Peshawar Times

Peshawar Times This is Public News page

آصف علی زرداری کے بہادر بیٹے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکا کہنا ہے کہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا تعلق بڑے سیا...
11/12/2023

آصف علی زرداری کے بہادر بیٹے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکا کہنا ہے کہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا تعلق بڑے سیاستدانوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نےدعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے 7 کھرب روپیہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے بعد سندھ میں پولیس کے ذریعہ لوگوں کے پلاٹس پر قبضے کیے گئے۔ پچھلے پانچ برس میں سندھ حکومت کی جانب سے 7 کھرب روپیہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جایا گیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک راؤانوار سے سوال کیا گیا کہ، ’کیا یہ بات درست ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کا براہ راست نہ سہی لیکن بڑے سیاستدانوں کا تعلق ہے؟‘،جواب میں سابق ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک رینجرز کو اختیارات کے ذریعے سندھ میں فوج نے جو آپریشن کیا، یہ بھی ان کے (سندھ حکومت ) گلے اس لیے پڑا جس میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر لوگ پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے کمزور پالیسی تھی۔ یہ جرائم کنٹرول کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں لگ گئے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2013 تک قائم علی شاہ کی وزارت کے دور میں خاصی بہتری تھی ، تب بھی ایسا ہوتا تھا لیکن کھل کر نہیں ہوتا تھا، اب سارا کام پولیس کے ذریعے کیا گیا، لوگوں کے پلاٹس پر قبضے کرلیتے ہیں۔اس میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس دیکھتی ہے اور تھانوں کی پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 5 سال میں سندھ سے700 ارب روپیہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔ اور یہ ایک دو نہیں ہیں، پورا سسٹم اس میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ان کی جائیدادیں ہیں، یہ پیسہ سندھ حکومت لے کرگئی ، ان کے سارے لوگ لے کر گئے۔ ان سب کی ترکی ، دبئی، لندن کینیڈا، امریکا ہر جگہ جائیدادیں ہیں، اب چین میں بھی پیسہ لے کرجارہے ہیں کہ یہاں لوگ زیادہ چیکنگ کرتے ہیں ادھرنہیں کریں گے۔

راؤانوارنے مزید کہا کہ، ’مدینہ میں بھی بلڈنگیں بنوالیں کہ حاجی آتے ہیں تو کرائے پر دے دیں گے۔ 2018 میں جے آئی ٹی کے ذریعے یہ پکڑے گئے تھے، جعلی اکاؤنٹس سے پیسہ باہر لے کر گئے، کوئی فالودے والے تو کوئی کسی کے نام پر تھا۔ جعلی اکاؤنٹس سے بلاول ہاؤس کے کھانوں اورکیک کی ادائیگی ہوئی‘۔

11/12/2023
بیوروکریسی خیبرپختونخوا میں ایڈیشنل سیکریٹریز کے تبادلے
10/12/2023

بیوروکریسی خیبرپختونخوا میں ایڈیشنل سیکریٹریز کے تبادلے

10/12/2023

دہشت گردی کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی زبانی سنیں۔

گیریزن کیڈٹ کالج کوہاٹ نے داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے طلباء کے نتائج کا اعلان کردیا
10/12/2023

گیریزن کیڈٹ کالج کوہاٹ نے داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے طلباء کے نتائج کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز‏کوہاٹ ورکرز کنونشن پی ٹی آئی‏جنانا ملز گراؤنڈ کوہاٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن روکنے کے لیے سول انتظامیہ نے ...
10/12/2023

بریکنگ نیوز
‏کوہاٹ ورکرز کنونشن پی ٹی آئی

‏جنانا ملز گراؤنڈ کوہاٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن روکنے کے لیے سول انتظامیہ نے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات۔تمام پولنگ سٹیشن والے سکولوں میں معذور ...
09/12/2023

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات۔
تمام پولنگ سٹیشن والے سکولوں میں معذور افراد کیلئے ریمپ اور دیگر سہولیات کی تعمیر مکمل کی جائے۔
محکمہ تعلیم

