Lower Mohmand Press Club

Lower Mohmand Press Club lower mohmand press club is located at lower sub division yakka ghund Mohmand Agency
(1)

ضلع مہمند میں  مون سون کی شجر کاری مہم میں 2024کے سلسلے میں ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں  150000 کے مختلف پودے  لگائے ج...
25/07/2024

ضلع مہمند میں مون سون کی شجر کاری مہم میں 2024کے سلسلے میں ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں 150000 کے مختلف پودے لگائے جارہے جس میں سیاسی سماجی اور سٹوڈنٹس رضا کرانہ طور پر حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر لوئر مہمند کے ایم پی اے ملک محبوب شیر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم آغاز کیا اس موقع پر ڈی ایف او شاھد نور صاحب رینجر آفیسر ارشد خان حسن ولی فارسٹ چیئرمین اکشن کمیٹی خیبر پختونخوا اور فدا محمد بھی موجود تھے

25/07/2024
ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ عقل کور   مچنی  سے  تعلق رکھنے والے  اسرا انور ولد محمد انور نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے سافٹ ...
25/07/2024

ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ عقل کور مچنی سے تعلق رکھنے والے اسرا انور ولد محمد انور نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ڈگری مکمل کی ۔

25/07/2024

مہمند: تحصیل امبار کے علاقہ گومبتی میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ ۔ پولیس زرائع

مہمند: فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ۔ پولیس زرائع

مہمند: پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔ پولیس زرائع

مہمند: پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا پولیس زرائع

23/07/2024

بنوں امن جرگہ مشران اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی پریس کانفرنس

بنوں: جرگہ مشران کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل

بنوں: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بنوں امن مارچ کو غلط رنگ دیا ہے ، مشران

بنوں: امن مارچ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پورے بنوں عوام کا تھا ، مشران

بنوں: امن مارچ میں سفید پرچم کے علاؤہ کوئی اور پرچم نہیں تھا ، مشران

بنوں: آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت نے امن مارچ کو غلط رنگ دیا ، مشران

بنوں : امن مارچ میں پی ٹی آئی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے موردالزام ٹھہرایا گیا ، مشران

بنوں: ہم وفاق اور آئی ایس پی آر کے بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، مشران

بنوں: سب کو معلوم ہے کہ گولیاں کس نے چلائی اور آنسوئوں کون بہا رہا ہے ، مشران

بنوں: پہلے معصوم بچوں کو ورغلایا گیا بعد میں ان پر فائرنگ کی گئی ، مشران

بنوں: ہم اس واقعے کی صاف اور شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ، مشران

بنوں: ہم پشاور ہائیکورٹ کی وساطت سے اوپن جوڈیشل انکوائری کا ڈیمانڈ کریں گے ، مشران

بنوں: یہاں لوگ مر رہے ہیں اور آئی ایس پی آر ان کو سیاست کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں ، مشران

بنوں ،خیبر پختونخوا کے عوام وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ کھڑے ہیں وفاق گورنر راج کا نظام کے قیام کیلئے تگ دور کررہا ہے۔ مشران

ضلع مہمند:ہیڈکوارٹر غلنئ میں ڈیڈک افس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام،تقریب میں ایم این اے ساجد خان،ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ...
22/07/2024

ضلع مہمند:
ہیڈکوارٹر غلنئ میں ڈیڈک افس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام،تقریب میں ایم این اے ساجد خان،ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ملک محبوب شیر،لوئر ناظم ملک نوید احمد سمیت سینئر رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔
ایم پی اے لوئر مہمند ملک محبوب شیر ضلع مہمند کیلئے بطور ڈیڈک چیئرمین انتخاب کے بعد ہیڈ کوارٹر غلنئ میں ڈیڈک افس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ایم این اے ساجد خان،ایم پی اے ملک محبوب شیر،لوئر مومند میئر ملک نوید احمد،ملک زاہد خان موسیٰ خیل ،مولانا امیر اللہ جنیدی،اسلام صافی،ساوید جان سمیت سینئر رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔کارکنان نے ملک محبوب شیر کو بطور ڈیڈک چیئرمین انتخاب پر انکو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب سے اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور عام انتخابات میں عوام کی جانب سے پی ٹی ائی اُمیدواروں پر مکمل اعتماد اور انکی کامیابی پی ٹی ائی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ضلع مہمند میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن میں کچھ مکمل اور کچھ زیر تعمیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی اس قوم کی خاطر جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ تمام جھوٹے الزامات اور بے بنیاد کیسوں سے سرخرو ہوکر نکلے گا۔ملک محبوب شیر نے کارکنان کو یقین دلایا کہ بطور ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے وہ عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے دن رات کوشش کرینگے اور علاقے میں صحت،تعلیم،بجلی اور مواصلات کے نظام کی بہتری کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہم پارٹی کو منظم کرنے اور کارکنان کی فلاح و بہبود کےلئے مل جل کر کام کرینگے۔

