Azad Kashmir News

Azad Kashmir News Azad Kashmir Urdu News is a website which give you latest urdu news from different areas of Azad Kas

26/06/2024

السلام علیکم
پاکستان کی خارجہ اور داخلہ سلامتی کا حلف اٹھا کر ملکی تعمیر و ترقی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی

محافظ افواج پاکستان

آپ نے کیونکہ اس بات کا وعدہ اللہ پاک سے کیا ہے کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان
کو یا عوام پاکستان کو نقصان پہنچانے والے وطن دشمن اسلام دشمن
اور عوام پاکستان کی جان مال عزت و آبرو کے دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا

اس لئے آپ عوام پاکستان کا فخر ہیں
اور ہم تمام امن پسند عوام آپ پر اعتماد کرتے ہیں اور خلوص دل کے ساتھ آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کو تمام دنیا میں بہت سے چیلنجر کا سامنا ہے
اور وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہو چکے ہیں
موجودہ ہونے والے الیکشنز میں وطن عزیز پاکستان کے اربوں روپے کے آخراجات کے باوجود کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے سوچنے کی بجائے اپنے اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا محسوس ہوتے ہیں
اگر کوئی مشترکہ جمہوری حکومت وجود میں آ بھی جاتی ہے تو اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے مفاد کی خاطر ملک پاکستان میں دھرنے اور انتشار کی فضا پیدا کر دینی ہے جیسا کہ ان سیاسی جماعتوں کا ماضی اس بات کا گواہ ہے
مزید یہ کے اسلامی جمہوریہ پاکستان سود پر لئے گئے قرضوں میں دھنس چکا ہے
ماضی میں جو بھی قرضے لئے گئے پاکستان کی خاطر اس میں سے زیادہ تر سیاست دانوں اور ان جمہوری حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھری ہیں
اگر کوئی محب الوطن جمہوری قیادت موجود ہے تو ٹھیک وگرنہ اے افواج پاکستان
اپنے رب کے ساتھ کیے ہوئے عہد کو نیبھاتے ہوۓ ان مفاد پرست اور وطن عزیز پاکستان کو لوٹنے والے تمام سابقہ اور موجودہ لوگوں سے پاکستان کا ایک ایک روپیہ وصول کیا جائے اور ایسے تمام کرپشن کے بادشاہوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

ہم پاکستان کو اور پاکستان کی افواج کو مظبوط دیکھنا چاہتے ہیں آج وطن عزیز پاکستان کو آپکی ضرورت ہے
اگر آج آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا تحفظ ان نام نہاد چور لٹیروں سے نہیں کرتے جو سیاست کا لبادہ اوڑھ کر عوام پاکستان اور افواج پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں
تو یاد رکھیں یہ لوگ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عزت اور مستقبل عوام پاکستان کی عزت اور مستقبل افواج پاکستان کی عزت اور مستقبل غیر محفوظ بنا دیں گے
اور اس کی تمام زمہ داری آپ پر عائد ہو گی
ہم سپاہ سالار اسلامی جمہوریہ پاکستان سے اپیل کرتے ہیں
اسلام کے قلعے پاکستان اور پاکستان کی عوام اور ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کی عزت و وقار کی خاطر اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے فوری قدم اٹھائیں
ہم بحثیت پاکستانی قوم آپ کی قیادت پر راضی اور مطمئن ہیں

اللہ پاک سے دعا ہے کہ صدقہ خاتم الانبیاءﷺ
لاالہ الااللہ کے نعرے سے وجود میں آنے والے پاکستان کو عوام پاکستان کو اور افواج پاکستان کو دین اسلام پر چلاتے ہوئے عظمتیں عزتیں ترقی وخوشحالی اور استحکام عطا فرمائے

آمین ثم آمین یارب العالمین

26/06/2024

سید ذوالفقار علی گیلانی کے بیٹے سید افتخار علی گیلانی کے بڑے بھائی سید وقار علی گیلانی بقضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ، ان کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید اندرون پاک گیٹ نزد صرافہ بازار ملتان میں ادا کی جائے گی ۔

