18/12/2022
آج وطن کو ہماری ضرورت ہے
"""""""""""""""""""""""""'""""""""""'"""'""""""""""""""""""""""""
ریاستی اداروں پہ بے بنیاد تنقید اور بلا ثبوت الزام تراشی کرکے سیاسی عناصر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔
دفاعی ادارے ہوں یا عدل و انصاف کے ادارے بلا جواز تنقید کا مقصد صرف منفی پروپیگنڈہ کرنا ہے۔ تاکہ لوگ اداروں پہ اعتماد نہ کریں مگر ہم بطور پاکستانی قوم اپنے ریاستی اداروں کے ساتھ ہیں۔
کیونکہ یہ ریاستی ادارے ہی ہماری ریاست کا ستون ہیں۔
ہمارے دفاعی ادارے ہماری بقاء کے ضامن ہیں۔
ان ہی کی وجہ سے آج دشمن ہمیں میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرپاتا۔
اسی لیے تو دشمن ہماری دفاعی لاٸن کو ہی کمزور کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے دلوں میں ہمارے محافظوں بارے وسوسے ڈال رہا ہے۔
افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہمارے ملک کے سیاست دان ہی ہماری دفاعی لاٸن کو متنازعہ اور کمزور کرنے کے درپے ہیں۔
جن سیاست دانوں کو ہم اپنی بھلاٸی اور بقاء کے لیے اپنا خیر خواہ سمجھ کر منتخب کرتے ہیں وہی ہمیں ہمارے محافظوں سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
یہ سیاست دان , سپہ سالار اور فوج بارے ہمارے دلوں میں شکوک و شبہات ڈال کر ہمیں اپنی ہی دفاعی لاٸن کے مقابل لانا چاہتے ہیں۔
بحیثیت پاکستانی قوم اپنے دفاعی اداروں کے خلاف ہورہے اس پروپیگنڈے کو ہمیں خود روکنا ہوگا۔ جیسے ہمارے فوجی جوان دشمنوں کے سامنے سیسہ پلاٸی دیوار ہیں۔
ہمیں بھی اس بے بنیاد پروپیگنڈے کے سامنے سینہ سپر ہونا ہوگا۔
میرے ہم وطنو!
لکھو, بولو , آواز اٹھاٶ۔ اپنے وطن کے لیے , اپنے اور وطن کے دفاع پہ معمور اپنے بھاٸی بیٹوں کے لیے
ہمیں ان سیاست دانوں کے پھیلاٸے ہر جھوٹ کو بےنقاب کرنا ہے۔ ہمیں ہی اپنے محافظوں بارے ہورہے اس پروپیگنڈے کو کاٶنٹر کرنا ہے۔
آپ کے سوشل میڈیا اکاٶنٹس آپ کا ہتھیار ہیں۔ اپنے ان ہتھیاروں کو تیز کرو۔ اپنی روزمرہ مصروفیات میں سے اپنے وطن کے لیے وقت نکالو۔
آج وطن کو , ہمارے محافظوں کو ہماری ضرورت ہے۔
آٸیے ہم سب ملکر ان کی آواز بنتے ہیں۔
پاکستان تو ہمیشہ آباد رہے
پاکستان کی انٹیلیجنس ہمارا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں
پاکستان کے گمنام ہیروز تا قیامت تو آباد رہے
پاکستان کی بقا کے لیے افواج پاکستان
کا ساتھ دینا مت بھولیے
افواج پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ❤