امن مارچ کا قافلہ پاراچنار کے طرف روانہ
افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحدی گاؤں بوڑکی پر مارٹر گولے اور میزائل فائر ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پاک فوج کی جانب سے زبردست جوابی کارروائی ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی نے حلف کے بعد کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس زندہ باد کا نعرہ بلند کر دیا
# پاراچنار
کوہ سفید کے برفیلے میدان میں امن میلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شعراء نے امن کے حوالے سے اشعار پیش کئے
پاراچنار میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے
انجمن حسینیہ کے توسط سے مرکزی ادارہ تبلیغات کے جنرل سیکرٹری ایران علی آغا بمعہ اراکین کا قوم کے نام اہم پیغام
#پاراچنار
پاراچنار چار اساتذہ اور مزدوروں کے قتل کے خلاف خواتین بھی بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئیں
پاراچنار خواتین اور ٹیچرز اپنے بچوں کے ہمراہ اساتذہ قتل کے خلاف پریس کلب پہنچ گئیں
پاراچنار سکول کے اندر اساتذہ کو طلبہ اور دیگر عملے کی موجودگی میں قتل کرنا تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ، خواتین اساتذہ
پاراچنار قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔ خواتین اساتذہ
پاراچنار چار مئی کو شلوزان روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کے بعد مسلح افراد نے تری منگل سکول میں چار اساتذہ اور تین مزدوروں کو قتل کیا تھا
پاراچنار واقعے کے بعد تاحال ضلع بھر میں تمام تر تعلیمی ادارے اور آمدورفت کے راستے بند ہیں
پاراچنار میں واپڈا سٹاف نے تری منگل میں بے گناہ اساتذہ کی بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے قاتلین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اپنے خطاب میں واپڈا رہنماؤں محمد بشیر ، مشتاق حسین،سید انور شاہ، لیاقت حسین ، سید شعبان ، شاید حسین ،یوسف حسین نے کہا کہ اساتذہ کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور قوموں کی روشن مستقبل انہی اساتذہ کی مرہون منت ہے مگر جس بے دردی سے تری منگل میں اساتذہ کو قتل کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آج اساتذہ کو تحفظ نہیں اسی طرح واپڈا کے اہلکار بھی دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں لہذا وہ بھی خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے ان علاقوں میں ڈیوٹیاں نہ دینے کا اعلان کرتے ہیں احتجاج کے آخر میں شہدا کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا
ایک شہید کا بچہ کیا کہتا ہے سنو۔۔۔
#پاراچنار
عید گاہ میں نماز عید الفطر اداکی گئی۔
#eidmubarak #Eid #drone
21 رمضان المبارک
پاراچنار میں یوم شہادت امام علی (ع) کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ میں مجلس اور عزاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی
پاراچنار
پاراچنار میں عمائدین نے منشیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور منشیات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا
پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنماؤں عنایت طوری ، علامہ تجمل حسین ، علامہ ایران علی ، چییرمین سید اصغر ، میر افضل خان ، سید نجات حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے منشیات فروش آج پکڑا جاتا ہے اور کمزور کسیز بنانے کی وجہ سے کل رہا ہوکر اپنے اڈے پر موجود رہتا ہے رہنماؤں نے کہا کہ منشیات فروش ملک دشمن اور انسان دشمن ہیں منشیات فروش کسی سے پوشیدہ نہیں اصل منشیات فروشوں اور موت کے سوداگروں کو پکڑا جائے رہنماؤں نے کہا کہ افغان سرحد سے پاراچنار شہر تک ایک کلو فروٹ اور سبزی لانے کی اجازت نہیں ہے پھر منشیات سے بھری گاڑیاں کیسے شہر پہنچ جاتی ہے عدلیہ بھی منشیات فروشوں کی رہائی کا سلسلہ بند کردیں رہنماؤں نے اعلان کیا کہ عید تک ہم منشیات کے خاتمے کا مطالبہ کریں گے اور اگر عید تک مسلہ حل نہ ہوا تو باقاعدہ احتجاجی تحریک چلائنگے اور منشیات کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے رہنماؤں نے کہا کہ متعلقہ افسران عوام کو اپنے جائز حقوق دلانے میں دلچسپی نہیں لیتے جس کی وجہ سے مسائل میں ر
ضلع کرم کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ یوسف لالا کے مشرانوں کور میں بھرپور حصہ ڈالیں ۔
برائے رابط
Account Detail:-
Acc title: yousaf Hussain
MCB GT road Brach parachinar br code 1865
Acc no 1104372371000193
IBAN. PK77MUCB1104372371000193
Yousaf Hussain lala:- 03029090501
آج 14 رمضان الکریم ولادت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے موقع پر دسترخوان امام حسن علیہ کی جانب سے افطار کا بندوبست کیا تھا۔
#پاراچنار
ضم قبائلی اضلاع کو ترقیاتی کاموں کیلئے منظور شدہ ساڑھے چار ارب روپے فنڈز جلد ریلیز کئے جائیں ، کنٹریکٹرز کا پریس کانفرنس سے خطاب
پاراچنار ۔ کنٹریکٹرز کے 55 ارب روپے بقایاجات جلد ادا کئے جائیں ، گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا پریس کانفرنس سے خطاب
پاراچنار ۔ بعض متعلقہ افسران کی جان بوجھ کر فنڈز روکنے کا نوٹس لیا جائے ، کنٹریکٹرز رہنماؤں کا پریس کانفرنس سے خطاب
Parachinar snow
#parachinar #snow
پاراچنار
پاراچنار میں لوکل گورنمینٹ ملازمین نے صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملازمین کو ان کے جائز حقوق دینے کا مطالبہ کیا
لوکل گورنمینٹ کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے لوکل گورنمینٹ ملازمین راہنماوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کا ڈائریکٹریٹ پر حملہ اور ملازمین کے ساتھ رویہ افسوسناک ہے راہنماوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اقبال وزیر کےکارکنوں نے لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹر یٹ پر حملہ کرکے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے اور اعلی حکام وزیر کے خلاف قانونی کاروائی کرے
پاراچنار
ضلع کرم میں ریزیلئنس تھنک ٹینک کا قیام عمل میں لایا گیا تقریب میں ضلعی انتظامیہ علماء قبائلی عمائدین لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
کرم پریس کلب پاراچنار میں مشاورتی مکالمہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم خان بنگش ، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز ، تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین ، پروفیسر اسفندیار خان اور سینئر صحافی صفی اللہ نے کہا کہ ریزیلیئنس تھنک ٹینک کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت تھی اور تھنک ٹینک کا قیام قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا تقریب کا اہتمام غیر سرکاری تنظیم فاسٹ ٹریک نے سی آر اے نارتھ کے تعاون سے کیا تھا تقریب سے اپنے خطاب میں سماجی رہنما عبد الخالق پٹھان پروفیسر جمیل کاظمی حاجی رؤف محمود علی جان خواتین کونسلر نسرین نے کہا کہ ریزیلنس تھنک ٹینک ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کا سبب بنے گا
تقریب سے اپنے خطاب میں سی آر اے کے مانیٹرنگ افسر دین محمد اور قائمقام ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر سید عباس نے سی آر کے ابجیکٹیوز پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ مشاورتی اجلاس میں شامل ہوئے اور اپس میں گل مل گئے تھنک ٹینک ممبران کو مختلف گروپوں
پاراچنار شہر اور ضلع کے دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع۔
#پاراچنار
پاراچنار میں قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا
پاراچنار شہر میں نوجوانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی نکالی اور بانی پاکستان سے محبت کو اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار امیر نواز کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کا کارنامہ ہے اس لئے ہم سب انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں