Daily Kashmir

Daily Kashmir صحافت کا اعلی معیار ڈیلی کشمیر ٹی وی۔ آزاد کشمیر کی تاز?
(1)

12/03/2024
پہلا عشرہ رحمت کی دعارَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
12/03/2024

پہلا عشرہ رحمت کی دعا
رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

نیلم ویلی آزاد کشمیر کلسٹر بم پھٹنے سے  شفاعت انجم کی بیٹی زخمی۔ اللہ پاک جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
06/08/2023

نیلم ویلی آزاد کشمیر کلسٹر بم پھٹنے سے شفاعت انجم کی بیٹی زخمی۔ اللہ پاک جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

05/08/2023

‏بریکنگ نیوز!!

ہمایوں دلاور، ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کرپٹ پریکٹیسز کا مرتکب قراردے دیا!!

تین سال قید کی سزا کا حکم اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم!!

عمران خان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم. آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائے ، عدالت!!

پانچ سال کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی نااہل قرار

28/06/2023

عیدالاضحیٰ مبارک‎‎ ۔

12/01/2023

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی حکومتی اراکین کے ہمراہ اپوزیشن چیمبر آمد،اپوزیشن لیڈر سمیت تمام ممبران سے ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپوزیشن چیمبر آمد پر اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب خان ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین سمیت تمام اپوزیشن ممبران اسمبلی نے استقبال کیا

حکومت اور اپوزیشن میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کو قومی و عوامی سطح پر ملکر منانے سمیت جملہ ایشوز کو باہمی بات چیت کے ذریعے یکسو کرنے اور مل کر چلنے پر اتفاق۔

اپوزیشن ممبران اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے کردار کی تعریف کی۔

اپوزیشن نے قانون ساز اسمبلی کے امور میں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کی بھر پور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان سے آزادکشمیر میں طلبہ یونین کی بحالی کی درخواست کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپوزیشن کو طلبہ یونین بحالی کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت لازم و ملزوم ہیں،آج ایوان کی جن نشستوں پر ہم بیٹھے ہیں ان پر آپ سینئر سیاستدان متعدد بار بیٹھ چکے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وفاق میں کسی بھی پارٹی کی حکومت قائم ہو ہمارا ریاست پاکستان کے ساتھ رشتہ سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے دن صدر پاکستان یا وزیر اعظم پاکستان میں سے جو بھی آزادکشمیر تشریف لائیں ہم خوش آمدید کہیں گے۔

اپوزیشن اراکین میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، سابق صدر سردار یعقوب احمد خان ، ممبر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم خان ، ممبر اسمبلی جاوید ایوب، ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید، فیصل راٹھور، جاوید بڈھیانوی، عامر الطاف، نثارہ عباسی و دیگر شامل تھے

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزراء حکومت اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ممبران اسمبلی شریک تھے

بریکنگ نیوز۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے اسمبلی تحلیل کے لیے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا
12/01/2023

بریکنگ نیوز۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے اسمبلی تحلیل کے لیے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا

05/01/2023
23/12/2022

وزیراعظم میں تھا لیکن جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ فین شہبازشریف کے تھے،عمران خان

13/12/2022

سابق وزیر شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں

13/12/2022

مجھ پر اور میرے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے مگر من گھڑت اور جھوٹی بات چھپ نہیں سکتی سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب

09/12/2022

مرشد کے چیلوں نے گھروں میں نوٹ گننے والی مشینیں رکھی ہوئی تھیں انہوں نے ٹھیکیداروں سے اتنا کیش اکٹھا کیا ہوا تھا
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

19/11/2022

افسوسناک خبر

وادی نیلم : سیگام کے مقام پر مہران کار حادثے کا شکار ہو گئی

حادثے میں پٹہکہ مظفرآباد کا رہائشی شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے

15/11/2022

مظفرآباد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالمجید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمشن راجہ فاروق نیاز کی پریس کانفرنس
مظفرآباد پولنگ ستائیس نومبر کو ہی ہو گی بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہوں گے راجہ فاروق نیاز سینئر ممبر الیکشن کمشن
مظفراباد بلدیاتی انتخابی امیدواراپنی تیاریاں مکمل کریں انتخابات ہرحال میں منعقد کئے جائیں گے چیف الیکشن کمشنر
مظفرآباد جن علاقوں میں برف باری ہوچکی ہے ان کے متعلق فیصلہ انتخابات کے قریب ہی کیا جائے گا
مظفرآباد اگر صورت حال موافق نہ ہوئی تو وہاں پولنگ کو ملتوی بھی کیا جا سکتاہے
مظفرآباد لیکن برفباری کا بہانہ بنا کر آزاد کشمیر بھر میں انتخابات ملتوی کر دیے جائیں
مظفرآباد سیاسی راہنماؤں سے گزارش ہیکہ ایسے بیانات سے گریز کریں جن سے مایوسی پھیل سکتی ہو
مظفرآباد رانا ثنا اللہ صاحب سے بات ہوئی تھی وہ سیکورٹی مہیا کرنے کے تیار ہیں
مظفرآباد آزاد حکومت نے چالیس ہزار سیکورٹی اہلکار مانگے ہیں جبکہ وزارت داخلہ پاکستان اٹھارہ ہزار سیکورٹی پرسنل مہیا کرنے کے لئے راضی ئے
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالمجید سلہریا

15/11/2022

آزاد کشمیر چیف الیکشن کمیشن کی هنگامی پریس کانفرنس

15/11/2022

تازہ ترین خبر۔
وفاقی وزارت داخلہ نے آزاد جموں وکشمیر بلدیاتی انتخابات کیلئے 18 ہزار سیکیورٹی پرسن فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔ذرائع

Address

Upper Pleat
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Kashmir:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Muzaffarabad

Show All