AMN TV

AMN TV Amn web tv runs from Amn Studios at Baacha Khan Markaz Peshawar to promote peace, Pakhtun culture, democracy and development through the web.

13/10/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین خیبر جرگہ میں پارٹی کی نمائندگی پر تجاویز پیش کررہے ہیں:

🔴ریاست جنگی اقتصاد اور تزویراتی پالیسی کو ختم کرے اور ہر قسم کے متشدد تنظیموں کی پشت پناہی چھوڑ دے۔ اس کیلئے 2014 میں بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر من و عن عمل کیا جائے۔

🔴عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتی ہے، چاہے وہ جس نام سے اور جسکی طرف سے ہو، مزید یہ کہ ریاست کی طرف سے دہشتگردو میں گڈ اور بیڈ کی مضکہ خیز تفریق کو ختم کرنا ہوگا، لہٰذا ریاست کو تمام دہشتگرد اور پرتشدد تنظیموں کے مراکز ختم کرنا ہونگے چاہے وہ پنجاب میں ہو یا کسی اور جگہ میں۔

🔴صوبہ پختونخوا میں 2019 سے نافذ غیر انسانی اور غیر جمہوری قانون "ایکشن ان ایڈ آف سول پاور" کو فوری ختم کیا جائے، مزید براں لاپتہ افراد کو سول عدالتوں میں پیش کیا جائے اور جبری گمشدگی کو قانوناً جرم قرار دیا جائے۔

🔴عوامی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے ضروری ہے کہ منتخب پارلیمنٹ کو ملک کے تمام پالیسیوں کا محور بنایا جائے اور سیاست میں جاری غیر جمہوری اداروں کی غیر آئینی مداخلت کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

🔴صوبہ پختونخوا بالخصوص نئے ضم اضلاع میں تمام اختیارات کو فوری طور پر سویلین اداروں کے سپرد کیا جائے اور قانون نافذ کرنے کا سارا انتظام پولیس کے حوالے کیا جائے۔

🔴ملک میں بسنے والے تمام انسانوں بالخصوص خواتین، خواجہ سراء اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

🔴وفاق میں بسنے والے چھوٹی اقوام کی مدتوں سے جاری محرومی اور استحصال کو بند کیا جائے، جس کیلئے آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے دئیے گئے اختیارات کو بلاتعطل صوبوں کو منتقل کیاجائے۔

🔴وفاق کے ذمے صوبہ پختونخوا کے تمام واجب الادا رائیلٹیز ادا کی جائیں۔ مزید یہ کہ نئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراء کیا جائے جس میں نئے ضم اضلاع کو وعدے کے مطابق الگ حصہ دیا جائے۔

🔴چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے اور پانی کی تقسیم کے معاہدے (ارسا)میں پختونخوا کا حصہ ہڑپ کرنے سے گریز کیا جائے۔ صوبے کے مختلف انڈسٹریل سٹیٹس جو کہ عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں کو جلد سے جلد فعال بنایا جائے۔ سرمایہ کاروں اور کاروباری مراکز کو تحفظ دیا جائے۔

🔴مختلف آپریشنوں اور دہشتگردی کی وجہ سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو بحال کیا جائے اور مختلف علاقوں سے بے دخل کئے ہوئے لوگوں کو دوبارہ اپنے علاقوں میں آباد کیا جائے۔

🔴افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستوں کو فوری اور مستقل طور پر کھول دیا جائے اور اُن کا انتظام صوبے کے حوالے کیا جائے۔

🔴افغانستان کو تمام آزاد ریاستوں کی طرح آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کیا جائے اور اس کے ساتھ تجارتی و ثقافتی تعلقات استوار کئے جائیں اور افغانستان کے اندر ہر قسم کی دخل اندازی بند کی جائے۔ دوسرے آزاد اور خودمختار ریاستوں کے باشندوں کی طرح افغان عوام کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ افغانستان کے اندر براہ راست انتخابات یا لویہ جرگہ کے ذریعے افغان عوام کی خواہش کے مطابق حکومت بنا ئی جائے۔

🔴عوامی نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ برادرانہ اور ہمسائیگی کے تعلقات بنائے تاکہ علاقائی امن، تجارت و خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔

🔴دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان جاری کشمکش میں پاکستان غیر جانبدار رہے اور پرائی جنگوں کا حصہ بننے سے گریز کرے۔

🔴ایکشن ان ایڈ آف سول پاور 2019 کو ختم کیا جائے۔

| |

13/10/2024

خیبر: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا خیبر جرگہ کے آخری روز شرکاء سے خطاب:

|

12/10/2024

عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا خیبر جرگہ سے خطاب:

| | |

12/10/2024

ہم کہتے ہیں کہ ہمارے گھروں اور گاؤں آپ نے تباہ کئے ہیں، کہتے ہیں کہ ہم پاکستان نہیں مانتے۔ ہم کہتے ہمارے اپنوں کو آپ نے مارا ہے کہتے ہیں آپ آئین نہیں مانتے۔ ہم کہتے ہیں ہمارے پختون سالوں سے جبری طور پر گم ہیں کہتے ہیں آپ ریاست نہیں مانتے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے وسائل پر ہمارے قوم کا حق ہے کہتے ہیں آپ پاکستان نہیں مانتے۔ پاکستان کے حکمرانوں! ہم پاکستان مانتے ہیں لیکن یہ جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان بھی ہم سب کو مانے گا۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر اے این پی
| |

12/10/2024

جرگے کا پرامن انعقاد میرے لئے ایک بڑا امتحان تھا کیونکہ اسکے لئے میرے بھائی منظور نے بہت محنت کی تھی، ضلع ضلع گھوم کر ساتھیوں میں سوچ اور فکر پیدا کی تھی۔ لیکن یہاں ریاست نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ چاہے جو بھی ہو جرگے کا انعقاد نہیں ہوگا۔ ہم نے کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے اگر یہ کوشش پہلے ہوتی تو ہمارے ساتھی شہید اور زخمی نہ ہوتے۔ قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا تو جرگہ ہورہا ہے، پختونخوا میں ایسے جرگوں کا انعقاد کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔ جرگہ ہماری تاریخ کا حصہ ہے اور یہ ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ اگر کسی کو اس ایک جرگے سے تکلیف ہے تو ہم ملکر اس طرح کے ہزاروں جرگے کریں گے تاکہ انکی تکلیف میں مزيد اضافہ ہو۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر اے این پی

| |

12/10/2024

جب بھی پختون اپنے حقوق کیلئے اکھٹے ہوں گے باچا خان کا پوتا انکے بیچ ہمیشہ موجود رہے گا۔ میں یہاں موجود ہر جوان میں باچا خان کے ارمان کی تصویر دیکھتا ہوں۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر اے این پی
| |

12/10/2024

پنڈال میں موجود شرکاء پختونخوا کے کونے کونے سے اپنے قوم کے درد اور سوچ کا جو جذبہ خیبر کی سرزمین پر لیکر آئے ہیں، ان سب کی عظمت اور جوش و جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر اے این پی
| |

12/10/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا خیبر جرگہ سے خطاب:

12/10/2024

کل میری سربراہی میں پارٹی کے جس وفد نے خیبر جرگہ میں شرکت کی تھی، وہ بھی مرکزی صدر ایمل ولی خان نے ہی تشکیل دیا تھا۔ پختونوں کا مسئلہ ہے اگر مرکزی صدر ایمل ولی خان جرگہ میں شریک ہورہے ہیں تو اسکی مزید اہمیت ہوگی۔

میاں افتخار حسین
صوبائی صدر اے این پی

12/10/2024

شنگھائی تعاون اجلاس کے دنوں میں کوئی بھی برا ماحول بنانے کی کوشش کرے وہ دستور کا دشمن ہے۔ جو کارروائی پختونخوا حکومت نے خیبر میں پی ٹی ایم کے پرامن لوگوں خلاف کی تھی، وزیر داخلہ اس کارروائی کو یاد رکھے اور اگر پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کرتی ہے تو انکے ساتھ اس سے بڑھ کر پیش آنا چاہیئے۔ ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کی بنیاد پر اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔ خیبر جرگہ پختونوں کے امن، وسائل اور مسائل کے بارے میں ہے۔ ہم سب کو مل یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ قوم کے مسائل کا حل ڈھونڈ لیں۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

