Pabbi Headlines

Pabbi Headlines پبی ہیڈلائن نیوز

شلجم :  سیب سے دس گنا زیادہ مفید..!چند روز قبل سفر کے دوران گھر جاتے ہوئے چھوٹی بہن نےبتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آبادک...
21/12/2024

شلجم :
سیب سے دس گنا زیادہ مفید..!

چند روز قبل سفر کے دوران
گھر جاتے ہوئے چھوٹی بہن نےبتایا کہ
ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد
کے ایک نیک بزرگ طبیب
حافظ اقبال صاحب کہتے تھے
شلجم، سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے..!

میں نے یہ بات سن کر حسب عادت
تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ
مزید مستند فوائد تلاش کئیے جائیں
اور دیکھا جائے کہ
یہ عام سی ، سستی سبزی
اتنے مہنگے سیب سے
دس گنا زیادہ بہتر کیسے ہے.. ؟

تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم
خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد
ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے،
کولیسٹرول نارمل کرتا ہے قبض دور کرتا ہے
شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی.

چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے
سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.

آئیے
ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ
کے تعاون سے
سیب اور شلجم
میں موجود
مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.

سب سے اہم بات
شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے
یعنی سیب میں 24 فیصد
شلجم میں 200فیصد.

وٹامن B1
سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.

وٹامن B6
سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد

سوڈیم
سیب میں 0 اور شلجم میں 32 فیصد

پوٹاشیم
سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد

کیلشیم
سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد

میگنیشیم
سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد

فاسفورس
سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد

آئرن
سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد

مینگنیز
سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد

کاپر
سیب 10، شلجم 61.

زنک
سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد.

سیلینئیم
سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد

فائبر
سیب 9، شلجم 13 فیصد.

پروٹین
سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد

اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں
اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو
شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوسکتا ہے.

اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں
اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.

روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.
شلجم کو چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر رسی میں پرو کر سکھا لیتے ہیں پھر پورا سال اسے استعمال کر سکتے ہیں

جب میں نے سرچ کیا کہ دنیا بھر میں اس سے
کیا، کیا بنایا جاسکتا ہے تو یہ سب سامنے آیا
شلجم سلاد،. بھجیا، سوپ ، حلوہ، کانجی، اچار، کسٹرڈ، چٹنی، کباب، جیم، کیک، آئسکریم جی ہاں آئسکریم بھی ۔
Copied

عبدالوہاب اور شاہ فہد ولد غفر علی کی شادی کے موقع پر ۔۔۔۔۔
20/12/2024

عبدالوہاب اور شاہ فہد ولد غفر علی کی شادی کے موقع پر ۔۔۔۔۔

Australia in Australia ✅Zimbabwe in Zimbabwe ✅South Africa in South Africa ✅Mohammad Rizwan's Pakistan ODI team continue...
20/12/2024

Australia in Australia ✅
Zimbabwe in Zimbabwe ✅
South Africa in South Africa ✅

Mohammad Rizwan's Pakistan ODI team continue to win!

بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا میں کس کی کارکردگی بہتر تھی؟اپنی قیمتی رائے دیں۔۔۔
10/12/2024

بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا میں کس کی کارکردگی بہتر تھی؟
اپنی قیمتی رائے دیں۔۔۔

📣  اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ 📣   انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ  حاجی احمد سعید (زرگر) جوکہ حا...
03/12/2024

📣 اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ 📣
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
حاجی احمد سعید (زرگر) جوکہ حافظ یحیی، حافظ زکریا اور مولانا عبدالوحید کے والد ہے بقضاے الہی وفات پا چکے ہے، اللّہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں، اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں، اور رشتہ داروں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں،آمین
مقامِ فاتحہ خوانی: مسجد نمرہ نزد علامہ اقبال سکول خانشیرگھڑی پبی
تاریخ اور وقت نماز جنازہ: 3 دسمبر 2024 7:30pm
پتہ:۔ خان شیرگھڑی پبی
ذرائع:۔ مصطفی کمال اعوان

میاں گانوں جماعت پبی میں آج سٹیج سجے گا۔۔۔ تمام عاشقان ختم نبوت کو شرکت کی دعوت۔۔۔۔۔
02/12/2024

میاں گانوں جماعت پبی میں آج سٹیج سجے گا۔۔۔
تمام عاشقان ختم نبوت کو شرکت کی دعوت۔۔۔۔۔

20/11/2024

ڈاکٹر عمران خٹک اور میاں افتخار حسین خوشگوار موڈ میں ۔۔۔

سردی کے دن تھے ہر کھانے کے بعد چائے کا دور چلا کرتا تھا۔۔ابھی بھی کھانے سے فارغ ہو کر سب گپ شپ میں مصروف تھے۔ جب وہ چائے...
14/11/2024

سردی کے دن تھے ہر کھانے کے بعد چائے کا دور چلا کرتا تھا۔۔ابھی بھی کھانے سے فارغ ہو کر سب گپ شپ میں مصروف تھے۔ جب وہ چائے بنانے کے لیے اٹھی۔چائے بنانے کے ساتھ ساتھ کچن سمیٹتی جا رہی تھی۔۔۔چائے کو ایک ابال آ چکا تھا۔دودھ اور پتی نے خوبصورت سا رنگ نکالا تھا۔۔۔چائے پک رہی تھی۔۔۔اور چائے کی بھینی بھینی سی خوشبو سردی کا حسن بڑھا رہی تھی۔۔۔

گلی میں آئسکریم بیچنے والے کا مخصوص میوزک بجنے لگا۔۔۔۔اسکی چار سالہ بیٹی بھاگی ہوئی آئی اور آئسکریم خریدنے کے لیے پیسے مانگے۔۔۔۔
اچھا دو منٹ رکو۔۔۔دیتی ہوں پیسے۔۔۔۔ اس نے چائے کو پکاتے ہوئے کہا۔۔۔۔
نہیں! نہیں ! ابھی پیسے دیں۔۔۔۔وہ آگے چلا جائے گا۔۔۔بچی نے ضد کرتے ہوئے اسکا دوپٹہ کھینچا۔۔۔
اچھا بھئی دیتی ہوں۔۔۔ آؤ میرے ساتھ آ جاؤ۔۔۔وہ کہہ کر بچی کی جانب دیکھے بغیر کچن سے نکلی اور کمرے کی طرف گئی۔۔۔۔

بچی کو تجسس ہوا کہ مما کیا پکا رہی ہیں۔۔۔ چولہا اس کے سر سے اونچا تھا اسے دکھائی نہیں دیا کہ ساس پین کے اندر کیا پک رہا ہے۔۔اس نے ہاتھ بڑھا کر ساس پین کا دستہ تھاما اور اسے تھوڑا سا اپنی طرف جھکایا تاکہ اسکے اندر پکتے کھانے کو دیکھ سکے۔ ساس پین جو کہ پکتی ہوئی چائے سے بھرا ہوا تھا، اسکا توازن بگڑا اور وہ بچی کے سر پر الٹ گیا۔۔۔۔۔
کھولتی ہوئی چائے بچی کے سر پر گری اور وہ زور زور سے چلانے لگی۔۔۔۔سب لوگ بھاگتے ہوئے آ ئے تو دیکھا کہ چہرے کی جلد کا رنگ گہرا سرخ ہو رہا ہے۔۔۔۔کسی کو سمجھ نہ آیا کہ یک دم پڑنے والی اس افتاد میں کیا کرنا چاہیے۔۔۔

اسکی بھابی کو لگا کہ گرم چائے کی وجہ سے ہائی نیک گرم ہو کر بچی کا جسم جلا رہی ہوگی تو کیوں نا یہ اتار دی جائے۔۔۔انہوں نے اپنی طرف سے احتیاط سے بچی کی ہائی نیک اتاری لیکن ہائی نیک کے ساتھ بچی کی گردن اور چہرے کی جلد بھی اتر آئی۔۔۔۔بچی کی حالت دیکھ کر اسے ہسپتال لے کر بھاگے۔۔۔۔
افسوس کے لاہور جیسے بڑے شہر میں صرف ایک برن سینٹر تھا وہ بھی محدود گنجائش کے ساتھ۔۔۔۔۔بہت مشکل سے بچی کا چیک اپ ہوا تو معلوم ہوا کہ اسے تھرڈ ڈگری برن ہوا تھا۔۔۔۔۔

