Lower Mohmand Press Club

Lower Mohmand Press Club lower mohmand press club is located at lower sub division yakka ghund Mohmand Agency
(1)

قبائلی ضلع مہمندمہمند ڈیم کے سی بی ایم فنڈز منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے،پانچ سال پہلے کی نسبت اب ...
23/08/2024

قبائلی ضلع مہمند
مہمند ڈیم کے سی بی ایم فنڈز منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے،پانچ سال پہلے کی نسبت اب ان منصوبوں کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے،ان منصوبوں کےلئے مختص ساڑھے چار ارب روپیہ واپڈا کے اکاونٹس میں پڑے ہیں جبکہ عوام اپنے مطالبات کےلئے سراپا احتجاج ہیں،فوری طور پر تمام منصوبے مکمل کرکے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔۔مقامی مشران
ان خیالات کا اظہار ملک بدری زمان، ملک بہرام خان و دیگر نے کیا،ان کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کے سی بی ایم فنڈز سے محکمہ پبلک ہیلتھ،سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ صحت اور دوسرے محکموں نے مختلف منصوبوں کےلئے فیزیبلٹی رپورٹس بھیجی تھی مہمند ڈیم کے واپڈا جی ایم کے عدم دلچسپی کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اب اس منصوبوں کی لاگت میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے اور مزید تاخیر سے اور بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی بی ایم فنڈ کی مد میں مختص ساڑھے چار ارب روپے واپڈا کے اکاونٹس میں پڑے ہیں جو کہ ڈیم سے متاثرہ تحصیلوں کے فلاح و بہبود اور اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے خرچ ہونے تھے لیکن بدقسمتی سے پانچ سال بعد بھی ان سے متاثرہ عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا،اور متاثرہ عوام اپنے مطالبات کےلئے سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ایم فنڈز سے تمام منصوبوں پر فوری کام کا اغاز کیا جائے تاکہ متاثرہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کی مایوسی کو ختم کرکے ان کے تمام جائز مطالبات حل کیے جائیں۔

چا چي د پټي بانډي د غريب اولس زمکي په تحفه کي حکومت ته حواله کړي هغوي نن په سرکونو احتجاج کوي او مومند اولس ته يو زل بيا...
23/08/2024

چا چي د پټي بانډي د غريب اولس زمکي په تحفه کي حکومت ته حواله کړي هغوي نن په سرکونو احتجاج کوي او مومند اولس ته يو زل بيا د‌ دهوکي ورکولو کوشش کوي، په دومره غټ قامي خيانت د‌‌ي د اولس نه‌ معافي اوغواړي او استعفی دي ورکړي. نوراسلام صافی

قبائلی اضلاع میں سرحدی تنازعات کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے مہمند باجوڑ سمیت تمام سرحدی تنازعات افہام و تفہیم اور فریقین...
23/08/2024

قبائلی اضلاع میں سرحدی تنازعات کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے مہمند باجوڑ سمیت تمام سرحدی تنازعات افہام و تفہیم اور فریقین کی رضامندی سے جلد ختم کیے جائیں گے سرحدی تنازعات کے خاتمے سے مختلف قبائل کے مابین کشیدگی کو ختم کرنے میں بھرپور مدد ملے گی سرحدی تنازعات کو ختم کر کے ہی قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے مہمند اور باجوڑ کے عوام کی جانب سے سرحدی تنازعہ کے حل کے لئے جلد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا اور تنازعہ کے پائدار حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جاہیں گئے فریقین کی جانب سے صبر و تحمل پر ان کا ممنون و مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مہمند باجوڑ سرحدی تنازعہ کے حل کے حوالے سے قبائلی ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ کے عمائدین پر مشتمل جرگے کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند ڈاکٹر اختشام الحق اور تحصیل چیرمین بھی موجود تھے کمشنر پشاور ڈویژن نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تنازعہ کے حل کے لئے ذاتی طور پر کوششیں جاری رکھیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ مذکورہ تنازعہ جلد سے جلد حل ہو وفد نے تنازعہ کے حل کی یقین دہانی اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ذاتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP . Deputy Commissioner Charsadda Deputy Commissioner Khyber Deputy Commissioner Mohmand Deputy Commissioner Peshawar Deputy Commissioner Nowshera Peshawar Development Authority Clerks Association Techical Board Peshawar. UNILAD

23/08/2024

لوئر مہمند کے ایم پی اے ملک محبوب شیر کا تحصیل پنڈیالی پٹی بانڈہ کے متاثرین کا مہمند ڈیم معاوضہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے

23/08/2024

قاری رحیم شاہ مہمند کا ڈیم متاثرین کے احتجاجی مظاہرے میں بات کرتے ہوئے

23/08/2024

ایم این اے ساجد خان مہمند کا منڈہ کے مقام پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے

22/08/2024

ضلح مہمند مہمند ڈیم میں ڈی سی کی طرف ظالمانہ اور غیر قانونی آپریشن کی شدید مزمت کرتے ہیں اور جو ظلم مہمند قوم کی عورتوں سے کیا گیا اس پر صوبائی حکومت کو شرم آنی چاہئے صوبائی حکومت اور ڈسی اپنے غیر جانبدارانہ کاموں پر مہمند قوم سے معافی مانگے مہمند قوم کے دھرنے سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکٹری ضیاءاللہ جان خلیل دھرنے کے دوران صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ضیاءاللہ جان خلیل نے مہمند قوم کو یقین دہائی کرائی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین ہمیشہ مہمند قوم کے ساتھ کھڑی تھی اور رہیگی اس موقعے پر پشاور ڈویژن سے عادل خان اور ضلع چارسدہ کے صدر ڈاکٹر مدرار اللہ بھی موجود تھے۔

قبائلی ضلع مہمند محکمہ تعلیم فی میل مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح۔ ڈپٹی کمشنر مہمند ، ڈی ای او فی میل نے محتلف پودے لگا...
21/08/2024

قبائلی ضلع مہمند محکمہ تعلیم فی میل مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح۔ ڈپٹی کمشنر مہمند ، ڈی ای او فی میل نے محتلف پودے لگا دی گئے۔ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ طالبات کے داحلہ مہم کو بھی بھر پور طریقے سے چلاینگے۔ کسی استانی کو این او سی نہیں دی جائینگے ۔ ہر تحصیل میں فی میل ٹیچرز کیلئے کیلئے رہائشی ہاسٹل تعمیر کی جائیگی۔ والدین اپنے بچیوں کو سکول بیجھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر اختشام الحق ، ڈی ای او لیلا علی نے محتلف پودے لگانے کے بعد میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی ای او فی میل نے کہا کہ ضلع مہمند میں گرلز سکولوں کے حالات انتہائی ناگفتہ بہہ ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی۔ کہ ہم نے سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کیلئے ہر تحصیل میں رہائشی ہاسٹل کو محتص یا تعمیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم والدین کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی بچیاں بھی سکولوں میں داحل کریں ۔ تاکہ یہاں پر طالبات بھی طلباء کے ساتھ برابر تعلیم حاصل کر سکیں ۔ ہماری کوشش ہوگی۔ کہ چھٹیوں کے خاتمے کے بعد محتلف سکولوں کے دورہ کرکے ان کے مشکلات سے آگاہی حاصل کرینگے۔ نئی ڈی ای او فی میل نے ضلعی انتظامیہ ، فورسزز ، والدین سے

20/08/2024

مہمند ڈیم سائٹ پر دریائے سوات میں پانی کا رخ کامیابی سے موڑ دیا گیا مہمنڈ ڈیم کی کنسٹرکشن سائٹ کی تعمیراتی کام کے فضائی مناظر ڈیم میں بند کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا مہمند ڈیم کی تعمیر سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ڈیم 2026-27 تک مکمل ہوگی اگر ویڈیو پسند آگئی ہو تو دوستوں کے ساتھ شئیر کریں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اُسامہ امین چیمہ (PSP) کے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کا رات گئے باب مہمند کا ...
16/08/2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اُسامہ امین چیمہ (PSP) کے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کا رات گئے باب مہمند کا دورہ

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اُسامہ امین چیمہ (PSP) کے حصوصی احکامات پر ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان ہمراہ ایس ایچ او تھانہ یکہ غنڈ قاسم جان نے رات گئے باب مہمند کا دورہ کیا۔

ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان نے باب مہمند پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا بغور معائنہ کیا۔ باب مہمند پر نصب کیمروں میں تکنیکی خرابی کے وجہ سے بند کیمروں کو ٹھیک کیا گیا۔

15/08/2024

جشن آزادی مو مبارک شه
مونږ پکې دا بوټو نالکيدو يو کوشش واکو تاسو ټول ملګري هم دغه موهم که خصه واخلي خپله حصه بوټي نال کښ ېه
نوټ : انټرنټ له واجې ويډيو کښ لم لېټ راغلي

مہمند:- ١٤اگست ٧٧ ویں یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔   تفصیلات کے مطابق تحصیل آمبار پولیس اسٹیشن...
14/08/2024

مہمند:- ١٤اگست ٧٧ ویں یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل آمبار پولیس اسٹیشن کے افتتاحی تقریب کے دوران ١٤اگست ٧٧ ویں یوم آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

١٤ اگست ٧٧ ویں یوم آزادی کے پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اُسامہ امین چیمہ (PSP)، بریگیڈ کمانڈر منظر حسین، کرنل عابد علی، ڈی ایس پی سرکل امبار آیاز خان، ایس ایچ او تھانہ امبار نعیم خان، علاقائی مشرآن، ملکانان اور دیگر پولیس آفسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا گیا۔ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے تقاریر، ملی نغموں اور مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جس میں جمناسٹک، جھنڈا پریڈ، رسہ کشی، دوڑ اور کراٹے شامل تھے۔

