Voice of upper chitral

Voice of upper chitral یہ پیج پاکستان کے حالات و واقعات اور خصوصا چترال (رنگ ،نسل ،زات اور مذہب سے بالاتر ) میں رونما ہونے والے واقعات اور حالات سے باخبر رکھن

لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود ہے۔ہلکی برفباری شروع ہے۔   لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے چترال سائڈ میں مکمل طور پ...
29/02/2024

لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود ہے۔ہلکی برفباری شروع ہے۔ لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے چترال سائڈ میں مکمل طور پہ بحال ہے ۔ٹریفک کی روانی سنو چین لگا کر جاری ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم ڈی سی افس 0943412519۔
ڈی سی کنٹرول روم نمبر اپر دیر۔ 0944880104 .
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03330506962
ڈی سی میڈیا سیل لوئر چترال واٹس ایپ نمبر۔ 03085832947۔
اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کریں۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال۔

میڈم ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ                 (ثریا بی بی) ایک تعارف.تحریر. حمید الرحمن حقیبااخلاق اور باکمال  اور نہا...
29/02/2024

میڈم ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ
(ثریا بی بی)

ایک تعارف.
تحریر. حمید الرحمن حقی

بااخلاق اور باکمال اور نہایت اثر روسوخ کے حامل باوقار نفیس و مستقل مزاج اور شریف النفس شائستہ گفتار و کردار کے حامل اور خدمت خلق کے جزبے سے سرشار مشہور ومعروف سماجی و سیاسی شخصیت چیرمین نور عالم خان(مرحوم) کی صاحبزادی اور چترال کی قابل فخر بیٹی محترمہ ثریا بی بی 4 جنوری 1979 کو ضلع اپر چترال کے انتہائی دور افتادہ گاوں آوی کے موضع سنگھاندہ کے قدیم الایام سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئی، ابتدائی تعلیم و تربیت گورنمنٹ پرائمری سکول آوی سے حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم وتربیت گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے بہتریں نمبروں کیساتھ پاس کی..اپنی تعلیمی سالوں کے دوراں ثریا بی بی ایک باہمت و بآادب اور ہونہار و نہایت ذہین و فطین طالبہ کے طور پر جانی جاتی تھی، تاہم سخت ترین تعلیمی مشکلات اور دور دراز سفری مشکلات اور مقامی طالبات کیلیے حصول تعلیم میں درپیش مختلف دشواریوں کے باوجود اپنی تعلیمی سفر جاری رکھتے ہوے بالترتیب سوشیالوجی اور اردو مضامین میں ایم اے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مقامی پرائیوٹ آساس پبلک سکول سے بطور پرنسپل اپنی کئرئیر کے آغاز کی،اور نہایت طویل عرصے تک بحثیت ایک نہایت بہترین منتظم، معلمہ و استانی علاقے میں علم کی شمع جلانے میں کردار ادا کرتے ہوے مقامی بہن بیٹیوں کو علم کی روشنی سے روشناس کراتی رہی،.... چونکہ محترمہ علاقے کی ایک قد آور علمی سیاسی اور سماجی اثررسوخ کے حامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اسلیے ایک عرصے تک درس و تدریس کے شعبے کیساتھ منسلک رہنے کے بعد علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوے مقامی خواتین کو باختیار بنانے اور ان کی بھرپور آواز بلند کرنے کی خاطر درس و تدریس کیساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر سیاسی اور سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینی شروع کی........چونکہ ثریا بی بی کے دادا "ݯھیرمن حاکم آف ریشن" چترال کے شاہی دور حکومت میں شاہی دربار کے رکنِ خاص ہونے اور ایک وسیع علاقے میں بحیثیت حاکم مقرر ہونے کے علاوہ ایک دور اندیش سیاسی امور کے جانے جاتے شخصیت تھے،جبکہ ریاستی دور حکومت کے بعد ان کے بیٹے نور عالم (مرحوم) نے وراثت میں ملی سیاست کو اپنا کیرئیر بناتے ہوے بانی رکن کے طور پر مسلم لیگ میں شامل ہوے ، اور اپنی سیاسی بصیرت کیساتھ مسلسل اٹھارہ سال تک مقامی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیرمین رہتے ہوے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اولاد کی بھی خوب سیاسی تربیت کرتے رہے،جس کی بنا موصوف کی دختر نیک اختر ثریا بی بی بھی باپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوے باپ کیساتھ ملکر باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیے،اور قلیل عرصے میں ہی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک مقامی خاتون سیاسی کارکن کے طور پر ابھر آئی،لیکن مسلم لیگ کی طرف سے مقامی خواتین کی جانب توجہ کے فقدان اور خواتین پلیٹ فارمز کی عدم دستیابی کے باعث محترمہ ثریا بی بی سن 2007 میں مسلم لیگ چھوڑ کر باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوے پارٹی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلیے دن رات محنت کرتی رہی،اور 2008 کے عام انتخابات میں پارٹی اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوے دیکھتے ہی دیکھتے مقامی خواتین کی تنظیم سازی اور پارٹی مفاد کی خاطر دور دراز علاقوں میں خواتین کو متحد کرنے کے علاوہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں پارٹی کیلیے ایک اچھی خاصی ووٹ بنک بنا ڈالی،اس دوران جگہ جگہ پارٹی کیلیے ووٹ کمپینر اور پولنگ ایجنٹ بھی کام کرتی رہی،جبکہ 2021 کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے خواتین امیدواروں کیلیے پورے چترال میں بھرپور الیکشن مہم چلائی، جس کے نتیجے میں 139 خواتین کونسلرز پارٹی ٹکٹس پر کامیاب ہوئیں، اس دوران وائس پریزیدنٹ خواتین ونگ ملاکنڈ دویژن بھی رہے اور پارٹی سطح پر خواتین کی نمائندگی کرتے ہوے پارٹی کے بانی چیرمین اور وزیر اعلی محمود خان کیساتھ وقتا فوقتا ملاقات کرتے ہوے مقامی خواتین کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہی، جبکہ 2022 کے رجیم چینچ اپریشن کے بعد ایک مخلص پارٹی کارکن کے طور پر صف اول کا کردار کرتے ہوے ملک بھر میں جاری مختلف دھرنوں اور جلسے جلسوں میں شامل ہوکر پارٹی اور پارٹی قائد کیلیے مصیبت و تکالیف برداشت کرتی رہی...یوں پارٹی کیساتھ بے لوث محبت، ہمدردی اور وفاداری کو دیکھتے ہوے حالیہ جنرل الیکشن میں موصوفہ کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد بطور خاتون امیدوار الیکشن لڑتے ہوے چترال کی تاریخ میں پہلی جبکہ خیبر پختونخواہ کی واحد الیکٹیڈ خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ہوکر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوئی......

محترمہ چترال کے معروف نام ݯھیرمن حاکم کی پوتی، مشہور سیاسی شخصیت چیرمین نور عالم ( مرحوم) کی دختر نیک اختر جبکہ نوجوان سماجی کارکن نوری عالم کی زوجہ اور چترال کے نامور پولو پلئیر اسرار عالم اور اقبال عالم کی چھوٹی بہن کے علاوہ اپر چترال کی قابل فخر بیٹی ہیں،
پروردگار چترال کی قابل فخر بیٹی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے... امین...

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا .تحریک انصاف کے حمایت یافتہ منتحب ممبر صوبائی...
29/02/2024

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا .
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ منتحب ممبر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی ک تعلق خیبر پختوخوا کے دوردراز بنیادی سہولیاتوں سے محروم ضلع اپر چترال کے گاوں اوی سےہیں ۔اپ چترال سے پہلی اور خیبر پختونخوا سے دوسری خاتون ہیں جو ڈپٹی اسپیکر بنی ۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

29/02/2024

چترال پی کے ون سےمنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی 87 ووٹ حاصل کر کے ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

نو منتخب ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی عہدے کا حلف اٹھا رہی ہے ۔چترال سے نو منتخب ایم پی اے  ثریا بی بی 87 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر ...
29/02/2024

نو منتخب ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی عہدے کا حلف اٹھا رہی ہے ۔
چترال سے نو منتخب ایم پی اے ثریا بی بی 87 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے ضلع چترال این اے 1  عبداللطیف  رول آف ممبر پر دستخط کرنے کے بعد ۔
29/02/2024

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے ضلع چترال این اے 1 عبداللطیف رول آف ممبر پر دستخط کرنے کے بعد ۔