25/06/2024

مظفرآباد() آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی
سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن دستاویزات اور لوازمات پورے نا ہونے پر منسوخ ہوئی
الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی
جموں و کشمیر عوامی تحریک، مشن کشمیر ٹاسک فورس اور جموں و کشمیر عوامی اتحاد کا رجسٹریشن منسوخ۔
پاک کشمیر پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہحکومت آزاد کشمیرخواتین کی ترقی اور معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات باالخصوص بیوہ،بے سہارا، اور معاشرے کے نا مساعد حالات کی شکار خواتین،یتیم بچیوں کی فلاح و بہبو د،نوجوانوں، بوڑھوں اور معذور افراد کے حقوق کے تحفظ،ان کی فلاح وبہبود اور بحالی کے لئے مصروف عمل ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔جبکہ محکمہ ترقی نسواں موجودہ حکومت کے بنیادی منشور کے تحت خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں معاشی طور پر مستحکم ومضبوط کرنے، بااختیار بنانے اور ان کے بنیادی حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود وترقی نسواں کے لئے رواں مالی سال 2023-24کے ترقیاتی میزانیہ میں باالترتیب 7کروڑ 40لاکھ روپے اور5کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس بجٹ کے خلاف محکمہ سماجی بہبود کی پانچ ترقیاتی سکیمیں جن میں معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کا ادارہ سپیشل ایجوکیشن سینٹر راولاکوٹ میں 102سے زائد خصوصی طلباو طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ سوشل پروٹیکشن پروگرام فیز II،چائیلڈ پروٹیکشن پروگرام، محکمہ کے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کا منصوبہ اور این جی اوز ریگولیٹری سیل روبہ عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ترقی نسواں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لئے ورکنگ ویمن ہاسٹل (مظفرآباد،باغ،پونچھ،میرپور، کوٹلی) کا قیام، ڈے سنٹر کا قیام،موجودہ وقت کے تقا ضوں کے مطابق جدید فنون پر مشتمل مختلف ٹریڈز میں تربیتی کورسز کا اہتمام، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کے لئے ستم زدہ خواتین کی مکمل بحالی اور آباد کاری کو یقینی بنانا اور ان مراحل کے دوران مفت رہائش، قانونی اور طبی امداد و خوراک فراہم کرنا شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 400بیوہ خواتین کو خود روزگاری کیلئے بنیادی فنی تربیت اور 1500 سے زائد یتیم اور غریب طلبا ء کے تعلیمی اخراجات کیلئے وظائف کی فراہمی اور300غریب اور یتیم بچیوں کو شادی کیلئے مالی امداد فراہم کی گی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ سماجی بہبود وترقی نسواں کے ترقیاتی میزانیہ مالی سال 2024-25ء میں رواں مالی سال کے مقابلے میں ایک صد انتیس فیصد اضافی فنڈز تفویض کرتے ہوئے 30کروڑ روپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔جس کے خلاف حکومتی ترجیحات اور خواتین کی ترقی او ر فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے منصوبہ جات پر عملدرآمد کی تجویز ہے۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہ محکمہ تعلقات عامہ آزاد خطہ کے اندر تعمیر و ترقی، گڈگورننس اور انصاف کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔ موجودہ دور جدید میڈیا کا دور ہے جس میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کو حکومت پبلسٹی کیلئے ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے- اور محکمہ تعلقات عامہ نے بھی اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ان شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیئے ہیں بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے رولز اور پالیسی بنا کر پاکستان بھر میں دیگر صوبوں پر برتری بھی حاصل کی ہے - مالی سال2023-24 ؁ء کے نظر ثانی تر قیا تی میز انیہ میں شعبہ ہذا کو5کروڑ 48لاکھ روپے فراہم کیئے گئے جبکہ مالی سال 2024-25 ؁ء میں مزید 20کروڑ روپے کی فراہمی کی تجویز ہے۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہحکومت آزاد کشمیردور حاضر میں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں جدت اور فروغ پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے۔مالی وسائل کی کمی کے باوجود مالی سال 2023-24ء میں اس سیکٹر میں مختص شدہ 44کروڑ 50لاکھ روپے کی فراہمی سے آزادکشمیر کی10تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کی خودکاری اور16دُوردراز تحصیلوں میں ٹیلی ہیلتھ سینٹرز کا قیام محکمہ قانون کی خودکاری، زیریں عدلیہ کی آٹومیشن اورڈو یثرنل ہیڈ کوارٹرز پونچھ میں IT Excellenceسینٹرکے قیام کے منصوبہ جات پر بھی عملدرآمدجاری رہا ہے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی آٹومیشن مظفرآبادمیں آئی ٹیExcellenceسینٹر کے قیام، آزادکشمیر میں لینڈریکارڈ کی خودکاری،ڈومیسائل و ریاستی باشندہ سر ٹیفکیٹ کی آٹومیشن، میرپور میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام اور سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر میں E-Office و بائیو میٹرک حاضری کے منصوبہ جات پر کام جا ری ہے۔ جس سے Good Governanceکے فروغ کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مالی سال 2024-25ء ؁کے سالانہ ترقیاتی منصوبہ میں شعبہ ہذا کے لیے 80 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ نئے منصوبہ جات کیلئے 16کروڑ روپے کے حکومتی تر جیحات کے مطابق نئے منصوبہ جات کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہ آزاد کشمیر کی عوامی حکومت سیاحت کے شعبہ کو تر جیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کر رہی ہے۔تاکہ ریاست کی معیشت کومضبوط بنیادوں پر استوارکیا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کو بہتر اقامتی، سفری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کی غرض سے سیاحت کے شعبہ کو موثر صنعت میں تبدیلی کیلئے حکومت آزادکشمیر نہایت مربوط اور منظم حکمتِ عملی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ اس حوالہ سے قانون سازی سمیت ترقیاتی امور پر پیش رفت کی جارہی ہے تاکہ سیاحتی فروغ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔آزادجموں وکشمیر میں شعبہ سیاحت کے فروغ اور ترقی دیئے جانے اور اس شعبہ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کیئے جانے کی غرض سے محکمہ سیاحت و آثارِ قدیمہ کے زیر انتظام مختلف منصوبہ جات روبہ عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مالی سال2023-24؁ کے نظر ثانی ترقیاتی میزانیہ کے خلاف 4کروڑ روپے کے اخراجات سے جاریہ منصوبہ جات کے تحت آزادکشمیر میں مظفرآباد قلعہ کی مرمتی و بحالی،سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش اور تفریح گاہو ں کے منصوبہ جات پر عملدرآمد جاری ہے۔علاوہ ازیں حکومتی ترجیحات کے مطابق محکمہ سیاحت کے موجودہ اثاثہ جات کی سہ فریقی تحقیق کروائے جانے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی ماسٹر پلاننگ کے لیے مشاورتی خدمات کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مالی سال 2024-25؁ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے 70کروڑروپے کی خطیر رقم مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔جس کے تحت جاریہ منصوبہ جات پر عملدراآمد کے لیے 37کروڑ 50لاکھ روپے جبکہ نئے اقدامات کے لیے32کروڑ 50لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سیا حوں کو مزید بہتر سہولیات کے فروغ کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں گئے۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہمحکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے کے نظر ثانی شدہ ترقیاتی میزانیہ 2023-24 میں 23لاکھ 86 ہزار روپے فراہم کیئے گئے۔ جس کو خرچ کرتے ہوئے سراں پیر چناسی، بنجوسہ اور منگلا میں جنگلی حیات کے بریڈنگ سنٹر/ چڑیا گھروں کو فعال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال 2024-25 میں اس سیکٹر کے لئے 07 کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئیے جانے کی تجویز ہے۔ جس کے تحت سراں پیر چناسی، بنجوسہ اور منگلا میں جنگلی حیات کے بریڈنگ سنٹر/ چڑیا گھروں کو فعال کرنے کا منصوبہ 24لاکھ 53 ہزار روپے خرچ کرتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔ جب کہ نئے منصوبہ جات کے لئے 7کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہسالانہ ترقیاتی پروگرام2023-24 کے نظر ثانی ترقیاتی میزانیہ میں جنگلات سیکٹر کیلئے 45کروڑ70لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ جس کے تحت 2932 ایکڑ پر 32لاکھ 92 ہزار پودے لگائے گئے۔ علاوہ ازیں تقریباً 16ہزار ایکڑ رقبہ جنگلات کی حدبندی کر کے 5447 پختہ و نیم پختہ برجیات تعمیر کی گئیں۔ مزید یہ کہ مالی سال 2023-24 کے دوران 100کلو میٹر فائر بریک لائنز بھی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال 2024-25 میں جنگلات /واٹر شیڈ سیکٹر کے لئے 80 کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔ جس کے تحت 30ہزار ایکڑ رقبہ جنگلات کی حد بندی کر کے تقریباً 6000پختہ اور نیم پختہ برجیات بھی تعمیر کی جائیں گئی۔500ایکڑ رقبہ پر چراگاہوں کی ترقی کے اقدام کئے جائیں گئے۔ علاوہ ازیں 80ہزار ایکڑ سرکاری رقبہ بند کر کے 6کروڑپودے قدرتی پیداوار کے ذریعہ حاصل کئے جائیں گئے۔ مزید براں 50ہزار ایکڑ رقبہ پر 6کروڑ پودہ جات کی شجرکاری کی جائیگی۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہشعبہ صنعت وتجارت کو مالی سال2023-24کے نظرثانی ترقیاتی میزانیہ کے تحت 8کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔ جسکے تحت پٹرولیم مصنوعات و اُوزان و پیمائش کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے لیبارٹریز کا قیام، نظامت صنعت، لیبروابریشم کی عمارت کی تعمیر نیز ضلع نیلم میں عوامی شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے 6جہتی پتھر کے معدنی ذخائر اور روبی کی تلاش و تشخیص کے لیے فیزی بیلٹی سٹڈی کی تیاری کا کام جاری ہے۔ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر انتظام اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے اشتراک سے آزادکشمیر میں کم آمدن والے1لاکھ 2ہزارسے زائد افراد کو مبلغ 4ارب1کروڑ 31لاکھ روپے کے بلاسود قرضہ جات فراہم کیے گئے جس سے روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ بھی ممکن ہوا۔ علاوہ اَزیں آزاد کشمیر میں ریشم سازی کی تعمیر و ترقی و کسانوں کو عملی تربیت دینے اور محکمانہ مراکز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ا قدامات کیے گئے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آزاد کشمیر میں شعبہ صنعت وحرفت کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے آئیندہ مالی سال 2024-25کے بجٹ میں اِس سیکٹر کے لیے52کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اِس رقم سے صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹریل انفراسٹرکچر کی فراہمی و بحالی کے علاوہ ضلع نیلم میں روبی کی تلاش کے لیے فیزی بیلٹی سٹڈی کا کام مکمل کیا جائے گا۔علاوہ اَزیں سب سیکٹر سیری کلچر کے تحت محکمانہ انفراسٹرکچر کی بہتری اور ریشم سازی سے منسلک زمینداروں کو تربیت دی جائے گی۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہشعبہ شہری دفاع و ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے لیے مالی سال2023-24؁ئکے نظرثانی شدہ میزانیہ میں 02کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔جن کے خلاف مظفرآباد، میرپور،راولاکوٹ اور کوٹلی میں واٹرریسیکو سروسز کے قیام کے منصوبہ پر عملدرآمد شروع کیا گیا۔ واٹر ریسکیو سروسز سنٹر کے اجراء سے اُن اضلاع میں جہاں واٹر باڈیز کی موجودگی کے باعث جانی و مالی نقصانات کا احتمال ہے، سے بچنے میں مدد ملنے کیلئے منصوبہ پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔آئیندہ مالی سال میں اس منصوبہ کو 12 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔جبکہ مجموعی طورپر مالی سال 2024-25؁ء میں اس سیکٹرکے لیے15 کروڑ روپے کی رقم مختص کیے جانے کی تجویز ہے جس سے حکومتی ترجیحات کے مطابق نئے منصوبہ جات کو بھی ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہمالی سال 2023-24 ؁ء میں سب سیکٹر بحالیات کے لیے نظر ثانی شدہ میزانیہ میں 36کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت ”تعمیر چاردیواری کشمیر کالونی ہاء چکوال، اٹک اور واہ کینٹ اور 12 مہاجر کالونی ہاء واقع پاکستان کے بقیہ ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈزکی فراہمی “مالیتی11کروڑ 13لاکھ روپے اور ”خرید اراضی برائے موجودہ مہاجرکیمپ ہاء برائے مہاجرین1989ء ومابعد“مالیتی28کروڑ 30لاکھ روپے، ”کشمیری مہاجرین مقیم پاکستانی کی کالونیز میں ترقیاتی کا م وشکر گڑھ میں کمیونٹی سنٹر کا قیام“ مالیتی 30کروڑ 50لاکھ روپے اور ”جموں وکشمیر کے مہاجرین مقیم پاکستان کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی“ مالیتی 24 کروڑ روپے روبہ عمل ہیں۔ لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ کے ذیلی سب سیکٹرز بحالیات اور لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ کے لیے مالی سال 2024-25 میں بالترتیب01 ارب 15کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہمحکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی،آزادکشمیر کے دیہی علاقوں میں مجموعی طو رپر 83 فیصدآبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مصروف عمل ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے تحت روبہ عمل منصوبہ جات میں کچی و پختہ دیہی رابطہ سڑکیں‘ معلق پل ہاء‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ صحت و صفائی کے منصوبہ جات‘پرائمری سکولز و صحت کے مراکز کی عمارات‘کھیلوں کے میدان، ماڈل قبرستان و جنازہ گاہوں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات شامل ہیں۔موجودہ حکومتی پالیسی اورحکمت عملی کے مطابق منصوبہ جات کی نشاندہی سے تکمیل کے مراحل تک مقامی عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اور بعد از تکمیل منصوبہ جات کی دیکھ بھال مقامی آبادی کے ذریعے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نظرثانی شدہ ترقیاتی میزانیہ برائے مالی سال 2023-24 ؁ء میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لیے03ارب 17کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔جب کہ مالی سال2024-25؁ء میں جاریہ و نئے منصوبہ جات کے لیے 03ارب 70کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔ جن کے خلاف کچی و پختہ دیہی رابطہ سڑکیں‘ معلق پل ہاء پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صحت و صفائی کے منصوبہ جات‘ سکولز و صحت کے مراکز کی عمارات، کھیلوں کے میدان، ماڈل قبرستان و جنازہ گاہوں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے مالی سال 2023-24؁ء میں ”تکمیل جاریہ پل ہافیز دوئم“ اور ”محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی استعداد کار میں اضافہ“ کے منصوبہ جات شامل تھے جن پر آئیندہ مالی سال 2024-25 میں بھی کام جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں مالی سال 2024-25؁ء میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ترقیاتی میزانیہ میں نئے اقدمات کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت نان پی سی ون مدات مثلاً تعمیر و مرمتی محکمانہ عمارات‘ ترقیاتی سکیم ہاء)ممبران قانون ساز اسمبلی(، سو شل سیکٹر پروگرام،کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام اور دیگر مدات کے تحت مالی سال 2023-24؁ء میں مختلف نوعیت کے عوامی فلاح و بہبودکے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیاجا رہا ہے۔جن میں دیہی رابطہ سڑکات و پختگی گلیات کے علاوہ دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی،صحت و صفائی کے منصوبہ جات ،محکمہ کی سرکاری عمارات کی تزین و مرمت، کھیلوں کے میدان اور پل ہاء کی مرمت و دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہ گورننس سیکٹر میں شامل قانون و انصاف، داخلہ / پولیس اور تحفظ خوراک کے جاریہ منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئے سیکٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ عوام تک گڈ گورننس کے اثرات کو بروقت اور پُر اثر طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر پہنچایا جا سکے۔ اس سیکٹر میں مالی سال 2023-24میں 18 جاریہ منصوبہ جات مالیتی 02 ارب 93 کروڑ 52 لاکھ کے لیے نظر ثانی شدہ میزانیہ میں 01 ارب 09 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔جن میں سے05 منصوبہ جات مالیتی 47کروڑ 41لاکھ روپے رواں مالی سال مکمل کیے جا رہے ہیں۔بقیہ جاریہ 13منصوبہ جات کے لیے آئندہ مالی سال 2024-25 ؁ء میں 76 کروڑ 77 لاکھ روپے جبکہ نئے منصوبہ جات کے لیے01 ارب 26کروڑ72 لاکھ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔مجموعی طور پر اس سیکٹر کو اگلے مالی سال 2024-25؁ء میں 02 ارب 03 کروڑ 50 لاکھ روپے دئیے جانے کی تجویز ہے۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہ آئیندہ مالی سال2024-25میں ترقیاتی ادارہ جات کے07جاریہ منصوبہ جات کے علاوہ حکومتی ترجیحات اور عوامی ضرورت کے مطابق نئے منصوبہ جات پر عملدرآمد کے لیئے34 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔جن کے ذریعے پانچوں ترقیاتی ادارہ جات مظفرآباد‘ میرپور‘ کوٹلی‘ راولاکوٹ اور باغ کی حدود میں سڑکوں‘ پارکس کی تعمیر، ادائیگی معاوضہ زمین اور شہر کی تزئین و آرائش و قبرستان کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔جن میں سے 03منصوبہ جا ت مالیتی34 کروڑ60 لاکھ روپے اگلے مالی سال مکمل کیئے جانے کے اہداف ہیں۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہفزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ سیکٹر حکومت کی متعین کردہ ترجیحات کے مطابق جملہ سرکاری محکمہ جات اور اداروں کی دفتری اور رہائشی مکانیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت عملدرآمد کر رہا ہے۔نظر ثانی میزانیہ2023-24 ء میں فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے مجموعی طور پر 50کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیئے گئے۔ جب کہ آئیندہ مالی سال2024-25 کے لیے 2 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیئے جانے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال میں فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے13 منصوبہ جات مالیتی01 ارب 02کروڑ 73 لاکھ روپے مکمل کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال 2023-24 میں گورنمنٹ ہاؤسنگ کے14 جاریہ منصوبہ جات مالیتی02 ارب 73 کروڑ 31 لاکھ روپے کے لیے38 کروڑ 83 لاکھ روپے مختص کیئے گئے۔جن میں سے 06 منصوبہ جات مالیتی 54کروڑ 64لاکھ روپے دوران مالی سال مکمل کیئے گے۔ جبکہ بقیہ جاریہ 14 منصوبہ جات کے لیے آئیندہ مالی سال 2024-25 میں 86 کروڑ 92 لاکھ روپے جب کہ نئے منصوبہ جات کے لیے34 کروڑ 57 لاکھ روپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے۔ رواں مالی سال میں اس سیکٹر کے 03منصوبہ جات مالیتی33کروڑ31 لاکھ روپے کے مکمل کیئے گے۔ آئند مالی سال2024-25 میں اس سیکٹر کے منصوبہ جات کے لیئے 01 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔ جن کے خلاف جاریہ منصوبہ جات کے علاوہ حکومتی ترجیحات اور عوامی ضرورت کے مطابق نئے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہپن بجلی کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت آزاد کشمیر کی خصوصی کاوشوں کے نتیجہ میں آزادکشمیر میں آبی وسائل کے ذریعے تقریباً 9383.890 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 24پن بجلی گھروں سے 80.12میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جبکہ واپڈا کے زیر نگرانی 2 بجلی گھروں سے 2069 میگا واٹ اور پرائیویٹ سیکٹرز میں قائم بجلی گھروں سے 1055 میگا واٹ بجلی کی پیدا وار ہورہی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال2023-24ء کے میزانیہ میں اس سیکٹر کے لئے مجموعی80 کروڑ روپے کے اخراجات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ مختص شدہ رقم سے کپہ بانا مولا پاور ہاؤس کی توسیع اور مزید 2 میگا واٹ کی ایک یونٹ کی تنصیب منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 3.2 میگا واٹ چھم فال ہائیڈل پراجیکٹ کے سول ورکس کا تقریبا 85فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، 3.22میگاواٹ نڑدجیاں ہٹیاں بالاپراجیکٹ کے سول ورکس کا تقریباً65 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ 0.5میگاوا ٹ پٹھیالی اور 0.5 میگا واٹ ہڑیالہ پاور پراجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیاگیا ہے۔آئیندہ مالی سال2024-25ء میں حکومتی ترجیحات اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی میزانیہ میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے لئے 3 ارب20 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔مختص شدہ رقم سے جاریہ منصوبہ جات پر ترجیح بنیادوں پر کام کئے جانے کی تجویز ہے جن میں 2 بڑے منصوبہ جات 48 میگا واٹ شونٹراور 22 میگا واٹ جاگراں (IV) بھی شامل ہیں۔آئندہ مالی سال 2024-25 میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ہائیڈرو پاور کے نئے منصوبہ جات کے لئے24کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہاکہ متذکرہ بالا منصوبہ جات کے مکمل ہونے سے ریاستی آمدن میں قابل ذکر اضافہ ہو گا اور بتدریج آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات ریاستی آبی وسائل کے ذریعہ پوری ہونگی اس طرح ہائیڈل سیکٹر خود کفالت کی جانب گامزن ہے نیز ان منصوبہ جات کی تکمیل سے ریاستی افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ جس سے بیروزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ آزادکشمیر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور مقامی آبادی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد اضافی بجلی نیشنل گرڈ پر فراہم کی جائیگی جس سے نہ صرف حکومت آزاد کشمیر کی سالانہ آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا بلکہ پاکستان کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہ آزادکشمیر بھر میں اب تک7لاکھ78 ہزار سے زائد بجلی کے کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں جو کل آبادی کے 96فیصدسے زائد ہے بقیہ4 فیصدآباد ی کو بھی بجلی فراہم کرنے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات جن میں فراہمی بجلی بقیہ علاقہ جات ضلع وائز قابل ذکر ہیں ان پر عملدرآمد جاری ہے ان منصوبہ جات کی تکمیل پرمقررہ بجلی فراہمی کا ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا اور آزاد کشمیر کی تمام آبادی کو بجلی کی سہولت میسر ہونے سے عوام علاقہ کی معاشی ترقی پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ مزید یہ کہ صارفین کوبجلی کی بہتر سہولیات دئیے جانے کی غرض سے بجلی کے موجودہ نظام میں نیٹ ورک کی مرمتی بحالی اور بہتری لانے کیلئے متعدد منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال2023-24ء کے ترقیاتی میزانیہ میں محکمہ برقیات کے منصوبہ جات کے لیے کل 01ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ان مختص شدہ فنڈز کے خلاف مجموعی طور پر489 ا یچ۔ٹی‘2200 ایل۔ٹی پولز،309ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور 26ہزارسے زائد بجلی کے کنکشن کی فراہمی کے اہداف مکمل کیے جارہے ہیں جس سے آزاد کشمیر بھر میں تقریبا 2لاکھ99ہزارکی آبادی بجلی کی ترسیل میں بہتری کے ساتھ ساتھ فراہمی سے مستفید ہوئی ہے اس طرح اب تک آزاد کشمیر بھر میں مجموعی طور پر تقریبا 96 فیصد صارفین کو بجلی کے کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مالی سال2024-25ء کے ترقیاتی میزانیہ میں محکمہ برقیات کے لیے ایک ارب60کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے جانے کی تجویز ہے جن میں جاریہ منصوبہ جات پر عملدرآمد کے لئے 01 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے جس سے 611 ایچ۔ٹی،2500 ایل۔ٹی پولز،اور350 ٹرانسفارمرز کی تنصیب عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے اور25 ہزار نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔اس طرح آزاد کشمیر کی تقریبا 97ہزار کی آبادی بجلی کی بہتر سہولت سے مستفید ہو گی جبکہ حکومتی ترجیحات اور عوامی مفاد کے پیش نظر نئے منصوبہ جات کے لئے 60 کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہ شعبہ رسل و رسائل میں محکمہ شاہرات کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2023-24 میں کل14 ارب50کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جن کے خلاف نظر ثانی میزانیہ 15ارب 2 کروڑ9لاکھ4ہزار روپے کیے جانے کی تجویز ہے جوکہ آزادکشمیر کے مجموعی سالانہ ترقیاتی پروگرام2023-24 کا58% فیصدبنتا ہے۔آئندہ مالی سال 2024-25ء میں شعبہ رسل و رسائل کیلئے14ارب90کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے جو آزاد کشمیر کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا33.86 فیصد بنتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سڑکات شہری اور دور افتادہ دیہی علاقہ جات کے لیئے رسل و رسائل کا واحد ذریعہ ہیں۔ معیاری سڑکات کی فراہمی معیار زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔کسی ریاست میں سڑکات کا مربوط نظام روزگار، جدید سفری سہولیات کی فراہمی، حادثات کی روک تھام اور کھیتوں سے منڈیوں تک زرعی و غذائی اجناس کی بروقت ترسیل کو یقینی بناتاہے۔ ریاست بھر میں یکساں طورپر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سڑ کات کی تعمیر اور ٹریفک حجم، لوڈ اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکات کا ڈیزائن اور مطابقاً تعمیرآزا د حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ترجیحات میں شامل ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے اہم سڑکات کی تعمیر/ریکنڈ یشننگ اور کئی بڑی شاہرات کی اپ گریڈیشن کے علاوہ رابطہ سڑکات اور پل ہا ء کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ قابل ذکرمنصوبہ جات میں ضلع بھمبر میں جھنڈالا پیر گلی روڈپارٹ 1 و پارٹ2 کے علاوہ سہلر پل کے منصوبہ جات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ میرپور میں ڈبل لین شاہرا ہ منگلا تا صاحب چک کی تعمیرکے علاوہ Yکراس روڈ کی ریکنڈیشننگ پر کام جاری ہے۔ ضلع کوٹلی میں کوٹلی نکیال روڈ اور سرساوا بلوچ روڈ کی سکیم ہا پر عمل درآمد جاری ہے۔ ضلع سدھنوتی میں جھنڈا بگلہ تالا واڑی روڈ، منگ چھلاڑ روڈ، تراڑ کھل بلوچ روڈ پر کام جاری ہے۔ضلع پونچھ میں اپ گریڈیشن آف کھائی گلہ تولی پیر لسڈنہ روڈ کے روڈ پر کام جاری ہے۔ضلع باغ میں بشارت شہید روڈ پرکام جاری ہے۔ ضلع حویلی میں کالا مولا روڈ اور ضلع مظفرآباد میں شاہ سلطان پل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے نیز مظفرآباد شہر کے چوک ہاء کی ری ماڈلنگ کے علاوہ گڑھی دوپٹہ کومی کوٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ضلع جہلم ویلی میں چکار سدھن گلی اورکومی کوٹ شکریاں روڈ پر کام جاری ہے۔ مزید براں ضلع نیلم میں اٹھمقام تا تاوبٹ روڈ پر فیزز میں کام جاری ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ شعبہ رسل و رسائل میں موجودہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق رواں مالی سال میں بلاک پرویژن کے خلاف تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت فی حلقہ 50کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ جات منظور کیے گئے علاوہ ازیں نیوکشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام (NKDP) کے تحت 20 کلو میٹر فی حلقہ(15کلومیٹرنئی رابطہ سڑکوں کی تعمیراور5کلومیٹر پرانی رابطہ سڑکوں کی ریسرفیسنگ / ریکنڈیشننگ) کے لیے رواں مالی سال میں خاطر خواہ فنڈز مہیا کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر جاریہ رابطہ سڑکات کے منصوبہ جات پربھی تیزی سے کام جاری ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ترجیحات اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ضلع نیلم میں 20کلومیٹر، ضلع مظفرآباد50کلومیٹر، ضلع جہلم ویلی20کلومیٹر، ضلع باغ30کلومیٹر، ضلع حویلی10کلومیٹر، ضلع پونچھ50 کلومیٹر، ضلع سدھنوتی20کلومیٹر،ضلع کوٹلی60کلومیٹر، ضلع میرپور40کلومیٹر اورضلع بھمبر میں 30کلومیٹر کی اہم شاہرات کی تعمیر کے علاوہ فی حلقہ20کلومیٹر رابطہ سٹرکات کی سکیم ہاء شامل کیے جانے کی تجویز ہے اور آمدہ مالی سال میں ان کے خلاف 2ارب94کروڑ روپے کی رقم مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران شعبہ رسل و رسائل میں مجموعی طور 94کلومیٹر سڑکات کو پختہ کیا گیاہے۔ جبکہ33سکیم ہا اگلے مالی سال میں مکمل کی جائیں گی۔مطابقاً آئندہ مالی سال میں شعبہ رسل و رسائل میں 271.83کلومیٹر نئی سڑکات کی تعمیر کے علاوہ 142.5کلومیٹر موجود ہ سڑکات کی ریکنڈیشنگ کی جائے گی۔نیز381میٹر سپین کے RCCپلوں کی تعمیر/تکمیل کے ساتھ ساتھ158میٹر سپین کے اسٹیل پُل بھی تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے زیر تعمیر منصوبہ جات میں سے نوسیری لیسوا بائی پا س روڈ کی نظرثانی سکیم مالیتی1ارب 59کروڑ79لاکھ 93ہزار روپے منظورشدہ ہے۔ رٹھوعہ ہریام پل میرپورکی سکیم کا دوبارہ نظر ثانی PC-I مالیتی9ارب 58کروڑ 27لاکھ 45 ہزارکووفاقی فورم CDWPنے ECNECکی حتمی منظوری کے لئے کلیئر کر دیا ہے۔ مزید برآں وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے LOCپر واقع تمام حلقہ جات میں رابطہ سڑکات کی تعمیروریکنڈیشننگ کا منصوبہ منظور شدہ ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

25/06/2024

مظفرآباد ()25جون2024
وزیرخزانہ عبدالماجدخان نے بجٹ تقریر میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی میزانیہ برائے سال 2024-25ء کے اہم خدوخال پیش کرتے ہوئے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترتیب و تدوین میں جاریہ منصوبہ جات کیلئے62فیصد جبکہ نئے منصوبہ جات کیلئے38فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ مالی سال 2023-24ء کے اختتام تک 63 منصوبہ جات مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران161منصوبہ جات کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مجموعی ترقیاتی پروگرام کو قابل عمل سطح کی حد تک برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء میں سماجی شعبہ جات کیلئے مجموعی طور پر31فیصد،پیداواری شعبہ جات کیلئے 14فیصداور انفراسٹرکچر کے شعبہ جات کیلئے55فیصد مالی وسائل فراہم کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 2023-24ء میں یہ تناسب بالترتیب17 فیصد6فیصد اور78فیصد رہا اس طرح سماجی اور پیداواری شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جا کر وسائل کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاریہ منصوبہ جات کیلئے 27ارب 40کروڑ روپے جبکہ نئے منصوبہ جات کیلئے مجموعی طور 16ارب60کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جس کے خلاف سماجی، پیداواری اور انفراسٹرکچر کے حکومتی ترجیحات کے مطابق اہم نوعیت کے منصوبہ جات پرعملدرآمد کیا جائیگا۔جس سے سماجی، پیداواری اور معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیئے 330کلومیٹر بین الاضلاعی شاہرات کی ری کنڈیشننگ اور660کلومیٹر نئے سڑکات کی تعمیر کے منصوبہ جات پر عملدر آمد کی تجویز ہے۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی اور فوری ضروریات کی فراہمی کے لیئے مجموعی طور پر3ارب 70کروڑ روپے کے اخراجات کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔مہاجرین مقیم پاکستان کی آبادی کاری کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن سے کالونیوں کی تعمیر کیلئے خرید اراضی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کے نظام کی مزیدAugmentationکی جائے گی علاوہ ازیں 22میگاواٹ جاگراں۔IV اور 48میگا واٹ شونٹر کے منصوبہ جات پر کام کا آغاز کیا جائیگا۔ترقیاتی ادارہ جات مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی او رمیرپور کی حدود میں سڑکوں، پارکس کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبہ جات پر کام جاری رہے گا جن کے لئے مجموعی طور پر 34کروڑ 50لاکھ روپے کی فراہمی کی تجویز ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے مالی سال 2024-25ء میں شعبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر انتظام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 20کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ محکمہ پولیس کی تحقیقاتی استعداد کار بڑھانے کیلئے خدمت مراکز، کرائم سین انوسٹٹیگیشن اور سیف سٹی کے منصوبہ جات زیر عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرپور میں آئی ٹی ایکسیلنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ تربیتی سہولیات فراہم کرتے ہوئے خود روزگاری کے مواقع میسر آسکیں۔ آزاد کشمیر کے ہائیر سیکنڈری سکولز اور ہائی و مڈل سکولز میں Missing Facilitiesکی فراہمی کے منصوبہ جات کیلئے مجموعی طور پر 2ارب 47کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ سکولوں اور کالجوں کے عمارات کی تعمیر اور ضرور ی ساز و سامان کی فراہمی کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔آزاد کشمیر میں 10نئے کالجوں کی عمارات کی تعمیر کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے کی رقم مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔ جس کے تحت ہر ضلع میں ایک کالج کی عمارت تعمیر کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر میں فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا 14کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ کے تحت ڈویژنل سطح پر تین موبائل فوڈٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ صحت عامہ کے انتظام کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے فی حلقہ مجموعی طور پر تقریباً 50کروڑ روپے کی رقم مختص کی جارہی ہے جس سے بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ علاوہ ازیں مختلف ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات کی خرید کیلئے 40کروڑ روپے کے اخراجات کی بھی تجویز ہے۔

25/06/2024

مظفرآباد() 25جون2024
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت گزشتہ شب آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کابینہ نے تخمینہ میزانیہ مالی سال 25 -2024ء اور نظر ثانی میزانیہ مالی سال 24 -2023ء کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, سردار میر اکبر خان, عبدالماجد خان, دیوان علی خان چغتائی, میاں عبدالوحید, چوہدری اظہر صادق, چوہدری محمد رشید, راجہ محمد صدیق خان, چوہدری قاسم مجید, پیر مظہر سعید, ملک ظفر اقبال, جاوید بٹ, عاصم شریف بٹ, چوہدری محمد اخلاق, محمد اکمل سرگالہ, سردار اختر حسین ربانی, سردار محمد حسین, محترمہ نثاراں عباسی, چوہدری یاسر سلطان, نثار انصر ابدالی, سردار عامر الطاف خان, چوہدری اکبر ابراہیم, چوہدری محمد ارشد, پروفیسر تقدیس گیلانی, محترمہ امتیاز نسیم, صبیحہ صدیق، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان, سیکرٹری صاحبان حکومت نے شرکت کی.
٭٭٭٭٭

Address

Azad Kashmir
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Kashmir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azad Kashmir News:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Newspapers in Muzaffarabad

Show All

You may also like