ہر روز تبدیل کی جانے والی پٹیاں ، ہر دوسرے ہفتے ہو جانے والا انفیکشن ، پھر سکن کو نرم رکھنے کے لیے پہنائے جانے والی چمڑے کی بیلٹس، اور پھر سرجری کی مدد سے سکن کو اصلی حالت میں لانے کی کوشش۔۔۔۔۔یہ ایک سالوں پر محیط تھکا دینے والا طویل عمل ہے۔۔۔۔
ذہنی اور معاشی لحاظ سے بھی انتہائی صبر آزما ہے۔۔۔۔۔۔
لیکن چلیں اتنی تکالیف کے بعد بچہ آپ کی نظروں کے سامنے ہے ۔ٹھیک ہے تو الحمداللہ۔۔۔۔
وہ تین بہنوں کا چھوٹا اور اکلوتا بھائی تھا۔۔۔ آٹھ سال عمر تھی۔۔۔تیسری جماعت میں میری بیٹی کا ہم جماعت تھا۔بقرہ عید پر ایک بڑی باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔دوست احباب سب کو بلایا گیا۔۔۔سب بچے وہیں کھیل رہے تھے۔۔۔۔وہ بھاگتے بھاگتے کوئلوں بھری ایک انگھیٹی سے جا ٹکرایا۔۔۔وہ انگھیٹی اسکے اوپر آ گری۔۔۔اسکا سینہ اور پیٹ بری طرح جھلس گیا۔۔۔۔
عید کی چھٹیوں میں اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہ تھے۔۔۔اور شہر کے اکلوتے برن سینٹر میں گنجائش نہیں تھی۔۔۔۔پیسہ،تعلقات سب کا زور لگا کے جب تک بچہ ہسپتال میں داخل ہوا اسکی سانسیں کم رہ چکی تھیں۔۔۔۔۔
اور پھر اس بچے کو نہ بچایا جا سکا۔۔۔۔۔۔
ایک اور بچہ ایک سال کا تھا ۔۔۔والدہ نے دودھ ابال کر دیگچی نیچے رکھی اور خود کسی کام سے اٹھ کر باہر گئی۔۔۔۔بچے نے نیا نیا چلنا سیکھا تھا۔لڑکھڑاتا ،سنبھلتا،چلتا ہوا آیا اور گرم دودھ کی دیگچی میں گر گیا ۔۔۔۔۔وہ بھی نہ بچایا جا سکا۔۔۔۔۔
کبھی آپ بچوں کے برن سینٹر میں جائیں تو سو بچے سو کہانیاں ملتی ہیں۔۔۔۔ ماؤں کی ذرا سی لاپرواہی کی۔۔۔۔۔۔سردی کے موسم میں یہ واقعات مزید بڑھ جاتے ہیں۔۔۔۔
آپ جب کچھ پکا رہی ہوں تو کوشش کریں کہ برتن کا ہینڈل بچے کی پہنچ سے دور ہو ۔۔۔۔
کسی بھی گرم چیز کے ساتھ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔۔۔۔
جہاں دعوت کے لیے کھانا پک رہا ہو یعنی بڑے برتنوں میں وہاں بچوں کو کھیلنے کی اجازت بالکل مت دیں۔۔۔۔
اگر آپ خود کچن سے باہر جا رہی ہیں تو بچے کو ساتھ لازمی لے کر نکلیں۔۔۔۔
اگر پانی گرم کر کے بچے کونہلانا ہو تو اس گرم پانی کے ساتھ بچے کو واشروم میں چھوڑ کر تولیہ لینے باہر مت جائیں۔۔۔۔
گرم چائے بچے کی پہنچ سے دور رکھیں۔۔۔۔اور اپنے اچھلتے کودتے بچوں کے درمیان میں بیٹھ کر گرم چائے نہ پئیں۔۔۔
فرض کریں اتنی احتیاط برتنے کے بعد بھی حادثہ ہو جاتا ہے تو ۔۔۔۔
بچے کے کپڑے کھینچ کر اتارنے کی کوشش نہ کریں بلکہ کاٹ کر اتاریں۔۔۔۔۔
بچے کو فوراً نارمل پانی کے نیچے لے جائیں۔۔۔اور نل کو مسلسل چلنے دیں تاکہ سکن کا جلنے کا عمل رک جائے۔۔۔۔
جلے ہوئے حصے پر ناریل کا تیل لگائیں۔۔۔۔
اور جتنا جلدی ممکن ہو ڈاکٹر کے پاس لے کے جائیں۔۔۔۔۔لیکن یہ یاد رکھیں کہ ہمارے ملک میں انتہائی محدود برن سینٹرز ہیں۔۔۔۔
افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ خیال رکھیں۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ سب بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔۔۔
کاپی

12/11/2024
08/11/2024

عام اطلاع
کل عام تعطیل ہونے کی وجہ سے میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی کی او پی ڈی بند رہے گی، صرف ایمرجنسی مریضوں کا علاج ممکن رہے گا۔

‏آجکل اکثر نوجوان ہوٹل پر  کڑاہی کھا رہے ہوتے ہیں جبکہ گھر میں والدین اور چھوٹے بہن بھائی سبزی کھا رہے ہوتے ہیں نوجوانوں...
05/11/2024