پروقار تقریب کے اختتام پر حسن کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور طلبا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اُسامہ امین چیمہ (PSP) نے انعامات تقسیم کیے۔

14/08/2024

ضلع مہمند/ یوم آزادی تقریب

مہمند: ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع مہمند میں بھی پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

مہمند: ڈی سی افس میں مرکزی تقریب پرچم کشائی کا اہتمام

مہمند: تقریب میں ڈی سی ڈاکٹر محمد احتشام الحق،ایم پی اے ڈاکٹر اسرار ، عمائدین سمیت سول و عسکری حکام کی شرکت۔

مہمند: پاک سر زمین ہمارے اباو اجداد کے لازوال قربانیوں کے بعد ازاد ہوا۔۔مقررین

مہمند: بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں اج ہم ازاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔۔مقررین

مہمند: قبائلی عوام نے قیام امن میں فورسز کے شانہ بہ شانہ بے مثال قربانی دی ہیں۔۔مقررہن

مہمند: قبائلی نوجوان سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے سے خود کو بچائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مہمند: تقریب میں ملکی سلامتی، خوشحالی، ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئ۔

11/08/2024

عزیز خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں کے کسان اور نوجوان،

آپ کے علاقے میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئیے ہم زراعت اور باغبانی کے شعبے میں بین الاقوامی مارکیٹ کے مواقع پر تفصیلی نظر ڈالیں۔ یہ آپ کو نہ صرف ماحولیاتی استحکام فراہم کرے گا بلکہ معاشی ترقی کے نئے راستے بھی کھولے گا۔

1. زیتون کی کاشت اور برآمدات:

* امریکہ کی مارکیٹ: امریکہ دنیا میں زیتون کے تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ 2020 میں یہاں 1.4 بلین ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

* یورپی یونین: اسپین، اٹلی اور یونان کے بعد پاکستانی زیتون کے تیل کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
* کاشت کے طریقے: ڈرپ اریگیشن استعمال کریں اور عضوی طریقوں کو اپنائیں۔ یہ EU کے معیار پر پورا اترنے میں مدد دے گا۔

2. خشک میوہ جات کی پیداوار:
* کینیڈا کی مارکیٹ: کینیڈا میں خشک میوہ جات کی سالانہ درآمدات کی قدر تقریباً 500 ملین کینیڈین ڈالر ہے۔

* اخروٹ اور بادام پر توجہ دیں: یہ صحت مند غذاؤں کی مانگ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔
* پیکیجنگ اور برانڈنگ: جدید پیکیجنگ اور اعلیٰ معیار کی برانڈنگ پر سرمایہ کاری کریں۔

3. ارگینک پھل اور سبزیاں:
* جرمنی کی مارکیٹ: یورپ میں ارگینک مصنوعات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، 2020 میں 15 بلین یورو کی۔

* سرٹیفیکیشن حاصل کریں: EU ارگینک لوگو اور USDA ارگینک سرٹیفیکیشن آپ کی مصنوعات کی قیمت بڑھائے گی۔
* فوکس کریں: ٹماٹر، شملہ مرچ، اور پتے دار سبزیوں پر۔

4. زعفران کی کاشت:
* برطانیہ کی مارکیٹ: زعفران کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے، خاص طور پر اعلیٰ درجے کے ریستورانوں میں۔
* قیمت: اعلیٰ معیار کا زعفران 11,000 پاؤنڈ فی کلو تک فروخت ہوتا ہے۔
* کاشت کے طریقے: پہاڑی علاقوں میں کم پانی کے ساتھ کاشت ممکن ہے۔

5. شہد کی پیداوار:
* فرانس کی مارکیٹ: مونوفلورل شہد (ایک خاص پھول سے حاصل کردہ) کی بڑی مانگ ہے۔
* مارکیٹنگ: اپنے علاقے کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کریں، جیسے پہاڑی پھولوں کا شہد۔
* سرٹیفیکیشن: Fair Trade سرٹیفیکیشن حاصل کریں جو یورپی صارفین میں مقبول ہے۔

6. چلغوزے کی برآمدات:
* چین کی مارکیٹ: چلغوزے کی سب سے بڑی درآمد کنندہ ہے، سالانہ 300 ملین ڈالر سے زیادہ۔
* پیداوار بڑھائیں: جدید تکنیک استعمال کر کے فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں۔
* پروسیسنگ: مقامی سطح پر گریڈنگ اور پیکیجنگ کی سہولیات قائم کریں۔

7. ادویاتی پودے:
* سوئٹزرلینڈ کی مارکیٹ: ہربل دواؤں کی بڑھتی ہوئی مانگ، خاص طور پر اجوائن اور سونف۔
* تحقیق: مقامی جڑی بوٹیوں کی خصوصیات پر تحقیق کریں جو بین الاقوامی مارکیٹ میں منفرد ہو سکتی ہیں۔

* معیار: GMP (Good Manufacturing Practices) سرٹیفیکیشن حاصل کریں۔

عملی مشورے:

1. بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے لیے زرعی ماہرین سے رابطہ کریں۔

2. حکومتی اداروں سے برآمدات کے لیے رہنمائی اور مدد حاصل کریں۔

3. مقامی کسانوں کے گروپ بنائیں تاکہ وسائل اور معلومات کا اشتراک ہو سکے۔

4. جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے طریقے سیکھیں۔

5. پانی کی بچت والے آبپاشی کے طریقے اپنائیں۔

یاد رکھیں، آپ کا علاقہ منفرد ہے اور اس کی یہ خصوصیات آپ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک خاص مقام دے سکتی ہیں۔ محنت، جدت اور پائیداری کے ساتھ، آپ نہ صرف اپنی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں۔
Copied

عدالتی فیصلہ اور پارلیمنٹ کا جواب۔   شمس مومند8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں چونکہ پی ٹی آئی نے مجبو...
09/08/2024

عدالتی فیصلہ اور پارلیمنٹ کا جواب۔ شمس مومند
8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں چونکہ پی ٹی آئی نے مجبورا انتخابی نشان کے بغیر حصہ لیا تھا لہذا ملک میں موجود انتخابی قوانین کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جیتنے والے ممبران آزاد تصور ہوئے اورالیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق جیتنے والے آزاد امیدواروں کو حلف لینے کے تین دن کے اندر اندر یا کسی پارٹی کو جائن کرنا ہوتا ہے یا پھر وہ ہمیشہ ہی آزاد رہینگے۔ انہی قوانین کی روشنی میں پی ٹی آئی کے متفقہ فیصلے کے مطابق کچھ ممبران نے سنی اتحاد کونسل نامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ کچھ ممبران نے آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ پی ٹی آئی میں سینکڑوں کی تعداد میں نامی گرامی قانون دان اور سینئر وکلاٗ موجود ہیں اس وقت ان میں کسی نے بھی نہ ہی دوسری پارٹی کو جائن کرنا غلط سمجھا نہ اسکو کسی بھی عدالت میں چیلینج کیا۔ پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کی وساطت سے پہلے الیکشن کمیشن اور بعد میں عدالت سے صرف مخصوص نشستوں کا مطالبہ کیا۔ جو بقول ان کے ان کا حق بنتا تھا۔ یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی روشنی میں پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اور اسکے بعد پشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی اپیل مسترد کردی۔ قانونی ماہرین میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا تھا کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کا حقدار نہیں ہوسکتا ہے البتہ یہ نشستیں باقی پارٹیوں میں تقسیم کرنے پر ماہرین کی رائے منقسم تھی۔
• سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا۔ 12 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ نے حیران کن اکثریتی فیصلہ دیا جس میں ایک طرف سنی اتحاد کونسل کی اپیل کو مسترد کردیا گیا یعنی اسکو پشاور ہائی کورٹ ہی کی طرح مخصوص نشستوں کا حقدار نہیں سمجھا گیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل اپیل مسترد ہونا ہی قانون کے مطابق اور اصل فیصلہ ہے۔ مگر ججز صاحبان نے حیران کن طور پر پی ٹی آئی کو نہ صرف بطور پارٹی تسلیم کیا ( حالانکہ موجود قوانین کے مطابق مقررہ مدت میں انتخابات نہ کرواکر الیکشن کمیشن نے ان سے انتخابی نشان واپس لیا تھا اور وہ بطور پارٹی نہ انتخابات میں موجود تھی نہ پارلیمنٹ میں ) بلکہ وہ مخصوص نشستیں جو الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ نے باقی پارٹیوں میں تقسیم کو درست قرار دیا تھا ان سے واپس لینے اور پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ بھی دے دیا۔ اس پر مستزاد مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تو اپیل کے لئے تاریخ مقرر کرنے والی تین رکنی ججز کمیٹی میں سے دو ججز نے چھٹیوں کا کہہ کر اپیل مقرر کرنے سے انکار کردیا۔ حکومت نے اسکا مطلب یہ لیا کہ سپریم کورٹ کے بعض ججز صاحبان اپیل سے پہلے ہی ایک آئین سے ماوری فیصلے کو حکومت سے منوانا چاہتی ہے۔ اس لئے جوابی کارروائی کے طور پر انھوں نے پارلیمنٹ کے بااختیار فورم کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور 104 میں ترامیم کرکے سپریم کورٹ فیصلے کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرسٹ ایمپریشن کیسز کی وضاحت کے لئے قانون سازی کو رٹ روسپیکٹیو ایفیکٹ (یعنی پرانے تاریخ سے لاگو) کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایک دفعہ پارٹی میں جانے کے بعد دوبارہ پارٹی تبدیل کرنا خلاف قانون ہے عدالت اسکی اجازت نہیں دے سکتی اسی طرح پارٹی کے انتخاب کے لئے قانون میں 3 دن کا وقت مقرر ہے سپریم کورٹ نے 15 دن کا وقت مقررکرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب تک آئین کے کسی شق کو چیلینج نہ کیا گیا ہو عدالت آئین کو نہ دوبارہ لکھ سکتی ہے نہ اسکو ختم کرسکتی ہے۔ نہ اسکے کسی سیکشن کو نظر انداز کرکے فیصلہ دے سکتی ہے یہی موقف گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی اپیل میں بھی اختیار کیا ہے۔ اگرچہ اس نئے قانون سازی کو پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلینج کردیا ہے مگراب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیارات کو محدود کرنے یا ختم کرنے کی کوشش کر سکتی ہے یا پھر پارلیمنٹ کی سپر میسی اور حق قانون سازی کو تسلیم کرکے آگے بڑھنے میں ہی عافیت سمجھتی ہے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid026z392PG5aGK4oYeBP2Qp2KViMDNcvbbBA35RvZLKJZGwJKanAgvo9cy8WoHtYNyvl&id=61560989991083&sfnsn=wa&mibextid=RUbZ1f

8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں چونکہ پی ٹی آئی نے مجبوراً انتخابی نشان کے بغیر حصہ لیا تھا لہٰذا ملک میں موجود انتخابی قوانین کے مطابق پی

کیڈٹ کالج مہمند کے لئے ایک اور اعزاز :کیڈٹ کالج مہمند کے طالب علم جعفر شاہ ولد مدیر خان رول نمبر 163626 نے پشاور بورڈ کے...
08/08/2024

کیڈٹ کالج مہمند کے لئے ایک اور اعزاز :
کیڈٹ کالج مہمند کے طالب علم جعفر شاہ ولد مدیر خان رول نمبر 163626 نے پشاور بورڈ کے زیر انتظام میٹرک نتائج میں 1174 مارکس لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔۔۔

08/08/2024

بنوں: مبینہ جنسی ہراسمنٹ اور تشدد کے خلاف نرسنگ کالج طلبہ کا احتجاج طلبہ نے بنوں ڈی آئی خان روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا ۔نرسنگ کالج کے طلبہ کی جنسی ہراسمنٹ اور تشدد کا نوٹس لیا جائے۔ نرسنگ کالج کا کک مین کلرک بن کر طلبہ پر جنسی و جسمانی تشدد کر رہا ہے ، مبینہ جنسی ہراسمنٹ اور تشدد میں ملوث کک مین کو فوری برخاست کیا جائے ، طلبہ کا الزام

ضلع مہمند ۔۔لوئر مہمند کے ناظم اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے صدر ملک نوید احمد کے گھرکے مین کیٹ پر ریموٹ کن...
08/08/2024

ضلع مہمند ۔۔
لوئر مہمند کے ناظم اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے صدر ملک نوید احمد کے گھرکے مین کیٹ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا شکر الحمد اللہ کوئ جانی نقصان نہیں ہوا

دو دن پہلے مرمت کردہ مامد گٹ لنک روڈ کل رات بارش کے بعد سیلابی ریلے کے سامنے بے بس۔ ایک مرتبہ پھر عوام کو شدید مشکلات کا...
07/08/2024

دو دن پہلے مرمت کردہ مامد گٹ لنک روڈ کل رات بارش کے بعد سیلابی ریلے کے سامنے بے بس۔ ایک مرتبہ پھر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

05/08/2024

لوئر مہمند تحصیل پنڈیالی کے علاقہ اقرب ڈاگ سے ہوتا ہوا یکہ غنڈ تا مٹہ لنک روڈ پر علاقہ اقرب ڈاگ میں موجود جوہڑ پر فرش حالیہ سیلاب بہا کر لے گئے۔ آمدورفت کا واحد راستہ ہونے کیوجہ سے ایمرجنسی کی بنیاد پر اس کی فوری تعمیر کا مطالبہ۔

روڈ پر پل نہ ہونے کیوجہ سے عوام کے لئے ہر دفعہ باران رحمت زحمت بن جاتی ہیں۔ روڈ کی ابتدائی تعمیر تقریبا 20 سے 25 سال ہونے کے بعد اب تک اس پر کوئ مرمتی کام نہ ہونے کیوجہ سے روڈ پر جگہ جگہ کھڈے پڑ گئے ہیں۔

یکہ غنڈ تا مٹہ لنک روڈ بہت اہمیت کا حامل ہی کیونکہ ضلع مہمند کے اکثر خاندان تنگی، منڈا، پڑانگ غار، تخت بھائ،مردان ودیگر علاقوں میں رہائش پذیر اسی لنک روڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
مہمند ڈیم جیسی ترقیاتی پراجیکٹ سے اسی لنک روڈ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئ ہے کیونکہ انتظامیہ ودیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ کے اکثر سٹاف اسی روٹ سے آتے جاتے رہتے ہیں۔
پڑانگ غار،تنگی، عمرزئ، آبازئئ ضلع چارسدہ ومردان کے دیگر علاقوں میں رہائش پذیر اکثر گورنمنٹ امپلائیز ضلع مہمند میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے مختصر ترین روٹ ہونے کیوجہ اسی لنک روڈ کو استعمال کرتے ہیں۔
اسی لنک روڈ پر علاقے میں موجود کرش پلانٹ سے کرش اور پہاڑوں سے تعمیراتی پتھر اور جوہڑوں سے بجری ودیگر میٹیریل کی سپلائ ضلع مہمند کے علاوہ دیگر اضلاع سپلائ کی جاتی ہیں۔
عوامی مطالبہ ہیں کہ حکومت اور سیاسی قائدین خصوصی توجہ اور دلچسپی لیکر اس کے لئے متعلقہ فورم پر فورا منظوری کرائیں

