۔۔۔۔۔؟

کیوں پارلیمنٹ و سینیٹ میں اکثریت رکھنے والی جماعت کو گھر بھیج دیا گیا؟

باولا پن Rabiesبے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انج...
28/05/2022

باولا پن Rabies
بے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انجیکشن لگا دیتے ہیں کیونکہ مریض ہر کسی کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور جسکو کاٹ لے اس میں بھی Rabies virus منتقل ہو جاتا ہے. اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا مریض آئے تو برائے مہربانی اس کے گھر والوں کو بولیں کہ جو علاج میں ابھی بتانے لگا ہوں یہ ضرور آزما کے دیکھ لیں انشااللہ ضرور شفاء نصیب ہو گی.

عللاج نمبر 1 اگیوامریکانہ Agave Americana یہ قبرستانوں میں عام پایا جاتا ہے ..
پنجابی میں اس کو لپھڑا (کوار گندل) کہتے ھیں.کشمیری میں اس کو ,, کمال گندل ,, بولتے ہیں اس لیے کہ یہ کمال کی چیز ہے اور بہت سی بیماریوں میں استمال ہوتی ہے ۔۔اسے کیوڑہ بھی کہتے ہیں ۔

پہچان کیلیے اسکی تصویر لگا دی ہے. اس پودے کا ایک پتا مریض کے آگے پھینک دیں وہ خود ہی اسکو کھانا شروع کر دے گا. جوں جوں کھاتا جائے گا اسکا پاگل پن اور Rabies جاتا جائے گا.

عللاج نمبر 2: ہومیوپیتھی کی ایک دوائی ہے Lysin 1M اس کے 5 قطرے مریض کے منہ میں ڈال دیں اور ہر 3 گھنٹے بعد دہراتے رہیں جب تک مریض کے حواس نہ بحال ہو جائیں. آپ اس میسج کو اپنی وال پر بھی post کر دیں کسی ایک کی بھی جان بچ جائے تو سمجھیں ساری انسانیت کو بچا لیا

18/05/2022

پیر محل/ لوڈشیڈنگ

پیرمحل: شہراورگردونواح میں شدید گرمی میں بدترین طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

پیرمحل: دن اوررات کےوقت وقفہ وقفہ سےبجلی بندرہنےکی وجہ سےشہریوں کوشدیددشواری کاسامناکرناپڑرہاہے

پیرمحل: کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گٸی ہےبازاراورمارکیٹیں سنسان ہوگٸیں

پیرمحل: مسجدوں میں وضوکےلٸے اورگھروں میں پینےکاپانی بھی نایاب ہوگیا

شہریوں نےاعلی حکام سےنوٹس لینےکامطالبہ کیاہے

Address

C Plot
Pir Mahal
36300

Telephone

+923066566134

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pir Mahal p posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pir Mahal p:

Share