Todaynewshd

Todaynewshd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Todaynewshd, Media/News Company, Nawabshah.
(1)

01/12/2022
01/12/2022

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے خبر شامل کرتے ہیں لودھراں سے
ہمارے بیوروچیف محمد افضل خان لودھی کی رپورٹ کے مطابق
ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمٰن وڑائچ نے کہا ہے کہ نومبر کے مہینے کے دوران ضلع بھر کے گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 24 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آفس آوورز کے بعد بھی پرائس چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ مٹن، بیف اور پولٹری کے نرخوں پر زیادہ فوکس کیا جائے۔ انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک احمد فراز اعوان،اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں اقراء مصطفی، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور شیخ رضوان الحق سمیت دیگر ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شریک تھے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ رواں ماہ کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 641گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 24 لاکھ 2 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ تحصیل لودھراں میں 375گراں فروشوں کو 10 لاکھ 69 ہزار 500 روپے، تحصیل کہروڑپکا میں 98گراں فروشوں کو 6 لاکھ 8ہزارروپے جبکہ تحصیل دنیاپور میں 168گراں فروشوں کو 7 لاکھ 24 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ تحصیل کہروڑپکا میں 1جبکہ تحصیل دنیاپور میں 6گراں فروش کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ا جلاس کو بتایا گیاکہ گراں فروشی کے مرتکب 27افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بابر رحمٰن وڑائچ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوکانداروں کو نرخ ناموں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

01/12/2022

اب خبر شامل کرتے ہیں لودھراں سے
لودھراں سے محمد افضل خان لودھی کی رپور ٹ کے مطابق
ریجنل پولیس آفیسر ملتان معین مسعود کا ضلع لودھراں کا دورہ ۔ڈی پی اولودھراں محمد کاشف اسلم نے استقبال کیا۔پولیس لائن میں پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے آر پی او کو سلامی دی ریجنل پولیس آفیسر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی آر پی او نے پولیس لائن میں پودا لگایا اور دعا کی۔ ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود نے پولیس لائین میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دربار کے انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں۔سفارش کروانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔جس کا بھی کوئی جائز مسئلہ ہو گا ضرور حل کیا جائیگا ۔کسی بھی شخص کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام پولیس آفسران ایس او پی کے مطابق یونیفارم پہنیں۔فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کریںمظلوم کی داد رسی میں تاخیر نہ کریں۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت، انصاف کی فراہمی پولیس کا فرض ہے کرائم فائٹنگ کیلئے مربوط سسٹم لانچ کیا جا رہا ہے جس سے کرائم کو ڈیٹیکٹ اور فائٹ کرنے میں مدد ملے گی۔جرائم کے خاتمہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائیگا۔ لڑائی جھگڑے کے مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کیا جائے۔خوش اخلاقی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کا بہترین ذریعہ ہے منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں رہیں کرائم کی ڈیٹیکشن کیلئے سمارٹ کیمرے لگائیں جائیں۔ناجائز قبضوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔لودھراں پولیس کے پی ایف ایس اے بہاولپور میں نمونے جمع کرانے کے دیرینہ مسئلہ کو فوری حل کرنے کا حکم ریٹائر ہونے والے افسران کے کیس کا پراسس ریٹائرمنٹ سے دو سال قبل شروع کرنے کا حکم۔ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کو باعزت طریقے سے رخصت کیا جائے۔

29/11/2022

سکرنڈ۔ نامہ نگار

سکرنڈ کے قریب یوسی کدھر کے بوائز پرائمری اسکول میں تعلیمی مہم (بدلے گی سندھ تعلیم سے) کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سید قربان علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک استاد قلم سے انقلاب لا سکتا ہے، اگر استاد اپنی سچائی کے ساتھ اپنے اسکول میں جائے اور طلباء کو اچھی تعلیم اور اچھی تربیت دے تاکہ طالب علم کل کو اچھے مقام پر پہنچے اور انہیں اچھی تعلیم دیں کیونکہ لوگ تعلیم کے بغیر نامکمل ہیں اور تعلیم انسان کی تیسری آنکھ ہے اور عظیم انقلاب تعلیم سے آتے ہیں اور تعلیم سے ہی دنیا ترقی کر سکتی ہے۔سیمینار میں پی ٹی اے کے ڈویژنل صدر میر محمد رند، پی ٹی اے تعلقہ کے صدر ارباب علی پرہیار، سکول ہیڈ ماسٹر غلام محمد جمالی، سجاد مری، طالب علم نے شرکت کی۔ بہترین اساتذہ کو انعامات سے نوازتے ہوئے حسین، جان محمد لاکو، اول ورائی ڈاہری، نادر علی مغیری، لوئر سٹاف سیکری کے صدر دھنی بخش ملاح اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بھی دیا ہے۔