19/07/2024

یہ ہوکیا رہا ہے۔۔۔ ؟ شمس مومند
بنوں میں امن مارچ کے دوران فائرنگ سے اطلاعات کے مطابق 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کا خدشہ بھی موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ امن کی شدید خواہش کے باوجود ہر گزرتے دن کیساتھ بد امنی کیوں بڑھ رہی ہے۔ ؟ اگرچہ ابھی تک میں نے ایسی کوئی ویڈیو یا تصویر تو نہیں دیکھی جس میں سیکیورٹی اہلکار فائرنگ کر رہے ہو۔ فائرنگ شروع کرنے کی وجہ بھی معلوم نہیں۔ ایک ویڈیو میں ایک نوجوان کہہ رہا ہے کہ ایک مورچے پر لوگ پتھراو کر رہے ہیں اور مورچہ زن اہلکار نے فائرنگ کرکے چار بندوں کو زخمی کردیا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی تیسری قوت نے خطے میں آگ بڑھکانے کے لئے موقع سے فائدہ اٹھایا ہو۔ یا شاید نوجوانوں کے نعرہ بازی یا پتھراو سے اشتعال میں آکر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کی ہو۔ وجہ جو بھی ہے پورے خطے کے لئے اسکے نتائج تباہ کن ہونگے۔ یہ فائرنگ جلتی ہوئی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ اگر عوام امن مارچ کر رہے تھے تو انکی سیکیورٹی مقامی پولیس کی ذمہ داری ہے باقی اہلکاروں کی وہاں کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اگر کسی تیسرے فریق نے کیا ہے تو اس چھپے ہوئے ہاتھ کو بے نقاب کرنا بھی ہمارے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ مگر یاد رکھے کہ اجتماع کے منتظمین سیاسی قائدین بھی اپنے گریبان میں جھانکے کہ ہزاروں لوگوں کو صرف اکھٹا کرنا اہم نہیں بلکہ انکو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر منظم انداز میں احتجاج کرنے پر راضی کرنا بھی اہم ہے۔ اگر آپ لوگ ٹین ایج جوانوں کو صرف نفرت جذباتیت گالیاں اور نعرہ بازی سکھاینگے تو اسکے نتائج کسی کے لئے بھی مفید نہیں ہوسکتے۔۔۔۔

19/07/2024

مہمند۔ مہمند ڈیم کو جانے والا مین روڈ علاقے کے بچوں بالٹی اور پانی کے برتن رکھ کر کر دیا
مہمند۔ ہمارا جینا مشکل ہو گیا ہے پانی اور بجلی بند کردی ہے

مہمند۔ ڈسکان کمپنی کے اہلکار رشوت لیکر اور من پسند افراد کو مفت بجلی اور پانی دے رہے جبکہ باقی علاقے کے غریب عوام بجلی اور پانی کی بوند کے لئے ترس گئے ہیں

مہمند۔ڈسکان کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ زمین کے بدلے پانی بجلی مفت دینے کا معاہدہ ہوا تھا جو کہ اب ختم ہوا ہے نہ زمینیں خالی کروا رہے ہیں نہ پانی بجلی دے رہے

مہمند۔ کنسٹرکشن کمپنی ڈسکان نے ہمارے زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کو جلد خالی کروایں ۔ علاقہ مکین

مہمند۔ ڈسکان کمپنی سرکاری خزنےکواربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں اب انکی جعلسازی ڈیم میں خراب میٹریل کے استعمال پر اب خاموش نہیں رہنگے۔ علاقہ مکین

18/07/2024

شبقدر :گڑنگی روڈ میں بجلی کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچہ جان بحق ۔ پولیس

شبقدر : جبکہ خاتون شدید زخمی خاتون کو ٹی ایچ کیو شبقدر میں طبی امداد کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس

ممبر صوبائی اسمبلی ملک محبوب شیر PK-67 لوئر مہمند ضلع مہمند کے ڈیڈک چئیرمین کا نوٹیفیکشن جاری !
18/07/2024

ممبر صوبائی اسمبلی ملک محبوب شیر PK-67 لوئر مہمند ضلع مہمند کے ڈیڈک چئیرمین کا نوٹیفیکشن جاری !

