Talking photos -xenia

Talking photos -xenia News of the day and current affairs..

27/12/2023
11/09/2023

importance of namaz

23/08/2023

khan will come soon

05/08/2023

short documentary on Imran Khan very impressive

05/08/2023

#پکڑ جانے سے تھوڑی دیر پہلے عمران خان کی ویڈیو #عوام

02/07/2023

blackday For muslim And Special for Sweden where no rights for citizen specially for muslim

حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی، 4 ماہ میں ٹیکس آمدن میں 16 فیصد اضافہ ہوا، تحریک انصاف حکومت کے آخری سال کے ا...
02/11/2022

حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی، 4 ماہ میں ٹیکس آمدن میں 16 فیصد اضافہ ہوا، تحریک انصاف حکومت کے آخری سال کے اسی عرصے میں ٹیکس آمدن میں 36 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹیکس آمدن اکٹھا کرنے کے ذمے دار ادارے ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران اب تک اکٹھے کیے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ ، جولائی تا اکتوبر 2022 وصول ہونے والا ٹیکس ہدف سے 88 ارب روپے کم رہا۔ اکتوبر 2022 میں ٹیکس آمدن کا ہدف 600 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر 512 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اکٹھے ہونے والے ٹیکس میں اضافہ اہداف سے کہیں کم ہے، اس سال جولائی تا اکتوبر ٹیکس آمدن بڑھنے کی شرح 16 فیصد رہی، جبکہ تحریک انصاف حکومت کے آخری سال، یعنی جولائی تا اکتوبر 2021 میں ٹیکس اکٹھا ہونے میں اضافے کی شرح 36 فیصد زیادہ تھی۔

ایف بی آر کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر 2 ہزار 144 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ہے، جولائی تا اکتوبر 112 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ بھی دیا گیا۔ ٹیکس آمدن میں کمی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امپورٹس میں کمی کیلئے حکومت کے سخت اقدامات کی وجہ سے ٹیکس آمدن بھی کم رہی۔ جبکہ دسری جانب رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ اور اکتوبر کے ماہ کے دوران ہونے والی مہنگائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔
رواں مالی سال کے چوتھے ماہ، اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے اکتوبر کے ماہ کیلئے مہنگائی کی ماہانہ شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی4.71 فیصد بڑھ گئی، اکتوبر میں مہنگائی بڑھ کر 26.56 فیصد ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر2022 میں مہنگائی کی شرح 23.18 فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں 4.50فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 5.01 فیصد بڑھ کر 29.5 فیصد پر پہنچ گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.6 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابقپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے ساتھی ک...
31/10/2022

تفصیلات کے مطابقپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے ساتھی کیمرہ مین نے کہا کہ عمران خان حادثے کا سن کر کنٹینر سے نیچے اتر آئے اور جب انہوں نے صدف کو دیکھا تو اپنی ذاتی چادر ان پر ڈال دی۔
اس وقت ان کی آنکھوں میں نمی تھی اور وہ کہہ رہے تھے کہ یہ کیا ہو گیا ہے ، یہ کیا ہو گیا ہے۔دوسری جانب مرحومہ رپورٹر کے شوہر نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں نے کہا کہ امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں، لیکن صدف نے کہا کہ جانا ضروری ہے،بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا کہ امی لگتی ہیں۔ جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نعیم نے کہا ہے ۔ کہ بچوں نے کہا کہ امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا آج جانا ضروری ہے ،ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق صدف کے دو بچے 21 سال کی بیٹی اور 15 سال کا بیٹا ہے جبکہ وہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں دوسرے نمبر پر تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔دوسری جانب وزیراعظم کا مرحومہ خاتون رپورٹر صدف کے اہل خانہ کیلئے50 لاکھ مالی امداد کا اعلان۔وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحومہ خاتون رپورٹر صدف کے اہل خانہ کیلئے50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔اسی طرح پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فوادچوہدری نے نجی ٹی وی کی رپورٹر کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نےکل ہی عمران خان کا انٹرویوکیا،کیا معلوم تھا آخری ملاقات ہوگی،بہت جرآت مند اور محنتی رپورٹر تھی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدف سے زیادہ جرآت مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے، ایک جی دار لڑکی، کل ہی عمران خان سے انٹرویو کے بعد صدف کا لاہور کی سب سے جی دار اور محنتی رپورٹر کے طور پر تعارف کروایا تو اس کی آنکھیں چمک اٹھیں کیا معلوم تھا یہ ملاقات آخری ہو گی، خدا فریق رحمت کرے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اعظمی بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ چینل 5 کی خاتون رپورٹر کنٹینر کے نیچے آکر ہلاک،اف میرے خدا،جھلی سی نوکری کی خاطر ماری ماری پھرتی تھی،اسکا خون کس کے ہاتھوں پہ تلاش کرنا ہے،یہ بھی ایک صحافی تھی،اس کے لئے ٹرینڈ چلیں گے،آواز اٹھائی جائے گی۔ اسی طرح اپنے ایک ٹویٹ میں ارسلان جٹ نامی صحافی نے چینل فائیو کی رپورٹر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق، بہت ہی محنتی اور سینیئر رپورٹر سپورٹس میں بھی ہماری کولیگ تھیں۔
دوسری جانب حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف۔۔
27/10/2022

فیصل واڈا کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف۔۔

پہلی برفباری کا آغاز ،ناران کے علاقے میں بابو سر ٹاپ پر۔
20/10/2022

پہلی برفباری کا آغاز ،ناران کے علاقے میں بابو سر ٹاپ پر۔

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ۔۔
08/10/2022

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ۔۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گیے ۔
07/10/2022

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گیے ۔

Babar Azam and Mohamad Rizwan century..
23/09/2022

Babar Azam and Mohamad Rizwan century..

Address

Ghundi Vc1
Peshawar
2225

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talking photos -xenia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Talking photos -xenia:

Videos

Share