‏فواد چوہدری کے ساتھ کیوں اتنا ظلم ہو رہا ہے؟؟ پریس کانفرنس بھی کر لی اور تحریک انصاف بھی چھوڑ دی۔
09/12/2023

‏فواد چوہدری کے ساتھ کیوں اتنا ظلم ہو رہا ہے؟؟
پریس کانفرنس بھی کر لی اور تحریک انصاف بھی چھوڑ دی۔

فلسطین کا سفر...سنہ 1926ء میں حج ادا کرنے کے بعد میں فلسطین گیا. وہاں عرب مسلمانوں کے حالات دیکھ کر مجھے پتہ چلا کہ پشتو...
09/12/2023

فلسطین کا سفر...
سنہ 1926ء میں حج ادا کرنے کے بعد میں فلسطین گیا. وہاں عرب مسلمانوں کے حالات دیکھ کر مجھے پتہ چلا کہ پشتونوں کی طرح عربوں کو بھی مولویوں نے امام مہدی کے انتظار میں بٹھایا ہے کہ وہ آئے گا اور سب کچھ ٹھیک کرکے دے گا. بیت المقدس (یروشلم) میں میں گھومتا تھا. معلومات لیتا اور ہوٹلوں میں عربوں کے ساتھ فلسطین اور عربوں کے مستقبل پر بحث کرتا.
ایک دن چند فلسطینیوں سے بحث ہو رہی تھی.میں نے کہا کہ دیکھو یہ آپ لوگ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں کہ یہودیوں پر اپنے زمینیں فروخت کرتے ہیں اور یہودی اس زمین کو آباد کر لیتے ہیں. یہ کام آپ لوگ خود کیوں نہیں کرتے؟ میں نے یہاں جو زمین آباد دیکھی ہے جہاں خوبصورت بنگلہ، باغیچہ اور پانی کا انتظام ہو وہ زمین یہودی کی ہوتی ہے اور جو زمین بنجر ہوتی ہے وہ مسلمان کی ہوتی ہے. یہودیوں نے فلسطین میں چھوٹے چھوٹے خوبصورت گاؤں بسائے اور بسا رہے ہیں لیکن آپ عرب غفلت کی نیند سو رہے ہیں.
ان میں سے ایک عرب نے کہا کہ یہ چودهویں صدی آخری صدی ہے. ہم اپنی زمینیں یہودیوں کو اس لیے فروخت کر رہے ہیں کہ اس کے بعد تو امام مہدی آئے گا اور یہ ساری زمینیں دوبارہ مسلمانوں کی ہو جائیں گی.
تب مجھے اندازہ ہوا کہ مولوی نے پشتونوں کی طرح عربوں کو بھی امام مہدی کے انتظار میں بٹھایا ہے. وہ اتنے بے علم تھے کہ امام تو چھوڑو جب پیغمبروں کا ساتھ قوم نے نہیں دیا وہ بھی اپنی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے.
اب کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ فلسطین چلا جاؤں اور ان عربوں سے پوچھوں کہ وه چودهویں صدی تو ختم ہوگئی. وہ زمینیں کس کی ہوئیں یہودیوں کی یا مسلمانوں کی؟ جو قوم اپنی مفادات اور سرزمین کی حفاظت نہیں کرتی وہاں ظلم کی حکومت قائم ہوجاتی ہے.
باچا خان: میری زندگی اور جد و جہد

محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا میں تبادلے
09/12/2023

محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا میں تبادلے

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کے روز س...
08/12/2023

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت عام انتخابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ بلدیات، محکمہ خزانہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو آئندہ عام انتخابات کے لئے تیاریوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ صاف، شفاف منصفانہ اور آزادانہ عام انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہدایت کی کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے ساتھ خصوصی رابطہ قائم کریں اور انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں میں خصوصی افراد کے لئے ریمپ، پینے کا پانی، واش رومز اور سی سی ٹی وی کیمرے کی انسٹالیشن کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح انتخابات کے لئے پولنگ عملے کی دستیابی اور خاطرخواہ سیکیورٹی انتظامات کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور تبدیل
08/12/2023

