26/10/2024
مجھے جو لگتا ہے یحئی آفریدی آئینی ترمیم ختم کروائے گا۔ خود چیف جسٹس نہیں رہے گا لیکن اپنی سروس پورا کر کے جسٹس منیب کے بعد چیف جسٹس بنے گا۔
آج کے اقدامات سے تو ایسا ہی لگتا ہے۔
چیف جسٹس نامزد ہونے سے پہلے سارے ججوں سے ضرور اس نے مشورہ کیا ہو گا۔
اس لئے آج تقریب خلف برداری میں سارے جج شامل تھے سوائے جسٹس منصور کے جو عمرے پر ہیں۔
یہی ایک آپشن ہے یحئی آفریدی کے پاس کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا تو یہ ایک علامتی چیف جسٹس بن کر عدلیہ کا پورا کنٹرول جرنیلوں کے ہاتھ میں آئینی بینچ کی صورت میں دے گا جسے شہباز شریف اور زرداری کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔
دورسری طرف تین سال بعد یحئی آفریدی ریٹائر ہو کر اپنی پانچ سال کی مزید سروس بھی کھو دےگا۔
اگر تو کمپنی کے ساتھ کمپرومائز پر آیا ہے تو نہ صرف اپنی عزت کھوئےگا بلکہ عدلیہ پربلڈوزر چلائےگا۔ فائز عیسی سے زیادہ بدنام ہو جائے گا۔
اس کے کیئریر کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ یہ ایسی بدنامی مول لےگا۔
کاپیڈ..