12/10/2024

بھرپور کوشش ہوگی کہ نئے آئینی ترامیم میں خیبر پختونخوا کو صرف "پختونخوا" کردیا جائے۔ خیبر ہمارا ضلع ہے اور ہم اسکی قدر کرتے ہیں۔ ہمیں خیبر سے کوئی تکلیف نہیں لیکن جب سے صوبے کو شناخت ملی ہے ہمیں "کے پی یا کے پی کے" کہا جارہا ہے۔ صرف پختونخوا نام پر پی ٹی آئی، پی پی پی، مسلم لیگ اور دیگر جماعتیں ہمارے ساتھ متفق ہیں۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
|

12/10/2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا آئینی ترامیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ بہت عرصے بعد پاکستان میں اسطرح کی کوئی کانفرنس ہورہی ہے، ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ نئے آئینی ترامیم کا مقصد انسویں آئینی ترامیم کو رول بیک کرنا ہے جو ایک سابق چیف جسٹس نے مسلم لیگ ن کو استعمال کرتے ہوئے زبردستی کرائے تھے۔ آج ان ترامیم کی ڈسی ہوئی پارٹی مسلم ليگ ن ہی نئی ترامیم لانا چاہتی ہے۔ آئینی عدالت کا قیام اے این پی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ نوے کی دہائی میں اسفندیار ولی خان فلور آف دی ہاؤس اس کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ آئینی عدالتوں کا قیام ایک عرصے سے پاکستان کی ضرورت ہے۔ اس اقدام سے سپریم کورٹ کو لاکھوں زیر التواء کیسز کی طرف توجہ دینے کیلئے وقت ملے گا۔ آئینی ترامیم بارے آج بھی اسلام آباد میں اجلاس ہے لیکن خیبر جرگہ میں شرکت کے باعث میں آج کے اجلاس میں موجود نہیں ہوں گا۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

11/10/2024

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی ولی باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب:

سب کو کامیاب جرگے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایمل ولی خان
کل بذات خود میں پختون قومی جرگہ میں شرکت کرونگا اور قوم کی وکالت کروں گا
آج خیبرمیں جو جرگہ ہورہا ہے یہ باچا خان کے سوچ کی عملی تصویر ہے
گزشتہ 40 برسوں سے پختون بیلٹ دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے
عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردوں کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ امن کی قیام کیلئے قربانیاں دی
آج بھی اگر کوئی سیاسی جماعت دہشتگردوں کے آنکھوں کا کانٹا ہے تو وہ اے این پی ہے
کسی بھی پرامن تنظیم یا سیاسی جماعت پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں
جرگہ میں جومتفقہ باتیں سامنے آئیں گی، اس کو ریاست کے سامنے رکھیں گے
کل جو جرگہ ہوا ہے اس میں پختونستان کا کوئی مطالبہ نہیں ہوا
سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جرگے میں ایسی کوئی بات نہیں ہوگی جو آئین کے خلاف ہو
خیبر جرگہ پختونوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے ہورہا ہے
ہم ریاست کو بھی مانتے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ریاست ہمیں بھی مانے
ہم نے گارنٹی دی ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوگی جس سے ریاست کو نقصان ہو
ہم نے کل اپنی سیاست کو ایک سائیڈ پر رکھا اور امن کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ بھی بیٹھیں
ہم پختونوں کے مسائل پر ہر کسی کے ساتھ چلنے اور بات کرنے کو تیار ہیں
وزیراعلی کو بھی کل بتایا کہ اسی طرح ہر مسئلے پر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے رکھیں
اے این پی امن کیلئے تمام لوگوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
ہم پولیس اور فوج کے جوانوں کی شہادتوں کا بھی احترام کرتے ہیں
جرگوں کا یہ تسلسل برقرار رہنا چاہیئے، کل جرگے میں پختون کی حیثیت سے جارہا ہوں
کل جو بات چیت ہوئی اگر پہلے ہوئی ہوتی تو چار قیمتی جانوں کا نقصان نہیں ہوتا
ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جو حالات کو خرابی کی طرف لیکر جائیں

| |

11/10/2024

پی ٹی ایم سے بات چیت اور مذاکرات پہلے ہوجانے چاہیئے تھی، بات چیت کے بعد ہی آپ دیکھ لیں کہ پرامن ماحول میں سب کچھ ہورہا ہے۔ کل جو جرگہ ہوا ہے اس میں پی ٹی آئی اور وزيراعلی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی تھی، اس میں فیصلہ ہوا ہے کہ مسائل کو سنا جائے گا اور انکو حل کرنے کی کوشش ہوگی۔ مانتا ہوں کہ پختونوں کے مسائل بہت زيادہ ہیں لیکن ہم سے جتنا ہوسکے گا انکے پرامن حل کیلئے اپنی کوشش کریں گے۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