05/08/2024

ضلع مہمند ۔۔ ایم این اے ساجد خان ایم پی اے ملک محبوب شیر ایم پی اے ڈاکٹر اسرار خان اور ملک نوید احمد کی قیادت میں ضلع مہمند سے صوابی جلسے کے لیے اپنے کارکنوں کے ساتھ روانہ

ضلع مہمند۔گزشتہ رات مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث کئی دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں کو جزوی نقصانات ،مختلف علاقوں میں سیلاب...
05/08/2024

ضلع مہمند۔گزشتہ رات مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث کئی دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں کو جزوی نقصانات ،مختلف علاقوں میں سیلاب سے کھڑی فصلیں زیرآب سمیت بیشتر زیر کاشت کھیت بہہ گئے۔جبکہ دو مختلف مقامات میں آٹھ سالہ بچہ سمیت بیس سالہ نوجوان پانی میں ڈوبنے سے جان بحق۔
تفصیلات کی مطابق مون سون کی علاقے میں پہلی موسلادھار بارش سے قبائلی ضلع مہمند میں مالی نقصانات سمیت جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں ۔تحصیل خویزئی میں سجاد نامی شخص کی آٹھ سالہ بچہ بارش کی کھڑی پانی میں ڈوبنے سمیت تحصیل پنڈیالی کے علاقہ کسوڑئ میں بیس سالہ نوجوان قدیم ولد عرفان پانی میں ڈوبنے سے جان بحق ہوئے ہیں۔جبکہ تیز بارش سے نکلنے والے سیلابوں سے کئی دیہاتوں اٹوخیل،حیدرکور،چمرکنڈ اور اقراب ڈاگ کی رابطہ سڑکوں کو جزوی نقصانات سے امدورفت میں مشکلات پیش آئے ہیں ۔جبکہ سیلابوں سے بیشتر علاقوں میں زیر کاشت زمینیں بہہ اور کھڑی فصلیں زیرآب آنے سے زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔جبکہ موجودہ موسم میں مکئی کی فصل سمیت ذیادہ تر رقبہ پر مختلف سبزیاں جن میں دھنیا ،کریلہ،ساگ،ٹماٹر،سبز مرچ وغیرہ شامل ہیں۔حالانکہ بعض مقامات پر بارش سے مکانات کو نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔مگر گزشتہ بارش اور سیلابوں کی معاوضہ متاثرین کو نہ ملنے کے باعث اب لوگ مزید نقصانات متعلقہ محکموں میں رپورٹ نہیں کررہا ہے ۔کیونکہ گزشتہ معاوضوں نہ ملنے کے باعث عوامی توقعات اب متعلقہ محکموں سے اٹھ چکے ہیں۔

02/08/2024

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی صدر سبحان اللہ فخری، مہمند سٹوڈنٹس یونین کے بانی رکن حمید اللہ اور سماجی و ثقافتی مشیر فیصل مہمند نے حال ہی میں تحصیل صافی مہمند میں واقع لکڑو ڈگری کالج کا دورہ کیا۔ یہ کالج ماضی کے آپریشن کے دوران شدید نقصان کا شکار ہوا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس کالج کی بحالی کے لیے مناسب توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

لکڑو ڈگری کالج میں تقریباً 800 طلباء زیر تعلیم ہیں لیکن بدقسمتی سے کالج کی عمارت رہائش کے قابل نہیں ہے۔ کلاس رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کی حالت خستہ ہے، جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور اس تعلیمی ادارے کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید تفصیلات ویڈیو میں فراہم کی گئی ہیں۔ براہ کرم اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ یہ پیغام متعلقہ حکام تک پہنچ سکے اور وہ اس اہم مسئلے پر کارروائی کریں۔

بی نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وه خاندان (بینیفیشریز) جنہوں نے اپنا سی ماہی قسط وصول نہیں کیا اور جنکا مندرجہ ذیل لسٹ میں...
02/08/2024

بی نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وه خاندان (بینیفیشریز) جنہوں نے اپنا سی ماہی قسط وصول نہیں کیا اور جنکا مندرجہ ذیل لسٹ میں نام موجود ہو، ( یہ لسٹ صرف تحصیل حلیمزئۍ سے تعلق رکهنے والی خاندانوں کی ہے) ان سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جلد از جلد اپنا سہ ماہی قسط وصول کریں کیونکہ یہ پیسے اگلے جمعے تک واپس کر دیئے جائینگے جو پهر آپ کسی بهی قیمت پر بهی وصول نہیں کر سکتے.
منجانب: اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی نظیر انکم سپورٹ پروگرام مہمند