ڈپٹی کمشنر ہری پور تبدیل

08/12/2023
اسلام آباد کے بیت المال افس میں بیت المال اور ایک NGO کی مدد سے ایسے بچے جو پیدائشی طور پر بہرے ھوں ( مطلب سنتا نہیں ) ا...
08/12/2023

اسلام آباد کے بیت المال افس میں بیت المال اور ایک NGO کی مدد سے ایسے بچے جو پیدائشی طور پر بہرے ھوں ( مطلب سنتا نہیں ) اور ان کی عمر 5 سال تک ھے
انہیں cochlear implants کی فری سہولت دی جا رہی ھے. اس device کی مدد سے بچہ سننے کے قابل ھو جاتا ہے
اس device کی قیمت تقریباً 26 لاکھ ھے جو پاکستان بیت المال کی طرف سے مفت مہیا کی جا رہی ہے
مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے وقار احمد داوڑ خدی سے اس نمبر پر رابطہ کریں
رابطہ نمبر __ 03348858802

ماں تجھے سلام۔ دیامر چلاس دہشتگردی کے شکار بس مسافروں میں 6 گولیاں خود کھا کر اپنے بچوں کو بچانے والی یہ ہے  وہ عظیم ماں...
08/12/2023

ماں تجھے سلام۔
دیامر چلاس دہشتگردی کے شکار بس مسافروں میں 6 گولیاں خود کھا کر اپنے بچوں کو بچانے والی یہ ہے وہ عظیم ماں روشن بی بی زندگی اور موت کی کشمکش میں سیف الرحمن ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہے دہشگردوں کے حملے کے ساتھ ہی اپنے دو سالہ اور پانچ سالہ بچوں کو بس کے سیٹ کے نیچے پھینک کے شوہر کو ان کے اوپر لیٹا کر خود ان کے اوپر منہ کے بل لیٹ گئی اپنے بچوں اور گولیوں کے بوچھاڑ کے بیچ دیوار بن گئی جس کی وجہ سے باہر سے آنے والی دہشگردوں کی گولیاں روشن بی بی کے کمر میں پیوست ہوگئیں۔
4 گولیاں ریڑھ کی ہڈی میں دو گولیاں جگر اور معدے کو چیرتے ہوئے پیٹ میں پھنس گئیں ۔
اس عظیم ماں نے محبت اور قربانی کے ساتھ خود کو موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا کردیا ۔لیکن بچوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئی
ڈاکٹرز صاحبان روشن بی بی کو بچانے کیلئے دن رات کوشش میں لگے ہیں جبکہ اس کا شوہر اور بچے بلکل خریت سے ہیں

07/12/2023

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما جھنگ سے مخدوم فیصل صالح حیات اگلے دو روز میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے

مسجد قاسم علی خان کی بنیاد1842ء میں اس وقت رکھی گئ جب پشاور سکھوں کے نرغے میں تھا ــ  کسی زمانے میں مولانا عبدالرحیم پوپ...
07/12/2023

