𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫

𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫, Media, Swabi, Peshawar.

🔴اج ایک لانگ رینج کی اپڈیٹ دینے جا رہا ہوں۔۔۔۔۔ ویسے تو لانگ رینج کی اپڈیٹ میں اکثر بدلاؤ ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔۔۔۔ جیسے...
12/01/2024

🔴اج ایک لانگ رینج کی اپڈیٹ دینے جا رہا ہوں۔۔۔۔۔
ویسے تو لانگ رینج کی اپڈیٹ میں اکثر بدلاؤ ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔۔۔۔ جیسے دسمبر اور جنوری کے لیے لوگوں نے پیشن گویا کیے تھے میرے سمیت جو تقریبا غلط ثابت ہوئے۔۔۔۔۔ اس کو بھی صرف پیشنگوئی کی حد تک ہی سمجھیں اس کو کنفرم رپورٹ نہ سمجھے۔ کنفرم رپورٹ ہم سسٹم سے ایک یا دو روز پہلے ہی دیا کرتے ہیں۔
تازہ ترین موسم کنڈیشنوں کے مطابق جنوری میں پاکستان بھر میں معمول سے انتہائی کم بارشوں کی توقع ہے۔۔۔۔۔ نیچے دو دیے ہوئے پکچر ایک فروری کا ہے اور ایک مارچ کا ہے۔۔۔۔۔ جس میں ابھی تک کی لانگ رینج فورکاسٹ کے مطابق فروری میں معمول اور مارچ میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی دے رہا ہے۔۔۔ یہ ایک مشہور موسمیاتی ماڈلز کی پکچر ہے۔۔۔۔ جو ہم اپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہے اور اس کے ذریعے لانگ رینج کی فورکاسٹ کر رہا ہوں۔۔

پاکستان پچھلے گرمیوں کی سیزن کی بارشوں میں بھی کافی کمی دیکھنے کو ملا خصوصا ملک کے جنوبی اور انتہائی مغربی علاقوں میں۔۔ اور اب تک سردی کی تیسرے مہینے میں بھی پاکستان بھر میں معمول سے 90٪فیصد کم بارشیں دیکھنے کو ملیں۔۔۔۔ اللہ کرے یہ پیشنگوئی سچ ثابت ہو مارچ فروری اور اپریل میں اگر بارش سے زیادہ ہوئی تو شاید بھر پائی پوری ہو جائے۔۔۔ اپ بھی سب لوگ دعائیں کریں کہ اللہ تعالی ملک پاکستان کے اوپر بارش برسا۔۔امین

12/01/2024

موسم
13 سے 16 جنوری کے دوران
بالائی خیبرپختونخواہ گلگت کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

17/11/2023


انشاللہ اس ماہ کے آخر میں ایک ملک گیر بارشوں کا سلسلہ انے کی امید ہے جو کہ پورے ملک میں موسم سرما کا اغاز دھند کا اغاز اور سموگ کا خاتمہ کر دے گا-

  آج چِنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور  کا موسم ٹرکی ثابت ہونے والا ہے ۔میچ میں کوچنگ اور کپتانی کافی اہم کردار ادا کرنے والی ہے...
04/11/2023


آج چِنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور کا موسم ٹرکی ثابت ہونے والا ہے ۔
میچ میں کوچنگ اور کپتانی کافی اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔۔
ایک سائیکلونک سرکولیشن سری لنکا کے نزدیک موجود ہے جو کل تھوڑی مزید شمال مغرب کھسکے گی۔۔
جس سے کرناٹک کے کافی علاقوں سمیت بنگلور میں بھی بارش کے امکان ہیں۔۔
میرے مطابق پہلی اننگ کے دوران بنا گرج ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔۔
جب کہ دوسری اننگ کے دوران ماڈریٹ بارش کا بھی تڑکہ لگ سکتا ہے ۔۔

اگر اوور آل بات کریں تو میچ میں بارش آنے کے امکانات ہائی ہیں۔۔

موسمی حالات بدلنے کے کوئی خاطر خواہ امکان نظر نہیں آ رہے۔۔

16/10/2023

بصیر پور ضلع اوکاڑہ میں ہونے والی شدید ژالہ باری....😱 اللّٰہ اکبر

15/10/2023

شام/رات سے بارش اور برفباری کا نیا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کا امکان
اس سلسلے سے خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں اچھی بارشوں کا امکان
چند مقامات پر، آندھی، شدید گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان

بارشوں کا سلسلہ اگلے 2 سے 3 دن تک جاری رہیگا سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا

گرمی اور سردی کیوں ہوتی ہے، موسم کیسے بدلتے ہیں--+++---+++---+++---+++--کسی موسم کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ کس خطے م...
13/10/2023

گرمی اور سردی کیوں ہوتی ہے، موسم کیسے بدلتے ہیں
--+++---+++---+++---+++--
کسی موسم کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ کس خطے میں واقع ہے۔ جو ملک خطِ استوا کے جتنا قریب ہوگا وہاں کا موسم اتنا ہی زیادہ گرم ہوگا۔ لیکن یہ موسم بدلتا کیسے ہے؟ اور کہاں گرمی زیادہ اور کہاں سردی زیادہ ہوتی ہے؟
موسم کیسے بدلتا رہتا ہے؟

کسی خطے کی آب وہوا دراصل اس کی موسمی حالت ہوتی ہے جو طویل عرصہ تک جاری رہتی ہے۔ کسی علاقے کے موسم کا دارومدار اس بات پر ہے کہ سورج سے کتنی حرارت ، روشنی اور توانائی حاصل کرتا ہے۔ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ جو علاقہ خط استوا سے جتنا دور اور بلندی پر ہوگا وہاں سورج کی تپش کم ہوچکی ہوگی اور سردی زیادہ ہوگی۔

موسم پر کون سے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

بلندی، سمندری لہریں، ہوائیں، دباؤ، بارش، نمی اور جغرافیائی حالات بھی موسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جانوروں اور پودوں کی نشوونما نیز انسانی غذا، لباس، طرزِ رہائش، رسم و رواج اور ثقافت کا انحصار بھی موسم پر ہوتا ہے۔ ہر موسمی خطے میں رہنے والے لوگ اسی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔

موسمی اعتبار پر دنیا کو کتنے خطوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؟

موسم کے لحاظ سے دنیا کو چھے خطوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ ہر خطے میں رہنے والے لوگوں کا طرزِ زندگی بھی مختلف ہوتا ہے۔

استوائی خطہ (Tropical):
خطِ استوا کے قریبی علاقے پورا سال گرمی کی زد میں رہتے ہیں۔ وہ جگہیں جہاں بارشیں بکثرت ہوتی ہیں وہاں گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں۔ جہاں کا موسم خشک ہو اور کبھی بارشیں بھی ہوتی ہوں وہاں گھاس بہت لمبی ہوتی ہے۔

معتدل خطہ (Temperate )
اس خطے میں چار واضح موسم ہوتے ہیں جو بدلتے رہتے ہیں۔ ہوا خوشگوار ہونے کی وجہ سے لوگ ان علاقوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس علاقے کی آب و ہوا کاشت کاری کے بہترین ہوتی ہے۔

خُشک خطہ ( Dry)
اس موسمی خطے میں عام طور پر سال بھر بارش نہیں ہوتی۔ خشک خطے میں زیادہ تر ریگستان اور چٹیل میدان پائے جاتے ہیں۔ سبزہ زیادہ نہیں ہوتا ہے۔ البتہ کسی کسی علاقے میں گھاس پائی جاتی ہے۔

سرد خطہ (Cold)
اس خطے میں گرمیوں کو موسم مختصر اور سردیوں کا موسم طویل ہوتا ہے۔ یہاں سردی بھی شدید ہوتی ہے۔

قطبی خطہ (Polar)
قطب شمالی اور قطب جنوبی کے علاقوں میں اس قدر شدید سردی ہوتی ہے کہ وہاں سال بھر برف جمی رہتی ہے۔

کوہستانی خطہ (Mountain)
اس خطے میں ایسے علاقے شامل ہیں جہاں نہ صرف سردی زیادہ ہوتی ہے بلکہ تیز ہوائیں بھی چلتی رہتی ہیں۔ آپ جتنا زیادہ بُلندی کی طرف جائیں گے سردی میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

ہر چند ماہ بعد موسم کیوں تبدیل ہوتا ہے۔؟
زمین کا محور انٹی کلوک وائز زاویے (گھڑی کی سوئی گھومنے کے مخالف زاویے) پر جُھکا ہوا ہے۔ اسی جھکاؤ کی وجہ سے زمین پر موسم وجود میں آئے ہیں۔ اگر یہ محوری جھکاؤ نہ ہوتا تو پورا سال زمین کے قطبین پر سردی اور خط استوا پر شدید گرمی رہتی۔
جب زمین اپنے مدار میں اس مقام پر ہوتی ہے کہ شمالی نصف کرّہ کا سورج کی طرف جھکاؤ زیادہ ہو، تو اس حصّے میں دن کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا اور راتیں چھوٹی ہوں گی۔
اس وجہ سے یہ حصّہ 24 گھنٹوں میں سے زیادہ وقت سورج کی روشنی کی وجہ سے گرم رہے گا، لیکن رات میں اس کو اتنا وقت نہیں ملے گا کہ وہ واپس اپنے عمومی درجہ حرارت پر آ سکے، جس کی وجہ سے اس حصّے میں رہنے والے لوگ موسمِ گرما سے لطف اندوز ہوں گے۔

شمالی نصف کرّہ میں سب سے لمبا دن اور سب سے چھوٹی رات 21 یا 22 جون کو ہوتی ہے۔ اس دن زمین کی اس حالت کو فلکیاتی اصطلاح میں "سَمر سُولسٹائس یا راس السرطان" کہتے ہیں۔

ان مہینوں میں دن کے وقت سورج یہاں کے باشدوں کے سر کے عین اوپر ہوتا ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان مہینوں میں جنوبی نصف کرّہ میں بھی گرمی ہی ہوگی تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جنوبی نصف کرّہ میں تمام موسم شمالی نصف کرّہ سے الٹ ہوتے ہیں۔ یعنی اگر شمالی نصف کرّہ میں اپریل سے ستمبر کے مہینے تک موسم گرما ہوتا ہے اور انہی مہینوں میں جنوبی نصف کرّہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہوتا ہے۔
یہی حال نومبر سے لے کر فروری تک کا ہے کہ ان مہینوں میں جنوبی نصف کرّہ میں اس قدر شدید گرمی ہوتی ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات میں آگ بھی لگ جاتی ہے لیکن اسی وقت مری، ناران، کاغان اور سوات وغیرہ جیسے علاقوں میں، جو شمالی نصف کرّہ میں واقع ہیں، برف باری سے سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اس حالت میں زمین اپنے مدار میں اس مقام پر ہوتی ہے کہ اس کا محوری جھکاؤ سورج سے دوسری جانب ہوتا ہے، لہذا شمالی نصف کرّہ میں سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات 21 یا 22 دسمبر کو ہوتی ہے۔ اس دن زمین کی اس حالت کو فلکیاتی اصطلاح میں "ونٹر سولسٹائس یا راس جدی" کہتے ہیں۔

مگر سال میں 2 اوقات ایسے آتے ہیں کہ جب سورج کی تپش شمالی اور جنوبی نصف کرّہ میں برابر ہوتی ہے جبکہ دن اور رات کا دورانیہ بھی ایک برابر ہوتا ہے۔

اس دورانیے کے برابر ہونے کی وجہ سے دن میں سورج وقت کا جتنا حصہ زمین کو گرمائش دیتا ہے، رات کے وقت زمین پوری طرح خارج کر دیتی ہے۔ اس موسم میں زمین اپنے مدار میں اس مقام پر ہوتی ہے کہ سورج کی روشنی سے آدھا شمالی نصف کرہ اور آدھا جنوبی نصف کرّہ روشن ہوتا ہے۔ یہ اوقات 21 مارچ اور 22 ستمبر کو آتے ہیں، ان کو فلکیاتی اصطلاح میں "سپرنگ ایقوینوکس" اور "اوٹمنل ایقوینوکس" کہتے ہیں۔
اس حالت میں بھی دونوں کروں میں موسم ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ 21 مارچ کو شمالی نصف کرّہ میں بہار جبکہ اسی وقت جنوبی نصف کرہ میں خزاں کا موسم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، 22 ستمبر کو شمالی نصف کرہ میں موسم خزاں اور جنوب میں بہار ہوتی ہے۔

  ملک میں بارشوں اور برفباری کا امکانآئندہ چند روز کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا گیامیڈیا...
12/10/2023


ملک میں بارشوں اور برفباری کا امکان

آئندہ چند روز کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم کے داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے ایران کے راستے صوبہ بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے 16 سے 21 اکتوبر تک ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، اس سسٹم کے باعث وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جنوبی سندھ میں بھی اس سسٹم کے اثرات ہوں گے جس کی وجہ سے کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اکتوبر کے وسط سے پاکستان بھر میں مغربی ہواؤں کے سلسلوں کا اغاز ہونے جا رہا ہے، جو ماہ اکتوبر میں 2 سے 3، نومبر میں 2 اور دسمبر مین بھی 3 سے 4 مختلف شدت اور دورانیے کے بارش کے سپیل کا باعث بنے گا جب کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں معمول سے کم درجے کے پارہ کا امکان ہے، اسی سسٹم کے باعث برفانی علاقوں میں زبردست برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے دھند کے طویل سلسلے رہیں گے

28/09/2023


تلاکنگ میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ۔۔😱
آج رات/کل صبح کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں فلحال 20 اکتوبر تک کوئی خاص امکان نہیں ہے۔

24/09/2023


اسلام آباد راولپنڈی ، اٹک، مردان، صوابی ، مظفرآباد ، ہری پور ، پشاور، ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں شدید طوفان بارش۔۔🌧️⛈️☔
موسم سرد 🥶

24/09/2023

حسن ابدال میں موسلا دھار بارش۔۔۔⛈️⛈️

24/09/2023

اس وقت مردان میں تیز آندھی کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری۔⛈️😱
آنے والے کچھ گھنٹوں کے دوران صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔۔۔

بحیرہ روم میں بننے والے سمندری طوفان ڈینیل کے نتیجے میں افریقی ملک (اسلامی) لیبیا کے مشرقی حصوں میں میں قیامت خیز تباہیو...
13/09/2023

بحیرہ روم میں بننے والے سمندری طوفان ڈینیل کے نتیجے میں افریقی ملک (اسلامی) لیبیا کے مشرقی حصوں میں میں قیامت خیز تباہیوں کا سلسلہ برق رفتاری سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 12 ہزار افراد لاپتا ہیں۔مسلسل شدید بارشوں کے سبب لیبیا کے شہر درنہ کے قریب ڈیم پھٹ جانے سے آدھا شہر صفہ ہستی سے مٹ چکا ہے اور متعدد سڑکیں، فلائی اوور اور عمارتیں سیلابی ریلوں کے سبب تباہ و برباد ہو چکی ہیں جس کے بعد لیبین حکومت نے درنہ شہر کو ڈزاسٹر زون قرار دے دیا ہے۔

کرکٹ کا موسم🌧️⛈️🛑سری لنکا میں گزشتہ 2 روز سے مون سون بارشیں اپنے زوروشور سے جاری ہے اور تقریباً اگلے 10 دن تک یہاں مون س...
08/09/2023

کرکٹ کا موسم🌧️⛈️

🛑سری لنکا میں گزشتہ 2 روز سے مون سون بارشیں اپنے زوروشور سے جاری ہے اور تقریباً اگلے 10 دن تک یہاں مون سون ٹرف جاری رہے گا۔انڈیا اور پاکستان کے میچز کیا 9 ستمبر سے اگلے 10 سے 12 دن کوئی بھی میچز پورے ہونے کے امکانات نہیں ہے۔کیونکہ 11 ستمبر کے بعد مون سون بارشیں سری لنکا سے لے کر انڈیا راجھستان تک پہنچ جائے گی۔میچ وینیو چینج کرنا ہی بہتر ہے۔البتہ سری لنکا کے انتہائی مشرقی علاقوں میں بارش میں کچھ وقفہ پڑ سکتا ہے لیکن بارش کے چانسز ضرور ہے۔شکریہ۔🔴

پاراچنار شہر سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں شديد ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات متاثر ۔۔۔
02/09/2023

پاراچنار
شہر سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں شديد ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات متاثر ۔۔۔

02/09/2023

کوہاٹ، تحصیل لاچی میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری..😱😱😱⛈️⛈️⛈️

22/08/2023


سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور گردونواح میں شدید موسمی حالات موسلا دھار بارش جاری ہے۔😱😱⛈️⛈️⛈️🤲

Copyتازہ ترین صورتحال میری ابھی چئیرلفٹ میں پہنسےبھتیجے اسامہ سےبات ھوئی انکاکہناھیکہ صورتحال انتہائی خراب ھےایک بچہ ڈرک...
22/08/2023

Copy
تازہ ترین صورتحال میری ابھی چئیرلفٹ میں پہنسےبھتیجے اسامہ سےبات ھوئی انکاکہناھیکہ صورتحال انتہائی خراب ھےایک بچہ ڈرکی وجہ سے بیھوش ھوچکاھے چئیرلفٹ حددرجہ اونچائی پرھےہواکےساتھ ہلنےکی وجہ سے بچےپریشان ھورھےہیں ہیلی کاپٹر کے واپسی پر بچےاورپریشان ھورھےہیں خیبرپختونخوا حکومت فلفوربچوں کوکونکالنےکابندوبست کریں بچوں کے ضائع ہونے کےخطرات بڑھ رہےہیں تمام سوشل میڈیا ساتھی پوسٹ کاپی کرکہ چلائیں

  خیبر پختونخوا والوں تیاری پکڑو افغانستان سے ٹھنڈی ھواؤں اور بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے زيادہ شدت کے ساتھ خيبرپختونخ...
22/08/2023


خیبر پختونخوا والوں تیاری پکڑو
افغانستان سے ٹھنڈی ھواؤں اور بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے زيادہ شدت کے ساتھ خيبرپختونخوا ميں داخل ھونے کا امکان
جس سے پورے خیبرپختونخوا میں زبردست بارشوں کا امکان ہے
ان شاءاللہ کل سے موسم خوشگوار ھوجاۓ گا۔۔

  اسلام و علیکم دوستو🌨️🌨️🌨️⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️23 اگست سے 26 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں سمیت مشرقی و وسطی پنجاب کے بیشتر ع...
21/08/2023


اسلام و علیکم دوستو
🌨️🌨️🌨️⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️
23 اگست سے 26 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں سمیت مشرقی و وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کے امکانات ہیں جنوبی پنجاب کے مغربی پنجاب میں زبردست ٹھنڈرسٹورم کلاؤڈز بننے کے امکانات جس سے ڈیرہ غازی خان کروڑ کوٹ ادو تونسہ شریف لیہ میں بارشوں کے امکانات ہیں اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے انتہائی جنوبی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں کہیں کہیں اچھی بارش کے امکانات ہیں دعاؤں میں یاد رکھیں

20/08/2023

چین میں کے موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ دریا کے پانی سے شہر کے اہم علاقوں میں بہت سی مچھلیاں آگئیں شہری سڑکوں اور گلیوں میں مچھلیاں پکڑنے لگے 😮

18/08/2023

اس وقت کوہاٹ میں موسلا دھار بارش۔۔۔⛈️⛈️

  پیشگوئی کی عین مطابق آج خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور بالائی پنجاب میں بارش ہوئی۔آج افغانستان سے مغربی سلسلہ خیبرپخ...
17/08/2023


پیشگوئی کی عین مطابق آج خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور بالائی پنجاب میں بارش ہوئی۔
آج افغانستان سے مغربی سلسلہ خیبرپختونخوا میں داخل ہوا ہے۔ انشاللہ آج شام/رات یا صبح کو ایک دفعہ پھر ملاکنڈ ،مردان، پشاور، صوابی، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، ہری پور، تلاکنگ، چکوال، جہلم کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
پاکستان کے جنوبی علاقوں میں فلحال موسم خشک اور گرم رہے گا۔ انشاللہ 28 اگست کے بعد امکان بن سکتا ہے۔۔

17/08/2023

پشاور خيات آباد ميں موسلادھار بارش کے بعد کا منظر۔۔۔

17/08/2023

پشاور: شاہ کس اور گردونواح ميں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش۔۔⛈️⛈️⛈️⛈️⛈️

بھادوں16 اگست سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ بھادوں اور اُسکی دلچسپ روایات:بھادوں پنجابی اور نانک شاہی کیلنڈر کا چھٹا مہ...
16/08/2023