18/07/2024

وزيراغلاه امين ګنډاپور ده یکه غنډ نه تر غلنئ پوری روډ
باره کښی سه وائ.

17/07/2024

شبقدر میں تیز آندھی کے باعث چاردیواریاں گرنے سے خاتوں سمیت دو افراد جان بحق جبکہ سات زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث دلہ زاک اور دریاب کورونہ میں چار دیواریاں گرنے سے خاتون سمیت بیس سالہ نوجوان جان بحق جبکہ دریگر مقامات پر طوفان کے باعث پانچ خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جان بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا طوفان کے باعث متعدد مقامات پر درخت گرنے سے مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند ہو گئی

17/07/2024

شبقدر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش موسم خوشگوار

17/07/2024

ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کیجئے تعریف کیجئے۔ کسی کے کپڑوں کی کسی کے شوز کی کسی کے سٹائل جسامت اور حسن کی اس پر کوئی خرچہ نہیں آتا ہے۔۔ مگر دوسرے کا دل خوش ہوتا ہے اور کسی کو خوش رکھنا بھی نیکی اور صدقہ ہے۔ راہ چلتے ہوئے ہر سامنے آنے والے کو مسکراکر سلام کیجئے۔ پھر دیکھئے یہ مسکراہٹ کتنی پھیلتی ہے اور کیا پھل لاتی ہے۔
شمس مومند

اعلان احتجاج ہم وی سی ٹو کے چیئرمینوں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں جو فنڈ ان کو راستوں کے لیے دیا گیا این کو اس راستوں پہ لگایا...
15/07/2024

اعلان احتجاج
ہم وی سی ٹو کے چیئرمینوں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں جو فنڈ ان کو راستوں کے لیے دیا گیا این کو اس راستوں پہ لگایا جائے ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے ہمیں سوشل میڈیا پر انے کے لیے مجبور مت کریں.
پوسٹ ۔ اسد مومند تمانزے وی سی 2

15/07/2024

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ PTI اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ وفاقی وزیر عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
مزید یہ کہ عمران خان عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
لیکن میرے خیال میں عدلیہ کے حالیہ فیصلوں کے تناظر میں یہ بالکل غلط فیصلہ ہے جسے عدلیہ چند دن میں ختم کرے گی۔ اور ملک اور حکومت مزید کمزور ہوجاینگے۔ یعنی پاکستانی قوم کی مشکلات میں ابھی مزید اضافہ ہونے جارہا ہے۔ معیشت کی بحالی کے لئے کی گئی کوششیں اپنی موت آپ مر جائے گی۔ عدلیہ انتظامیہ مقننہ اور عسکری حکام میں اختیارات کی جنگ مزید شدت اختیار کرے گی۔
لگتا ہے یا تو ملک واپس مارشل لا اور ایمرجنسی کی طرف جائے گی یا پھر انارکی مزید پھیل جائے گی ۔۔۔ اللہ خیر کرے۔