مسجد قاسم علی خان کی بنیاد1842ء میں اس وقت رکھی گئ جب پشاور سکھوں کے نرغے میں تھا ــ
کسی زمانے میں مولانا عبدالرحیم پوپلزئ افغانستان کے پہلے رسمی بادشاہ احمدشاہ ابدالی کیطرف سے پشاور کے قاضی تھے ـــ عبدالرحیم پوپلزئ کا خاندان ایک تابناک تاریخ رکھتا ہے ـــ
پوپلزئ خاندان کو پشتون قوم میں اس وقت بھی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا تھا اور آج بھی ایسا ہی ہے ـــ
عبدالرحیم پوپلزئ کی وفات کے بعد ان کی جگہ عبدالحکیم پوپلزئ نے سنبھالی اور اس وقت کی مشہور تحریک تحریک خلافت میں بھی حصہ لیا___
بعد میں عبدالحکیم پوپلزئ خلافت کمیٹی کے سربراہ اور مسجد قاسم علی خان کے خطیب بھی رہے ــــ
پھر عبدالحکیم پوپلزئ کی وفات کےبعد مفتی عبدالرحیم پوپلزئ جن کا نام ان کے دادا کے نام پہ رکھا گیا تھا وہ سامنے آئے ـــ
وہ بچپن سے ہی تحریک خلافت سے وابستہ رہے ـــ
عبدالرحیم ثانی نے فرنگی استعمار کے خلاف تحریک آزادی کی حمایت کی اور خود بھی اس تحریک میں شامل رہے
اور تحریک آزادی کے حوالے سے سرفروش نامی ایک رسالہ بھی جاری کیا ــــــ
جب قصہ خوانی بازار میں پشتونوں کا قتل عام ہوا اس وقت احتجاج میں بھی شامل رہے جسکی وجہ سے انہیں نوسال قید کاٹنا پڑی ـ
عبدالرحیم پوپلزئ ثانی سرمایہ دارانہ نظام کے بدترین مخالف تھے ــ مولانا حسین احمد مدنی اور عبیدالله سندھی اور عبدالرحیم پوپلزئ ثانی ایک ہی سکول آف تھاٹ کے لوگ تھے ــ
1939 ء میں بنوں میں فرنگی استعمار کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے جس کی پاداش میں انہیں گرفتار کرکے پانچ سال کے لیئے پس زندان کردیاگیا ــــــ 1944 میں ان کی وفات ہوئ ـ
ان کی وفات کے بعد مسجد قاسم علی خان کے امام ان کے چھوٹے بھائ عبدالقیوم پوپلزئ ٹہرے ___
مولانا عبدالقیوم کی وفات کےبعد مفتی شھاب الدین پوپلزئ مسجد قاسم علی خان کے امام قرار دیئے گئے ــ
اور ابھی تک اس منصب پہ ہیں ــــ
پاکستان بننے سے بھی بہت پہلے پہلے مسجد قاسم علی خان سے اعلان کےبعد رمضان المبارک کا آغاز اور عید ہوتی تھی جو اب تک جاری ہے ـــ یہ کوئ آج کی بات نہیں ہے۔

07/12/2023

‏سب کھلاڑی اپنی بیگمات کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر پہنچ چکے ہیں قوم سیریز جیتنے کی بجائے اولاد نرینہ کی دعا کرے

میڈم گل راج خان ڈپٹی ڈائریکٹریس (P&D) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنمنیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کی چئیرمین منتخب۔
07/12/2023

میڈم گل راج خان ڈپٹی ڈائریکٹریس (P&D) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن
منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کی چئیرمین منتخب۔

بد قسمت ملک کے خوش قسمت حکمران اور افسران
07/12/2023

بد قسمت ملک کے خوش قسمت حکمران اور افسران

اعلیٰ پولیس افسر مجھے اپنی شوہر سے زبردستی طلاق لینے پر مجبور کرتی ہے، خاتون کا الزامخاتون کا آئی جی خیبرپختونخواہ اور ا...
07/12/2023

اعلیٰ پولیس افسر مجھے اپنی شوہر سے زبردستی طلاق لینے پر مجبور کرتی ہے، خاتون کا الزام

خاتون کا آئی جی خیبرپختونخواہ اور اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔





اعلیٰ پولیس افسر مجھے اپنی شوہر سے زبردستی طلاق لینے پر مجبور کرتی ہے، خاتون کا الزامخاتون کا آئی جی خیبرپختونخواہ اور اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔...

06/12/2023

عوامی نیشنل پارٹی کے سوات سے سابق ایم پی اے سابق صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑے کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کے کپڑے اتار کر ٹھنڈے پانی میں کھڑا کیا جاتا ہے اور اوپر سے پنکھا چلایا جاتا ہے جو کہ اس ملک کے انصاف کے نظام پر کئی سوالات اٹھارہا ہے

بہاولپور/ افسوس ناک واقعہبہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر نے شہری پر حملہ کردیا، ٹائیگرز کے جوڑے نے شہری کو چیر پھاڑ دیا ...
06/12/2023

بہاولپور/ افسوس ناک واقعہ
بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر نے شہری پر حملہ کردیا، ٹائیگرز کے جوڑے نے شہری کو چیر پھاڑ دیا ۔* *ٹائیگرز نعش کو کھینچ کر اندر پنجرے میں لے گئے اور نعش کے کچھ حصے کھالیئے ۔
پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے واقع کی تحقیقات جاری ہیں کہ شہری ٹائیگرز کے کورٹ یارڈ میں کیسے داخل ہوا، میڈیا ذرائع*

06/12/2023

⭕ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دوبار جیل میں جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا ہے،امریکی وکیل کلائیو سمتھ*

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کو جیل کے گارڈز نے دوبارہ جنسی زیادتی ک نشانہ بنایا ہے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں دوسرے قیدیوں کی جانب سے بھی ان گنت بار جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کو بگرام میں تفشیشی حربے کے طور پر بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا،امریکی وکیل نے بتایا کہ یہ بدترین سلوک امریکہ میں ہزاروں قید خواتین میں صرف عافیہ کے ساتھ ہو رہا ہے۔

امریکی وکیل نے اس سب کے لئے پاکستانی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ پاکستانی حکومتوں کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے اور پاکستانی حکومت کو عافیہ کے مسئلے کو اولین ترجیح دینی ہو

پاکستانی لڑکی کا بھارتی لڑکے سے  رشتہ طے پاگیا  کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو بالاخر ویزہ مل گیا۔ منگنی ہوگئی ۔ شادی ...
06/12/2023

پاکستانی لڑکی کا بھارتی لڑکے سے رشتہ طے پاگیا کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو بالاخر ویزہ مل گیا۔ منگنی ہوگئی ۔ شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں بھارتی شہر کلکتہ میں ہوگی۔ یہ سب ہو جانا ، خواب سا لگ رہا ہے۔ سمیر اور جویریہ کا ردعمل ۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جویریہ نامی لڑکی کی 5 سال پہلے انٹرنیٹ پر بھارتی نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔کچھ عرصے میں دونوں کی منگنی ہوگئی، 5 سال کے دوران بھارتی ہائی کمیشن نے 3 بار ویزہ درخواست مسترد کی۔ تاہم اب بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے جویریہ کو 45 دن کا ویزہ جاری کردیا، بھارت پہنچنے پر جویریہ کا زبردست استقبال کیا گیا۔جویریہ اور سمیر کی شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں کولکتہ میں ہوگی۔ بھارت پہنچنے پر جویریہ خانم کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی ناقابل بیان ہے ، انہیں یہ سب ایک خواب جیسا لگ رہا ہے۔جویریہ کے ہونے والے بھارتی شوہر سمیر کا کہنا تھا کہ وہ ویزہ ملنے پر بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں، چاہتے ہیں کہ دونوں حکومتیں شادی بیاہ کے معاملات میں خصوصی رعایت کا مظاہرہ کریں۔

بول ٹی وی چینل میں مختلف آسامیاں خالی ہیں
05/12/2023

بول ٹی وی چینل میں مختلف آسامیاں خالی ہیں

Jobs are vacant in BOL TV Network, Pakistan. BOL TV Jobs 2023 in Lahore, Islamabad, Karachi & Peshawar Apply Online. BOL TV Network is a Complete Media

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعینات ہونے والے ایس ایس اکنامکس کے ایڈجسٹمنٹ آرڈر جاری کردئے
05/12/2023

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعینات ہونے والے ایس ایس اکنامکس کے ایڈجسٹمنٹ آرڈر جاری کردئے

Address

Peshawar Khyber Pakhtunkhwah
Peshawar
29400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share