10/10/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی خیبر جرگہ گراؤنڈ آمد کے موقع پر شرکاء سے خطاب:

| |

10/10/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن پختونخوا اسمبلی ارباب محمد عثمان خان کا خیبر میں پی ٹی ایم پر فائرنگ کے واقعے، ایوان میں گزشتہ روز ہونی والی بدنظمی اور دیگر امور پر اسمبلی اجلاس سے خطاب:

07/10/2024

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس/ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا خطاب:

پاکستان امریکہ کی مرضی کے خلاف ایک فیصلہ نہیں کرسکتا
یہ آج کا مسئلہ نہیں، پاکستان میں یہ ایوب خان کے دور سے ہورہا ہے
آج پاکستان امریکہ کی مرضی کے خلاف فیصلہ کرے گا، کل آئی ایم ایف قرضے کی قسط نہیں دے گا
ہم کو اس پر توجہ دینی ہوگی کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیسے ممکن ہے
کیا اسرائیل کو نہ ماننے سے فسلطینیوں پر ہونے والے مظالم رک جائیں گے
جب ظلم اور مظلومیت کی بات ہوگی تو فلسطین اور کشمیر کا نا م آئے گا
ہمیں ہمیشہ بتایا گیا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے لیکن وہ شہ رگ ہم کھو چکے ہیں
اگر ہم فلسطین کی آزادی کی بات کریں گے تو کشمیر کی آزادی کی بات بھی ضرور کریں گے
کشمیر کے تین حصوں پر تین الگ الگ قبضے ہیں، تینوں کو اپنا قبضہ چھوڑنا ہوگا ،کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی مرضی سے ہوگا
ان دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ایک مظلوم ملک افغانستان بھی ہے
کیا پاکستان کے اندر ایک مسلح جھتے کو ماننے کیلئے کوئی تیار ہوسکتا ہے؟
نظریاتی طور پر تمام مسلح ملیشیا ایک ہی بات کرتی ہے اور اسکو جہاد کا نام دیتی ہے
پاکستان ہو، افغانستان ہو یا عرب ممالک مسلح جھتے ایک ہی بات کررہے ہیں
اگر ہم پاکستان میں ٹی ٹی پی کو ماننے کیلئے تیار نہیں تو کسی بھی اور مسلح جھتے کی حمایت بھی نہیں کرنی چاہیئے
ہمیں فلسطین سمیت تمام مظلوموں کی فکر کرنی چاہیئے لیکن ہمیں اپنے ملک کیلئے بھی فکرمند ہونا چاہیئے
اس ملک میں پچاس سال سےدو صوبے پختونخوا اور بلوچستان غزہ کی مثال پیش کررہے ہیں
یہاں بتایا گیا کہ فلسطین میں پچاس ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ بلوچستان اور پختونخوا میں کتنے لوگ شہید ہوئے؟
جو رونا ہم فلسطین کیلئے رو رہے ہیں خدانخواستہ پچاس سال بعد یہی رونا ہم پختونخوا اور بلوچستان کے لئے کریں گے
پچاس سال سے اس ملک نے جہاد اور جہادی عناصر کی حمایت کی ہے
پختون سرزمین پر پچھلے پچاس سال سے جو لوگ جہاد کررہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اب جہاد اسرائیل جاکر کریں

05/10/2024

صوابی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی صوابی میں میڈیا سے گفتگو:

