Kashmir Update

Kashmir Update پورے آزادکشمیر اور مظفرآباد کی تمام نیوز بھجوائے ہم شائع کریں گے لیکن کسی جھوٹ پر مبنی نہ ہوں
(2)

مظفرآباد(پی آئی ڈی)21/نومبر 2024ء وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآ...
21/11/2024

مظفرآباد(پی آئی ڈی)21/نومبر 2024ء
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآبادکے وفد نے صدر ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ کی قیادت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی. اس موقع پر جنرل سیکرٹری سنٹرل بار ایسوسی ایشن وقار فاروق عباسی ایڈووکیٹ, اعجاز یوسف ایڈووکیٹ , شازیہ کیانی ایڈووکیٹ , عمر عزیز ایڈووکیٹ, محمد رمضان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نظام کو آئین و قانون کے تابع کر دیا ہے. وکلاء معاشرے کا اہم حصہ ہیں. وکلاء کے ہیلتھ انشورنس سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں گے. وکلاء کنونشن منعقد کروائیں جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو مدعو کریں. ہم نے ملکر معاشرے کو تنزلی سے بچانا ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. وزیراعظم نے کہا کہ ریاست میں روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے 22ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور کہیں بھی 22 لاکھ کی کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا. انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن, این ٹی ایس کو فعال کر دیا ہے اب تمام تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل, جاگراں ہائیڈل پاور پراجیکٹ اور آؤٹ آف سکول چلڈرن کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے. جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ مئی تک بجلی کی ترسیل شروع کر دے گا اس سے بہت حد تک بجلی کی ضرورت پوری ہو سکے گی. انہوں نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد کو خوبصورت بنانے کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ مظفرآباد شہر کے لئے اربن سوریج اینڈ سینیٹیشن کا منصوبہ لا رہے ہیں. ریاست کے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ہیلتھ پیکیج کا اعلان رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا باشعور طبقہ ہیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور لوگوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں آپ کا بنیادی کردار ہے۔ اس فرض کو نبھائیں،حکومت کے اچھے اقدامات کا تذکرہ کریں اور جہاں آپ کو خرابی نظر آتی ہے اسکی نشان دہی کریں انشاء اللہ فوری ایکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت اپنا مشن سمجھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا، ریاست سے بددیانتی اور کرپشن کو دفن کر دیا ہے، جب تک قلم میں اختیار ہے یہ میں اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کرونگا۔وزیراعظم نے کہا کہ اب صرف ایک ہی مشن ہے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو باعزت زندگی کی فراہمی۔ اس سلسلے میں دس ارب کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے تاکہ معاشرے کے نادار خواتین و حضرات کی مدد کی جا سکے. انہوں نے کہا کہ جب تک ہوں پوری دیانتداری سے قومی خزانے کی حفاظت کرونگا۔ وزیراعظم نے صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ کو 35 لاکھ کاچیک بھی دیا. اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کے عوام دوست ایجنڈے کو سراہا اور انہیں آزادکشمیر کے وکلاء کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

05/11/2024

مظفرآباد آزاد کشمیر کے دارلحکومت میں لیڈنگ کنٹینٹل ہوٹل کا افتتاح کر دیا گیا سابق وفاقی وزیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی سی ای او لیڈنگ کنٹینٹل ظہیر عالم، نصیر عالم چیئرمین ایکسپرٹ گروپ آف کمپنیز صاحبزادہ مفتی فضل الرسول طاہر نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس ابرھیم ضیاہ سابق وزیر چوہدری شہزاد سابق وزیر ڈاکٹر مصطفی بشیر سابق مشیر سردار تبارک علی امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر
سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر مبشر منیر اعوان راجہ ثاقب مجید راجہ
مہر بلدیہ سکندر گیلانی ودیگر نے شرکت کی

31/10/2024

کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ تین سٹی نے 19 نومبر کو روز مارکی گوجرہ میں پارٹی ورکرز کنونشن کے انعقاد کا علان کر دیا

پیپلزپارٹی حلقہ تین سٹی آگنائزر کمیٹی کے ممبران کلیم قریشی، مہتاب عباسی، پرویز چوہدری، راشد مغل، عمار مرزا،سردار خرم محسن سواتی، نسیم شاہ ،سردار دانش ، نصراللہ خان، زین شیخ نے پیپلز سیکرٹریٹ میں مشترکہ طور پرباظابطہ علان کیا

ورکرز کنونشن میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، مرکزی سیکرٹری جنرل وزیر حکومت فیصل ممتازرٹھور،

وزیر حکومت میاں عبدالوحید،

وزیر حکومت سردار جاوید ایوب

وزیر حکومت سید بازل نقوی
سردار مبارک حیدر مبشر منیر اعوان
خطاب کریں گے

ورکرزکنونیشن میں حلقہ تین سٹی کے تمام عہددران کارکنان بھر پور شرکت کریں گے

21/10/2024
21/10/2024

الائیڈ اینڈ ایفا سکول آزاد کشمیر ریجن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں تقریری مقابلہ جات 18بچوں اور بچیوں نے جیت اپنے نام کر لی پوزیشن ہولڈر بچوں کے عزاز میں میڈیکل کالج مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد,فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن لینے والے بچوں بچیوں میں تعریفی سرٹیفیکٹ اور کیشن انعامات دئیے گے

20/10/2024

Gah Muzaffarabad

16/09/2024

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 25 کلو میٹر کی مسافت پر خوبصورت سیاحتی مقام پیرچیلہ پر "پیرچیلہ مینجمنٹ ٹیم" کے زیر اہتمام الحرم اینڈ کو (Alharam&Co) کے تعاون سے پیرچیلہ سوپر لیگ سیزن 4 کا فائنل میچ اختتام پذیر ہو گیا۔
پی ایس ایل سیزن 4 میں 12 ٹیمیں نے شرکت کی فائنل میں 2 ٹیم پنچیں سردار الیون اور سوپر سٹار تلگراں
سردار الیون نے فائینل میچ کی جیت اپنے نام کر لی

اختتامی تقریب میں وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز سرار جاوید ایوب کی شرکت تقریب میں سیاحوں اور دور دراز علاقوں سے آئے شہریوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

آزاد کشمیر اور پاکستان کے سنگم پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام پیر چیلہ میں چاروں اطراف سے ہریالی اور سر سبز شاداب سے گیھرے میدان میں یہ کرکٹ میچ ایک منفرد مقام رکھتا ہے. جہاں ہر سال PSL میں کرکٹ کی ٹیمیں آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سےشرکت کرتی ہیں عوام کا جمع غفیر رنگا رنگ تقریبات سے لطف اندوز ہونے آتا ہیں کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں بیٹسمین آزاد کشمیر میں جبکہ چھکے چوک کی باونڈری پاکستانی حدود میں ہے۔

اس خوبصورت مقام پر کرکٹ کے میلے نے دیکھنے والوں پر سہر طاری کر دیا جو بھی یہاں آیا اسی کا ہو کر رہے گیا۔بیٹرز کے چھکوں اور چوکوں کی بارش نے تماشائیوں کو خوب انجوائے کروایا۔

میچ کے آغاز سے اختتام تک گراونڈ تالیوں سے گونجتا رہا

وادی کوٹلہ کے خوبصورت سیاحتی مقام پیر چیلہ میں PSL پیرچیلہ سوپر لیگ سیزن 4 کے فائنل نے خوب رنگ جمایا

وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز سردار جاوید ایوب بھی کھلاڑیوں کو داد دئیے بنا نہ رہ سکے سردار جاوید ایوب نے فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا یہ میلہ ایسے مقام پر سجا ہے جس کا شمار آزادکشمیر کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام میں ہوتا ہے یہ کرکٹ گراونڈ پاکستان اور آزاکشمیر کے رشتے کو مظبوط کرتا ہے۔اس گراونڈ کی پچ آزادکشمیر جبکہ باونڈری kpk پاکستان میں ہے۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ رشتہ ناقابل تسخیر ہے

حکومت آزاد کشمیر ایسے سیاحتی مقامات پر بچوں کے کھیل کود اور سیاح و تفریح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے آنے والے وقتوں میں ان سیاحتی مقامات پر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی جس سے یہاں آنے والے سیاحوں اور مقامی آبادی کے لیے آسانیاں ہوں۔اس موقع پر صوفی عبدالرحمان مغل سینئر رہنما پیپلزپارٹی کوٹلہ، سردار ادریس مغل ممبر ضلع کونسل،عبدالرشید دانش ممبر ضلع کونسل ،عمر خان خان آف مکڑا، چوہدری صداقت سابق امیدوار ضلع کونسل ،مشاہد الرحمن مغل (سی او الحرم اینڈ کو) سابق امیدوار ضلع کونسل، اور ندیم احمد شیخ پی آر او نے بھی خطاب کیا۔

11/09/2024

مظفرآباد:
وزیراطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی ہندوستانی وزیر دفاع کی آزادکشمیر و پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی مذمت

ہندوستان کو اگر اپنی جمہوریت پر یقین ہے کہ تووہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دے،وزیر اطلاعات

حق خودارادیت سے واضح ہو جائے گا کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر مظہر سعید شاہ

آزادکشمیرکا کوئی بھی شہری ہندوستان کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں، وزیراطلاعات آزادکشمیر محمد مظہر سعید شاہ

کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے پھر دنیا دن کی روشنی میں دیکھی گی کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات

ہندوستان دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ جو ہمیشہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا ہے ، وزیر اطلاعات

مقبوضہ کشمیر میں مظالم چھپانے کیلئے بھارت مکاری اورعیاری سےکام لیتا ہے،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قربانیوں سے ہندوستانی جھوٹ کا پردہ چاک کیا ہے،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ صاحب جیسے با عمل، با کردار اور قابل تقلید سیاستدان آزادکشمیر میں ناپید ہیں۔ پیر صاحب...
11/09/2024

وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ صاحب جیسے با عمل، با کردار اور قابل تقلید سیاستدان آزادکشمیر میں ناپید ہیں۔ پیر صاحب جیسے عظیم لوگوں کی ہمارے معاشرے کو اشد ضرورت ہے

10/09/2024

جب وزیراعظم اور کابینہ جوابدہ ہے تو باقی کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ وہ جوابدہ نہیں۔ ریسٹ ہاوس میں ٹھہرا تو خود کرایہ دیا، جب وزیراعظم کرایہ دے رہا ہے تو پھر کون بغیر کرایہ کے رہ سکتا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا نیلم میں

10/09/2024

نیلم کے عوام کے مسائل کا حل مرکزی سڑک ہے، یہاں آکر پتا لگتا ہے کہ محافظ اور قابض افواج میں کیا فرق ہے، پاک فوج کے جوان موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شہریوں کو تحفظ دیتے ہیں

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا نیلم کے علاقے ہلمت میں اپنے اعزاز میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب

میں کس کے ہاتھوں میں اپنا لہو تلاش کروںکہ سارے شہر نے ہہن رکھے ہیں دستانےہماری ریاست کو حرکت میں آنے کے لئیے بھی کسی پھو...
01/09/2024

میں کس کے ہاتھوں میں اپنا لہو تلاش کروں
کہ سارے شہر نے ہہن رکھے ہیں دستانے

ہماری ریاست کو حرکت میں آنے کے لئیے بھی کسی پھول جیسے بچے بے بس ماں کے لخت جگر کی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے آج شوائی سڑک پر مزدے نے اس پیارے سے پھول کو کچل ڈالا
چوہدری تنویر ساکنہ لوئر شوائی کے جواں سالہ بیٹے احتشام تنویر کو سکول سے واپس گھر جاتے صدر تھانہ کے پاس ایک مزدے والے نے کچل ڈالہ جو سی ایم ایچ پہنچے سے قبل ہی اللہ کو پیارا ھو گیا چار گھنٹے کے مسلسل احتجاج کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی اور ملزم گرفتار ہوا
اب ضلعی انتظامیہ نے ایک عدد نوٹیفکشن بھی کیا کے اب اس روڈ پر مزدے ڈیمپر نہیں چل سکیں گے
کاش اگر یہ ریاست اس ننے سے پھول کی قربانی سے پہلے یہ کام کر دیتی تو اج ایک ماں کو پوری رات اپنے بچے کو آوازیں نہ دینی پڑتی میرا بچہ اب تو آجاو بہت رات ہو گئی۔

الحمداللہ بین الوادی فوٹوگرافی مقابلہ میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور کمانڈر 5 اے کے برگیڈ پوزیشن لینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ...
10/07/2024

الحمداللہ بین الوادی فوٹوگرافی مقابلہ میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور کمانڈر 5 اے کے برگیڈ پوزیشن لینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایک عدد کیمرہ دو لاکھ پچاس ہزار روپے سے نوازہ گیا ۔ اس طرح کے ایونٹ سے حکومت اور پاکستان آرمی کا اچھا اقدام ہے امید کرتے ہیں اس طرح کے مقابلے ہر سال کشمیر میں منعقد کروائے جائیں جس سے میرے جیسے اور دوست جو مجھ سے بھی قابلیت کے لحاظ سے بہتر ہیں ان کو بھی موقع فراہم ہو گا

Address

Central Press Club Muzaffarabad Azad Kashmir
Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Muzaffarabad

Show All