25/11/2022

نواب شاہ رپورٹ کبیر اعوان ) نواب شاہ میں مسلسل چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری غیر معیاری ملاوٹ آمیز مرچ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ 4 ملزمان تفصیلات کے مطابق
نواب شاہ کے علاقے مصطفی ٹاٶن میں پولیس نے خفیہ اطلاح پر چھاپہ مار کر ملاوٹ آمیز مضرءصحت مرچ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر کارخانہ مالک عدنان ملک۔ صغیر ملک۔ علی حسن ملک۔ اور امجد بھنگوار کو گرفتار کر کے کارخانے سے مرچوں کی سینکڑوں بوریاں بر آمد کرکے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ڈی ایس پی حبیب اللہ لاشاری کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر غیر معیاری مرچ کارخانہ چلا رہے تھے ملزمان لال مرچ میں رنگدار بھوسا ملا کر لال مرچ نوابشاہ و دیگر شہر میں فروخت کر رہے تھے ملزمان کو گرفتار کر مقدمہ درج کر دیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ملزمان جو شہریوں کو ملاوٹ آمیز غیر معیاری مرچ فروخت کر رہے تھے جو کسی بھی رعایت کے مستقحق نہیں ہیں ۔

25/11/2022

مردان: منشیات سمگلران کی جانب سے تھانہ ایکسائز مردان کے عملے پر فائرنگ دو موبائیل گاڑیاں تباہ، ایک کانسٹیبل زخمی، ترجمان ایکسائز پولیس

مردان: تھانہ ایکسائز کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بھاری مقدار بلوچستان سے سوات سمگل کی جائی گی جس کو روکنے کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں، ترجمان

مردان: سمگلران کو اسماعیلہ انٹرچینج کے قریب رکنے کا اشارہ دیا تو مخبر شدہ گاڑی بھاگ گئی، ترجمان ایکسائز پولیس

مردان: ایکسائز پولیس نے تعاقب شروع کیا تو منشیات سے بھری گاڑی کو اسکارٹ کرنے والی دو گاڑیوں سے مصلح افراد نے ایکسائز کی موبائل گاڑیوں پر فائرنگ کردی، ترجمان ایکسائز پولیس

مردان: سمگلران نے ایکسائز موبائیلز پر متعدد فائر کئے اور موبائل گاڑیوں کے ٹائر اڑا دئے جس سے دونوں موبائیل گاڑیاں بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے گر گئیں، ترجمان ایکسائز پولیس

مردان: مقابلے میں تھانہ ایکسائز کے سات اہلکاران معمولی جبکہ ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوا جبکہ سمگلران فرار ہونے میں کامیاب، ترجمان ایکسائز پولیس

مردان: ملزمان کے خلاف تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اضافی نفری طلب کرکے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، ترجمان ایکسائز پولیس

مردان : انجینئر ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر نارکوٹکس فوری طور موقع اور ہسپتال کا دورہ ، زخمی اہلکاروں کی عیادت اور حوصلہ افزائی کی،

مردان: وزیراعلی کے حکم پر منشیات سمگلران کے خلاف حالیہ کاروائیوں میں بڑے پیمانے پر سمگلران کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں اور آپریشن اسی جزبے سے جاری رہے گا، ترجمان ایکسائز پولیس