‏آجکل اکثر نوجوان ہوٹل پر کڑاہی کھا رہے ہوتے ہیں
جبکہ گھر میں والدین اور چھوٹے بہن بھائی سبزی کھا رہے ہوتے ہیں نوجوانوں سے گذارش ہے جتنے پیسے ہوٹل پر خرچ کرتے ہیں ان ہی پیسوں کا گھر گوشت لے جایا کریں اور سب مل کر کھایا کریں۔..شکریہ

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے پبی میں یشفین میڈیکوز برانچ 2 اور سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق اعظ...
04/11/2024

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے پبی میں یشفین میڈیکوز برانچ 2 اور سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق اعظم خان کی کلینک کے افتتاح کر رہے ہیں اس موقع پر یشفین میڈیکوز کے اونر ڈاکٹر میاں نوید..ڈاکٹر احمد رضا عباس خان غازی.. سہیل ناظم.. عیسی خان ناظم.. میاں زبیر.. میاں امجد سیکرٹری..میاں صابر.. میرویس خان اور دیگر موجود تھے...

مسافروں کی بہتر سہولت کے لئے بی آر ٹی پبی روٹDR-13 پر بسوں کا درمیانی وقفہ 20 منٹ سے کم کر کے 15 منٹ کر دیا گیا ہے۔‎مزید...
04/11/2024

مسافروں کی بہتر سہولت کے لئے بی آر ٹی پبی روٹDR-13 پر بسوں کا درمیانی وقفہ 20 منٹ سے کم کر کے 15 منٹ کر دیا گیا ہے۔
‎مزید برآں مسافر اب بی آر ٹی سٹیشنز سمیت پبی ٹرمینل پر بھی زو کارڈ خرید سکتے ہیں۔

حاجی دولت خان کی بیٹی کی شادی کے موقع پر ڈاکٹر عمران خٹک ، میاں افتخار حسین ، پیر نعمت ، سابقہ گورنر غلام علی، کاشف خان ...
04/11/2024

حاجی دولت خان کی بیٹی کی شادی کے موقع پر ڈاکٹر عمران خٹک ، میاں افتخار حسین ، پیر نعمت ، سابقہ گورنر غلام علی، کاشف خان ، عقیل خان ، غلام قادر ، کلیم اللہ ، احمد خان ، انور ماما، عمیر خان و دیگر ساتھی خوشگوار موڈ میں ۔۔۔

*بس ٹرانسپورٹ مالکان سے درخواست ہے کہ رائیونڈ کا سالانہ عالمی اجتماع آرہا ہے ۔۔اپنے کرایوں میں انتہائی گزارہ کریں ۔۔کیون...
29/10/2024

*بس ٹرانسپورٹ مالکان سے درخواست ہے کہ رائیونڈ کا سالانہ عالمی اجتماع آرہا ہے ۔۔اپنے کرایوں میں انتہائی گزارہ کریں ۔۔کیونکہ تبلیغ میں بہت سارے غریب لوگ بھی جانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔۔جن کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے۔۔ہمارے ملک میں اکثر ٹرانسپورٹ مالکان اجتماع کے موقع پر اپنا کرایہ دگنا کر دیتے ہیں ۔۔حالانکہ یہ اجتماع صرف تبلیغ والوں کے لیے نہیں ہے ۔۔بلکہ تمام عالم کا اجتماع ہے.*

سولر پینل کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔پشاور،نوشہرہ اور اسلام آباد میں مناسب قیمت پر انسٹالیشن کروانے کیلئے اب...
24/10/2024

سولر پینل کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
پشاور،نوشہرہ اور اسلام آباد میں مناسب قیمت پر انسٹالیشن کروانے کیلئے ابھی رابطہ کریں۔
Al-Barq Power Services 0310 3548767

23/10/2024

بی آر ٹی پبی
بس کےلئے انتظار کا وقت: تقریبا 20 منٹ
کم از کم کرایہ: 20روپے
پبی ٹرمینل سے سردارگھڑی:40 روپے
سفر کا دورانیہ: تقریبا آدھا گھنٹہ
کرایہ کی پیمنٹ کا طریقہ
بی آر ٹی کارڈ یا اپلیکیشن
کم از کم کرایہ 20 روپے
پبی ٹرمینل سے سردار گھڑی کا کرایہ 40 روپے

انشاءاللہ آج 22 اکتوبر 2024 بروز منگل، بی آر ٹی کے پبی روٹ DR-13  کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے! یہ روٹ پشاور کے عوام کے لیے ...
22/10/2024

انشاءاللہ آج 22 اکتوبر 2024 بروز منگل، بی آر ٹی کے پبی روٹ DR-13 کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے! یہ روٹ پشاور کے عوام کے لیے سفری سہولت میں ایک نئے باب کا اضافہ ثابت ہو گا۔

کاپی

Address

Pabbi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pabbi Headlines posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share