چنار  انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر لرننگ اینڈ کوچنگ  اکیڈمی  میں داخلے جاری . موجودہ ڈیجیٹل دور میں  نوجوان طلبہ و طالبات کو پرو...
28/02/2024

چنار انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر لرننگ اینڈ کوچنگ اکیڈمی میں داخلے جاری .
موجودہ ڈیجیٹل دور میں نوجوان طلبہ و طالبات کو پروفیشنل تعلیم سے آراستہ کرنا نہایتی ضروری ہیں ۔اسی ضرورت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے چنار انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر لرننگ اینڈ کوچنگ اکیڈمی میں داخلے جاری ہیں ۔جس میں انتہائی قابل اور کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ و طالبات کو مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں
مذکورہ انسٹیوٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

چترال پی کے 01 سے منتخب ہونے والی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ خاتون  ممبر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخ...
28/02/2024

چترال پی کے 01 سے منتخب ہونے والی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کےلیے امیدوار نامزاد ۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

شہزادہ سکندر الملک کا چترال کرکٹ لیگ جمخانہ کرکٹ گراونڈ کا دورہ پشاور (وائس اف اپر چترال ) پی ٹی ائی اپر چترال کے صدر او...
25/02/2024

شہزادہ سکندر الملک کا چترال کرکٹ لیگ جمخانہ کرکٹ گراونڈ کا دورہ
پشاور (وائس اف اپر چترال ) پی ٹی ائی اپر چترال کے صدر اور پولو کے بےبادشاہ شہزادہ سکندر الملک نے پشاور میں جاری چترال کرکٹ لیگ سیزین 3 میں شرکت کی ۔شہزادہ سکندر الملک نے چترالی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔اور چترال کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سراہا ۔وائس اف اپر چترال سے بات کرتے ہوئے شہزادہ سکندر الملک نے کہا کہ چترال کے نوجوانوں کےاندر صلاحیت اور ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر چترال کے نوجوانوں کو وہ سہولیات موجود نہیں جو دوسرے نوجوانوں کو حاصل ہی ۔شہزادہ سکندر الملک کا مزید کہنا تھا کہ چترال کے نوجوانوں کو درپیش مسائل حل کرنے کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں گئے .اور ان کو دوسرے شہر کے نوجوانوں کی طرح سہولیات دی جائیں گئے ۔اور وہ دن دور نہیں جب چترال کے نوجوان بھی ملکی سطح پر اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گئے. اخر میں شہزادہ سکندر الملک نے ونر ٹیم مستوج ہیڈکوائٹر کو مبارکباد دی

اطلاع عام جنالی کوچ بونی میں ایک موبائل ملا ہے ۔موبائل پر لاک لگا ہوا ہے اور یہ تصویر موبائل سکرین پر ہیں ۔جس کسی کے موب...
24/02/2024

اطلاع عام

جنالی کوچ بونی میں ایک موبائل ملا ہے ۔موبائل پر لاک لگا ہوا ہے اور یہ تصویر موبائل سکرین پر ہیں ۔جس کسی کے موبائل ہو صحیع نشاندہی کرکے موبائل حاصل کریں ۔

رابط نمبر 03415363975

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

23/02/2024

اپر چترال بروغل یارخوں کےلوگ دور جدید میں بھی بنیادی سہولتوں سےمحروم ۔

یارخوں کے لوگ لاش کو کئی کلو میڑ کندھے پر لیکر جانے پر مجبور ۔

برف باری کے تین دن بعد بھی راستہ نہ کھول سکے ۔منتخب نمائندوں کے سوشل میڈیا وعدے اور جھوٹے دعوئے

برفباری کی وجہ سے چترال اپر کے بالائی علاقوں میں راستے بند, لوگ کو شدید مشکلات سے دوچار۔۔

زیر نظر وڈیو میں یارخوں ویلی کے لوگ ایک بزرگ شخص کے لاش کو کندھے دیکر لے جا رہے ہیں جو گزشتہ روز بروغل سے ایک بزرگ شخص پاوور یارخون کے مقام پر انتقال کر گئے تھے ۔
Deputy Commissioner Upper Chitral



#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

ماریہ جبین  کا اعزازاپرچترال  بریپ سے تعلق رکھنے والی ماریہ جبین ولد زار مراد خان نے پاکستان کی معروف یونیورسٹی آغا خان ...
23/02/2024

ماریہ جبین کا اعزاز
اپرچترال بریپ سے تعلق رکھنے والی ماریہ جبین ولد زار مراد خان نے پاکستان کی معروف یونیورسٹی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی سے بی ایس سی این مکمل کرکے ڈگری حاصل کرلی ۔

اپ HBL مائیکرو فائنانس کے مینیجر والی خان صاحب اور اغا خان ایجنسی فار ہبیتاٹ کے عیسیٰ خان صاحب کی بھتیجی ہے۔انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے.