15/07/2024

پشتون نوجوانوں کی تین خوبیاں ۔۔۔۔۔ شمس مومند
گزشتہ روز میں نے اپنے سوشمل میڈیا پلیٹ فارمز سے ایک پوسٹ شئیر کی کہ (پشتون نوجوانوں کی تین خوبیاں بیان کیجئے)۔ میں اپنے سوشل میڈیا قارئین دوستوں اور فالورز کا انتہائی مشکور ہوں کہ انھوں نے اس میں بے حد دلچسپی لی اور سینکڑوں لوگوں نے اپنے اپنے خیالات سے میری سوچ کو وسعت دی۔ اگرچہ زیادہ تر دوستوں نے نوجوانوں پر غصے کیوجہ سے خوبیوں کی بجائے انکی خامیاں گنوائی ہے۔ میں بھی وہ خامیاں پہلے ہی لکھتا ہوں تاکہ ان قارئین کا غصہ ذرا کم ہوسکے۔
زیادہ تر قارئین کا خیال ہے کہ پشتون نوجوان صرف اپنے باپ دادا کے کارناموں پر فخر کرتے ہیں۔ ماضی میں کھوئے ہوئے ہیں۔ تن آسان ہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہر کام کرنے کے شوقین بن گئے ہیں بڑوں کی ادب نہیں کرتے۔ ٹک ٹاک فیس بک اور انسٹا گرام پر وقت برباد کرتے ہیں اور ٹرینڈ چلاکرخواب وخیال میں سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ ڈگریاں ہونے کے باوجود غیر مہذب ہیں بے بنیاد احساس تفاخر اوربے اتفاقی کا شکار ہیں۔
پشتو کے ہر دلعزیز شاعر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کئی سال پہلے نوجوانوں کی سب سے بڑی خامی کواس شعر میں بیان کیا ہے۔ فرماتے ہیں
دوی خپل منزل تہ پہ لنڈو دہ رسیدو قائل دی
پختانہ زکہ پہ سمسور پٹی کی لار اوباسی
یعنی یہ لوگ کامیابی کے حصول کے لئے شارٹ کٹ کے قائل ہے۔ درکار محنت نہیں کرتے اس لئے یہ لوگ سرسبز کھیت کے درمیان میں راستہ بناتے ہیں۔
درجہ بالا خامیاں اپنی جگہ درست سہی، مگر پشتون نوجوانوں میں کچھ خوبیاں اب بھی ایسی ہے جو انہیں دنیا کے کئی اقوام سے ممتاز بناتی ہے مثلا۔ پشتون نوجوان اپنی جرات اور بہادری کے لیے مشہور ہیں۔ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور اپنے حقوق اور دوسروں کے حقوق کے لیے لڑنے کی ان کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پشتون نوجوان اپنے خاندان، دوستوں اور برادری کے ساتھ وفاداری کے مضبوط احساس کے لیے جانے جاتے ہیں۔
سماجی، اقتصادی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے حالات بدلنے کے لئے کوشاں ہیں۔
پشتون نوجوانوں میں تعلیم کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ بہت سے نوجوان اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، روایتی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے علمی اور پیشہ ورانہ طور پرممتاز بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی ثقافت اور روایات سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اسکی بقاٗ کے لئے کوشاں ہوتے ہیں۔ بڑوں کی ادب واحترام آج بھی پشتون جوانوں کی پہچان ہے۔ دنیا میں اپنی زبان اور پشتون شناخت پر فخر کرتے ہیں۔ مشکلات نے انہیں بحیثیت مجموعی امن پسند بنادیا ہے۔ ذاتی لڑائی جھگڑے اب بھی کرتے ہیں مگر دہشت گردی فرقہ پرستی اور قوم پرستی کی جنگوں سے نفرت کرتے ہیں۔ انتہائی غربت اور بے روزگاری کے باوجود پر امن بھی ہیں اور وطن سے محبت بھی کرتے ہیں۔ بے وقوفی کی حد تک رسک لیتے ہیں۔ شعور کے دعویدار تو ہے ہر پلیٹ فارم سے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کو پسند کرتے ہیں مگر ابھی تک اچھے برے میں واضح تمیز میں انہیں مشکل درپیش ہوتی ہے۔ ایک دوست نے اہم نکتے کی طرف توجہ دلائی ہے کہ شاعروں ادیبوں نے نوجوانوں کو احساس دلادیا انہیں جدوجہد پر آمادہ کیا اور اب انکی رہنمائی کے لئے عملی میدان میں کوئی موجود نہیں۔ اس لئے ایک متوازن مخلص اور معاملہ فہم لیڈر کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ جو جذبات سے بھرپور منقسم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر سکے اور انکے جذبات کو جذبہ بناکر اسے مثبت رخ دے سکے۔ جبکہ مایہ ناز فلسفی شاعر غنی خان نے اپنی کتاب (دی پٹھان اے سکیچ) میں لکھا ہے کہ پشتون بہترین دوست ہے یا بد ترین دشمن، درمیان کا راستہ وہ نہیں جانتا ہے۔ اور میرے خیال میں جدید دور میں ہمیں اسی درمیانے راستے کو تلاش کرنے اور اس پر چلنے کی ضرورت ہے۔

