![بُجھے بُجھے سے عجیب دن ہیںخواب ہے نہ خیال کوئینہ منظروں میں کوئی کشش ہےنہ موسموں میں جمال کوئیہم اک دوجے کو اپنی اپنیادھ...](https://img3.medioq.com/072/491/121533570724913.jpg)
01/11/2022
بُجھے بُجھے سے عجیب دن ہیں
خواب ہے نہ خیال کوئی
نہ منظروں میں کوئی کشش ہے
نہ موسموں میں جمال کوئی
ہم اک دوجے کو اپنی اپنی
ادھوری آنکھوں سے دیکھتے ہیں
ہماری برسوں کی چاہتوں میں
اتر رہا ہے زوال کوئی
جو ہنسنا چاہیں تو اشک نکلیں
جو رونا چاہیں تو ہنستے جائیں
ہمارے جذبات گروی رکھ کے
بنا رہا ہے مثال کوئی................ !!