![میرے نور نظر ابرش نور اور عبد الاحد جو پہلی کلاس کے طالب علم ہیں، پچھلے کچھ دنوں سے بڑی سائیکل کے لیے ضد کر رہے تھے کیون...](https://img5.medioq.com/406/747/1047394554067470.jpg)
27/12/2024
میرے نور نظر ابرش نور اور عبد الاحد جو پہلی کلاس کے طالب علم ہیں، پچھلے کچھ دنوں سے بڑی سائیکل کے لیے ضد کر رہے تھے کیونکہ ان کی چھوٹی سائیکل اب استعمال کے قابل نہیں رہی تھی۔ میں نے ان سے کہا:
"اپنے جیب خرچ کو جمع کرو اور خود اپنی سائیکل خرید لو۔"
انہوں نے دو تین دن تک اپنی پسندیدہ چیزیں نہ لیں اور جمع پونجی بچانے لگے۔
آج وہ میرے پاس آئے اور کہا:
"بابا، آپ سائیکل خرید دیں، جب تک ہمارے پیسے مکمل نہیں ہوتے ہم آپ سے جیب خرچ نہیں مانگیں گے۔"
میں نے کہا، "یہ بات لکھ کر دو!"
چند لمحوں بعد وہ اپنی تحریر لے کر آئے، جس پر نہ صرف دستخط تھے بلکہ معصومیت سے انگوٹھے کا نشان بھی لگا تھا، جیسے کسی اہم معاہدے کی تصدیق کر رہے ہوں۔ ان کی یہ معصوم حرکت میرے دل کو چھو گئی۔ بالآخر آج ہم محمد عبد الاحد کے ساتھ بازار گئے اور ان کی پسند کی سائیکل خرید لائے۔
بچوں کے یہ معصوم لمحات زندگی کے سب سے حسین خزانے ہیں۔
محمد ضمیر