مہمند سٹوڈنٹس یونین کا ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا اغاز. مہمند سٹوڈنٹس یونین ( ایم ایس یو) کے مرکزی صدر رضو...
01/08/2024

مہمند سٹوڈنٹس یونین کا ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا اغاز. مہمند سٹوڈنٹس یونین ( ایم ایس یو) کے مرکزی صدر رضوان مہمند بشمول مرکزی کابینہ ممبران نے اج ضلع مہمند کے مختلف سپاٹس پر رات گئے تک پودے تقسیم کئے. جہاں کل صبح دن کے روشنی میں باقاعدہ شجرکاری مہم کا اغاز کریں گے.
موسمیاتی تبدیلی کے وجہ سے ضروری ہے کہ کمیونٹی کا ہر فرد کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور سرسبز و شاداب ماحول کے ساتھ ساتھ صاف ہوا اور درجہ حرارت کنٹرول کرنے میں کردار ادا کریں.
گزشتہ دو تین ہفتوں سے مہمند سٹوڈنٹس یونین ( ایم ایس یو )
ٹیم صدر رضوان مہمند کے سربراہی میں مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں. جس میں کیرئیر کونسلنگ سیشنز، سٹڈی سرکلز اور شجرکاری مہم پر کام جاری ہے. اسی طرح مزید پروگرامات ہمارے شیڈول کا حصہ ہے
* ملک شاہ خالد مہمند
انفارمیشن سیکرٹری *
Mohmand Students Union Mohmand Students Union Lower Mohmand Press Club Rehmat Shah Momand Ali Raza Momand

ڈی آئی خان. نامعلوم افراد   بینک کرنسی وین کو لوٹ لیا ۔ پولیسڈی آئی خان۔عملہ سمیت گاڑی اغواء کر لی گئی ۔پولیس ڈی آئی خان...
01/08/2024

ڈی آئی خان. نامعلوم افراد بینک کرنسی وین کو لوٹ لیا ۔ پولیس

ڈی آئی خان۔عملہ سمیت گاڑی اغواء کر لی گئی ۔پولیس

ڈی آئی خان۔ بعد ازاں عملہ کو رہا کر دیا گیا۔پولیس

ڈی آئی خان۔ گاڑی کو ویرانے میں آگ لگا کر چھوڑا دیا۔پولیس

ڈی آئی خان۔ گاڑی سے 4 کروڑ کی رقم لوٹی گئی۔ پولیس

ڈی آئی خان۔چند روز قبل درابن روڈ پر کلاچی موڑ کے قریب بھی نجی سیکیورٹی کرنسی وین کو اسی طرح لوٹا گیا تھا۔ پولیس

ڈی آئی خان۔ واقعہ ٹانک روڈ پر ہتھالہ گاوں کے قریب پیش آیا۔پولیس

ڈی آئی خان۔ واردات کا علم تب ہوا جب عملہ واپس بینک پہنچا۔پولیس

ڈی آئی خان۔ وین میں نجی سیکیورٹی ایجنسی کے عملہ کے 5 افراد سوار تھے۔ پولیس

ڈی آئی خان۔ وین ڈی آئی خان سے بینک آف خیبر کی رقم لے کر وانا جا رہی تھی ۔پولیس

ڈی آئی خان۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں تقریبا 4 کروڑ روپے موجود تھے۔ بینک حکام

ڈی آئی خان۔جلی ہوئی بینک کرنسی لے جانے والی گاڑی کو کنوڑی کے علاقے سے برآمد کر لیا گیا۔پولیس

ڈی آئی خان۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ہتھالہ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس

ڈی آئی خان۔بینک کے بازیاب ہونے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس

30/07/2024

ناران ہوٹل ایسوسیشن کا اعلان۔ مہانڈری پل ٹوٹنے کی وجہ سے پھنس جانے والے سیاحوں سے room rent نہیں وصول نہیں کیا جاۓگا۔ کھانے کے بل پر 50% ڈسکاؤنٹ ۔