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W اف مستوج کو ان کے ابائی قبرستان مستوج خاص میں سپردخاک کردیا گیا ۔ مستوج (وائس اف اپر چترال ) ...
22/02/2024

محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W اف مستوج کو ان کے ابائی قبرستان مستوج خاص میں سپردخاک کردیا گیا ۔

مستوج (وائس اف اپر چترال ) مستوج سے تعلق رکھنے وال مشہور شخصیت محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W اج صبح ہارٹ اٹیک کی وجہ انتقال کرگئے تھے ۔ جن کو ان کے ابائی گاوں مستوج خاص میں سپردخاک کر دیا گیا ۔مرحوم ایک شریف النفس اور عظیم انسان تھے ۔
مرحوم محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W ،مفتاح الدیں (سابق اے سی ) ،اکبر حیات ودیگر کے بھائی جبکہ امج رشید انسپکٹر C &W ،علاوہ الدین بنک اسلامی بونی برانچ ،جواد ،حسنین (کاکا ) ودیگر کے والد محترم تھے

دیگ سوگوراں
ابوبکر
جہانزیب
ناصر حیات
محمد اعجاز
اصف حیات (وٹنری ہسپتال مستوج )
صالح ا(اصلاح ہوٹل اور گیسٹ ہاوس )
محسین حیات شاداب

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W اف مستوج انتقال کرگئے  ۔ نماز جنازہ اج  بوقت 3:00  بجے مستوج خاص میں ادا کیا جائے  گا ۔مستوج ...
22/02/2024

محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W اف مستوج انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ اج بوقت 3:00 بجے مستوج خاص میں ادا کیا جائے گا ۔

مستوج (وائس اف اپر چترال ) مستوج سے تعلق رکھنے وال مشہور شخصیت محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W اج صبح ہارٹ اٹیک کی وجہ انتقال کرگئے ۔مرحوم محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W ،مفتاح الدیں (سابق اے سی ) ،اکبر حیات ودیگر کے بھائی جبکہ امج رشید انسپکٹر C &W ،علاوہ الدین بنک اسلامی بونی برانچ ،جواد ،حسنین (کاکا ) ودیگر کے والد محترم تھے

دیگ سوگوراں
ابوبکر
جہانزیب
ناصر حیات
محمد اعجاز
اصف حیات (وٹنری ہسپتال مستوج )
صالح ا(اصلاح ہوٹل اور گیسٹ ہاوس )
محسین حیات شاداب

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

چترال سے تعلق رکھنے والے تین  قابل فخر سپوت اور ایک قابل فخر بیٹی کی خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن  میں کامیابی خیبر پخت...
21/02/2024

چترال سے تعلق رکھنے والے تین قابل فخر سپوت اور ایک قابل فخر بیٹی کی خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں کامیابی

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پرونشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس ) کے تحریری امتحانات اور انٹرویو کے بعد کامیاب اُمیدواروں کی فہرست جاری کر دئیے۔ جس کےمطابق چترال سے تعلق رکھنے والے چار امیدوار کامیاب ہوئے -چاروں کا تعلق اپر چترال کے مختلف گاوں سےہی

1- شجاعت علی خان ولد ایڈوکیٹ اللہ داد (مرحوم ) سکنہ چوئنج مستوج اپر چترال
2- اسد اللہ ولد فیض اللہ سکنہ موڑکھو اپر چترال
3- فرزانہ حیات دختر حیدر علی سکنہ میرگرام نمبر 1 پرواک اپر چترال
4- صادق اللہ ولد ناصر اللہ ورکھوپ اپر چترال

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

لواری ٹنل اپروچ روڈ اپڈیٹ۔لواری ٹنل اپروچ روڈ دیر سائیڈ میں ابھی تک 02 انچ برف پڑ چکی ہے۔ فلحال دیر سائیڈ میں برف باری ج...
21/02/2024