صوابی میں پولیس سٹیشن کے اندر دھماکے کو شارٹ سرکٹ کا نام دیا جارہا ہے
پختونخوا میں کئی دفعہ پولیس تھانوں میں اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں
ہر دفعہ دھماکے کے بعد شارکٹ سرکٹ کا ہی جواز پیش کیا جاتا ہے
اس کی جامع اور مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے، تاکہ لوگوں کے شکوک و شبہات دور ہو
پولیس پہلے ہی نشانے پر ہے، ہوسکتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی بجائے اس میں کوئی ملوث ہو
کھل کر بات کیوں نہیں کی جاتی، دہشتگردی کے واقعات کو چھپایا نہیں جاسکتا
پختونخوا میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی ہے، حکومت کو کوئی فکر نہیں
صوبائی حکومت کبھی پنجاب تو کبھی اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف ہے
حکومت اٹھارہویں آئینی ترمیم، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ کو بھول چکی ہے
پچھلے 11 برس سے پختونخوا میں انکی سیاست جلاؤ، گھیراؤ اور لڑنے، جھگڑنے تک محدود ہے
دہشتگردی اور حکومتی غفلت کی وجہ سے پختونخوا تناؤ اور فشار کا شکار ہے
امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت غفلت کررہی ہے
حالات کو سنبھالنے میں مرکزی اور صوبائی حکومت دونوں ناکام ہوچکے ہیں
حالات کو سدھارنے کیلئے پارلیمان، پشتونوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے
بہتری لانے کیلئے ناکام داخلہ و خارجہ پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کیا جائے
پالیسیاں ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر بنائی جائے، گڈ اور بیڈ کی تفریق ختم کی جائے
دہشتگردوں کو دہشتگرد ہی سمجھا جائے اور انکے خلاف منظم کارروائی کی جائے
جامع پالیسی ہوگی تب ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں نہیں تو حالات مزيد خراب ہوں گے

03/10/2024

آرٹیکل 63 اے بارے سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے سے پچھلے غلط فیصلے کو درست کیا ہے، انجینئر احسان اللہ خان
پچھلے فیصلے کا مقصد مخصوص جماعت پی ٹی آئی کیلئے راستہ نکالنا تھا
کیا ابھی جو فیصلہ آیا ہے یہ بھی اسی ڈاکٹرائن کے تحت آئی ہے؟
اگر درست فیصلوں کے پس پردہ مقاصد بھی کچھ اور ہوں گے تو عدالتی ساکھ پر سوال اٹھیں گے
عوامی نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ تمام عدالتی فیصلے خالص میرٹ کی بنیاد پر ہونے چاہیئے
فیصلے آئین اور پارلیمانی کی بالادستی کو سامنے رکھ کر ہونے چاہیئے
اگر ملک میں وفاقی آئینی عدالت ہوتی تو معاملات اس طرح نہ ہوتے

انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

01/10/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن پختونخوا اسمبلی نثار باز کا اسمبلی اجلاس سے خطاب:

🔴تیسرا سیشن ہے کہ ایک مخصوص ایجنڈے پر بحث ہورہی ہے
🔴اس ریاست میں تمام جمہوری جماعتیں آئين اور پارلیمان کی بالاستی چاہتی ہے
🔴ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی صورت میں تیسری قوت مسلسل مداخلت کرتی ہے اور آئین سے تجاوز کرتی ہے
🔴بدقسمتی سے کل تک جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تھے، آج خود کو اس سے مبرا کرنے کی کوشش کررہی ہے
🔴پوائنٹ سکورنگ کیلئے بحث تو ہورہی ہے لیکن کوئی نتیجے کی طرف نہیں جارہا
🔴ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ تیسری قوت کو موقع کون دیتا ہے اور کس نے دیا ہے؟
🔴کبھی ایک اقتدار کی لالچ میں انکو سیاست میں مداخلت کا موقع فراہم کرتا ہے تو کبھی دوسرا
🔴ایسے لوگوں کو اقتدار تو مل جاتا ہے لیکن اختیار سے محروم رہتے ہیں
🔴اس وقت پختونخوا صوبہ بدامنی سے دوچار ہے، پولیس حملوں کا شکار ہےاور انکا مورال دن بدن کم ہورہا ہے
🔴باجوڑ میں روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی چیک پوسٹ پر حملہ ہوتا ہے
🔴صوبائی اور وفاقی حکومت کے پاس عوام کو تحفظ دینے کیلئے کیا لائحہ عمل ہے؟
🔴جب بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت خاموش ہوتی ہے
🔴 یہ چیف ايگزیکٹو (وزیراعلی) کی ذمہ داری ہے کہ قانون نافذ کرنے والوں سے پوچھیں کہ بدامنی کیوں کنٹرول نہیں ہورہی ہے

