Just tv

Just tv صرف آپ کی آواز

06/06/2021
مظفر گڑھ (just tv  )خان گڑھ میں  پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی گھر سے موٹر سائیکل چوری، نامعلوم افراد نے بستی کلاں والی میں...
16/05/2021

مظفر گڑھ (just tv )خان گڑھ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی گھر سے موٹر سائیکل چوری، نامعلوم افراد نے بستی کلاں والی میں عامر خان اہلکار پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ کے گھر سے گیٹ کا تالا توڑ کر گیراج میں کھڑی انکی موٹر سائیکل cD 70 ماڈل 2019 چوری کر لی ۔عامر خان پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ نے چوری کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سے نوٹس لینے کی اپیل اور ایس اچ او تھانہ خانگڑھ سے فی الفور مقدمہ درج کرکے ملزمان ٹریس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Eid Mubarak
11/05/2021

Eid Mubarak

22/03/2021

محترم وزیر اعلی صاحب
اپنے وعدے کا پاس کیجئے اور یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کا آغاز کیجئے

22/03/2021

کبوتر کی محبت

شازورجھیل ، گورشئی، ایزگلو، کاشکین (کمراٹ کےگمنام علاقے)2016 سے پہلے بہت کم لوگ کمراٹ کے بارے میں جانتے تھے لیکن 2016 می...
08/03/2021

شازورجھیل ، گورشئی، ایزگلو، کاشکین (کمراٹ کےگمنام علاقے)

