BOL News Muzaffar Garh

BOL News Muzaffar Garh This page is for News and Views from All Current Issues and Local News from District Muzaffar Garh

24/08/2024

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل کل سے شروع ہوگا

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل 25 اگست سے شروع ہوگا 29 اگست تک جاری رہنے کا امکان

لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، سرگودھا ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ، فیصل آباد ، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بارشیں متوقع

ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور بہاولپور ڈویژن ، کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ

22/08/2024

ایس ایچ او شہر سلطان عصمت عباس کی معطلی کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد نکلی , ایس ایچ او عصمت عباس نے گزشتہ دنوں نان کسٹم چھالیاں پکڑی تھیں اور بہت بڑے نیٹ ورک کے کارندوں کو پابند سلاسل کیا تھا آج اسی مافیا کی جانب سے ایس ایچ او کی معطلی کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر سوشل میڈیا پر چلائی گئی تاکہ ایس ایچ او کو دباؤ میں ڈالا جائے

Great Achievement By Punjab Girls College Ali Pur District Muzaffar Garh
10/08/2024

Great Achievement By Punjab Girls College Ali Pur District Muzaffar Garh

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے، نوٹیفیکیشن اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز...
07/08/2024

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے، نوٹیفیکیشن

اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی، نوٹیفیکیشن

انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل/ متعلقہ ڈپٹی کمشنر لو مل گئے

موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات سونپ دیئے گئے

ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دے دئیے گئے

07/08/2024

تھانہ جتوئی کی حدود گرڈ چوک پر کار سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا

ایس ایچ او جتوئی محمد انظر سکھیرا کی بروقت کاروائی سے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا

میاں خورشید نمائندہ بول نیوز
واٹس ایپ نمبر : 03007481901

13/07/2024

نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں منظور

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کونکاح کیس میں رہا کرنے کاحکم

13/07/2024

بجلی تقیسم کار کمپنیوں کی نجکاری تین فیزز میں کی جائے گئی

پہلے فیز میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کو پرائیویٹیشن کا فیصلہ

دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی پرائیویٹیشن کا فیصلہ

تیسرے مرحلے میں پیسکو، حیسکو اور سیپکو کی پرائیویٹیشن کا فیصلہ

ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی

لیہ:تحصیل چوبارہ کی حدود بھرلی اڈہ پر آسمانی بجلی گرنے سے ننھی بچی جاں بحق لیہ:8 سالہ ریحانہ بی بی بارش میں نہاتے ہوئے آ...
12/07/2024

لیہ:تحصیل چوبارہ کی حدود بھرلی اڈہ پر آسمانی بجلی گرنے سے ننھی بچی جاں بحق

لیہ:8 سالہ ریحانہ بی بی بارش میں نہاتے ہوئے آسمانی بجلی کا نشانہ بنی

لیہ:ریحانہ بی بی والدین کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان سے حق باہو سلطان زیارت کے لئے جا رہی تھی

پی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈیرہ غازی خان کے ردوکوئیوں میں درمیانی درجے کے سیلابی ریلوں کی وارننگ.ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرف...
12/07/2024

پی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈیرہ غازی خان کے ردوکوئیوں میں درمیانی درجے کے سیلابی ریلوں کی وارننگ.
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کی ضلعی انتظامیہ کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت!

12/07/2024

*پندرہ دن میں آزاد امیدوار دوبارہ پی ٹی آئی جوائن کریں گے*🚨🚨

12/07/2024

*‏_قاضی فائز عیسیٰ،جسٹس امین الدین خان،جمال خان مندوخٰل،نعیم افغان۔۔۔!!!_*

*_یہ چار اقیلت میں رہے_*

12/07/2024

*_جسٹس یحییٰ آفریدی کی بھی تحریکِ انصاف کو سیٹیں دینے کا فیصلہ۔ سپریم کا فیصلہ 4-9 کی اکثریت سے آیا_*

12/07/2024

_*پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ میں مخصوص نشتیں بھی پی ٹی آئی کو دینے کا حکم ، سپریم کورٹ۔*_

12/07/2024

پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے ، فیصلہ

12/07/2024

_*حکومت اپنی 2/3 اکثریت کھو چکی ہے۔*_🚨

12/07/2024

‏مخصوص نشستوں کیس کا فیصلہ۔
ن لیگ/PPP و دیگر پارٹیوں سے مخصوص سیٹیں واپس!!!

سپریم کورٹ فیصلہ!!!

