05/08/2021
پشاور حبیر نیوز کے دفتر کے سامنے احتجاج دونوں فرقین کے جانب سے فائرنگ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے افراد حاجی اعظم کی قیادت میں اے وی ٹی خیبر کے سامنے ایک مقامی صحافی کے حوالے سے احتجاج کر رہے تھے جس کے دوران دونوں فریقین میں تصادم ہوا ہے جس کے دوران صحافی گروپ کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے ایک کانسٹیبل اور اعظم خان گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پاؤں پر لگ کر معمولی زخمی ہوئے ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے دو مسلح افراد سمیت دیگر 12/13 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے
مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا