22/02/2023
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس/ اہم فیصلے
تمام وزیروں، مشیروں اور معاونین کا تنخواہیں نہ لینے فیصلہ
وزرا گیس پانی اور بجلی کا بل ذاتی جیب سے ادا کریں گے، فیصلہ
وفاقی وزراء سفر کے لیے بزنس کلاس استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی فائیو سٹار ہوٹلز میں قیام کریں گے، فیصلہ
کابینہ ارکان کے زیر استعمال تمام لگژری گاڑیاں واپس کی جاری ہیں، فیصلہ
کابینہ کے زیراستعمال تمام لگژری گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا، فیصلہ
جون 2024 تک ہر طرح کی نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، فیصلہ
سرکاری افسران کے پاس سے غیرضروری سیکیورٹی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی، فیصلہ
وزراء سے سیکیورٹی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی، فیصلہ
جن شخصیات کو خطرہ ہوگا، انکی سیکیورٹی کے تعین کیلئے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی سفارشات دے گی، فیصلہ
ملکی سطح پر سنگل ٹریژری اکاونٹ فوری طور پر قائم کیا جائے گا، فیصلہ
سرکاری ملازمین کو ایک سے زائد پلاٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا، فیصلہ
گاڑیوں کا الاوئنس لینے والے افسران کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، فیصلہ
کھانے کے موقع پر تمام سرکاری تقریبات میں ون ڈش کا اہتمام کیا جائے گا، فیصلہ
غیر ملکی مہمانوں کیلئے بھی تقریبات میں سادگی اپنانے کی کوشش کی جائے گی، فیصلہ
سرکاری میٹنگ میں صرف چائے اور بسکٹ دیئے جائیں گے، فیصلہ
گرمیوں میں وفاقی سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھولنے کی منظوری دی گئی، فیصلہ
قیام پاکستان کے بعد اب تک تمام توشہ خانہ کیس کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ
سرکاری اراضی کے فروخت کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ
بڑے بڑے سرکاری گھر بیچ دیئے جائیں گے، فیصلہ
توشہ خانہ سے صرف 300 ڈالر تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں، فیصلہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