DTV NEWS

DTV NEWS MISSION VISION
DTV NEWS HD shall be the leading news and public information channel in Azad Jammu
(27)

21/08/2023
13/08/2023
23/06/2023

باغ کے نواحی گاؤں کھرل عباسیاں میں نوجوان محمد رفیع ولد چوہدری شریف ساکنہ بھیڈی کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
پوسٹ مارٹم جاری ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

مظفرآباد۔حکومتِ آزادکشمیر کے موسٹ سنئیر وزیر کرنل(ر)وقار نور کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکشن جاریکرنل(ر...
21/06/2023

مظفرآباد۔
حکومتِ آزادکشمیر کے موسٹ سنئیر وزیر کرنل(ر)وقار نور کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکشن جاری
کرنل(ر)وقار نور آج آزاد کشمیراسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

راولاکوٹ سمیت پونچھ بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال شروع  جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
21/06/2023

راولاکوٹ سمیت پونچھ بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال شروع جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں

یونان کشتی حادثہ، 81 اموات کی تصدیق، لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش جاری
20/06/2023

یونان کشتی حادثہ، 81 اموات کی تصدیق، لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش جاری

باغ پولیس کا ضلع بھر میں بدوں رجسٹریشن موٹر سائیکلز کے خلاف آپریشن ، 119موٹرسائیکلز ضبط ، ہزاروں روپے جرمانہ بغیر نمبر پ...
20/06/2023

باغ پولیس کا ضلع بھر میں بدوں رجسٹریشن موٹر سائیکلز کے خلاف آپریشن ، 119موٹرسائیکلز ضبط ، ہزاروں روپے جرمانہ
بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ ایس پی باغ خاور علی شوکت
باغ پولیس نے بدوں نمبر پلیٹ ،بدوں ہیلمٹ ،بدوں رجسٹریشن موٹر سائیکلزکے خلاف جنرل ہولڈ اپ میں ضلع بھر میں تمام تھانہ جات، چوکیات ، چیک پوسٹ ھا اور ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے 119 موٹرسائیکلز کو ضبط کر لیا جبکہ 21640 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل سوار سے 30 بور پستول معہ دو میگزین اور 10روند برامد کرتے ھوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکلز چلانے کی اجازت نہ دیں بغیر لائیسنس اور ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانا قانون کی خلاف ورزی ھے جس کی وجہ سے آپ کو گرفتاری ، بائیک ضبطگی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ ے گا ۔

19/06/2023

یونان کشتی حادثہ : تمام امیدیں دم توڑ گئیں وادی بناہ کھوئیرٹہ سوگ میں ڈوب گیا۔
سینئرصحافی راجہ فریاد کی زندہ بچ جانے والے حسیب الرحمان اور عدنان بشیر سے گفتگو، دل دہلا دینے والے انکشافات
بشکریہ: راجہ فریاد خان

عیدالاضحی کی تعطیلات 27جون تا1جولائی 2023 تک ہیں۔
19/06/2023

عیدالاضحی کی تعطیلات 27جون تا1جولائی 2023 تک ہیں۔

یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی
18/06/2023

یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی

راولاکوٹ نوجوان ریحان شبیر گوئی نالہ میں ڈوب کر جاں بحق، نوجوان کی حادثاتی موت سے علاقہ سوگوار
18/06/2023

راولاکوٹ نوجوان ریحان شبیر گوئی نالہ میں ڈوب کر جاں بحق،
نوجوان کی حادثاتی موت سے علاقہ سوگوار

کھوئیرٹہ کوٹلی آزادکشمیر سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا یونان کشتی حادثے کے شکار نوجوانوں کے گھر آمد  راجہ ف...
18/06/2023

کھوئیرٹہ کوٹلی آزادکشمیر

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا یونان کشتی حادثے کے شکار نوجوانوں کے گھر آمد

راجہ فاروق حیدر خان کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں المناک سانحے پر افسوس کا اظہار

حکومت پاکستان ،وزارت خارجہ کیمپوں میں موجود نوجوانوں کی واپسی کے لیے اقدامات اٹھاے

ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فوری کھوئیرٹہ میں کیمپ قائم کیا جاے


نوجوانوں کے ساتھ پیش آنیوالا واقعہ ناقابل فراموش ہے

شارٹ کٹ کے چکروں میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں اپنی جانوں سے نا کھیلیں