12/07/2024

سپریم کورٹ مخصوص نشست فیصلہ!!
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار۔۔۔!!!

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں مل گئیں۔۔۔!!!
‏پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حقدار ہے، الیکشن کمیشن کو لسٹ جمع کروائے، فیصلہ۔۔۔!!!

‏سُنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور، فیصلہ۔۔۔!!!

12/07/2024

ایم این اے عامر طلال خان گوپانگ
ایک ایسی شخصیت جنہوں نے جب سے ہی سیاسی میدان میں قدم رکھا خدمت اور محبت کی سیاست کی , ہمیشہ ہی اپنی ڈومین میں رہ کر کام کیا اور چائیے انکے گروپ کا ورکر ہو یا چائیے کسی اور گروپ کا ورکر ہو سب کو عزت اور محبت کی نگاہ سے دیکھا, عامر طلال خان گوپانگ کے پورے سیاسی کیریر میں کوئی ایک مثال بھی نہیں ہوگی جس میں انہوں نے کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کاروائی کی ہو یا کروائی ہو, زندگی کے تمام شعبہ جات کے افراد خاص طور پر آفیسران, وکلاء , صحافی, تاجران وغیرہ کی ڈومین کو بھی نہیں چھیڑا , ایسا سیاست دان جو ہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہو, سیاسی مخالفین کے خلاف کاروائی کی بجائے مسائل پر ہی فوکس رکھتا ہو آپ کو ملک پاکستان میں بہت کم ملیں گے , اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ ایم این اے عامر طلال خان گوپانگ کو دن دگنی رات چگنی ترقی و کامیابی عطا فرمائیں اور خوشیاں انکا مقدر ہوں آمین

‏ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، حکومت بنانا بھی جانتے ہیں، گرانا بھی۔ صدر آصف زرداری.پاکستانی عوام تو  بددعائیں دی رہی ہے ن...
12/07/2024

‏ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، حکومت بنانا بھی جانتے ہیں، گرانا بھی۔ صدر آصف زرداری.پاکستانی عوام تو بددعائیں دی رہی ہے ن لیگ والے مجھے یہ بتا ئیں ان کی حکومت کی کارکردگی سے خوش کون ھیں ٹرانسفارمر وں کی تبدیلی اور فوٹو سیشن سے حکومتیں نہیں چلتی

*حنا پرویز پرویز بٹ کو چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا..حنا پرویز بٹ کی تعناتی 3 سال کےلیے کی گئی ہے*
11/07/2024

*حنا پرویز پرویز بٹ کو چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا..حنا پرویز بٹ کی تعناتی 3 سال کےلیے کی گئی ہے*

عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طےگھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گیپروگرام ...
11/07/2024

عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے

گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گی

پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 45 لاکھ گھریلو صارفین کو پنجاب حکومت آسان اقساط پر سولر سسٹم لگا کر دے گی

یہ سولر سسٹم جس گھر میں لگایا جائے گا سب سے پہلے اسکے یونٹس دیکھے جائیں گے

سولر سٹم لگوانے کے لیے گھریلو صارفین کو 8800 پر شناختی کارڈ نمبر اور بجلی بل پر درج ریفرنس نمبر کو بھیجنا ہوگا

جس سے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگا رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے گھریلو صارفین کو سولر سٹم دیا جائے گا

ابتدائی طور پر بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک کے ذریعے صارفین سولر کی 25 فیصد قیمت ادا کریں گے

اس رقم پر صارفین پر سود عائد نہیں گا، صارفین کو سولر کی اصل قیمت 5 سال میں قسطوں میں ادا کرنا ہوگی

صارف کو سولر کی قیمت بجلی کے بل کی صورت میں بذریعہ اقساط ادا کرنا ہوگی

جو صارفین سولر سٹم کے اہل ہوں گے ان کے گھر سولر سسٹم حکومت کے پاس رجسٹرڈ کمپنی لگائے گی

یہ سولر سٹم ستمبر یا اکتوبر میں لگنا شروع ہوجائیں گے

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر پینل دے گی

200 سے 500 یونٹس استعمال والے صارفین کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا

جبکہ 500 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی

*کس کو کتنے کلو واٹ کا سولر سسٹم ملے گا؟*

ایسے گھریلو صارفین جن کے بجلی کے ماہانہ یونٹ 50 یا اس سے کم ہیں انہیں 500 واٹ جبکہ 50 سے 100 یونٹ کے گھریلو صارفین کو ایک کلو واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا

200 سے 300 یونٹ کے صارفین 1100 واٹ، 300 سے 400 یونٹ کے صارفین 1650 واٹ اور 500 یونٹ کے صارفین 2200 واٹ تک کا سسٹم لگوا سکیں گے

ایسے گھریلو صارفین جن کی بجلی کا استعمال ایک سال کے دوران میں 500 یونٹس تک رہا ہے، وہ اس سیکم سے مستفید ہو سکیں گے

جس گھر کا صرف ایک میٹر ہوگا وہی اس روشن گھرانہ اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کا فائلر ہونا بھی ضروری ہے

نان فائلر ہونے کی صورت میں سسٹم صارف کے کوائف قبول نہیں کرے گا

وہ صارفین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی دوسرے حکومتی امدادی پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ سولر سسٹم کے حصول کی اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے

روشن گھرانہ اسکیم میں بجلی چوری کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم نہیں ملے گا

حکومت ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے دیکھے گئی کہ اس صارف پر پہلے سے بجلی چوری کی کوئی ایف آئی آر تو درج نہیں ہے

🔺️( ):🔴السلام علیکم   کا دوسرا طاقتور سلسلہ  #پاکستان پر اثر انداز ہونے کو تیار بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امک...
10/07/2024

🔺️( ):
🔴السلام علیکم کا دوسرا طاقتور سلسلہ #پاکستان پر اثر انداز ہونے کو تیار بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان #پنجاب/ / #سندھ/ #بلوچستان/ اور #کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان 10 کی رات سے 15 جولائی کے دوران بارشوں کا امکان⚡🌦🌩😍

🔘 :

⬅️بات کی جائے تو 10 جولائی سے 15 جولائی کے دوران گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان #پشاور/ #کوہاٹ/ کرک/ دیر/ سوات/ مینگورہ/ #مردان/ صوابی/ مانسہرہ/ ایبٹ آباد/ بنوں/ لکی مروت/ ناران/ کاغان/ نتھیاگلی ایوبیہ/ ہزارہ/ بالاکوٹ اور گردونواح میں مونسون کی بارشوں کا امکان گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے یہ سلسلہ 10 کی رات سے15 تک اثر انداز ہوگا🌦⚡

🔘 #سندھ:

⬅️بات کی جائے تو اس سلسلے سے چند مقامات پر بارشوں کا امکان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 12 جولائی سے 14 جولائی تک بارش کے امکانات موجود ہیں #کراچی/ ٓباد/ دادو/ #سکھر/ #لاڑکانہ/ نواب شاہ/ ٹھٹھہ/ بدین/ تھرپارکر کے علاقوں میں بارش کے امکانات %30 موجود ہیں کراچی میں بارش کے امکانات کم ہیں🌩🌦⚡😍

🔘 #بلوچستان:

⬅️بات کی جائے تو 11 سے 15جولائی کے دوران چند مقامات پر بارش کے امکانات موجود ہیں #کوئٹہ/ #زیارت/ خضدار/ تربت/ #گوادر/ کوہلو/ لسبیلہ/ ڈیرہ بگٹی/ #سبی/ لورالائی/ بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارشوں کا امکان🌩🌦

🔘 #پنجاب:

⬅️الرٹ پنجاب میں یہ سلسلہ کافی سٹرونگ ہوگا 10 کی رات سے 15 جولائی تک گرج چمک کالی گھٹاؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان #پنڈی/ / مری/ اٹک/ چکوال/ میانوالی/ تلاگنگ/ کلر سیداں/ جہلم/ سیالکوٹ/ کھاریاں/ نارووال/ گجرات/ حافظ آباد/ وزیر آباد/ گجرخان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان #لاہور/ #گوجرانوالہ/ مریدکے/ شیخوپورہ/ قصور/ / سرگودھا/ خوشاب/ جھنگ/ ساہیوال/ اوکاڑہ/ بہاولنگر/ پاکپتن/ پتوکی/ خانیوال/ وہاڑی/ بوریوالا اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

#ملتان/ بہاولپور/ لیہ/ بھکر/ رحیم یار خان/ خان پور/ ٹوبہ ٹیک سنگھ/ مظفرگڑھ/ حاصل پور/ چشتیاں/ فورٹ عباس دنیاپور شورکوٹ اور گردونواح میں بھی 10 سے 15 کے دوران گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

⚠️(الرٹ)⚠️:

⚠️⛈(لاہور/ گوجرانوالہ/ نارووال/ سیالکوٹ/ گجرات/ قصور/ شیخوپورہ مریدکے بہاولنگر میں گرج کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان گرج چمک موسلادھار بارش کے امکانات %70 تک ہیں ⚠️⛈