کیا ڈاکٹری نسخے کی طرح ایف آئی آر کو ایسی زبان میں لکھان فرض ہے جسکو وکیل اور پولیس محرر کے علاوہ کوئی پڑھ نہ سکے۔ ہم ...
14/07/2024

کیا ڈاکٹری نسخے کی طرح ایف آئی آر کو ایسی زبان میں لکھان فرض ہے جسکو وکیل اور پولیس محرر کے علاوہ کوئی پڑھ نہ سکے۔ ہم غلام ابن غلام اور لکیر کے فقیر سدھرنے والے نہیں۔۔۔۔

ضلع مہمند میچنی ارد گرد علاقوں کے لیے خوشخبری آب ضلع مہمند میچنی پرچاوے بازار میں بھی عرب ممالک کے ویزے وزٹ اور حج وعمرہ...
14/07/2024

ضلع مہمند میچنی ارد گرد علاقوں کے لیے خوشخبری آب ضلع مہمند میچنی پرچاوے بازار میں بھی عرب ممالک کے ویزے وزٹ اور حج وعمرہ اور ائیر لائنز ٹیکٹس وغیرہ کی مکمل پراسز معلومات اور ڈیٹیلز حاصل کریں ۔
پتہ مین آفس! ضلع مہمند میچنی پرچاوے بازار شہباز مارکیٹ دوسری منزل ۔
رابطہ نمبر اور واٹساپ 03025762657

13/07/2024

پشتون قوم خاص کر جوانوں کی تین خوبیاں بیان کیجئے۔ جس پر فخر کیا جاسکے ؟

بوڑھوں نے کر دکھایا۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستانی لیجنڈز نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈز کو پچھاڑ کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر...
12/07/2024

بوڑھوں نے کر دکھایا۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستانی لیجنڈز نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈز کو پچھاڑ کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ واقعی اولڈ از گولڈ
ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی اور فائنل تک رسائی حاصل لی

| |

11/07/2024

پی کے 22 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوان اور باصلاحیت امیدوار نثار باز 12 ہزار سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی اور نثار باز کو بہت مبارک ہو۔

11/07/2024

نور صاحب گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سلامت جان ایگل اور ویجیلنٹ کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کھیل کا ہر لمحہ شائقین کے لیے دلچسپ اور سنسنی خیز بنا دیا۔

میچ کا آغاز ایگل کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ سے کیا اور ایک مضبوط ہدف مقرر کیا۔

آخرکار، ایگل کی ٹیم نے زبردست محنت اور عمدہ کارکردگی سے فتح اپنے نام کر لی۔ اس تاریخی جیت کے بعد، گراؤنڈ میں موجود شائقین نے پرجوش انداز میں جشن منایا۔ کھلاڑیوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی گئی اور انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔

مہمان خصوصی ۔ ڈی سی مہمند اختشام الخق صاحب لوئر مہمند اسسٹنٹ کمشنر صدام خسین میمن صاحب سابقہ ایم پی اے نثار مومند صاحب افتخارِ مومند صاحب اور اس کے ساتھ مشہور ٹک ٹاکر جمال اور کمال بھی ہمرا تھا

مہمند:- تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی منشیات کے خلاف  بڑی کاروائی۔ ملزم گاڑی سمیت گرفتار، 5 کلو گرام آئس برآمد۔ ڈی ایس پی سرکل ...
10/07/2024

مہمند:- تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی۔ ملزم گاڑی سمیت گرفتار، 5 کلو گرام آئس برآمد۔

ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ بذریعہ موٹرکار میچنئ روڈ پر آئس سمگل کی جائینگی۔

ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او قاسم جان ہمراہ پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی گاڑی نمبر LEB-7461
روک کر انتہائی حکمت عملی کے ساتھ تلاشی لے کر ملزم ضابط خان ولد مسافر خان سکنہ حوئیزی حال پشاور سے 5 کلو گرام آئس برآمد کرلیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ یکہ غنڈ میں انسداد منشیات ایکٹ کی تحت مقدمہ درج - تفتیش جاری

ڈی پی او مہمند کی طرف سے پولیس پارٹی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام کا اعلان۔

07/07/2024

ضلع مہمند:تحصیل یکہ غنڈ عقرب ڈاگ کی علاقے غٹ خوڑ
کے مکینوں کو مین سڑک پر پُل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات در پیش ہے ۔
مقامی لوگوں نے تمام صاحب اقتدار سے درخواست کی ہے کہ اس پُل کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں کوئی دُشواری نہ ہو۔
باقی تفصیل محمد عادل کی اس رپورٹ میں۔۔۔

