Shahid Jan Journalist

Shahid Jan Journalist To Inform, Educate and Aware the Masses and share personal experiences.

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کی تصویر لیک ہوگئیخان صاحب 9مہینے بعد سکری...
16/05/2024

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کی تصویر لیک ہوگئی
خان صاحب 9مہینے بعد سکرین پر

عوامی نیشنل پارٹی کے اتنخاباتمیاں افتخار حسین کی مرکزی جنرل سیکرٹری سے تنزلی صوبائی صدر منتخبایملی ولی خان کی صوبائی صدر...
05/05/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے اتنخابات
میاں افتخار حسین کی مرکزی جنرل سیکرٹری سے تنزلی صوبائی صدر منتخب
ایملی ولی خان کی صوبائی صدر سے مرکزی صدر کے عہدے پر ترقی
امیر حیدر خان ہوتی کابینہ سے مکمل طورپر آوٹ
بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان اے این پی کے جنرل سیکریٹری بن گئے
توانا اور موثر آواز سردار حسین بابک کو براہ نام سیکرٹری خارجہ کا عہدہ دیا گیا

04/05/2024
پاکستان کی درخواست پر چین اپنے مشن کے ساتھ ایک پاکستانی چھوٹا سا بیگ لے گیااور ہم شادیانے بجارہے ہیں کہ پاکستان کا پہلا ...
03/05/2024

پاکستان کی درخواست پر چین اپنے مشن کے ساتھ ایک پاکستانی چھوٹا سا بیگ لے گیااور ہم شادیانے بجارہے ہیں کہ پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا

ایک ارب ڈالرز کیلئے ہم کچکول لیکرمختلف ممالک کے پاس جاتے ہیں ، آئی ایم ایف کی منتیں کرتےہیں ،وہ ہمیں ناک سے لکیریں کھنچو...
28/04/2024

ایک ارب ڈالرز کیلئے ہم کچکول لیکرمختلف ممالک کے پاس جاتے ہیں ، آئی ایم ایف کی منتیں کرتےہیں ،وہ ہمیں ناک سے لکیریں کھنچواتے ہیں، ہم منتیں ترلے کرکے عزت خاک میں ملاکرسب کچھ قبول کرتے ہیں اور پھر قسط ملنے پر شادیانے بحاتے ہیں لیکن اب کوئی ہوگا جو بیوکریسی سے پوچھیں کہ اس غریب ملک کے غریب عوام کے ایک ارب ڈالر کے ساتھ کھلواڑ کیوں کیا؟؟
کوئی ہے اس ملک میں پوچھنے والا؟

اس شعر میں شاعر کا اشارہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیطرف ہے
27/04/2024

اس شعر میں شاعر کا اشارہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیطرف ہے

27/04/2024

جس دن مرد جنسی آسودگی اور نسل بڑھانے کی سوچ سے نکل کر عورت کی ذہانت، ٹیلنٹ ، نظریات اور افکارسے شادی کرے گا اس دن اس ہجوم کامعاشرے کی طرف پہلا قدم ہوگا!!

ایجنسیاں ،بیوروکریسی اور کچھ پلانٹڈ خبروں کیلئے مشہور صحافی حضرات مشال یوسفزئی کیخلاف سرگرم
17/04/2024

ایجنسیاں ،بیوروکریسی اور کچھ پلانٹڈ خبروں کیلئے مشہور صحافی حضرات مشال یوسفزئی کیخلاف سرگرم

کوہاٹ کے حلقہ پی کے 91 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار دل کے دورے سے انتقال کر گئے
30/01/2024

کوہاٹ کے حلقہ پی کے 91 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار دل کے دورے سے انتقال کر گئے

03/01/2024

پی ٹی آئی بلے کے نشان سے پھرمحروم
پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی واپس کردیا

15/12/2023

ٹانک میں پولیس پر دہشتگروں کا حملہ ،خیبر میں ایف سی چیک پوسٹ نشانہ بنایا
ٹانک میں 3 پولیس اہلکار ،خیبر میں دو ایف سی اہلکار شہید

اسلام آباد میں برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتباہ...
07/12/2023

اسلام آباد میں برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

سب سوچ رہےہیں کہ ہم ترقی کرنے کی بجائے پیچھے کیوں جارہےہیں؟اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ اس ملک کے آئین توڑنے والے کی میت کو ...
02/12/2023

سب سوچ رہےہیں کہ ہم ترقی کرنے کی بجائے پیچھے کیوں جارہےہیں؟
اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ

اس ملک کے آئین توڑنے والے کی میت کو عدالتی سزا کے باجود گارڈ آف آنر پیش کیاجاتاہے

اس ملک میں بندہ جیل او سزایافتہ ہونے کے باوجود وزیراعظم اور وزیر بن جاتاہے جبکہ وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیاجاتاہے

وزیراعظم کو جیل بھیج دیاجاتاہے اور جیل جانے والے ملزم کو وزیراعظم بنایاجاتاہے

ایک مجرم کو ائیرپورٹ سے جیل جانے کی بجائے سرکاری افسر سلوٹ مارتاہے

444 اکوائنٹر کرنے والا پولیس افسر جیل سے باہر آزاد گھوم پھرتاہے جبکہ موبائل چوراو مرغی چور کئی سالوں تک جیل میں پڑا رہتاہے

آرمی پبلک سکول اور ملالہ یوسفزئی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے کو سخت سیکیورٹی حصار میں فرار کیاجاتاہے جبکہ عوام کے حقوق کی بات کرنےوالے پر 10 سے زائد ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں او مہینوں جیل میں قید کیاجاتاہے ، عدالتوں سے ضمانت کے باوجود رہا نہیں کیاجاتا

اس ملک کو بھیجنے والے کو پی سی بی میں عہدہ دیاجاتاہے جبکہ اس ملک کیلئے کھیلنے والے ٹیلینٹڈ پلیئرز کو ٹیم سے اس لئے باہر کیاجاتاہے کہ وہ چند مفاد پرستوں کو پسند نہیں

24/11/2023

مولانا روم سے 5 سوال پوچھے گئے، مولانا روم کے جواب غور طلب ہیں۔

سوال ۔ 1 ۔ خوف کس شے کا نام ہے ؟
جواب ۔ غیرمتوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے ۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک مُہِم جُوئی میں تبدیل ہو جاتا ہے
‏سوال ۔ 2 ۔ حَسَد کِسے کہتے ہیں ؟

جواب ۔ دوسروں میں خیر و خُوبی تسلیم نہ کرنے کا نام حَسَد ہے ۔ اگر اِس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رَشک اور کشَف یعنی حوصلہ افزائی بن کر ہمارے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
‏سوال ۔ 3 ۔ غُصہ کس بلا کا نام ہے ؟

جواب ۔ جو امر ہمارے قابو سے باہر ہو جائے ۔ اسے تسلیم نہ کرنے کا نام غُصہ ہے ۔ اگر کوئی تسلیم کر لے کہ یہ امر اُس کے قابو سے باہر ہے تو غصہ کی جگہ عَفو ۔ درگذر اور تحَمّل لے لیتے ہیں
‏سوال ۔ 4۔ نفرت کسے کہتے ہیں ؟

جواب ۔ کسی شخص کو جیسا وہ ہے ویسا تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے ۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اُسے تسلیم کر لیں تو یہ محبت میں تبدیل ہو سکتا ہے.
‏سوال ۔ 5 ۔ زہر کسے کہتے ہیں ؟

جواب ۔ ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زیادہ ہو ” زہر“ بن جاتی ہے خواہ وہ قوت یا اقتدار ہو ۔ انانیت ہو ۔ دولت ہو ۔ بھوک ہو ۔ لالچ ہو ۔ سُستی یا کاہلی ہو ۔ عزم و ہِمت ہو ۔ نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔

شکرہے کہ اس قومی اسمبلی سے جان چھوٹ گئی،گزشتہ 5 سالوں میں برائے نام منتخب اسمبلی تورہی مگر ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء...
10/08/2023

