وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے میرپورآزادکشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بجلی اور آٹے کی تحریک منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے اور عوامی مطالبات کو پورا کر دیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کو میرا چیلنج ہے جس ریٹ پر بجلی اور دیگر اشیاء یہاں دی جا رہی ہیں بھارت میں دو اور جموں سے سرینگر تک اس طرح کی عوامی تحریک کا سامنا کر کے دکھاو،،کشمیریوں کے ایمان کا حصہ نظریہ الحاق پاکستان ہے،ایک سالہ حکومتی کارکردگی لوگوں کے سامنے لے کر جا رہے ہیں،
بہتر تعلیم کی جانب ایک اور قدم۔۔۔
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت میرپور میں ڈویژنل ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین،چوہدری اظہر صادق،چویدری محمد رشید ،چوہدری یاسر سلطان ،محترمہ نبیلہ ایوب سمیت سیکرٹریز حکومت ،چیف انجینئرز، ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کو محکمہ شاہرات ،لوکل گورنمنٹ برقیات،تعمیرات عامہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکمہ جات سے متعلق بریفنگ دی گئی،،اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام وسائل ، افرادی قوت اور منصوبہ بندی عوام کی خوشحالی،فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے ہےکسی تاخیری حربے کو برداشت نہیں کروں گا۔انتظامیہ مشنری جذبہ سے ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرے۔کسی شعبہ میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔جن ترقیاتی محکموں سے بچت ہوگی اس سے عوامی ناگزیر ضروریات پوری کرنے کے لئے صحت عامہ ،پانی اور بجلی کی سہولیات پر خرچ کریں گے،،انھوں نے مزید کہا کہ امن و امان ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ریاست کے وسائل ریاست کی ترقی کے لیے وقف ہیں ان کا درست اور بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائےمیں اور کابینہ پوری دلجمی سے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلیمان سے ملاقات۔۔
ڈسٹرکٹ بار کی ممبر کے الزامات میں حقیقت؟؟
اصل معاملے کی وجہ کیا بنی اور شخصیت کون؟؟
تصویر کے دونوں رخ؟؟
کے ایف سی واقعہ کے پیچھے مذہبی طبقہ کا کوئی کردار نہیں،انتظامی غفلت کے باعث اس واقع کی وجہ سے میرپور کی بدنامی ہوئی ہے۔تمام مسالک کے علماء کی مشترکہ پریس کانفرنس۔۔۔
جو لوگ 9 مئی کو ڈرامہ کہتے ہیں یہ ویڈیو ان کیلئے ہے۔۔
کھڑی شریف:-
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کو طاقت کا سر چشمہ سمجھا ہے عوام نے بھی ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے جدوجہد ہو یا عوامی خدمت کے مشن کی بجا آوری ہو عوام ہمیشہ والہانہ اور پر جوش انداز میں میرے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔میں نے کل میرپور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا، آج اسی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کھڑی حاضر ہوا ہوں۔ 19مارچ کو کوٹلی میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گا۔ اس عوامی رابطہ مہم کا دائرہ کار ریاست کے اطراف و اکناف تک پھیلاؤں گا۔ تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک اور مشکل مرحلے میں ہر کشمیری کی یہ قومی و ملی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے میدان عمل میں نکل پڑے۔میں نو مرتبہ ممبر اسمبلی بنا وزیر اعظم بنا اب صدر ریاست کے سب سے بڑے عہدے پر فائز ہوں اس میں کھڑی شریف کے لوگوں کا بنیادی کردار ہے۔ جہاں میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے کوشاں ہوں وہاں میں لوگوں بالخصوص کھڑی کے لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے حلقہ کھڑی کیلئے تحصیل بنوانے کا فیصلہ کیا، کھڑی جب تحصیل بنے گی تو رورل ہیلتھ سنٹر پنڈی سبھروال کو تحصیل ہسپتال کا درجہ مل جائے گا۔صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت میں نے کہا تھا کہ میں
ڈیجیٹل دور میں کتاب بینی سے دوری کو ختم کرنے کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور کے سبزہ زار میں شاندار کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔علم کے متلاشی افراد نے اسٹالز کا رخ کیا اور اپنی پسند کی کتابوں کے ساتھ یہ پیغام دیا کہ علم اور کتاب کا گہرا تعلق ہے۔
یوم سیاہ۔۔۔احتجاج۔۔۔ریلیاں جلسے جلوس
میڈ لینڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ(یوکے)کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسرراشدGartrad اورمس پاکستان شفینہ شاہ پیٹل نے کہاہے کہ اس وقت دنیا بھر میں موحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے اگر معاشرے کے ہر فرد نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوئی مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہ کیا تو اس سے ہمارا مستبقل تاریک ہو سکتا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ تمام چھوٹے بڑے عوامل جس سے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بنیں اس کی روک تھام کرنی چاہے،گھرکے کیچن اور سیگریٹ کے دھوئیں سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں۔پلاسٹک کی اشیاء جن میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ،بوتلیں اوردیگر پلاسٹک کی ایسی مصنوعات جن کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان سے آلودگی اور گندگی پھیلتی ہے اس مکمل استعمال کو ترک کردینا چاہیے۔