| |

28/09/2024

باقی ماندہ پاکستان میں امن ہے لیکن پختونخوا میں ایک منصوبے کے تحت خراب کئے جارہے ہیں۔ ہم امن کے لوگ ہیں، عدم تشدد کے پیروکار ہیں اور پوری انسانیت کیلئے امن چاہتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ باقی پاکستان میں یہ ہو لیکن صرف پختونخوا میں یہ سب کیوں ہورہا ہے؟ وزیرستان سے لیکر چترال اور ڈی آئی خان خیبر تک غیر یقینی صورتحال ہے۔ آخر ہمارا گناہ اور قصور کیا ہے؟ یہ کھیل کوئی نیا نہیں، پچھلی پانچ دہائیوں سے پختونخوا میں یہ جاری ہے۔ جب سے ہم نے افغان جنگ کو جہاد کا نام دیکر وہاں جہادی بھیجے ہیں، پختون سرزمین پر یہ آگ بجھ نہیں پائی۔ کوئی ایسا ضلع نہیں جہاں امن اور سکون ہو۔ پختونوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ایک دن کا نہیں، ہمیں مل بیٹھ کر اپنا لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ افغان جنگ کے وقت باچا خان اور ولی خان کی بات مانی ہوتی تو آج ہماری حالت یہ نہیں ہوتی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کی سٹی پولیس سٹیشن دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو

26/09/2024

اٹھارہویں آئینی ترمیم میں بڑی مشکل سے پختونوں کو شناخت ملی لیکن نام کے ساتھ خیبر لگا دیا گیا۔ خیبر "پختونخوا" کا ایک ضلع ہے، اب ہمارے صوبے کو لوگ "کے پی کے" اور "کے پی" کہنے لگے ہیں۔ اے این پی نے تجویز دی ہے کہ آئینی ترمیم میں ہمارے صوبے کے نام کو پختونخوا کردیا جائے۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

26/09/2024

پاکستان کی تمام چھوٹی قومیتوں کو معلوم ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کیلئے ہم سب نے کتنی قربانیاں دی ہیں اور کہ کتنی مشکلوں کے بعد کامیاب ہوئی تھی۔ انیسویں آئینی ترمیم پاکستان مسلم لیگ کو استعمال کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے بندوق کی نوک پر پاس کرائی تھی۔ آئینی ترمیم کے آنے سے انسویں آئینی ترمیم کا خاتمہ ہوگا۔ عدلیہ کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ سارا اختیار ایک بندے کے پاس ہو اور وہ جو کرنا چاہے وہ کرے۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

26/09/2024

عوامی نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ تمام صوبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دیئے جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر کیسز سنے۔ بلوچستان میں محرومیوں کے خاتمے کیلئے صوبائی اور قومی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

26/09/2024

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا اے این پی سندھ کے ذمہ داران اور پشتون کلچر ڈے تقریب کے منتظمین کے خصوصی اجلاس سے خطاب:
|

Address

Pajagai Road
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AMN TV:

Videos

Share

Category

Who We are?

About us

AMN TV is a web TV based in Peshawar to promote socio-cultural and sociopolitical activities across the country. The TV is owned by Awami National Party, and its office is at Bacha Khan Markaz Pajagai Road Peshawar. AMN TV was initiated in 2011 to record and spread the message of Amity, interdenominational harmony, equality, equity and social justice to the community. The production team of AMN TV is determined to share each bustle of the party across the globe through its YouTube, Facebook and Twitter platforms. AMN TV is always ready to produce quality work for promoting Culture, Drama, Music and Kids’ dramata which will be showing the genuine and realistic aspects of Pashtuns and other marginalized communities residing here. So far, it has worked on Documentaries, Theatres, Music and digitization of the chronicles being ignored earlier.

Mission: "To educate people about the untold history, to enrich people's minds about the untold stories of our history, to entertain people through standard/genuine traditional music, to educate people through performing art, to strengthen political sagacity through the approach and to promote solution orientation through dialogues."

Nearby media companies


Other TV Channels in Peshawar

Show All