شکرہے کہ اس قومی اسمبلی سے جان چھوٹ گئی،گزشتہ 5 سالوں میں برائے نام منتخب اسمبلی تورہی مگر ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذرہا،ان پانچ سالوں میں عوام کےحقوق خوب سلب کئے گئے مگرشہریوں کے تحفظ کیلئے اس اسمبلی سے کوئی بل پاس ہوا اور نہ کسی نےبات کی اورجس نے بات کی تو 2018 میں تبدیلی کےنام پرمنتخب(سلیکٹ )کئے گئے مراد سعید، علی محمد خان اور آرمی چیف کو قوم کا باپ ماننے والے شہریار آفریدی ان کا جینا محال کردیا
اور اب عوام کے ووٹ کو عزت دینے والے میاں محمد نوازشریف کے پیروکارقائد ملت شہبازشریف،خواجہ آصف، رانا ثنااللہ ،مریم اورنگزیب اورعطا تارڑاس طرح بوٹ کو عزت دیتے ہیں کہ کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔۔
جس نے بھی اسمبلی فلور پرشہریوں کے حقوق سلب کرنے اورتحفظ پر بات کی تو ان کو غدار قرار دینے میں تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں نے بھرپور کوشش کی۔
آپ اس پانچ سالہ اسمبلی کی تاریخ دیکھ لیں کہ منتخب نمائندوں نےعوام کے حقوق کے تحفظ اوربہتری کیلئے کیاکیا؟
کوئی ایک بل بھی دکھادے کہ اس اسمبلی نے اس ملک کے عام شہریوں کیلئے پاس کیا ہو؟
اس اسمبلی نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے قانون سازی کی، تمام منتخب نمائندوں نے بوٹ چاٹ کے ووٹ دیا،عوام کو کیا ملا جنرل باجوہ کے ایکسٹنشن سے؟ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوا
فیٹف کیلئے بیرونی ایماء پر قانون سازی کی گئی ،عوام کو کیاملا،زندگی اور بھی مشکل ہوگئی
آئی ایم ایف کیلئے قانون سازی کی گئی،ملک کا مرکزی بینک (سٹیٹ بنک) آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا،عوام مزید مہنگائی کی چکی میں پس گئے
نیب میں ترامیم کئے گئے،عوام کو کیاملا؟عوام کے ٹیکس کی لوٹی ہوئی رقم معاف کی گئی،اپنی کرپشن چھپانے کیلئے راستے آسان کردیئے
اپنی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات بڑھانے کیلئے قانون سازی کی گئی،عوام کو کیا ملا؟اپنی تنخواہوں کا مزید بوجھ مہنگائی کے مارے عوام پر ڈالاگیا،جاتے جاتے افیشل سیکرٹ ایکٹ پاس کرکے عوام کی عزت اور چاردیواری کی تقدس کی پامالی کی اجازت اس منتخب اسمبلی نے دی ،
سب سے بڑی بات یہ کہ آئین کو تحفظ دینے والی اسمبلی نے آئین کوخود ہی توڑدیا، آئین کےمطابق ملک کے دوصوبوں میں 90 دنوں کے اندر انتخابات نہیں کروائے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسمبلی کے فلور سے چیف جسٹس کو ڈرا دھمکانے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قراردادیں پاس کیں۔
اگر اس اسمبلی کی تحلیل پر خوشی نہ منائی تو اور کیا کیاجائے ؟؟؟

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گےجو دل پے گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گےیوم عالمی آزادی صحافتVia Rokhan Yousafzai
03/05/2023

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پے گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
یوم عالمی آزادی صحافت
Via Rokhan Yousafzai

27/02/2023
04/01/2023
13/10/2022

کردار ایسا کہ مخالف بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائے

06/10/2022

Courtesy GNN TV

16/07/2022

باجوڑ: جرگے نےسیر و تفریح کے مقامات میں خواتین کے داخلے پرپابندی عائد کردی
خواتین کے سیاحتی مقامات میں آمد پر پابندی ہو گی،جرگے کا متقفہ فیصلہ
سیاحتی مقامات میں خواتین کا آنا اور مردوں کے ہمراہ گھومنا پھرنا ہماری روایات کی خلاف ہے، جرگہ

24/06/2022

پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی زلزدگا کیلئے امداد کی اپیل

23/06/2022

باجوڑ میں خواتین کی بازاروں میں خریداری پر پابندی، پیش امام کا بھی پابندی کی حمایت کا اعلان
ضلعی انتظامیہ سے پورے ضلع میں خواتین کی خریداری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار
18/06/2022

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

18/06/2022

'آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا"فاٹا والوں کا یہی صورتحال ہے
کوئی بھی اون کرنے کو تیار نہیں،کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا

16/06/2022

نسوار پر ٹیکس لگانے سے جے یو آئی ف کا موقف

14/06/2022

یہ کیسا ممکن ہوگا کہ بجٹ میں الوکیٹ نہیں کیا گیا ہے اور بقول منسٹر صاحب ایک کھرب روپے وزیراعلی صاحب دینگے وزیرصاحب کو چاہیئے تھا کہ بجٹ سے پہلے وزیراعلی اور وزیر خزانہ کو یونیورسٹی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے پر مجبور کرلیتے، یہ تو صرف لالی پاپ دیاگیاہے

14/06/2022

چائے پینا کم کریں، احسن اقبال کا معیشت کی بہتری کیلئے انوکھا مشورہ

Address

Peshawar

Telephone

+923449412612

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Jan Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shahid Jan Journalist:

Videos

Share