2016 سے پہلے بہت کم لوگ کمراٹ کے بارے میں جانتے تھے لیکن 2016 میں عمران خان صاحب کے کمراٹ وزٹ کے بعد کمراٹ مشہور ہوا اور لوگوں نے اس گمنام لیکن سحر انگیز وادی کا رخ کیا۔ پچھلے تین چارسال سے دنیا بھر کے لوگ کمراٹ آرہے ہیں جن میں باہر کے دوستوں سے لے کر پاکستان کے ہر علاقے کے لوگ شامل ہیں ۔ زیادہ تر لوگ کوتگل یعنی ابشار تک آتے ہیں ۔ کچھ کشین دھیرا اوس ( کالا پانی) تک آتے ہیں اور کچھ کی پہنچ دوجنگاہ تک ہوتی ہے، آگے بہت کم لوگ جاتے ہیں۔ دو جنگا سے آگے روڈ نہیں ہے اس لئےآگے کے علاقے ابھی تک گمنام ہیں، شازور اور کاشکین گورشئی وغیرہ بھی ان گمنام علاقوں میں سے ہیں۔
یہاں پہنچنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے دیر کوہستان کے سب سے آخری گاوں تھل کویستان آنا ہوگا، تھل آنے کے لئے دو راستے ہیں ، ایک سوات بحرین کالام سے ہو کر دشت لیلی باڈگوئی پاس سے تھل کمراٹ آتا ہے، اور ایک راستہ تیمرگرہ سے ہوکر دیر شہر سے پانچ چھ کلومیٹر پہلے چکیاتن کے مقام پر باب کمراٹ سے گذر کر آتا ہے، راستے میں دیر شرینگل پھر راجکوٹ پھر جار پھر پیود پھر کلکوٹ سے گذر کر تھل آتا ہے۔ تھل ایک چھوٹا سا خوبصورت گاوں ہے ۔ تھل سے آپ نے کمراٹ دو جنگاہ تک گاڑی میں آنا ہوگا۔ تھل بازار سے دو جنگاہ تک گاڑی میں تقریباٰ تین ساڑھے تین گھنٹوں کا سفر ہے۔ وہاں سے آگے پیدل راستہ ہے جس پر پیدل جانا پڑیگا
۔ دوجنگاہ سے اوپر دس منٹ کی چھڑائی ہے پھر ہموارسیدھا راستہ ہے جس پر 20 پچیس منٹ کے سفر کرنے کے بعد چھاروٹ بانال آتا ہے۔ بانال ہم گاوری لوگ موسم گرما کے چراہ گاہ کو کہتے ہیں ۔ وہاں راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، سیدھا راستہ ( یعنی شمال کے طرف ) آگے شازور کے طرف نکلتا ہے اورالٹے ہاتھ پر مڑنے والا ( مغرب کے طرف ) راستہ کاشکین پاس کے طرف جاتا ہے۔ چھاروٹ بانال سے تقریباٰ دو سے تین گھنٹے مسلسل چھڑائی کے بعد کاشکین بانال آتا ہے، کاشکین بانال کا شمار کمراٹ کے سب سے حسین علاقوں میں ہوتا ہے، یہاں بڑے بڑے سرسبز میدان ہے ، کاشکین بانال کے مغرب کے طرف ایک گلیشئر ہے جس کے قریب ہی ایک چھوٹی س جھیل ہے۔ کاشکین بانال سے تقریباٰ 30 / 45 منٹ کے فاصلے پر اوپر کنڈو یعنی کاشکین پاس ہے، کاشکین پاس کا راستہ زمانہ قدیم سے لے کر آج تک ہمارے لوگ چترال جانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کاشکین پاس کے مشرق میں ایک بڑا برف پوش پہاڑ نظر آئے گا اس کے اس طرف گورشئی، ایزگلو وغیرہ کے بانال ہیں ۔ مغرب کے طرف نیچے جوعلاقہ نظر آتا ہے یہ وادی گوالدی کا علاقہ صمد شاہی ہے، پاس سے صمد شاہی تک تقریباٰ 30 منٹ کا راستہ ہے ۔ صمد شاپی سے پھر آگے چترال کے علاقے شروع ہوتے ہیں۔ کاشکین کے پاس کے شمال کے طرف ایک چھوٹا سی ڈھلوان نما پہاڑی ہے اسے ہمارے لوگ چھوٹا کنڈو کہتے ہیں ، اس سے آگے دس منٹ بعد چترال کا علاقہ شروع ہوتا ہے پھر آگے 30 منٹ کے بعد چترال کے چراہ گاہیں شروع ہوتی ہے ۔
واپس چھاروٹ بانال آتے ہیں ۔ آپ نے پڑھا کہ چھاروٹ سے دو راستے نکلتے ہیں ایک شازور کے طرف اور ایک کاشکین پاس کے طرف ، کاشکین پاس کے بارے میں تو معلوم ہوا اب شازار کے بارے میں جانتے ہیں ۔
چھاروٹ بانال سے 20 پچیس منٹ آگے ایز گلو بانال آتا ہے۔ اس کے بعد تقریباٰ بعد گورشئی بانال اور پھر ایک گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ سفر کرنے کے بعد شازور بانال آتا ہے، یہ پورا علاقہ قدرتی حسن سے مالامال علاقہ ہے، چھاروٹ سے لے کر شازور تک سیدھا ہموار راستہ ہے ۔ شازور بانال سے تقریباٰ 50 منٹ کے فاصلے پر شازور جھیل ہے۔ یہ ایک خوبصورت جھیل ہے جس کے کنارے جنگلی پھولوں کی بہتات ہوتی ہے، بزرگوں سے سنا ہے کہ کمراٹ میں سب سے زیادہ جنگلی پھول اس علاقے یعنی چھاروٹ سے لے کر شازور جھیل تک پیدا ہوتے ہیں ، دیکھنے میں بھی ایسا ہی ہے، یہاں ہر رنگ کے جنگلی پھول آپ کو نظر آئیں گے۔ شازور جھیل سے 30 منٹ کے بعد راستے میں ایک چھڑائی آتی ہے، اس چھڑائی پر دوگھنٹے سفر کرنے کے بعد ٹاپ آتا ہے۔ ٹاپ کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ سر جھیل کہتے ہیں ، اس کے دوسرے طرف ایک اور چھوٹی سی بے نام جھیل ہے، دونوں جھیل کے درمیان ایک بہت بڑا گلیشئر ہے جس کے اوپر دس منٹ سفر کرنے کے بعد ایک اور چھوٹی سی جھیل سے ملاقات ہوتی ہے۔ اس جھیل سے تقریباٰ 30 منٹ سفر کرنے کے بعد لمبوتری جھیل آتی ہے، یہ ایک بہت بڑی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ کول سر کہتے ہیں ، کول مطلب لمبوترا اور سر مطلب جھیل۔ کول سر کے کنارے ایک گھنٹہ مسلسل چلنے کے بعد آگے ایک تنگ گھاٹی آتی ہے جہاں کول سر کا پانی ابشار بن کر چترال کے طرف بہتا ہے ۔ یہاں سے آپ نے نیچے اترنا ہوگا ٹھیک 30 منٹ کے بعد درختوں کا ایک جھنڈ آتا ہے۔ وہاں سے دو گھنٹوں کے فاصلے پر کاک سر یعنی کاک جھیل ہے، اس کے بعد دو گھنٹوں کے فاصلے پر لاسپور چترال کے علاقے ہیں۔