والدین کی عمر بھر کی کمائی ان کی اولاد ہوتی ہے

حکومت انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دے

لاپتہ افراد کی واپسی اور اہلخانہ کی کی تشفی کے لیے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مشیر امور کشمیر سے ملاقات کرونگا

دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں راجہ فاروق حیدر خان

متاثرین 7 دنوں تک بھوکے پیاسے سمندر میں بھٹکتے رہے

کشتی میں کھانے پینے کا کوئی سامان نہیں تھا کشتی چلانے والا بھی عارضی ڈرائیور تھا متاثرہ خاندانوں کی گفتگو

دورے میں سابق وزیر راجہ نثار احمد خان سابق امیدواران مسلم لیگ راجہ ریاست راجہ ایاز نثار راجہ شاداب سکندر بھی ہمراہ ہیں

18/06/2023

Today breaking news

18/06/2023

یونان کشتی حادثہ بچ جانے والے کھوئی رٹہ کے نوجوان کا اپنے رشتہ دار سے رابطہ، درد ناک انکشافات
digital

راولاکوٹ سے 32 ہزار کنال زمین مریم نوار کو تحفہ دینے والے زاہد حسین نے اپنی بیٹی کی شادی میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو...
18/06/2023

راولاکوٹ سے 32 ہزار کنال زمین مریم نوار کو تحفہ دینے والے زاہد حسین نے اپنی بیٹی کی شادی میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو باقاعدہ دعوت نامہ چھپوا کر شادی میں بلا لیا ...

18/06/2023

یونان کشتی حادثہ کھوئیرٹہ سوگ میں ڈوب گیا- کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کے 26 نوجوان سمندر کی لہروں کی نذر ، اس انسانیت سوز سانحے کا ذمہ دار کون، انسانی سمگلنگ کے مکرو دھندہ میں شامل افراد اتنے آزاد کیوں

علی رشید مغل کو پیپر میں نقل نہ کروانے کی پاداش میں قتل کرنے والی چاروں قاتل پولیس نے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دئیے
18/06/2023

علی رشید مغل کو پیپر میں نقل نہ کروانے کی پاداش میں قتل کرنے والی چاروں قاتل پولیس نے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دئیے

یونان کشتی حادثہ کے بعد کھوئیرٹہ پھر سوگ میں ڈوب گیا ایک اور نوجوان لیبیا جیل میں فوت ہو گیا جس کی میت  تحصیل کھوئیرٹہ ن...
18/06/2023

یونان کشتی حادثہ کے بعد کھوئیرٹہ پھر سوگ میں ڈوب گیا ایک اور نوجوان لیبیا جیل میں فوت ہو گیا جس کی میت تحصیل کھوئیرٹہ نوجوان کے آبائی گاؤں تنیوٹ میں آج پہنچے گی تنیوٹ کی فضا سوگوار

مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے یونان کشتی حادثے کے المناک واقعے پر آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چ...
18/06/2023

مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے یونان کشتی حادثے کے المناک واقعے پر آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے یونان کشتی حادثے کے المناک واقعہ پر اتوار کو یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ یونان کشتی حادثے کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد کوٹلی کے رہنے والوں کی ہے۔ آزاد کشمیر میں انسانی اسمگلروں اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے بھی واقعہ میں ملوث ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکام کو جاں بحق افراد کی میتیں واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی۔

یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 135 کا تعلق آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے ج...
18/06/2023

یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 135 کا تعلق آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں سے 12 زندہ بچ سکے۔79 افراد کی ڈیڈ باڈیز مل چکی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں۔ریسکیو آپریشن بھی روک دیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی آزاد کشمیر  نے  "یونان کشتی" حادثہ کا شکار ہونے والے27 افراد کی لسٹ جاری کر دی
18/06/2023

ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی آزاد کشمیر نے "یونان کشتی" حادثہ کا شکار ہونے والے27 افراد کی لسٹ جاری کر دی

حکومت آزاد کشمیر کا یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آج مورخہ 18 جون کو ریاست بھر میں سوگ منائے جانے اور ریاس...
18/06/2023

حکومت آزاد کشمیر کا یونان کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آج مورخہ 18 جون کو ریاست بھر میں سوگ منائے جانے اور ریاستی پرچم سرنگوں رکھے جانے کی منظوری۔
نوٹیفکیشن جاری۔

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ..لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا. .ملزم نے...
18/06/2023