25/11/2022

الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ کی جانب سے "متاثرین کے ساتھ، بحالی میں اشتراک" پراجیکٹ اور آؤ زندگی بحال کریں پروگرام کے تحت 15 مستحق متاثریں میں گارڈر ، بانس ، پلاسٹک اور سرکنڈوں کے ترپال پر مشتمل چھت کا سامان مہیا کیا گیا اس حوالے سے ایک تقریب مگسی شادی لان میں منعقد کی گئی تقریب سے الخدمت سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کنور راشد مکرّم نے کہا کہ ٹھٹھرا دینے والی سردی میں چھت کے بغیر گزارا کرنے والے مستحق متاثرین کی حالت انتہائی قابل رحم ہے الخدمت نے آج چھت کا سامان فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے بلا شبہ ضرورت بہت زیادہ ہے الخدمت سکرنڈ مزید بھی مخیّر حضرات کے تعاون سے اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی تقریب سے جماعت اسلامی کے مقامی نائب امیر عاشق حسین پٹھان، پریس کلب کے سرپرست محمد صدیق منگیو، صدر مسعود احمد عمرانی، ہیومن رائٹس آرگنآئیزیشن کے محمود مصطفیٰ مگسی، همدرد آرگنآئیزیشن کے قاضی جاوید میمن، معروف صحافی حیدر خانزادہ، عبدالله مگسی، سماجی رہنما عبدالقادر گبول، حاجی نزیر احمد مگسی، الخدمت رہنما توصیف رحمانی، محمد اعظم راول اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر الخدمت کے رہنما اور ممتاز صحافی کنور ظفر عبدالحئی کی 42 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

25/11/2022

اٹہٹ موری سے خبر شامل کرتے ہیں ہمارے ٹوڈے نیوز کے نماٸندے قادربخش بروہی کے اس رپورٹ میں مدرسہ عاٸشت القرآن Vip روڈ بھنگوار کالونی نوابشاہ کی جانب سے ایک عظيم الشان تقریب دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا اس پروگرام کے مہمان خاص حاجی گل حسن بروہی مولانا عبدالکریم بروہی مولانا رضا محمد مینگل غلامصطفئ بگهيو قاری حفيظ الرحمٰن حقانی قاری عبدالفتاح بروہی زاحد حسین بروہی نے مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھترین شخص وہ ہے جو قرآن مجید اور دوسروں پڑھاۓ قرآن مجید سارے آسمانی کتابوں کا سردار ہے اور مومنوں کے لیۓ شفاھے انہوں نے کہاکہ جن بچوں کے قرآن مجید کی تعلیم مکلمل کی ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں قرآن مجید کی تعلیم مکمل کرنے اور انھیں حفظ کرنے والوں کے لیۓ بڑے بڑے انعامات ہیں قیامت کے روز ان کے والدین کو بھترین تاج پہنایا جاٸیگا جس کی روشنی دنیا کی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی انہوں نے عوام الناس کو تلقين کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآن مجید کی تعلیم دلاٸيں اس موقع پر مدرسے میں قرآن مجید کی تعليم مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں کی دستار بندی کی اور انہوں کو قرآن مجید کے گفٹ پیش کۓ گۓ ارو پھولوں کے ھار پہناۓ آخر میں پروگرام کے میزبان قادر بخش بروہی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

22/11/2022

لاڑکانہ بیورو چیف بابر علی کھوکھر

لاڑکانہ محترمہ شھید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں شگر کا عالمی دن منایا گیا جھاں پر ڈاکٹر عالم ابراہیم صدیقی ، پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج ڈاکٹر ضمیر صومرو، صابقہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاکم ابڑو اور دیگر سینئرز ڈاکٹرز نے شرکت کی، جھاں پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمارے ملک میں شگر کا مرض دن بدن بڑہاتاجارہا ہے، کچھ سال پہلے ہمارا ملک شگر کے حساب سے دس نمبر پر تھا اور اب ہمارا ملک تیسرے نمبر پر آچکا ہے ، شگر پرکنٹرول کرنے کے لیئے حکومتی ادارے اور صحت کے اداروں کو آگے آنا چاہیئے ، شگر کی معلومات عام آدمی تک پہنچانا انتھائی ضروری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شگر کا مرض ذیادہ تر وزن بڑہنے سے پھیل رہا ہے جس کے سبب کوشش کی جائے بھتر خوراک سے وزن نا بڑہایا جائے ، ان کا مذید کہنا تھا کہ 35 سال کےبعد ہر کسی کو اپنی خوراک کا ذیادہ خیال رکھنا چاہیئے اور سال میں ایک بار شگر کی ٹیسٹ بھی ضرور کروائیں تاکہ شگر کے مرض پر ہنٹرول کیا جاسکے۔۔۔۔۔

06/11/2022

نواب شاہ رپورٹ کبیر اعوان
شیعہ علماء کونسل پاکستان نواب شاہ کی جانب سے دفاع پاکستان دفاع اسلام اور دفاع مرجعیت ریلی مرکزی مرتضوی مسجد وامام بارگاہ نواب شاھ سے برآمد کی گئی پاکستان و مرجعیت زندہ آباد ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈویزن شھید بینظیر آباد نواب شاہ کے صدر زوار محمد حسین چانڈیو ضلع صدر مولانا عطا حسین چانڈیو غلام عباس سیال مولانا محمد عالم مری مولانا قلب مھدی شر ماجد سنجرانی سید جعفر علی شاہ سید صادق حسین شاھ آصف حسین الحسینی منٹھار جمالی نے خطاب کرتے ھوئے عھد کیا کے مملکت پاکستان اسلام اور مرجعیت کے لیئے ھم سب کا مال اور جان حاظر ھے انھوں نے کھا کے کجھ سازشی لوگ شیعہ سنی علماء کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کر رھے ھین جو پاکستان اور اسلام کے خلاف سازش ھے علماء اور مجتھدین کے خلاف باتیں کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ھین اور آمریکا و بریتانیا اسرائیل اور انڈیا کے ایجنٹ ھین انھوں نے کھا کے جانی شاھ نامی شخص کا شیعت سے تعلق نھیں وو امت مسلمہ میں انتشار ڈالنے کے لیئے سازشیں کر رھے ھیں انھوں نے ضلع انتظامیہ نواب شاہ بلخصوص ایس ایس پی نواب شاھ شکر یا ادا کیا جنھوں نے جالی شاھ کے فتنے کو روکنے پر اھم کردار ادا کیا

06/11/2022

خیرپور ۔۔

خيرپور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سول اسپتال خيرپور کے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسنگ اسٹاف نے 19 ویں دن بھی او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا ملازمین کے احتجاج کے باعث علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

خیرپور: سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے افسران نے ہمارے ساتھ مذاکرات کر کے یقین دلایا تھا کہ وہ ہمارے مطالبات پورے کریں گے اس کے باوجود ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے ، مظاہرین

خيرپور: ہمارے احتجاج کو 19 روز گزر جانے کے باوجود ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں کئے گئے ہیں جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ہمارا احتجاج اور او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری رہے گا، مظاہرین

فوری طور پر رسک الاؤنس کے ساتھ ہمارے تمام تر جائز مطالبات پورے کئے جائیں بصورت دیگر سی ایم ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا مظاہرین

01/11/2022

خبر شامل کرتے ڈسٹرکٹ وہاڑی سے ڈسٹرکٹ بیوروچیف محمد معظم کی رپورٹ کے مطابق تھانہ ٹھینگی کے علاقہ ٹھینگی ہیڈ کی نزدیکی آبادی کینال ویو ہاؤسنگ سکیم اور دیگر آبادیوں میں چوری کی نہ تھمنے والی وارداتوں کے مرکزی ملزمان ٹریس۔۔۔چند دن پہلے کینال ویو ہاؤسنگ سکیم ٹھینگی سے غلام حیدر کے گھر کے سامنے سے واٹرپمپ اتار لیا گیا۔اسی طرح چند فرلانگ کے فاصلے پر ساجد کے گھر سے بکری چوری کر لی گئی۔اور اسی طرح چوری کی وارداتیں معمول بن چکی۔۔۔حسب معمول 2 چوروں نے کینال ویو ہاؤسنگ سکیم ٹھینگی کے پارک کنارے لگے لوہے کی باڑ/ جنگلے اتارے اور فصلوں سے ہوتے ہوئے میاں خورشید انور آرائیں کے ڈیرے کے پاس سے گزر کر رب رکھا اینٹوں کے بھٹے کے پاس جا کر روکی اور جنگلے کے ساتھ لگی انٹرویو کو اتارا اور وہاڑی کی جانب روانہ ہوگئے۔۔۔کینال ویو ہاؤسنگ سکیم ٹینکی کی انتظامیہ تعاقب کرتے کرتے مختلف کباڑیوں کی دکانوں سے معلوم کرتی ہوئی چٹی پلی پہنچی تو معلوم ہوا کہ رانا عثمان چک 46 ڈبلیو بی کا بیٹا اور اسی طرح تھانہ ٹھینگی کا نواحی گاؤں 155 ڈبلیو بی سے ایک نامعلوم لڑکا اڈہ چھٹی پوری کباڑی کی دکان پر یہ جنگلے باڈ بیچ کر گئے ہیں۔۔۔جس بار کنال ویو ہاؤسنگ سکیم ٹھینگی کے اونرشیخ ابراہیم نے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا جس پر تھانہ ٹھینگی کی ٹیم محمد جاوید اے ایس آئی کی سربراہی میں پہنچی اور تمام موقع چیک کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔۔۔دوسری جانب سے اہلیان محلہ اور دیگر افراد اکٹھے ہو کر شیخ محمد ابراہیم کے پاس پہنچے ہیں اور انہیں گزارش کی ہے کہ ان چوروں کے ساتھ ہرگز ہرگز کسی قسم کی کوئی نرمی نہ کی جائے کیونکہ انہوں نے اسی محلے سے درجنوں وارداتیں کی ہیں۔

01/11/2022

خبر شامل کرتے ہیں ٹنڈوآدم سے ہمارے ٹو ڈے نیوز کے نمائندے مبارک علی شیخ کی رپورٹ کے مطابق
ٹنڈوآدم میں بھٹ شاہ روڈ بائی پاس پرروڈ کوکٹ لگا کربرسات کاپانی گندے پانی کی جھیل میں نکالنے کے خلاف شٹربند ہڑتال کی گئی تفصیلات کے مطابق
ٹنڈوآدم میں بھٹ شاہ بائی پاس پر روڈ توڑ کربرسات کاپانی گندے پانی کی جھیل میں کھولنے کے خلاف پیپلز پارٹی ڈیروگروپ کی جانب سے ٹنڈوآدم شہرمیں شٹر بند ہڑتال کی گئی شہر کے مین شاہی بازار،ایم اے جناح روڈ،کالی روڈ،محمدی چوک،چھتری چوک،سمیت شہرکی تمام مارکیٹیں مکمل طورپربندکی گئیں گزشتہ رات کوہڑتال کرنے کے لئے شہرمیں مختلف جگہوں پر پوسٹرز بھی لگائے گئے شہری حلقوں کے مطابق ایک سیاسی پارٹی کے دوگروپوں میں گزشتہ تین ماہ سے اختلافات جاری ہیں برسات کا پانی بھٹ شاہ روڈ بائی پاس پر برسات کاپانی شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے بند لگائے گئے تھے مقامی وضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے برسات کاپانی کی نکاسی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے روڈکوکٹ لگاکرپانی گندے پانی کی جھیل میں توڑا گیا ہے جس کی وجہ سے برسات کاپانی شہرمیں داخل ہونے کاخطرہ ہے ابھی تک ضلعی ومقامی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں

01/11/2022

کشمور رپورٹ زاھد حسین بوہڑ اسلام آباد اینٹی کرپشن پولیس کے ہاتھوں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب سردار دوست محمد مزاری کی گرفتاری کے خلاف کشمور اور گڈو میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، ہندو پنچایت کے سربراہ نریش اور دیگر کی کال پر بڑی احتجاجی ریلی۔ کشمور شہر میں ریلی نکالی گئی، ریلی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی شہر کے باہر پریس کلب پہنچی، مظاہرین نے انڈس ہائی وے بلاک کرکے سڑک کے دونوں اطراف دھرنا دیا، جس کے باعث بڑی تعداد میں گاڑیاں رک گئیں۔ . مظاہرین نے عمران حکومت اور اسلام آباد پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، ہم سردار دوست محمد مزاری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سردار دوست محمد کے خاندان کو کرپشن سے پاک کر دیا گیا ہے۔ سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں سردار داؤد جان مزاری نے کہا کہ 5 روز قبل گڈو سے اغوا ہونے والے پٹھان برادری کے بچے کی بازیابی کے لیے ہم ڈی پی او کشمور سے بھی رابطے میں ہیں۔اور دیگر نے کہا کہ پٹھان برادری کے بچے کی بازیابی کے لیے پنجاب حکومت سندھ کے نیک دل شخص سردار دوست محمد کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کارروائی کر رہی ہے۔

01/11/2022

نوابشاہ:لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور علی زیدی کی قیادت میں قومی شاہراہ سکرنڈ لہنچ گیا

نوابشاہ:مقامی قیادت کی جانب سے قومی شاہراہ پر قائم استقبالیہ کیمپ پر آمد

نوابشاہ: پی ٹی آئی مقامی قیادت کی جانب سے قافلے کا شاندار استقبال

نوابشاہ: کارکنان کی جانب سے پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص خواتین کی بڑی تعداد استقبالیہ کیمپ پر موجود

نوابشاہ:استقبالیہ کیمپ پر سردار شیر محمد رند،گل محمد رند،امام علی انڑ،ندہم راجپوت سمیت کارکنان نے رہنماؤں کا استقبال کیا

نوابشاہ:کارکنان کی جانب سے آزادی مارچ میں ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا عزم پارٹی پرچم اور بینرز تھامے عمران خان زندہ باد پاکستاں زندہ باد کے نعرے

31/10/2022

نوابشاہ رپورٹ منصور شہزاد نوابشاہ سندھ صحافی اتحاد کی جانب سے اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کے خلاف ضلع شہید بینظیر آباد کے ارکانے زر امداد مغیری دل پر کشتی فدا حسین چاڈیھ کرم چانڈیو تاجری سرور خاص کے لئے اور شاہ محمد شاہ کی قیادت میں نوابشاہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ان لوگوں کا کہنا تھا کے کوئی بھی قلم کار صحافی اگر سچ لکھتا ہے تو اسکو بیدردی سے قتل کردیا جاتا ہے اور ملزمان اتنے مظبوط ہوگے ہیں کھولے عام صحافیوں کو بیدردی سے قتل کر دیا جاتا ہے یہ سب روز کا معمول بن گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام صحافیوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ہمیں مظبوط ہونے کی ضرورت ہے نہیں تو اس طرح سے صحافیوں کو ایک ایک کر کے قتل کردیا جاےگا جس طرح کچھ روز قبل کینیا میں اینکر پرسن ارشد شریف کو بیدردی سے قتل کردیا گیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پر رہا ہے صحافیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں صحافیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے

31/10/2022

*خان پور مہر میں سندہ صحافی اتحاد کی کال پر صحافی ارشد شریف، صحافی نریش کمار کی پراسرار حادثاتی موت، ٹھٹہ کے سینئر صحافی سعید جاوید کے نوجوان بیٹے ایمن سعید اور دوست اسحاق پنھور کو بیدردی سے قتل کرنے سمیت اجے لالوانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی بیل رد کرنے کے لیے صحافی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہ صحافی عظیم سیال، آزاد مہر، میہر مہر، نواب میرانی، غلام شبیر سیال، سائل قاضی، دودو مہر اور دیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر ریلی نکال کر تعلقہ پریس کلب خان پور مہر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے، اس موقعے پر احتجاج میں شامل صحافیوں اور دیگر کا کہنا تھا کہ ملک میں صحافیوں کو سچ لکھنے اور بولنے پر مختلف طریقوں سے حراساں کیا جا رہا ہے اور صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، صحافی، سیاسی سماجی قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صاف شفاف جانچ کروا کر شہید صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور صحافی نریش کمار کی پراسرار حادثاتی موت کی جانچ کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے*

30/10/2022

کراچی رپورٹ( زاہد اعوان )۔۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کی شہید پولیس اہلکار نہال کے گھر آمد اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری بھی ڈی آئی جی ساؤتھ کے ھمراہ تھےپاک کالونی میں تعینات پولیس اہلکار نہال 19 اکتوبر کو پولیس مقابلے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شہید اہلکار کے گھر اورنگی ٹاؤن ویسٹ زون پہنچے ۔دعا و فاتحہ خوانی کی۔ شہید اہلکار کے والد اور بھائیوں سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سندھ ہولیس کے لیے انکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ڈی آئی جی ساؤتھ نے شہید کے والد اور بھائیوں سے ملاقات کے دوران انھیں اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ وہ کسی طور پر خود کو تنہا نہ سمجھیں انکے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ھماری ذمہ داری ہے ڈی آئی جی ساؤتھ نے اپنے پرسنل سیکرٹری کو شہید کی فیملی کے ساتھ رابطے اور ضروری کاروائی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔۔۔