24/02/2021

24.2.21

07/12/2020
06/12/2020
مظفرگڑھ(جسٹ ٹی وی )شہید اے ایس آئی ملازم حسین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ ...
08/10/2020

مظفرگڑھ(جسٹ ٹی وی )شہید اے ایس آئی ملازم حسین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ کے دفتر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی رہنما اختر خان گوپانگ بھی شریک۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ رنگ پور کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی ملازم حسین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ کے دفتر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار اختر خان گوپانگ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں شہید ملازم حسین کی فرض کی ادائیگی میں شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں شہید ملازم حسین اور شہدا پولیس کے علاوہ 8اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ میں شہید ہونے والوں کیلیے خصوصی دعا کرائی گئی۔تقریب میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عقیل خان،جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد،صحافی یعقوب خان،اجمل لانگ،سجاد اسلم،عامرسانگی،عمران مانی،غلام سجاد،عدنان خان،عاصم اعوان،اور معروف شاعرنذر ساجد نے شرکت کی

خانگڑھ(جسٹ ٹی وی ) چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی اور  پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر...
08/10/2020

خانگڑھ(جسٹ ٹی وی ) چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالرشید شیخ نے مظفرگڑھ کے کچے کے علاقہ موضع پیر ڈونہ میں پولیس مقابلے میں تھانہ رنگ پور چوکی کے انچارج اے ایس آئ ملازم حسین کی شہادت پر انتہائی گہرے غم اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ اے ایس آئ ملازم حسین ایک دلیر اور فرض شناس پولیس آفیسرتھے اس نےاپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے شہادات کا رُتبہ حاصل کیا اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے انہوں نے کہا کہ اس درد ناک واقعہ پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ شہید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال اور آر پی او ڈیرہ غازی خان رانا فیصل سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ایس آئ ملازم حسین شہید کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ لواحقین کی داد رسی ہوسکے

05/10/2020
22/08/2020

مظفرگڑھ میں مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کے دوران کار سواروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک کار سوار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا کار سوار اسلحے سمیت فرار ہوگیا.
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سپر نمبر1 میں مشکوک کار سوار افراد کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی،پولیس کے مطابق کار سوار مسلح افراد نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی بھگادی،اس دوران ٹبی چوک کے قریب کار سواروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،پولیس کےمطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران مشکوک کار درخت سے جاٹکرائی،،پولیس کے مطابق کار میں سوار ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا,جس کی شناخت یونس پھوڑا سکنہ کرم داد قریشی ہوئی ہے، جس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،،جبکہ دوسرا مشکوک کار سوار مسلح شخص فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،،ڈی پی او سید ندیم عباس کے مطابق مشکوک کار سے ڈبوں میں موجود سامان بھی برآمد ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں.