🔘 :


⬅️گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں کوٹلی بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان

🔵یہ مون سون کا دوسرا سلسلہ ہوگا جو پنجاب پر پوری طاقت سے اثر انداز ہوگا پوسٹ کو لائک شیر ضرور کیجئے گا شکریہ

اس پوسٹ میں تمام ایڈمنز کی رائے شامل ہے⚡🌩😍

چوہدری فیاض ا لحق  ڈی ایس پی صاحب علی پور کی طبیعت خراب ہے اس وقت کارڈیالوجی سنٹرز ملتان میں زیرعلاج  ہیں تمام بھائیوں س...
05/07/2024

چوہدری فیاض ا لحق ڈی ایس پی صاحب علی پور کی طبیعت خراب ہے اس وقت کارڈیالوجی سنٹرز ملتان میں زیرعلاج ہیں تمام بھائیوں سے دعا کی درخواست ہے اللہ پاک تندرستی عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

اہم پیغام  ایس ایچ او تھانہ جتوئی
01/07/2024

اہم پیغام
ایس ایچ او تھانہ جتوئی

گوپانگ گروپ کے کارکنان پر حملہ آور ہونے والے افراد پر مقدمہ درج کردیا گیا
29/06/2024

گوپانگ گروپ کے کارکنان پر حملہ آور ہونے والے افراد پر مقدمہ درج کردیا گیا

مظفرگڑھ پولیس کا دوہرا معیار آخر کیوں ؟؟؟؟مظفر گڑھ ضلع کونسل میں دریائی گزرگاہ ( پتن) کے ٹھیکہ کی نیلامی کی بولی کے دورا...
29/06/2024

مظفرگڑھ پولیس کا دوہرا معیار آخر کیوں ؟؟؟؟

مظفر گڑھ ضلع کونسل میں دریائی گزرگاہ ( پتن) کے ٹھیکہ کی نیلامی کی بولی کے دوران دو سیاسی گروپوں گوپانگ گروپ اور جتوئی گروپ کے سیاسی کارکنوں کے درمیان توں تکرار ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اس معاملہ میں مظفرگڑھ پولیس نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوپانگ گروپ کے سیاسی کارکنوں کے خلاف تو مقدمہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں درج کردیا لیکن گوپانگ گروپ کے کارکن کی طرف سے دی گئی درخواست پر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو کہ مظفرگڑھ پولیس کے دوہرے معیار کی عکاسی کررہی ہے ڈی پی او مظفرگڑھ کو اس پر فوری ایکشن لیکر مقدمہ درج کرنا چائیے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں

25/06/2024

موسم ⛈️
26 جون سے یکم جولائی کے درمیان پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات

23/06/2024

‏*محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جولائی کے مہینے کی پیشگوئی*
*ہفتہ 1*

*پنجاب کے بیشتر علاقوں میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کا آغاز متوقع ہے۔ راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کی شدت اور دورانیہ نسبتاً کم رہے گا۔*

*ہفتہ 2*

*راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں مون سون کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی سندھ میں معمول سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔*

*ہفتہ 3*

*تیسرے ہفتے کے دوران بالائی پنجاب میں مون سون کی سرگرمیاں نمایاں رہیں گی جب کہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں مون سون کے کمزور مرحلے میں داخل ہونے سے بارش کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ علاوہ ازیں شمالی سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔*

*ہفتہ 4*

*مون سون کی حرکیات اس ہفتے حاوی رہے گی، شدید بارشوں سے راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ ڈی جی خان ڈویژن میں پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلاب آسکتا ہے۔ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں درمیانی سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شمالی سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے سیلاب آسکتا ہے۔*

*بارشوں کے اثرات*

*جولائی کے آخری ہفتے میں موسلادھار بارشوں کے باعث راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ ڈی جی خان ڈویژن میں پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلاب آسکتا ہے۔ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں درمیانی سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شمالی سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے سیلاب آسکتا ہے۔*

*پوسٹ :- محکمہ موسمیات پاکستان*

22/06/2024

اپنے مشاہدہ تجربہ سے بتائیں
طلاق کی شر ح کیوں تیزی سے بڑھ رہی ہے

22/06/2024

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہفتے کا ایک دن عوام کے لئے مختص کرنے کی ہدایت

Address

BOL Office Near By Pas Road Muzaffar Garh
Muzaffargarh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOL News Muzaffar Garh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Muzaffargarh

Show All

You may also like