VOK News

VOK News Freelance Journalist | Research, Investigate, Present News & Current Affairs content creator..
(7)

تمام مطالبات پر عملدرآمد، تمام پرتشدد واقعات کی ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن کے قیام، تمام ترمقدمات کے خاتمہ...
15/06/2024

تمام مطالبات پر عملدرآمد، تمام پرتشدد واقعات کی ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن کے قیام، تمام ترمقدمات کے خاتمہ اور تمام اسیران کی غیر مشروط رہائی کیلئے 25 جون کی ڈیڈ لائن مقرر۔
¤ 27جون 2024........... اہل پونچھ ڈویژن
¤ 28 جون 2024......... اہل میرپور ڈویژن
¤ 29 جون 2024 ........ اہل مظفرآباد ڈویژن
■ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس کی طرف مارچ کریں گے اور وہاں غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیں گے۔
⇦⇦ اگر پرامن مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاون کر دیا جائے گا
≫ شعبہ نشر واشاعت
≫ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

کوٹلی/ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ جاری!27 جون 2024  اہلیان پونچھ ڈویژن، 28 جون اہلیان میرپور ڈویژن 2...
15/06/2024

کوٹلی/ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ جاری!
27 جون 2024
اہلیان پونچھ ڈویژن،
28 جون
اہلیان میرپور ڈویژن
29 جون
اہلیان مظفرآباد ڈویژن
آزادکشمیر انٹری پوائنٹس کی طرف مارچ کریں گے .۔
ایکشن کمیٹی کا فیصلہ غیر مقبول مگر حکمت سے بھرپور ہے، جو فیصلہ کُن جنگ ثابت ہو گی .۔

VOK News

کوٹلی: اسیران کی رہائی کیلئے لانگ مارچ پلندری سے ہوتا ہوا کوٹلی شہر کے دِل شہید چوک میں موجود ہے، جموں کشمیر جوائنٹ عوام...
14/06/2024

کوٹلی: اسیران کی رہائی کیلئے لانگ مارچ پلندری سے ہوتا ہوا کوٹلی شہر کے دِل شہید چوک میں موجود ہے، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کل بارہ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، اگر کل بارہ بجے تک تمام منظور مطالبات پر عملدرآمد اور اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو مظفرآباد کی جانب لانگ کریں گے، جبکہ دوسری جانب سردار امان اور سردار شبیر سمیت اسیران بلوچ کو بلوچ تھانے سے پلندری تھانے،پلندری تھانے سے کوٹلی جیل اور کوٹلی جیل سے بھمبر منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ اسیرانِ عوامی حقوق ١١ مئی، اسیران میرپور راجہ دانش ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ سمیت دیگر اسیران بدستور میرپور جیل میں پاپندِ سلاسل ہیں .۔


عدالتی حکم پر اسیرانِ پلندری کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .۔VOK News
12/06/2024

عدالتی حکم پر اسیرانِ پلندری کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .۔

VOK News

امان کشمیری اور سردار شبیر  اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کٹوانے کی غرض سے بلوچ تھانے میں موجود ہیں، دو...
09/06/2024

امان کشمیری اور سردار شبیر اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کٹوانے کی غرض سے بلوچ تھانے میں موجود ہیں، دونوں کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر لوگوں پر شیلنگ اور فائرنگ جاری!

VOK News

♦️چار بیاڑ فیسٹیول میں شرکت کیلیے جاتے ہوئے رحیم آباد کے مقام پر  فہیم ربانی اور اسکے غنڈوں کی  لبریشن فرنٹ کے زونل آرگن...
09/06/2024

♦️چار بیاڑ فیسٹیول میں شرکت کیلیے جاتے ہوئے رحیم آباد کے مقام پر فہیم ربانی اور اسکے غنڈوں کی لبریشن فرنٹ کے زونل آرگنائزر سردار امان، صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن سردار شبیر اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ .۔

VOK News

♦️چار بیاڑ فیسٹیول میدان جنگ بن گیا .۔♦️وزیر حکومت فہیم اختر ربانی کے پرائیویٹ غُنڈوں کی فائرنگ .۔♦️فائرنگ کے نتیجے میں ...
09/06/2024

♦️چار بیاڑ فیسٹیول میدان جنگ بن گیا .۔

♦️وزیر حکومت فہیم اختر ربانی کے پرائیویٹ غُنڈوں کی فائرنگ .۔

♦️فائرنگ کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد نوجوان زخمی ہوگئے .۔