لواری ٹنل اپروچ روڈ اپڈیٹ۔

لواری ٹنل اپروچ روڈ دیر سائیڈ میں ابھی تک 02 انچ برف پڑ چکی ہے۔ فلحال دیر سائیڈ میں برف باری جاری ہے۔مسافروں سے درخواست ہے کہ رات کے وقت سفر کرنے سے گریز کریں۔

ڈرائیور حضرات سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔

سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے کا سامان ضرور رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوئر چترال پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر رابطہ کریں

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

ناصر حیات اف مستوج ک والدہ ماجدہ انتقال کرگئی  وہ کچھ عرصے سے علیل تھی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بوقت 2:00 بجے م...
20/02/2024

ناصر حیات اف مستوج ک والدہ ماجدہ انتقال کرگئی وہ کچھ عرصے سے علیل تھی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بوقت 2:00 بجے مستوج خاص میں ادا کی جائی گئی ۔
سوگوراں
ناصر حیات بیٹا
مفتاح الدیں (سابق اے سی )
محمد یوسف (ر) انسپکٹر C &W
اکبر حیات
ابوبکر
محمد اعجاز
اصف حیات (وٹنری ہسپتال مستوج )
صالح ا(اصلاح ہوٹل اور گیسٹ ہاوس )
امج اقبال انسپکٹر C &W
محسین حیات شاداب

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

قابل فخر بیٹی صائمہ رحمت ولدرحمت خان  ساکن  ( کھوت چترال نے پاکستان کی معروف یونیورسٹی اغاخان یونیورسٹی سے BSCN کی ڈگری ...
18/02/2024

قابل فخر بیٹی صائمہ رحمت ولدرحمت خان ساکن ( کھوت چترال نے پاکستان کی معروف یونیورسٹی اغاخان یونیورسٹی سے BSCN کی ڈگری حاصل کی اور یہ علاقہ کھوت سے تعلق رکھنے والی دوسری BScN ڈگری ہولڈر ہیں۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

خالد انوار ولد فیض رحمت کا اعزاز کراچی (وائس اف اپر چترال ) خالد انوار  ولد فیض رحمت   ساکن  دوکاندہ بونی  نے پاکستان کی...
18/02/2024

خالد انوار ولد فیض رحمت کا اعزاز

کراچی (وائس اف اپر چترال ) خالد انوار ولد فیض رحمت ساکن دوکاندہ بونی نے پاکستان کی معروف یونیورسٹی آغا خان یونیورسٹی کراچی سے BScN کی ڈگری حاصل کی ۔
خالد انوار نے میڑک اور ایف ایس سی اغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال سے حاصل کرنے کے بعد اغاخان یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے.

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے فہرست جاری کردی۔ ثریا بی بی ایم پی اے اپر چترال اور...
18/02/2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے فہرست جاری کردی۔
ثریا بی بی ایم پی اے اپر چترال اور فتح الملک ناصر پی ایم اے لوئیر چترال نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی۔

چترال، بونی، گرم چشمہ، بیرموغ لشٹ، مستوج اور بمبوریت کے PTDC ہوٹلز فوج کی زیر ملکیت  کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ن...
18/02/2024

چترال، بونی، گرم چشمہ، بیرموغ لشٹ، مستوج اور بمبوریت کے PTDC ہوٹلز فوج کی زیر ملکیت کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں موجود پی ٹی ڈی سی کے 17 ہوٹلوں کی نجکاری کرکے پاک فوج کی زیرِ ملکیت کمپنی "گرین ٹورزم" کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق ان 17 ہوٹلوں میں اپر اور لوئر چترال میں موجود 6 ہوٹلز بھی شامل ہیں جو معاہدے کی رو سے 30 سالوں کے لئے مذکورہ کمپنی کے حوالے کیے جائیں گے۔ ہوٹلوں سے حاصل ہونے والے منافع کا 40 فیصد حصہ صوبائی حکومت کو دیا جائے گا۔

ڈان کے مطابق گرین ٹورزم کمپنی پچھلے ماہ 26 جنوری کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔

18/02/2024

اپر چترال چپاڑی میں برف باری ک منظر ۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