30/10/2022

کراچی رپورٹ (زاہد اعوان ) ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر
ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ کی ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں آمد پر ڈی ایس پی ایڈمن ساؤتھ وقار جدون و دیگر سینئر پولیس افسران و اسٹاف نے ان کا ابہترین استقبال کیا
جبکے اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو جنرل سلام پیش کیا یاد رہے کہ اس سے قبل عرفان علی بلوچ ڈی آئی جی کی پوسٹ پر شہید بینظیر آباد میں تعینات تھے

30/10/2022

سانگھڑ سے رپورٹ کررہے ہیں ظاہر شاہ
سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار میں ممبر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ نندکمار گوکلانی کی جانب سے دیوالی کی مناسبت سے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا

سانگھڑ ممبر سندھ بار کونسل ایڈووکیٹ نند کمار گوکلانی کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ میں ہیپی دیوالی ملن پارٹی اور بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص ایڈووکیٹ سعید خان نظامانی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ تھے جبکہ اعزازی مہمان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آ ف پاکستان سید غلام حیدر شاہ۔ ایڈووکیٹ محمد شریف مصرانی۔ایڈووکیٹ طارق محبوب ۔ایڈووکیٹ سید ظفر حیات شاہ ۔ایڈووکیٹ مختیار احمد بھٹی۔ایڈووکیٹ سنیل کمارپڑھیار تھے
اس موقع ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ کی ہیپی دیوالی ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ایڈووکیٹ نند کمار گوکلانی نے کہا کہ دیوالی امن محبت اور روشنیوں کا تہوار ھے ھندو برادری پاکستان میں اپنے مذہبی تہوار جوش وخروش سے مناتے ہیں اور یہ بین المذاھب ہم آ ہنگی کی ایک بہترین مثال ھے دیوالی کی تقریب کے پر مسرت موقع پر خطاب کرتے ھوئے ایڈووکیٹ سعید خان نظامانی کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین یہاں ہر رنگ نسل مذہب مسلک کے رہنے کے قومی اور مذہبی تہوار نہایت ہی عقیدت واحترام سے منائے جاتے ہیں آج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ میں ھندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی اس بات کی عکاسی کرتی ھے

30/10/2022

نوابشاہ رپورٹ منصور شہزاد
گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچر ایسوسیئشن (گسٹا) سندھ کی جانب سے مرکزی بادی کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر گسٹا حاجی محمد اشرف خاصخیلی منعقد ہوا جس میں مزکزی بادی کے تمام عہدیداران سمیت ضلعی عہداران نے شرکت کی جن میں مرکزی جنرل سیکریٹر اقبال پہنور،نذیر خاصخیلی، تعقلہ صدر عبدالوحید بھٹی جنرل سیکریٹری اللہ بچایو کھوکھر،آفس سیکرٹری لقمان کیریو نے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت سندھی اجرک کے تحائف پیش کیے گئے بعد ازاں
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی صدر گسٹا سندھ حاجی اشرف خاصخیلی نے کہا کہ گسٹا میں ہر تین سال کے بعد مرکزی الیکشن کا انعقاد کیا جاتا ہے اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے لئے گسٹا میدان میں رہنے والی واحد تنظیم ہے جبکے سال 2023 سے 2025 کے الیکشن کا کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہابتدائی طور پر یونٹ سازی مورخہ 2022-12-1 سے 2022-12-10 تک کی جائے گی جبکے ڈویژن باڈیز کے مرکزی الیکشن مورخہ 2023-01-29 کو گورنمنٹ ہائی اسکول ایچ ایم خواجہ نوابشاہ میں منعقد کیا جائے گا،جبکے سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن زاہد حسین سنگھیڑہ کو منتخب کیا گیا جن کے زیر نگرانی یہ سارے انتخابات منعقد ہونگے،حاجی اشرف خاصخیلی کا کہنا تھا جو بھی باڈی منتخب ہوکر آئے گی وہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہوگی جبکے گسٹا نے اساتذہ کے تمام پیچیدہ مسائل حل کروائے ۔

Address

Nawabshah

Telephone

+923033429469

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Todaynewshd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share