اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز گلگت اور دیامر ڈویژن کے سینئر رہنماؤں کا مشترکہ میٹنگ گلگت GC ہوٹل کے ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ڈرگز گلگت بلتستان جناب شہزاد ہارونی صاحب نے کی میٹنگ میں منشیات اور جرائم کرائم کے روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور 14اگست کو ANF فورس کے ساتھ ایک اگاہی ریلی نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔۔۔
آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت یوم شہداء پولیس پر پروقار تقریب کا انعقاد
ڈیرہ غازی خان
: آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا روزانہ کی بنیاد پر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
زرداری پی پی ایل گمبٹ ساؤتھ فیلڈ شہدادپور میں کام کرنے والے اسٹور اسسٹنٹ صدام حسین ولد اللہ رتو چانڈیو نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں ایک ہاتھ سے معزور ہوں گزشتہ 8 سالوں سے معزوری کوٹہ پر ادارے میں اسٹور اسسٹنٹ کے طور پر کام کررہا ہوں اس نے مزید بتایا کہ کچھ مہینوں سے مجھے پریشان کیا جا رہا ہے کہ مالی کا کام کر جبکہ میں پڑھا لکھا ہوں پچھلے 8 سالوں سے اسٹور اسسٹنٹ پر کام کر رہا ہوں اس نے کہا کہ عجازالحق مینیجر پی پی ایل گمبٹ ساؤتھ فیلڈ نے مجھے کہا کہ مالی کا کرنا ہے تو کر ورنہ جاؤ ادھر سے میں ایک غریب مسکین معزور ہوں میرے چھوٹے معصوم بچے ہیں خدارا میرے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری صورت میں کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاؤں گا جس کی تمام ذمہ داری مینیجر عجازالحق پی پی ایل گمبٹ ساؤتھ فیلڈ ہوں گے
کراچی
گزشتہ رات اختر کالونی سگنل کے قریب پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عدنان کی جسد خاکی کو چھیپا سرد خانے سے پھولوں کی بارش میں گارڈن ہیڈ کواٹر روانہ کر دی گی عوامی و سماجی حلقوں نے اظہار افسوس کیا اور شہید کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔
آرپی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کے ہمراہ مظفر گڑھ کا دورہ
، شہید بینظیر آباد نواب شاہ میں واپڈا ہیسکو نے محرم کا تقدس پامال کردیا
حیسکو شہدادپور کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شیعان حیدرکرار شہدادپور کا درگاہ جوت علی شاہ سے پریس کلب شہدادپور تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔شرکاء ماہ محرم میں غیر اعلانیہ و غیر قانونی لوڈشیڈنگ پر شدید نعرے بازی کررہے تھے اور حیسکو شہدادپور کی نااہل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ھوئے لوڈ شیڈنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ریلی کے شرکاء سے چیئرمین فروغ عزاداری فہد وسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب حیسکو شہدادپور نے دن میں غیر اعلانیہ اور رات میں بجلی بند کی گئی تو ماتمی جلوس دھرنا دیں گے اور حیسکو کے نااہل افسران یہ دھرنا برداشت نہیں کر سکیں گے اس لئے وہ شہدادپور میں غیر اعلانیہ اور غیر قانونی لوڈشیڈنگ سے باز آ جائیں کیونکہ حیسکو افسران نے اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور کی میٹنگ کے دوران ہمیں یہ یقین دلایا تھا کہ دن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ھو گی اور رات 7 بجے سے صبح 4 بجے تک بجلی بند نہیں کی جائے گی مگر حیسکو شہدادپور نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ھوئے مبینہ رشوت کے عوض کاٹن فیکٹری مالکان کو بلاتعطل بجلی فراہم کر رہے ہیں جبکہ عوام اور شیعان علی کو ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کر کے ازیت میں مبتلا کیا جارہا ہے
شہداد پور میں جلا ہوا بجلی کا ٹرانسفارمر تبدیل نہ کرنے پر حیسکو انتظامیہ کے خلاف شہریوں کا احتجاج، ایس ڈی او کے خلاف سخت نعرے بازی، نیا ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ۔ اس موقع پر شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ واپڈا 2 کی ناجائزیاں بڑھ گئی ہیں چار روز سے جٹیا ٹاؤن کے علاقے منظور آباد کا ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ہم دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے سے گھروں میں پانی کی قلت ہے، شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث گھروں میں معصوم بچے، بزرگ اور خواتین سخت پریشان ہیں، دوسری جانب کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ حیسکو انتظامیہ کو بار بار شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خراب ٹرانسفارمر کو بلاتاخیر تبدیل کرکے نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے اور ان کی پریشانی دور کی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔
، ضلع سانگڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں پوری طرح سے لوڈ شیڈنگ کا تماشہ اٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ 15 سے 16 گھنٹے پر چلی گئی، محرم کے اس مقدس مہینے میں شہریوں کو پریشان کرنے میں واپڈا نے کوئی کمی نہ چھوڑی، بنگلہ روڈ ڈوگر نگر کی دو مہینے سے لائٹ نہیں ہے ٹرانس فارم بھی اتار کر لے گئے اور یہی نہیں بنگلہ روڈ کہ رہائشی جاوید قائم خانی بغیر ٹرانسفارم دو مہینے سے 199 یونٹ کا 2600 روپے کا بل جون کے مہینے میں 2800 روپے کا بل جولائی کے مہینے میں ٹنڈو ادم hesco کو بھر چکے ہیں آئیں اب سنتے ہیں، جاوید قائم خانی کی زبانی ان کے ساتھ کیا ہوا ،
ڈیرہ غازی خان
: آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے میٹنگ
ڈی جی خان : ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا اردل روم کا انعقاد۔
شہداد پور جٹیا کی تین دن سے لائٹ غائب گرمی سے پریشان لوگ کمپلین کرنے واپڈا آفس پہچ گیے تو پتہ چلا چٹیا میں تو صرف لائٹ نہیں ہے بلکہ واپڈا آفس میں واپڈا کا اسٹاف ہی نہیں ہے یہ ہے واپڈا کا اندھا قانون واپڈا شہداد پور ٹو واپڈا کی یہ صورتحال دیکھ کر شہری گھنٹوں بعد اپنے گھر واپس اگئے لیکن شہداد پور واپڈا ٹو کا کوئی اہلکار نظر نہیں ایا عوام نے شدید احتجاج کے دوران شہریوں کا کہنا تھا نااہل ایس ڈی او واپڈا سیمت پورے عملہ کو تبدل کیا جاے انہوں نے ایکسین واپڈا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
سیالکوٹ محکمہ صحت کے دو کرپٹ اہلکاروں کی ترقی کی سفارش سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر اور اے ڈی سی جی کے علم میں لائے بغیر ڈی پی سی فائل منظوری کے لئے بھیج دی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ
ڈی جی خان: آر پی سجاد حسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کا امن کمیٹی سے اجلاس۔
:
۔ٹنڈوآدم کی مشہور و معروف شخصیت خوش مزاج انسان۔ غریبوں کا ہمدرد، ایڈوکیٹ ثناء اللہ جونیجو کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر سندھ بھر کے وکلا، سیاسی و سماجی شخصیت حج کی مبارکباد پیش کرنے ان کے گائوں سنجر جونیجو آ پہنچے۔ جن میں شامل ٹنڈوآدم کی مشہور و معروف شخصیت رضوان قریشی،ایڈوکیٹ محمد حبیب آرائیں، پروفیسر غلام محمد زرداری۔علی نعمان شاہ،ندیم شاہ ولد عبدالرحمٰن بھی شامل تھے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ملتان آمد
) سنی رابطہ کونسل شہدادپور کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم ؓ کے موقع پر صدیق اکبر چوک سے پریس کلب مدح صحابہ جلوس و مطالباتی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سنی رابطہ کونسل ضلع سانگھڑ کے سرپرست مولانا مقبول احمد، مفتی محمد فاروق، مفتی ابوطلحہ حنفی، مولانا محمد عثمان، قاری محمد عمر، قاری غلام نبیٰ، مولانا عبدالرحمن، مفتی عبدالعزیز بروھی، محمد ممتاز، مولانا محمد اشرف، محمد یونس کررہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے سنی رابطہ کونسل ضلع سانگھڑ کے سرپرست مولانا مقبول احمد نے کہا کہ فاروق اعظم ؓ آپ کی دعاﺅں کا ثمر تھے ۔ حضرت عمرؓ کے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلام کو تقویت ملتی چلی گئی۔ انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے دربار رسالت سے فاروق اعظم کا لقب ملا ۔ آپؓ 22 لاکھ مربع میل اسلامی سلطنت کو وسعت دی۔ قیصر و کسریٰ کی سلطنتیں آپؓ کے دور خلافت میں پیوند خاک ہوئیں۔
سانگھڑ کے شہر ٹنڈوآدم کے سابقہ MNA حاجی محمد خان جونیجو حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے شہر ٹنڈوآدم پہنچے۔جہاں ہزاروں کی تعداد میں پاکستان بھر کے سیاسی و سماجی شخصیت حج کی مبارکباد پیش کرنے ان کی گوٹھ محمد خان جونیجو آپہنچے جن میں شامل ٹنڈوآدم کی مشہور و معروف شخصیت رضوان قریشی اپنی قیادت میں دوستوں کے ہمراہ محمد خان جونیجو کی رہائشگاہ پہنچے۔جس میں شامل شبیر احمد قریشی،ندیم احمد قریشی،ایڈووکیٹ محمد حبیب آرائیں،پروفیسر غلام محمد زرداری،FBRآئی ٹی پی:عبدالرحمٰن آرائیں نے حج کی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے اس کے بعد وڈیرا محمد خان جونیجو سے حج کی سعادت کے حوالے سے بات چیت کی۔