مہمند ضلع۔ ال پاکستان اور خیبر پختونخوا پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی کال پرضلع مہمند میں بھی تمام 38 پٹرول پمپ احتجاجا بند،پ...
05/07/2024

مہمند ضلع۔
ال پاکستان اور خیبر پختونخوا پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی کال پرضلع مہمند میں بھی تمام 38 پٹرول پمپ احتجاجا بند،پمپس بندش سے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا۔ حکومت IMF کے دباو پر 850 ارب روپے کا خسارہ ایڈوانس ٹیکس کی صورت میں پورا کرنا چاہتی ہے جو کہ پمپ مالکان اور عوام پر اضافی بوجھ اور سراسر ظلم ہے۔
حضرت شاہ مومند صدر آل مہمند پٹرول پمپس ایسوسی ایشن۔

ال پاکستان۔اور خیبر پختونخوا پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع مہمند میں بھی تمام 38 پٹرول پمپ احتجاجا بند کئے گئے ہیں۔پمپس کی بندش سے سرکاری اور پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے سے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔یونین کی جانب سے پٹرول پمپوں میں تیل کی فروخت پر مکمل پابندی ہے۔اس سلسلے میں ال مہمند پٹرول پمپ ایسوایشن کے صدر حضرت شاہ مہمند کا کہنا تھا کہ IMF کی جانب سےحکومت پر 850 ارب روپئے خسارے کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے ایڈوانس ٹیکس کی صورت میں مطلوبہ رقم وصول کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوگرا ہم سے اضافی ٹیکس کی مد میں750 فیصد مارجن وصول کرتا ہے جو کہ پمپ مالکان اور عوام پر بوجھ اور سراسر ظلم ہے۔لیکن اب حکومت نے 2024.اور 2025 مالی سال کیلئے مزیر ایڈوانس ٹیکس کے نام سے 2 روپے 4 پیسے کا اطلاق یکم جولائ سے کیا ہے۔جس میں ہمارا مارجن 5 روپے رہ جائیگا لیکن عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا اور پمپ مالکان اور عوام دونوں متاثر ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ عوام اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں۔ال مہمند پٹرول پمپ۔ایسوسی۔ایشن کے صدر حضرت شاہ مہمندنے کہا کہ آل پاکستان پٹرول پمپ کے چیئرمین اور صوبائ صدر عبدالماجد خان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہے اور ہم مرکزی چیئر مین اور صوبائ صدر کے فیصلوں کے پابند ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔جس میں عوام کو بھی ساتھ دینے کا اپیل ہے۔

05/07/2024

سوات امن کی صداوں سے گونج اٹھا۔ امن ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سوات میں مکمل امن ہے کسی بھی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔ ہم اپنی سرزمین کسی بھی آپریشن کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔ ماضی میں بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اب مذید متحمل نہیں ہو سکتے۔ امن ریلی خوازہ خیلہ سے باغڈھئیرئی تگ گئی، وہاں سے مٹہ اور مٹہ سے کبل تک مارچ کیا۔

05/07/2024

آج ضلع مہمند ڈانڈ کے مقام پر چینی کا ٹراک ولٹ گیا جس میں ڈارئیوار کا ہاتھ زخمی ہوئے : یکہ غونڈ غلنئ کڑپہ سڑک کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں کی خرابی ،حادثات اور دن رات روز کا معمول بن گیا ہے، باقی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،پچھلے 5 سال سے مسافروں اور خاص کر مریضوں کا اس سڑک پر گزرنا محال ہوگیا ہے۔ اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کے حل کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔۔۔ عادل مہمند پختونخوا ریڈیو مہمند

05/07/2024

مردان/ مبینہ دھماکہ/ابتدائی معلومات

مردان: مردان میں جلالہ پل کے قریب مبینہ دھماکہ۔ ریسکیو

مردان: حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 8 زخمی۔ ریسکیو

مردان:زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور 6 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو

مردان:ریکسیو میڈیکل ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

مردان:جانبحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا

Address

Thackeray Road
London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lower Mohmand Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lower Mohmand Press Club:

Videos

Share


Other Media/News Companies in London

Show All