مظفرگڑھ کوٹ ادو میں قتل کی لرزہ خیز واردات بدبخت بیٹے نے ماں کا سر دھڑ سے جدا کر دیا  تھانہ سٹی کی حدود میں معمولی تکرار...
22/08/2020

مظفرگڑھ کوٹ ادو میں قتل کی لرزہ خیز واردات بدبخت بیٹے نے ماں کا سر دھڑ سے جدا کر دیا تھانہ سٹی کی حدود میں معمولی تکرار پر بیٹے نے ٹوکے کے وار سے ماں کا سر تن سے جدا کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے ابتدائی قانونی کاروائی کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
کوٹ ادو قتل کی لرزہ خیز واردات بدبخت بیٹے نے ماں کا سر دھڑ سے جدا کر دیا ۔پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں معمولی تکرار پر بیٹے خلیل احمد ولد اللّٰہ بخش قوم چانڈیہ نے ٹوکے کے وار سے ماں تاج بی بی کا تیز دھارآلہ سے اپنی ہی ماں کا سر تن سے جدا کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے ابتدائ قانونی کاروائی کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ۔پولیس

11/08/2020

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 531 کیسزرپورٹ
اسلام آباد: (جسٹ نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے مزید 531 کیسزاور15 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسزرپورٹ جب کہ 15 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار191 اورایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 833 ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دولاکھ 61 ہزار246 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار127، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار586، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34755، بلوچستان میں تعداد 11921، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15281، آزاد جموں و کشمیر2150 اورگلگت میں 2371 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار227 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں 146 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 365 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

https://youtu.be/bncnCJ9PhBQ
11/08/2020

https://youtu.be/bncnCJ9PhBQ

ملتان، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے چوک کمارا والا میں دکاندار مالک نے ملازم کو موت کے منہ سے کھینچ لیابارش کی وجہ سے دکان کے شٹر میں کرنٹ تھا سی سی ٹی وی فوٹی...

https://youtu.be/bncnCJ9PhBQملتان، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے چوک کمارا والا میں دکاندار مالک نے ملازم کو موت کے منہ سے ...
11/08/2020

https://youtu.be/bncnCJ9PhBQملتان، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے چوک کمارا والا میں دکاندار مالک نے ملازم کو موت کے منہ سے کھینچ لیا

ملتان، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے چوک کمارا والا میں دکاندار مالک نے ملازم کو موت کے منہ سے کھینچ لیابارش کی وجہ سے دکان کے شٹر میں کرنٹ تھا سی سی ٹی وی فوٹی...

https://youtu.be/Ox6NttdJ9EI
09/08/2020

https://youtu.be/Ox6NttdJ9EI

ایس ایچ او جتوئی شاہد رضوان مہوٹہ نے امن کمیٹی کے اجلاس میں اپنی خوبصورت آواز میں خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیا*

https://youtu.be/qLIi40dEKzE
09/08/2020

https://youtu.be/qLIi40dEKzE

*ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے گمشدہ بچی کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا* # chjaved

https://youtu.be/YD3TxKD_mPI
09/08/2020

https://youtu.be/YD3TxKD_mPI

ہارون آباد۔۔۔پاکستان کا 73 واں یوم جشن آزادی منانے کے لیے ہارون آباد کے شہریوں میں بھی جوش و خروش زوروں پر ہے مرد و خواتین...

https://youtu.be/hFijSQMDbo0
09/08/2020

https://youtu.be/hFijSQMDbo0

لودھراں:محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے # aamirsangi

30/07/2020

کیا آپ ان سات سوالوں کے جواب جانتے ہیں؟

سوال نمبر1
جنت کہاں ہے؟
جواب:
جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے،
کیونکہ ساتوں آسمان قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں،
جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے،
وہ ہمیشہ رہے گی،
جنت کی چهت عرش رحمن ہے.

سوال نمبر 2:
جہنم کہاں ہے؟
جواب:
جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے
جس کا نام "سجین" ہے.
جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے،جیسا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں.
جس زمین پر ہم رہتے ہیں
یہ پہلی زمین ہے،
اس کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں
جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں.

سوال نمبر 3:
سدر ة المنتهی کیا ہے؟
جواب:
سدرة عربی میں بیری /اور بیری کے درخت کو کہتے ہیں،
المنتہی یعنی آخری حد،
یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے
جو مخلوقات کی حد ہے.
اس سے آگے حضرت جبرئیل بهی نہیں جا پاتے ہیں.
سدرة المنتهی ایک عظیم الشان درخت ہے،
اس کی جڑیں چهٹے آسمان میں
اور اونچائیاں ساتویں آسمان سے بھی بلند ہیں،
اس کے پتے ہاتهی کے کان جتنے
اور پهل بڑے گهڑے جیسے ہیں،
اس پر سنہری تتلیاں منڈلاتی ہیں ،
یہ درخت جنت سے باہر ہے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اسی درخت کے پاس ان کی اصل صورت میں دوسری مرتبہ دیکھا تها،
جبکہ آپ صلى الله عليه وسلم نے انہیں پہلی مرتبہ اپنی اصل صورت میں مکہ مکرمہ میں مقام اجیاد پر دیکها تها.

سوال نمبر 4:
حورعین کون ہیں؟
جواب:
حور عین جنت میں مومنین کی بیویاں ہوں گی،
یہ نہ انسان ہیں نہ جن ہیں اور نہ ہی فرشتہ ہیں،
اللہ تعالیٰ نے انہیں مستقل پیدا کیا ہے،
یہ اتنی خوبصورت ہیں کہ اگر دنیا میں ان میں سے کسی ایک کی محض جھلک دکھائی دے جائے،
تو مشرق اور مغرب کے درمیان روشنی ہو جائے.
حور عربی زبان کا لفظ ہے ،
اور حوراء کی جمع ہے،
اس کے معنی ایسی آنکھ جس کی پتلیاں نہایت سیاه ہوں اور اس کے اطراف نہایت سفید ہوں.
اور عین عربی میں عیناء کی جمع ہے
اس کے معنی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی.

سوال 5:
ولدان مخلدون کون ہیں؟
جواب:
یہ اہل جنت کے خادم ہیں،
یہ بهی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں،
انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کے لئے مستقل پیدا کیا ہے،
یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے،
اس لیے انہیں "الولدان المخلدون" کہا جاتا ہے.
سب سے کم درجہ کے جنتی کو
دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے.

سوال نمبر 6:
اعراف کیا ہے؟
جواب:
جنت کی چوڑی فصیل کو اعراف کہتے ہیں.
اس پر وہ لوگ ہوں گے
جن کے نیک اعمال اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی،
ایک لمبے عرصہ تک وہ اس پر رہیں گے
اور اللہ سے امید رکهیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی جنت میں داخل کردے.
انہیں وہاں بهی کهانے پینے کے لیے دیا جائے گا،
پهر اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جنت میں داخل کردےگا.

سوال نمبر 7:
قیامت کے دن کی مقدار اور لمبائی کتنی ہے؟
جواب:
پچاس ہزار سال كے برابر.

جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
*تعرج الملئكة و الروح اليه في يوم كان مقداره خمسين الف سنة.*

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"قیامت کے پچاس موقف ہیں، اور ہر موقف ایک ہزار سال کا ہو گا."

جب آیت
*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی
تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ
"یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہوں گے"؟

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

"تب ہم پل صراط پر ہوں گے.
پل صراط پر سے جب گزر ہوگا
اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی
1.جہنم
2.جنت
3.پل صراط"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے."

*پل صراط کی تفصیل*

قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم.

جنت تک پہنچنے کے لیے
لازما جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.

جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا،
اسی کا نام" الصراط "ہے،
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا،
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.

یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:

1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.

2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.

3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,
سخت بپهری ہوئی اور غضبناک ہوگی.

4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.

5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.

6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پهسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،

جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
یا رب سلم، یا رب سلم"

آپ بهی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے:
اللهم صل وسلم على الحبيب محمد.
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکهے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.

روایت میں ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
عائشہ کیا بات ہے؟

حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکهیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟

آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.

دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.

یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.

اے پروردگار ہمارے لئے حسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین

اس تفصیل کے بعد بھی کیا گمان ہے کہ
وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھائے گا،
جس کے لئے تم یہاں اپنے اعمال برباد کر رہے ہو؟

مخلوق کے بجائے خالق کی فکر کرو.
اپنے نفس کی فکر کرو
کتنی عمر گزر چکی ہے اور کتنی باقی ہے
کیا اب بهی لا پرواہی اور عیش کی گنجائش ہے؟

اس پیغام کو دوسروں تک بهی پہنچائیں.

یااللہ اس تحریر کو میری جانب سے بهی اور جو بهی اس کو عام کرنے میں مدد کرے سب کے لئے اس کو صدقہ جاریہ بنادیجئے آمین.

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته..

جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا كَثِيْرًاوَجَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاء

*مظفرگڑھ ( جسٹ ٹی وی )**ڈی پی او مظفرگڑھ  ندیم عباس کی ہدایت پر پولیس تھانہ خان گڑھ کی جرائم پیشہ افراد  کے خلاف گھیرا ت...
28/07/2020

*مظفرگڑھ ( جسٹ ٹی وی )*
*ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر پولیس تھانہ خان گڑھ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ، کارروائی کرتے ہوے موٹر سائیکل ڈکیت کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائکل برآمد کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیا*
*تفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع متوئی میں 16 اپریل 2019 کو موٹر سائکل ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ نمبر 197/19 تھانہ خانگڑھ میں درج تھا ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں تھانہ خانگڑھ پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائکل ڈکیت گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرگرم رکن عنصر پونٹہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا اور ملزم کو حوالات بند کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ تھانہ خانگڑھ کی حدود کو جرائم سے پاک کر ہی دم لوں گا مجرم چاہے جتنا بھاگ لے قانون کی گرفت سے نہیں بھاگ سکتا شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے*

کرونا واٸرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنایا جاٸے خلاف ورزی کرنے والو...
27/07/2020

کرونا واٸرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنایا جاٸے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے گی۔ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر
تفصیل(جسٹ ٹی وی سے ) کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید کا کہنا تھا کہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز عملدرآمد کو یقینی بنایا جاٸے حکومتی ہدایات کے مطابق میڈیکل سٹور ٹاٸر پنکچر شاپس آٹا چکی ڈراٸیور ہوٹل پٹرول پمپس آٸل ڈپو ایل پی جی فلنگ پلانٹ زرعی مشینری ورکشاپس سپٸر پارٹس کی دوکانیں پرنٹنگ پریس ہوم ڈلیوری ریسٹورنٹس چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ کریانہ سٹور بیکری فروٹس اور سبزی کی دکانیں چکن گوشت اور دودھ کی دکانیں صبح 6 سے رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چالو رہیں گے اس کے علاوہ باقی تمام مارکیٹیں کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رہیں گی اور تمام اجتماعات پر پابندی عاٸد ہے قانون کی پاسداری ہر شہری پر فرض ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

مظفرگڑھ ( جسٹ ٹی وی سے ) مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر عوامی راج پارٹی کے ...
27/07/2020

مظفرگڑھ ( جسٹ ٹی وی سے ) مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں پارٹی قائدین سمیت 300 نامعلوم کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالرشید شیخ احمد نامی امیدوار نے عوامی راج پارٹی میں شمولیت کے لیے سیاسی اجتماع منعقد کیا تھا،پولیس کیمطابق سیاسی اجتماع میں جمشید دستی،پارٹی قائدین سمیت 300 افراد بھی شریک تھے.پولیس کیمطابق کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی،4 پارٹی رہنماؤں سمیت تقریب میں موجود 300 افراد کیخلاف تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا.مقدمے کے متن کیمطابق سیاسی اجتماع منعقد کرکے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا،دوسری جانب سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے خلاف مقدمے کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا،جمشید دستی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیاسی مخالفین کو بزور طاقت دبانا چاہتی ہے ۔۔۔

نوجوان قتل
14/07/2020

نوجوان قتل

Address

Muzaffargarh

Telephone

+923002425234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Just tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Just tv:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Muzaffargarh

Show All