25/02/2023
*علاقہ تھانہ نستہ کی حدود میں پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔*
*اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری سمیت 11 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ انسداد کاروائی کی خاطر 29 افراد بھی گرفتار۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نستہ میں مقدمات درج۔ تفتیش شروع۔*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کی جاری احکامات پر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے تسلسل میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ نستہ جوہر شید خان نے پاک آرمی کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری سمیت 11 مشتبہ افراد جبکہ انسداد کاروائی کی خاطر 29 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول اور 45 کارتوس برامد کئے گئے۔
پولیس نے کاروائی کے دوران بذریعہ وی وی ایس کے 20 گاڑیاں جبکہ بذریعہ سی ار وی ایس 23 افراد کی سابقہ ریکارڈ چیک کی گئی جبکہ 30 گاڑیوں سے کالے سٹیکر ہٹا کر گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