♦️پولیس وزیر حکومت کے سامنے بے بس، بیچ بچاؤ کرواتی رہی .۔

♦️فیسٹیول ہنگامہ آرائی کے بعد ختم ہو گیا، عوام نے بائیکاٹ کر دیا .۔

VOK News

08/06/2024

♦️سدہنوتی/ چار بیاڑ فیسٹیول کا آغاز، وزیر حکومت کی آمد، لوگوں کا شدید ردعمل، حکومت مخالف نعرے بازی .۔

♦️وزیر حکومت فہیم اختر ربانی کو لوگوں نے گھیر لیا، پولیس نے وزیر حکومت کو لوگوں کے ہجوم سے نکالا .۔

♦️یاد رہے کہ کل وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی بھی چار بیاڑ فیسٹیول میں آمد متوقع ہے .۔

VOK News

♦️آزادکشمیر/کوٹلی/کھوئی رٹہ/ وزیر صحت کی سرکاری گاڑی روکنے کا معاملہ /تصویر کا دوسرا رُخ/ گاڑی میں وزیر کے بچے سوار تھے ...
06/06/2024

♦️آزادکشمیر/کوٹلی/کھوئی رٹہ/ وزیر صحت کی سرکاری گاڑی روکنے کا معاملہ /تصویر کا دوسرا رُخ/ گاڑی میں وزیر کے بچے سوار تھے یا غُنڈے/ غیر قانونی کارروائی سے گریز/ ایس ایچ او تبدیل .۔

♦️ گزشتہ روز فرحان نامی نو عمر طالب علم نے وزیرحکومت نثار انصر ابدالی کی سرکاری گاڑی جو طیب نامی نوجوان چلا رہا تھا کو روک کر مباحثہ کیا کہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے دئیے جانے والے ٹیکسز سے لی گئی گاڑی کا آپ غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں .۔

♦️فرحان نے طیب کو وارننگ دی اور قانونی کارروائی کیلئے کھوئی رٹہ تھانہ میں درخواست بھی دائر کروا دی .۔

♦️عینی شاہدین نے حلفاً بیان کیا کہ آج اس نوجوان نے گاڑی نہیں روکی بلکہ سرکاری گاڑی جس میں طیب سمیت چار لوگ سوار تھے تواتر سے بنڈلی روڈ پر چکر لگاتی رہی، فرحان جیسے ہی انہیں نظر آیا تو طیب نے آواز دے کر اسے اپنے پاس بلایا کہ آ جاؤ ہم آج بھی گاڑی لیکر گھوم رہے ہیں، آپ گاڑی روک کر بتاؤ طیب اور فرحان کے درمیان مکالمہ جاری تھا کہ توفیق (سابق پی آر او وزیر صحت) فرحان پر حملہ آور ہو گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے فرحان زخمی ہو گیا اور اسے خون بہنا شروع ہو گیا، اسی دوران طیب نے وہاں سے گاڑی بھگانے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود لوگوں کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا، اور گاڑی کو رُکنا پڑا، کچھ ہی دیر میں فرحان کے رشتہ دار و دیگر لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ردعمل کے طور پر گاڑی کے شیشے توڑ دئیے .۔

♦️موقع پر موجود لوگوں کی گواہی اور پولیس ملازمین کی رپورٹس کے مطابق ایس ایچ او مہتاب اسلم حقائق پر مبنی کاروائی کرنا چاہ رہے تھے، جنہوں نے ایس ایس پی کوٹلی کو سارے معاملے سے آگاہ بھی کیا جس کی پاداش میں ایس ایس پی کوٹلی میر عابد کو تبدیل جبکہ ایس ایچ او مہتاب اسلم کو معطل کر کے من مرضی کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا .۔

VOK News

06/06/2024

♦️کوٹلی/ کھوئی رٹہ، وزیر صحت نثار انصر ابدالی کے سٹاف کی گاڑی جس میں وزیر صحت کے بچے سوار تھے، شہریوں نے روک لی، شدید احتجاج

♦️غریب، مزدور اور متوسط طبقے کے ٹیکس کے پیسوں پر اشرافیہ کے بچوں کو عیاشی کی اجازت نہیں دیں گے، شہریوں کا موقف
VOK News

VOK News آزادکشمیر/ہجیرہ/بٹل سیکٹر کے رہائشی چوہدری منیر حسین  کو سیز فائر لائن کے قریب بکریاں چراتے ہوئے بھارتی فوج نے ...
05/06/2024

VOK News
آزادکشمیر/ہجیرہ/بٹل سیکٹر کے رہائشی چوہدری منیر حسین کو سیز فائر لائن کے قریب بکریاں چراتے ہوئے بھارتی فوج نے اغواء کر لیا ۔.

05/06/2024

تتا پانی/ چوری اور فراڈ کی وارداتوں میں بتدریج اضافہ، پے در پے شہری لٹنے لگے .۔

♦️مقبوضہ کشمیر الیکشن ♦️دو سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عُمر عبداللہ کی عبرت ناک شکست نے جموں کشمیر کے مستقبل کا نقش...
04/06/2024

♦️مقبوضہ کشمیر الیکشن

♦️دو سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عُمر عبداللہ کی عبرت ناک شکست نے جموں کشمیر کے مستقبل کا نقشہ پیش کر دیا ہے .۔

♦️ دو آزاد امیدواروں میاں الطاف اور بغاوت کے مقدمے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں قید انجنیئر عبدالرشید کی فتح نے کشمیر کی سیاست اور اقتدار پہ ہندوستان کی پشت پناہی میں قابض قوتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی قیادت کو عبرت ناک شکست کے بعد اور آزاد کشمیر میں حالیہ دنوں کی تحریک اور اس میں عوام کی بے پناہ شرکت نے روایتی سیاسی جماعتوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں، روایتی سیاستدان منظر سے غائب ہوتے نظر آ رہے ہیں .۔

♦️کشمیری شاعر احمد فرہاد کا سراغ مل گیا .۔♦️احمد فرہاد آزادکشمیر ضلع باغ کے تھانہ دھیر کوٹ میں زیر حراست ہیں .۔♦️ایف آئی...
29/05/2024

♦️کشمیری شاعر احمد فرہاد کا سراغ مل گیا .۔

♦️احمد فرہاد آزادکشمیر ضلع باغ کے تھانہ دھیر کوٹ میں زیر حراست ہیں .۔

♦️ایف آئی آر کے مطابق احمد فرہاد آج صبح سات بجے کوہالہ سے گرفتار کیا گیا .۔

♦️کوہالہ میں پولیس ملازمین نے گاڑی روکی اور احمد فرہاد نے پولیس سے بدتمیزی کی، ایف آئی آر کا متن .۔

♦️احمد فرہاد کو کار سرکار میں مداخلت پر حراست میں لیا، پولیس کا موقف .۔

♦️احمد فرہاد کو پندرہ دن پہلے اسلام آباد انکے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، ورثاء کا موقف .۔

♦️ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے خفیہ اداروں سے احمد فرہاد کی عدم بازیابی پر سخت ترین کارروائی کا عندیہ دیا تھا .۔

VOK News

27/05/2024

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے، حکومت کو اسیران کی رہائی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لئے 5 جون تک کا الٹی میٹم

VOK News

آزادکشمیر/باغ، بیس بگلہ رتی ڈھیری گل محمد نامی شخص نے فائرنگ کر کے پی ٹی آئی رہنما سابق امیدوار اسمبلی وسطی باغ کرنل ریٹ...
25/05/2024

آزادکشمیر/باغ، بیس بگلہ رتی ڈھیری گل محمد نامی شخص نے فائرنگ کر کے پی ٹی آئی رہنما سابق امیدوار اسمبلی وسطی باغ کرنل ریٹائرڈ راجا محمد ضمیر خان کے دو سگے بھتیجے راجہ ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے جے کے یونیورسٹی راجا کامران سمیت ان کے ماموں صوبیدار راجا محمد یاسین کو قتل کر دیا، وجہ قتل زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے، باغ پولیس موقع پر پہنچ گئی .۔

VOK News

21/05/2024

15 مئی 2024ء
اسلام آباد؛ کشمیر کانفرنس میں محمود ساغر کی گفتگو کے دوران آزادکشمیر کی روایتی لیڈر شپ کے چہروں پر بارہ بجے رہے .۔

VOK News

میرپور:کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو کہا یہ تو کچھ نہیں پولیس کے ایک دو اور بندے مرتے تو ٹھیک تھا .۔ درخواستمیر پور میں51 پولیس...
21/05/2024

میرپور:کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو کہا یہ تو کچھ نہیں پولیس کے ایک دو اور بندے مرتے تو ٹھیک تھا .۔ درخواست
میر پور میں51 پولیس اہلکاروں نے مبینہ بدتمیزی پر ڈویژنل کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا .۔

VOK News

♦️آزادکشمیر میں جاری حالیہ بنیادی حقوق کی تحریک کیخلاف حسن ابراہیم (ایم ایل اے) کی جانب سے دورانِ پریس کانفرنس زہریلا پر...
21/05/2024

♦️آزادکشمیر میں جاری حالیہ بنیادی حقوق کی تحریک کیخلاف حسن ابراہیم (ایم ایل اے) کی جانب سے دورانِ پریس کانفرنس زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا کہ مظاہرین نے پاکستانی پرچم کو جلایا .۔

♦️حسن ابراہیم کے متنازعہ اور گمراہ کن بیان سے پاکستانی عوام کی دِل آزاری ہوئی اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اسکا ردعمل شروع ہو گیا .۔

♦️بعدازاں ثابت ہو گیا کہ حسن ابراہیم کا بیان بدنیتی پر مبنی تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا .۔

♦️جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا صارفین کی غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ گفتگو سے معاملہ طول پکڑ گیا، مختلف نوجوانوں نے آزادکشمیر سے داخل ہونے والی گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو حراساں کرنے سمیت گاڑیوں پر زبردستی لکھائی شروع کر دی .۔

♦️آزادکشمیر میں بنیادی حقوق کی کامیاب تحریک سے خائف مکار حکمران طبقہ اس ڈر سے کہ کہیں یہ تحریک پاکستان میں داخل نہ ہو جائے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ناخوشگوار واقعات کا سہارا لے رہا ہے .۔

VOK News

ہجیرہ ()غلطی سے سیز فائر لائن عبور کرنے والی گونگی خاتون کو تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے آزادکشمیر حکام کے حوالے کر دیا گی...
21/05/2024

ہجیرہ ()غلطی سے سیز فائر لائن عبور کرنے والی گونگی خاتون کو تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے آزادکشمیر حکام کے حوالے کر دیا گیا .۔

VOK News

♦️سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو گرفتار کر لیا گیا .۔♦️تنویر الیاس کو مارگلہ تھانہ پولیس نے اسلام آبا...
19/05/2024

♦️سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو گرفتار کر لیا گیا .۔

♦️تنویر الیاس کو مارگلہ تھانہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا .۔

♦️سابق وزیراعظم کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا .۔

♦️تنویر الیاس پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ قائم تھا .۔

VOK News

افسوسناک خبر:♦️ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سے لاپتہ .۔♦️ایرانی محکمہ داخلہ کا صدر رئیسانی سے رابط...
19/05/2024

افسوسناک خبر:

♦️ایرانی صدر ابراہیم رئیسانی ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سے لاپتہ .۔

♦️ایرانی محکمہ داخلہ کا صدر رئیسانی سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق .۔

♦️ایرانی صدر آزر بائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے .۔

VOK News

10/05/2024

تتہ پانی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے نکالی گئی ریلی کے مناظر .۔

VOK News

10/05/2024

میرپور ڈویژن میں ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غیر قانونی گرفتاری کیخلاف میلاد چوک تتہ پانی میں احتجاجی مظاہرہ جاری .۔

VOK News

10/05/2024

تتا پانی/ ایکشن کمیٹی کے سرکردہ رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف ساوڑ میں پہیہ جام کر کے ہڑتال شروع کر دی گئی .۔

VOK News

میرپور ڈویژن میں غیر قانونی گرفتاریاں، ١١ مئی عوامی حقوق تحریک کے پُرامن لانگ مارچ کو کُچلنے کیلئے جموں و کشمیر جوائنٹ ع...
09/05/2024

میرپور ڈویژن میں غیر قانونی گرفتاریاں، ١١ مئی عوامی حقوق تحریک کے پُرامن لانگ مارچ کو کُچلنے کیلئے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا .۔

تتا پانی میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالرحیم ملک ایڈووکیٹ، ضلعی صدر لبریشن فرنٹ ایاز کریم مغل اور سینئر صحافی خضر عباس کو گرفتار کر لیا .۔

میرپور ڈویژن میں انتظامیہ کے شدید کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ایکشن کمیٹی کے کل 25 لوگ گرفتار ہوئے جن میں توصیف جرال ایڈووکیٹ، شاہنواز علی شیر ایڈووکیٹ، عابد راجوروی، شفیق چچا، ظفر غازی، کامران چوہدری، ابرار راجہ، مولوی عابد، مولوی بشارت اور سردار اخلاق سمیت 25 افراد کو صبح نماز فجر کے وقت گھروں سے اٹھایا گیا .۔

VOK News

مقدمہ بعنوان:۔چیمبر آف کامرس آزادکشمیر ، ڈسٹرکٹ بار میرپور شوکت نواز میر بنام حکومت آزادکشمیر بعدالت چیف جسٹس عدالت العا...
06/05/2024

مقدمہ بعنوان:۔چیمبر آف کامرس آزادکشمیر ، ڈسٹرکٹ بار میرپور شوکت نواز میر بنام حکومت آزادکشمیر
بعدالت چیف جسٹس عدالت العالیہ جناب صداقت حسین راجہ، جسٹس محمد اعجاز خان
وکلاء: راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ، ناصر مسعود ایڈووکیٹ
بجلی کے معاملہ میں آج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کس قانون کے تحت وصول کر رہے ہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل کل آکر بتائیں کہ ایف پی اے کیوں وصول ہو رہا ہے؟ بجلی کا بل ایک خرچہ ہے، اس پر انکم ٹیکس لگانے یا جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی کیا تک ہے؟ فردر ٹیکس یا ایکسٹرا ٹیکس کیا ہوتا ہے؟ اس کی تفصیلات فراہم کریں۔
ریٹائرڈ ججز کے گھر سنتری اور سٹینو کا کیا کام ہے؟ اگر یہ قانون ہے تو ایسا قانون ختم کروائیں۔ اگر ججز کے پاس فالتو گاڑیاں ہیں تو ختم کریں۔ قانون ہے تو ترمیم کریں۔ ریٹائرڈ ججز کو مفت بجلی کیوں دیتے ہیں؟ صرف میاں بیوی کے لیے یونٹس دے کر مفت بجلی والی عیاشی ختم کریں۔ آئی جی نے جتنے بیرئیر لگائے ہیں جلال آباد میں سب کو ختم کریں۔ اگر آئی جی کو ڈر لگتا ہے تو استعفیٰ دے دے۔
جتنے لوگ پروٹوکول کے شوقین ہیں، وہ اپنا شوق اپنے خرچ پر پورا کریں۔ آئندہ کسی کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں اور ہوٹر چلتے دکھائی نہیں دینے چاہئیں۔
بجلی کے معاملہ میں لوگوں کو ریلیف دیں۔ ٹیرف کا تعین کرنا حکومت آزادکشمیر کا کام ہے، اسمبلی کے ذریعے اس پر قانون بنائیں۔ عدالت قانون اور آئین کے مطابق عوام کو ریلیف دلوا کر رہے گی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو یہ تمام باتیں وزیراعظم تک پہنچانے کی ذمہ داری تفویض کرتے ہوئے مقدمہ کی کارروائی 7 مئی 2024ء بروز منگل صبح 10:30 بجے تک تک ملتوی کر دی۔
VOK News

05/05/2024

VOK News
کھاریاں/ خواجہ سراؤں اور پولیس کے درمیان تصادم، خواجہ سرا پتھراؤ کرتے رہے، پولیس ملازمین کو گرفتار بھی کرتے رہے، تھانہ صدر کے فرنیچر میں توڑ پھوڑ کے بعد بقیہ سامان اٹھا کر لے گئے اور جی ٹی روڈ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا .۔

03/05/2024

VOK News
آزاد حکومت کی حماقت، لوگوں میں اشتعال بڑھنے لگا!
سدھنوتی/ تراڑکھل، آزادکشمیر میں ایف سی کے داخلے پر بھرپور احتجاج .۔

♦️پاکستان گورنمنٹ کا آزادکشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ.۔♦️انوار سرکار طاقت کے بل بوتے پر عوامی تحریک کچلنے کے لی...
01/05/2024

♦️پاکستان گورنمنٹ کا آزادکشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ.۔
♦️انوار سرکار طاقت کے بل بوتے پر عوامی تحریک کچلنے کے لیے تیار.۔
♦️یاد رہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے فری بجلی، سبسٹائز آٹے اور عیاش حکمرانوں سے مراعات کی واپسی کیلئے 11 مئی کو بھمبر تا مظفرآباد تاریخی لانگ مارچ اور مظفرآباد اسمبلی کے گھیراؤ کی کال دے رکھی ہے .۔

The Federal Cabinet has decided to deploy the Frontier Constabulary (FC) in Azad Kashmir. This decision was made in a meeting of the federal cabinet chaired by Prime Minister Shehbaz Sharif on May 1, 2024.

The deployment of FC in Azad Kashmir is aimed at maintaining law and order and ensuring the security of the region. The FC is a paramilitary force that is trained to deal with internal security threats and maintain peace in sensitive areas.

This decision is seen as a significant move by the federal government to ensure the stability and security of Azad Kashmir, which has been facing some internal security challenges in recent times.

Address

Kotli Azad Kashmir
Muzaffarabad
0000

Telephone

+923005636722

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOK News:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Muzaffarabad

Show All