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ..
لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا. .
ملزم نے بین الاقوامی پرواز سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی ..
ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا ..
ملزم متعدد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا بھجوانے میں ملوث تھا . .
ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج تھا ..
بعد ازاں ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا گیا . .
ترجمان ایف آئی اے

یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد سمندر کے نیچے ڈیتھ زون گہرائی میں چلے گئے۔ جہاں پر ریسکیو آپریشن ممکن نہیں۔
18/06/2023

یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد سمندر کے نیچے ڈیتھ زون گہرائی میں چلے گئے۔ جہاں پر ریسکیو آپریشن ممکن نہیں۔

17/06/2023

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
آزادجموں و کشمیر کابینہ کایونان کشتی حادثے کے المناک واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر کل یوم سوگ منانےکا فیصلہ

17/06/2023

تازہ ترین گزشتہ روز ہونے والے
طالب علم قتل کیس میں چیف ملزم مہران ریاض ولد محمد ریاض سکنہ سانواں کو سانواں کے مقام اورایک ملزم منصف خان ولد فراصت سکنہ کومی کوٹ کو مظفرآباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔دیگر 2 ساتھی ملزمان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے جنہیں بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

16/06/2023

مظفرآباد
پائلٹ ہائی سکول کے امتحانی مرکز کے باہر طلبا میں تصادم،تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جان بحق ،طالبعلم کی شناخت علی رشید کے نام سے ہوئی ،تصادم کی وجہ امتحانی مرکز میں نقل نہ کروانے بنی،پولیس موقع پر موجود نعش کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا

باغ محکمہ برقیات کا لائن مین چھتر نمبر2 میں دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے پر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا  عوام سڑکوں پر نکل آئے تفص...
16/06/2023

باغ محکمہ برقیات کا لائن مین چھتر نمبر2 میں دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے پر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا عوام سڑکوں پر نکل آئے تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کی غفلت و ناکافی سہولیات نے محکمہ برقیات کے ایک اور اہلکار کی جان لے لی لائین مین سردار مشتاق آف دھڑے اپنے پھٹے و فرسودہ حفاظتی گلوز کیساتھ برقی پول پر بجلی بحال کر رہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران و مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے انجمن تاجران چھتر نمبر2 نے لائن مین مشتاق کی حادثاتی موت پر شٹرڈاون کرکے ڈھلی باغ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے روک دیا تاحال انتظامیہ اور محکمہ کا کوئی فرد جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکا

16/06/2023

آزاد کشمیر 24-2023 کا بجٹ 18,جون کو پیش کیا جائے گا ۔

16/06/2023

https://dhullinews.blogspot.com/2023/06/blog-post.html

ریڑہ نائب مہتم سب ڈویژن برقیات ریڑہ چوہدری مجید نے کہا ہے کہ بجلی چور اور نادہندگان کسی رعایت کے مستحق نہیں اہلکار بغیر کسی دباؤ بلا تفریق ...

15/06/2023

ٹیچر آرگنائزیشن نے 16 جون سے مکمل تدریسی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

15/06/2023

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے

15/06/2023

21جون کو باغ میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی حافظ طارق محمود

15/06/2023

پیٹرول کی قیمت میں آج رات بڑی کمی کا امکان " ذرائع

15/06/2023

اسرار قتل کیس!
اسرار شہید کے قاتلوں کا سہولت کار شوکت عدالت سے گرفتار

مشہور زمانہ ریجنل ہیڈ حبیب بنک لمیٹڈ مظفرآباد (HBL) افضل امین جو بنک میں تعینات خواتین سٹاف سے جنسی سکینڈل میں ملوث تھا ...
14/06/2023

مشہور زمانہ ریجنل ہیڈ حبیب بنک لمیٹڈ مظفرآباد (HBL) افضل امین جو بنک میں تعینات خواتین سٹاف سے جنسی سکینڈل میں ملوث تھا ایک خاتون نے خودکشی بھی کی تھی آزادکشمیر عدلیہ نے باعزت بری کر دیا۔

14/06/2023

یونان کے ساحل پر تارکین کی کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت79جاں بحق، سیکڑوں لاپتہ،104کو بچا لیا گیا

13/06/2023

مظفرآباد: (+ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں 1 بج کر 5 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد سمیت آزادکشمیر کے تمام شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے دوران تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Address

Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DTV NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DTV NEWS:

Videos

Share

Category