بھادوں

16 اگست سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ بھادوں اور اُسکی دلچسپ روایات:

بھادوں پنجابی اور نانک شاہی کیلنڈر کا چھٹا مہینہ ہے جو ساون کے بعد آتا ہے اور آٹھویں انگریزی مہینے اگست کی 16 تاریخ سے ستمبر کی 15 تاریخ تک رہتا ہے اور اس مہینے کے 31 دن شمار کیے جاتے ہیں۔

بھارتی اور پاکستانی پنجاب میں ساون اور بھادوں بارشوں کے مہینے ہیں جس میں مُون سُون کی بارشیں ہاڑ یعنی جون اور جولائی کی شدید گرمی کے بعد گرمی کا زور توڑ دیتی ہیں۔ اسی لیے بھادوں کو پنجاب میں اچھے موسم والا مہینہ جسکی گرمی برداشت کے قابل ہوتی ہے تصور کیا جاتا ہے۔

بابا گُورو نانک جو سکھوں کے بڑے گُورو ہیں اپنی کتاب گُورو گرنتھ صاحب میں لکھتے ہیں کہ "بھادوں بارش کا مہینہ انتہائی خوبصورت مہینہ ہے اور ساون اور بھادوں رحمت والے مہینے ہیں جس میں بادل نیچے اُترتا ہے اور تیز بارش برساتا ہے، جس سے پانی اور زمین شہد سے بھر جاتے ہیں اورخالق زمین پر گھومتا ہے”۔

روایات میں ہے کہ پنجابی کے 12 مہینوں کے نام گیارہ بھائیوں(ویساکھ، جیٹھ، ہاڑ، ساون، اسو، کتک، مگھر، پوہ، ماگھ، پھگن، جیت اور 1 بہن (بھادوں) کے نام پر رکھے گئے ہیں۔ یعنی سال کے سارے مہینوں میں بھادوں گیارہ بھائیوں کی اکلوتی اور انتہائی لاڈلی بہن ہے۔

مزید روایات میں ہے کہ بھادوں جہاں انتہائی لاڈلی اور میٹھی ہے وہاں منہ زور، نک چڑھی، تیکھی اور چُبھنے والی بھی ہے، اسی لیے اس مہینے کی گرمی اگر تیز ہوجائے تو انسان پسینے سے شرابور ہوجاتا ہے۔ اس مہینے میں ہوا اگر چلتی ہو تو انتہائی سہانہ موسم ہوتا ہے اور ہوا اگر بند ہو جائے تو سانس لینا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

کہتے ہیں بھادوں اگر برسے تو زمین پر رہنے والی مخلوق چرند، پرند، حشرات سبھی اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور اس دلفریب موسم کے مزے لُوٹتے ہیں اور بھادوں اگر خُشک ہو جائے تو یہ ہر چیز کو خشک کرکے رکھ دیتی ہے، اس لیے اس موسم میں ربّ کائنات سے رحمت کی دُعائیں مانگنی چاہیے تاکہ اس موسم کی سختی سے بچا جا سکے۔

بھادوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ جیٹھ اور ہاڑ کی شدید گرمی کو ختم کرنے کے بعد جب خُود ختم ہوتی ہے تو اپنے وجود کو کھونے کے ساتھ ساتھ، زمین پر بہار کو جنم دیتی ہے اور موسم کو زمین والوں کے لیے انتہائی خوشگوار بنا دیتی ہے۔

پنجابی اور نانک شاہی کلینڈر کا آغاز 1469 میں بابا گُورو نانک کی پیدائش کے دن سے کیا جاتا ہے

16/08/2023

آج شام یا دیر رات کو ، سوات، ملاکنڈ، مردان، بونیر، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، ہری پور، اٹک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔⛈️⛈️⛈️

15/08/2023


آج بھی شمالی علاقوں میں بارش کا امکان بن سکتا ہے۔جس میں ملاکنڈ، مردان ڈویژن اور اسلام آباد کے ساتھ بالائی پنجاب کے مختلف علاقے شامل ہیں۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش۔⛈️⛈️

14/08/2023


موسلادھار بارش اسلام آباد نیو ائیر پورٹ۔۔

Address

Swabi
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐥𝐥 𝐏𝐚𝐤 𝐖𝐞𝐚𝐭𝐡𝐞𝐫 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby media companies