30/07/2024

ملکی صورتحال۔ کون کیا کر رہا ہے ؟ ۔۔۔ شمس مومند

ملک میں عام انتخابات کے 6 مہینے بعد صورتحال کچھ یوں ہے کہ نہ ملک میں سیاسی استحکام آرہا ہے نہ معاشی استحکام اور نہ ہی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور ظاہر ہے کہ درجہ بالا تینوں کے بغیر عوام کو سہولت دینے اور ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے۔
مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کا خیال ہے کہ چونکہ ہمیں حکومت نہیں ایک بھاری ذمہ داری دی گئی ہے۔ خزانہ و داخلہ کی وزارتوں سمیت درجنوں اہم معاملات اب بھی براہ راست اسٹیبلشمنٹ دیکھ رہی ہے اس لئے وہ ملکی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے اسی انداز اور بے دلی سے کوشش کر رہی ہے جس انداز اور بے دلی کیساتھ انکو حکومت دی گئی ہے۔ انکے کئی اہم عہدیدار کھل کر کہہ رہے ہیں کہ اگر ہمیں ہٹانا ہے تو ہٹادو اور جولوگ اس وقت ہم سے بہتر حکومت چلا سکتے ہیں انکو لے آو۔ مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکومت کیساتھ چلنے پر مجبور کرنا اورپی ٹی آئی کو سھنبالنا اسٹیبلشمنٹ کاکام ہے کیونکہ جس کاکام اسی کو ساجھے۔
اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ عدلیہ کے ڈھکے چھپے ساتھ نے اب تک پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری رکھا ہوا ہے۔ جسکی وجہ سے پی ٹی آئی اور عمران خان کو سیاست سے آوٹ کرنے کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی کوششیں ناکام نظر آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ کے پاس آپشن بہت کم رہ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے فوجی ترجمان عدلیہ اور انتظامیہ سمیت تمام سویلین اداروں پر غصہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اور فوج کے قریب سمجھے جانے والے صحافی ایمر جنسی اور مارشل لاٗ کے نفاذ کی پیش گویاں کر رہے ہیں۔ اگرچہ اس کا مقصد عدلیہ اور حکومت پر دباوں بڑھاکر اپنا ساتھ دینے پر مجبور کرنا بھی ہوسکتا ہے مگر اگر اسکے باوجود سیدھی انگلی سے گھی نہیں نکلی تو فوج سے انگلی کو ٹیڑھا کرکے کام نکالنا کوئی بعید بھی نہیں۔
پیپلز پارٹی اس امید پر انتظار کروں اور دیکھوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں کہ اگلی باری پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی ہے خواہ وہ مڈ ٹرم انتخابات کے ذریعے ہو یا اسی پارلیمنٹ کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کی صورت میں۔ کیونکہ ان کا خیال ہے کہ نوازشریف کی ناراضگی اور پی ٹی آئی کی سخت مخالفت کے بعد اسٹیبلشمنٹ اوروفاقی حکومت کی دوستی زیادہ دیر چلنے والی نہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر مارشل لاٗ کے بغیر حکومت کی تبدیلی ضروری
ہوئی تو مقتدرہ کیساتھ پیپلز پارٹی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ باقی تمام پارٹیوں کو حصہ بقدر جثہ پر راضی کرنا آصف علی زرداری کا پرانا تجربہ ہے۔ مگر یاد رہے کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی حصہ انکے ساتھ شامل کرلیا گیا تو الگ بات ہے ورنہ حکومت چلانا پیپلز پارٹی کے بس کی بات بھی نہیں ہوگی۔
جہاں تک عمران خان کی جانب سے سخت ترین رویے کا تعلق ہے۔ انہیں احساس ہوچکا ہے کہ موجودہ فوجی قیادت کی موجودگی میں ان کا اقتدار میں دوبارہ آنے کا کوئی چانس بننے والا نہیں اس لئے انکی دلی خواہش ہے کہ جتنا زیادہ ممکن ہو فوج اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی اور اختیارات کے جنگ کو مزید بھڑکایا جائے۔ خواہ اس کھینچا تانی میں ملک میں مارشل لاٗ ہی کیوں نہ لگے۔ کیونکہ انکے خیال میں جب تک مارشل لاٗ کے بعد تمام پارٹیاں فوج کے خلاف یکجا نہ ہوجائے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی تنہائی ختم نہیں ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی، اے این پی،جمیعت العلماٗ اسلام، ایم کیوں ایم اور تحریک لبیک جیسی چھوٹی پارٹیاں اپنے مزاحمتی اور احتجاجی سیاست کے ذریعے خود کو عوام اور میڈیا کے ساتھ جڑے رہنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ کیونکہ ملک کے موجودہ گھمبیر مسائل کا حل کسی کے پاس بھی نہیں۔
میری ناقص رائے میں مقتدر قوتوں کی جانب سے نواز شریف کی بجائے شہباز شریف کو لانے کا فیصلہ غلط تھا۔ کیونکہ شہباز شریف ایک منیجر کی طرح دن رات محنت کرکے فیصلوں پر عملدرآمد تو کراسکتے ہیں مگر سخت اور دوٹوک فیصلے کرنا منیجر کا نہیں نواز شریف جیسے لیڈر کاکام ہوتا ہے۔ اگر اس وقت نواز شریف خود وزیر اعظم ہوتے تو چین ترکیے، انڈیا اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات بھی مثالی ہوتے اور پی ٹی آئی کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعاون کا مقدار بھی جدا ہوتا۔۔۔۔ لگتا ہے تمام قوتیں بند گلی میں پہنچ چکی ہے۔ جہاں سے نکلنے کا کوئی موزوں راستہ نہیں۔

Address

Thackeray Road
London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lower Mohmand Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lower Mohmand Press Club:

Videos

Share

  • 457Games

    457Games

    92 the larches, Palmers Green

Other Media/News Companies in London

Show All