مستوج یوسی نے اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے اس بار بھی پاکستان تحریک انصاف کو بھاری منڈیٹ سے جتوایا ہے زیل مین پرواک سے لیک...
16/02/2024

مستوج یوسی نے اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے اس بار بھی پاکستان تحریک انصاف کو بھاری منڈیٹ سے جتوایا ہے زیل مین پرواک سے لیکر خروزگ تک کے یوسی کا ڈیٹا دیا گیا ہے اس سے ظاہر ہے کہ پارٹی کو بھاری منڈیٹ ملا ہے ہم نے اپنا کام کردیا ہے اب ہم اپنے دونو ممبران عبدولطیف اور ثریا بی بی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی پارٹی کے لیے مستوج یوسی کی خدمات کو نظر انداز نہین کرین گے اور صدقے دل سے یوسی عوام کی خدمت کرکے یوسی کےعوام کو اپنےساتھ جوڑ کے رکھنے مین اپنا کردار ادا کرین گے

عاشق علی خانزادہ یوتھ کونسلر مستوج

انتقال پر ملال گل زمان خان لال گراموڑی مستوج کو ان کے ابائی قبرستان مستوج خاص  میں سپردخاک کردیا گیا ۔مستوج (وائس اف اپر...
16/02/2024

انتقال پر ملال
گل زمان خان لال گراموڑی مستوج کو ان کے ابائی قبرستان مستوج خاص میں سپردخاک کردیا گیا ۔
مستوج (وائس اف اپر چترال ) مستوج سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیت گل زمان خان لال گراموڑی اج صبع انتقال کرگئے تھے ان کی نماز جنازہ بعداز نماز جمعہ مستوج گراموڑی میں ادا کرنےکے بعد ابائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔
اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔
مرحوم گل زمان خان لال،شفیق زمان ودیگر کے والد جبکہ سردار جلال اور صاحب زمان لال (مرحوم) کےبھائی تھے
سوگواران
زاہد زمان بھتیجا
واحد زمان بھتیجا
فاروق بھتیجا

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

چترال  سے سائیکالوجی  میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی قابل فخر بیٹی ناہیدہ پروین  ،  چترال (وائس اف اپر چترال ) بونی سے تعل...
16/02/2024

چترال سے سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی قابل فخر بیٹی ناہیدہ پروین ،

چترال (وائس اف اپر چترال ) بونی سے تعلق رکھنے والی قابل فخر بیٹی ناہیدہ پروین پشاور یونیورسٹی میں سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے میں کامیاب ۔
ناہیدہ پروین چترال سے تعلق رکھنے والی پہلی بیٹی ہیں جو سائیکالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرے گی
ناہیدہ پروین کا تعلق دوکاندہ، بونی سے ہیں ناہیدہ بونی کی معروف شخصیت شیر بابر خان کی صاحبزادی ہیں۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال سے اواز

ایم پی اے ثریا بی بی کا اسلام اباد میں چیرمین عمران خان کے ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمہ خان کیساتھ ملاقات۔  ایم پی اے ثریا ...
16/02/2024

ایم پی اے ثریا بی بی کا اسلام اباد میں چیرمین عمران خان کے ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمہ خان کیساتھ ملاقات۔

ایم پی اے ثریا بی بی کا اسلام آباد میرٹ ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پریس کانفرنس کے دوران چیرمین عمران خان کے ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمہ خان کیساتھ ملاقات۔
اس موقع پر سینیٹر فلک ناز چترالی، سنٹرل لیگل کورڈنیٹر مشال یوسفزئی، نو منتخب ایم این اے شاندانہ گلزار، صدر پی ٹی آئی اپر چترال شہزادہ سکندر الملک، و دیگر پی ٹی آئی کے لیڈرشپ سے ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی سیٹ جیتنے پر پارٹی لیڈرشپ نے مبارک باد پیش کی۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

چترال شہزادہ سکندر الملک صدر پی ٹی آئی اپر چترال کا اسلام اباد میرٹ ہوٹل  میں چیرمین عمران خان کے ہمشیرہ علیمہ خان اور ع...
16/02/2024

چترال شہزادہ سکندر الملک صدر پی ٹی آئی اپر چترال کا اسلام اباد میرٹ ہوٹل میں چیرمین عمران خان کے ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمہ خان کیساتھ ملاقات۔

صدر پی ٹی آئی اپر چترال شہزادہ سکندر الملک کا اسلام آباد میرٹ ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پریس کانفرنس کے دوران چیرمین عمران خان کے ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمہ خان کیساتھ ملاقات۔ ملاقات میں چترال میں کلین سوئپ کرنے پر علیمہ خان نے صدر اور عوام کو مبارک باد دی اور چترال کا خان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ وہ خان سے ملاقات میں چترال سے کلین سوئپ کے بارے میں خان کو بتائیگی۔ انشاءاللہ چترال سے کسی منتخب نمائندے کو اعلی عہدہ دینے کی کوشش کرینگے تاکہ چترال کی پسماندگی کا مدوا ہوسکے۔۔

#وائس اف اپر چترال ۔چترال کی اواز

انداز کی شاعری - ( اقرارالدین خسرو) چترال کے مشہور شاعر  جناب سید صدام علی انداز کا نعتیہ مجموعہ عقیدتو گمبوری کا تیسرا ...
16/02/2024

انداز کی شاعری - ( اقرارالدین خسرو)
چترال کے مشہور شاعر جناب سید صدام علی انداز کا نعتیہ مجموعہ عقیدتو گمبوری کا تیسرا ایڈیشن شائع ہوچکا ہے ۔یہ چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی شاعر کی کتاب کے تین ایڈیشنز شائع ہوے۔ سید صدام علی انداز کے آباواجداد بنیادی طور پر تورکہو سے ہجرت کرکے دروش میں آباد ہوے تھے۔ صدام علی انداز نے میٹرک اور ایف اے تک دروش سے تعلیم حاصل کی بعدازاں ایس بی بی یو سے پرائیویٹ بی اے اور حالیہ دنوں میں ہی اردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ صدام علی انداز کے دو اور کتاب
" ہردیو اشرو " اور " شکست آرزو " بھی اسی طرح کامیاب ہوچکے تھے ۔ ان کے بھی دو دو ایڈیشنز شائع ہو چکے ہیں۔ صدام علی انداز کی شاعری سادہ اور عام فہم ہے جسکی وجہ سے چترال اور گلگت کے دوردراز علاقوں تک اسے پسند کی جاتی ہے ۔ اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ صدام علی انداز یہ سارہ کچھ اپنے ذاتی اخراجات سے کرتے آرہے ہیں۔ ابھی تک اسے کسی سرکاری یا نیم سرکاری یا کسی ادبی تنظیم کی سرپرستی حاصل نہیں رہی ہے۔ اور صدام علی انداز کی ایک اور کتاب " زندگیو راز " کے نام سے بھی زیرِ طبع ہے ۔ ہم اپنی طرف سے صدام علی انداز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی سرکاری و نیم سرکاری تنظیمات اور وہ ادارے جو زبان و ادب کے نام پہ کروڑوں روپے بٹور رہے ہیں ان سے بھی یہی گزارش کرتے ہیں کہ صدام علی انداز جیسے نوجوانوں کی رہنمائی کریں تاکہ وہ زبان و ادب کی اور بھی زیادہ خدمت کریں ۔ اور مرزا رفیع سودا کا یہ شعر مستعار لے کے ان تنظیموں سے یہی گزارش کرتے ہیں کہ
گل پھینکے ہیں اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ براندازِ چمن کچھ تو ادھر بھی ۔۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کانیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان۔محکمہ موسمیات ...
15/02/2024

خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کانیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان۔محکمہ موسمیات
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے نیا مراسلہ جاری کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے
۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 20 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔مراسلہ

۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

چترال لیویز اپر کے صوبیدار عبدالرحمن کو صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔مستوج (وائس اف اپر چترال ) اپر چترال کے خ...
14/02/2024

چترال لیویز اپر کے صوبیدار عبدالرحمن کو صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

مستوج (وائس اف اپر چترال ) اپر چترال کے خوبصورت گاوں ہرچین لاسپور سے تعلق رکھنے وال عبدالرحمن کو اپر چترال لیویز میں صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔عبدالرحمن کو اپر چترال لیویز میں پہلا صوبیدار میجر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔
اس حوالے سے ایک پرمسرت تقریب ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈی سی ،ڈی پی او اپر چترال اور دیگر شریک ہوئے

Address

Peshawar

Telephone

03454031998

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of upper chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category