میڈ لینڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ دنیا بھر کے کئی ممالک سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر میں صحت،ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سمیت دیگر کئی شعبوں میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں شریک ہے۔جس سے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جاتی ہے اور انہیں علاج معالجہ کی بھی مفت سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ہماری تنظیم نے مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے میرپور میں ہونے والے زلزلہ میں متاثرین کی آباد کاری اور سکولوں کی بلڈنگ کی تعمیر میں بھی اپنا
حلقہ این اے 57 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر دانیال چودھری سے خصوصی گفتگو۔۔۔۔
محمد یاسین ولد محمد آمین قوم شیخ ساکن افضل پور کے قتل کے ملزمان گرفتار منصف خان،وقار خان،شکور خان،ماجد خان،صدیق احمد نے معمولی سی تلخ کلامی پر قتل کر دیا۔تمام ملوث ملزمان کو تھانہ منگلا میں بند کر دیا ہے،ایس ایس پی میرپور کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے انتخابات میں صدارتی امیدوار چوہدری مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ میرے مدمقابل امیدوار شکیل الزمان سرکاری ملازم ھے ،اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میرپور سرکٹ ھے۔۔الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑی استعمال کر رہا ھے۔ھم نے اسکے تمام ثبوت چیرمین الیکشن بورڈ کو دہیے ہیں، اور استدعا کی ھے کہ شکیل الزماں کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
#ایک_اورموٹرسائیکل_چوری
تھانہ تھوتھال کی حدود سے سکول ٹیچر آصف خادم نامی شخص کا 2018 ماڈل موٹر سائیکل دیوان پلازہ کے باہر سے رات گئے چوری۔میرپور میں دن با دن چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟؟؟
بھارت کے جمہوریہ پر میرپور ضلع میں بھی کچہری کے احاطہ سے چوک شہیداں تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی میں ڈپٹی کمشنر چوہدری یاسر ریاض علاوہ سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں تاجر وکلاء طلباء سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی
مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے جانے تک بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایا
جائےگا۔
CPEC third Route Kashmir to Astore via Shounter Pass. Compete detail.
پاکستانی سیاحت میں انقلاب لانے والا منصوبہ
آزادکشمیر سے سکردو ، 12.7 کلومیٹر طویل ٹنل کے زریعے نیا روٹ بنے گا
پاکستان کا تیسرا متبادل CPEC روٹ جس سے چین کی سرحد تک 350 کلومیٹر کا فاصلہ کم کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے راستے گوری کوٹ استور تا شگرتھنگ سکردو روڈ منصوبے کے لیے 45 ملین جاری کیے ہیں۔
یہ نیا ٹورازم کوریڈور ہو گا۔' نیا روٹ، سرحد عبور کرنے کے بعد یارکند چین، جی بی کے شگر، اسکردو اور استور کے اضلاع کو مظفرآباد سے جوڑے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) تعمیراتی شاونٹر - رتو (12.7 کلومیٹر لمبی) سڑک ٹنل کے لیے کام کر رہی ہے۔ (کیل سے شونٹر) اور (شاؤنٹر سے گوری کوٹ) سڑکوں کی لمبائی بالترتیب تقریباً 26.9 کلومیٹر اور 41.5 کلومیٹر ہے۔
یہ قصبہ کیل، لوئر ڈومیل، ڈھکی ناکہ، کھوڑہ، چٹا کٹھا، اپر ڈومیل اور چٹیاں، نیلم آزاد جموں و کشمیر کے علاقے شاونٹر اور استور جی بی کے علاقے مورچہ گزیر، میرملک، رتو، نصیر آباد، چوگام، رحمان پور اور گوری کوٹ سے ملحقہ گزرے گی۔ . پروجیکٹ سائٹ استور سے تقریباً 65 کلومیٹر دور ہے۔ وادی نیلم سے استور وادی تک کا راستہ۔
— in Pakistan.
@followers
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر چودھری طارق فاروق کی ہنگامی پریس ٹاک۔۔۔۔۔
پولیس نظام میں بہت خرابیاں ہیں 147 موٹر سائیکل تھانہ سٹی میں چوری ہوئے محض 19 کی ایف آئی آر درج ہوئی
115 ایف آئی آر درج نہیں ہوئیں اس عرصہ جو پولیس تھانے دار تعینات رہے ان کو چارج شیٹ کر رہے ہیں
چوبیس گھنٹے میں پولیس نے میرپور اور چکسواری میں شراب اور چرس کی بھاری کھیپ برآمد کی ہے
پولیس پر عدم اعتماد کی وجہ یہی ہے کہ لوگوں کو ریلیف نہیں ملتا اور ایف آئی آرز درج نہیں ہوتیں زبانی کلامی باتیں نہیں کرینگے آنے والے چند ہفتوں میں آپ کو عملا پولیس کارکردگی نظر آے گی
بدقسمتی سے اعداد و شمار آفیسران کو غلط بتایا جاتا ہے
بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رہے ہیں
جس میں میرپور میں موجود سہولت کاروں سمیت مقامی مدد کاروں کی بھی گرفتاریاں ہونگی
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ،تمام پولیس ریکارڈ کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں
ناجائز اسلحہ ،منشیات فروشوں اور ان کے سرغنہ جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے
تمام چیک پوائنٹس پر جدید ترین کیمرہ جات نصب کروا دئیے ہیں
ڈڈیال میں بھی جرائم کنٹرول کے کیے اقدامات پائپ لائن ہیں
پولیس خدمت مرکز کو مزید بہتر کرکے توسیع کر رہے ہیں
پولیس کانسٹیبلری کی فلاح کے لیے بھی کام کر رہے ہیں
اوورسیز کو تحفظ دینے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں
ضلعی انتظامیہ میرپو