میرپور آزاد کشمیر میں دھند کا راج سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #winter #fog #foggy
*BREAKING NEWS*
*Pakistan yesterday on 27th December, 2023, conducted a successful test of the indigenously developed Fatah-Il Guided Multi Launch Rocket System (GMLRS), Capable of delivering several types of conventional warheads at ranges of 400 Kilometres*.
میرپور آزادکشمیر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا میرپور میں خطاب، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا ٹیرف ہم نے جون 2022 کے مطابق بحال کردیا ہے، پاکستان میں بجلی کی قیمتیں دو تین دفعہ بڑھیں اور بل میں تیرہ قسم کی ٹیکس عائد ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں میں صرف جنرل سیلز ٹیکس عائد ہے۔جب تک فیڈرل کمیٹی اور آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی کے مذاکرات میں بجلی کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوتا تب تک آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کو دو ٹوک ہدایت کر دی ہے کہ جس صارف کی جیب اور حالات جو اجازت دیتے ہیں، اس کو اتنی اقساط دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رٹھوعہ ہریام پل کا کام 16 جنوری تک E بڈنگ پراسیس مکمل ہونے کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #PM #PMAJK #ChAnwarUlHaq
برنالہ آزادکشمیر
پاک فوج کے اشتراک سے 4 میڈیکل بٹالین بریگیڈ کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل آفتاب علی کالرو کی نگرانی میں ایل اوسی کنجلور سول ڈسپنسری میں پاک فوج سول ڈاکٹرز کیجانب سے مشترکہ طور پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیاکیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کے ساتھ فری ادویات فراہم کی گی۔
فری میڈیکل کیمپ میں سرجیکل اسپشلسٹ میڈیکل اسپشلسٹ گائنا کالوجسٹ چائلڈ اسپشلسٹ سکن اسپشلسٹ ڈاکٹرذ نے 690 مریضوں کا چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات فراہم کی گی۔عوام علاقہ نے کہا کہ بلا شبہ پاک فوج کا بہترین اقدام ھے۔مرد وخواتین بچے بوڑھوں کا فری چیک اپ ٹیسٹ اور ادویات دی گی اس موقع پر کرنل آفتاب علی نے حصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا۔اور تمام شعبوں کا معائنہ کیا ۔میڈیکل کیمپ کے انچارج کرنل آفتاب نےکہا میڈیکل کیمپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رھے گا اس سے قبل تحصیل برنالہ کے اندر مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے ھیں جن میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی کوشش کی گئی۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #Bhimber #army #medicalcamp
بھمبر آزاد کشمیر
ڈی ایچ کیوہسپتال بھمبر میں گردہ کے مریضوں کے لیے بنائے گئےچنار فری ڈائیلائسز سنٹرکے بانی معروف غلام احمد چوہدری مرحوم کی تیسری برسی ان کے آبائی گاؤں دھریا میں نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی دعائیہ تقریب میں پیرسید زاہد صدیق شاہ بخاری نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پروفیسر محمد امین الدین نے دعا کی
برسی کے موقع پر سابق سینیئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق، صدر سنٹرچوہدری موسیٰ جان ،راجہ التماس خان سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی قبل ازیں چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جبکہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کی انتظامیہ نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #Bhimber #DHQ #anniversary #deathanniversary
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حکومت کا ایک اور اہم کارنامہ،آزاد کشمیر میں Eٹینڈرنگ اور Eبڈنگ کامیرپور سے آغاز کر دیا گیا۔چیف انجینئرشاہرات عبدالباسط نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن اور وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق اور چوہدری یاسر سلطان کا Eٹینڈنگ میں کلیدی کر دار ہے۔جس کے باعث مختلف ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کو کروڑوں کی بچت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور کے چاروں حلقہ انتخاب کے سڑکوں کے 2ارب روپے منصوبہ جات کی Eبڈنگ کا پراسیس ایکسین شاہرات میرپور کے دفتر میں ہوا۔اس موقع پر چیف انجینئر شاہرات آزاد کشمیر عبدالباسط بٹ،ایس ای شاہرات امجد حسین شاہ اور ایکسین شاہرات سید نجم گیلانی،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران علی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،میڈیا نمائندگان اورکنٹریکٹر زبھی موجود تھے۔آزاد کشمیرمیں Eبڈنگ پہلی مرتبہ ہوئی ہے جس میں انجینئرنگ کونسل پاکستان کی رجسٹر ڈ فرموں نے گھر بیٹھ کر بذریعہ ای میل حصہ لیا۔اس بڈنگ میں کسی کنٹریکٹر یا محکمہ کے کسی افسر یا ملازم کو بڈنگ اوپن ہونے سے ایک سیکنڈ پہلے بھی پتہ نہیں تھا کہ کس نے کتنے ریٹ بھرے ہیں۔ای بڈنگ کمپیوٹراز طریقہ کار ہے جس میں کنٹریکٹر /فرموں کی طرف سے منصوبوں کے ریٹس ان کی لسٹ اور رینکنگ کا خود
میرپور آزاد کشمیر: بند روڈ پاسپورٹ آفس کے نزدیک ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور جاں بحق ! تعلق جاتلاں سے تھا
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews
کھوئی رٹہ
کھوئی رٹہ پریس کلب کے انتخابات مکمل، توقیر خان صدر، عامر خلیل کھوکھر سیکرٹری جنرل، محمد مقصود چوہدری سینئر نائب صدر، مظہر نازی نائب صدر، مدثر یاسین ڈپٹی سیکرٹری جنرل، واصف علی واصف سیکرٹری مالیات اور راجہ ظہیر اسلم سیکرٹری اطلاعات منتخب،چیف الیکشن کمشنر شوکت علی کھوکھر نے نتائج کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات مکمل ہو گئے محمد توقیر خان 26 ووٹ لیکر صدر منتخب ان کے مدمقابل امیدوار غلام محمود جرال 15 ووٹ حاصل کر سکے مدثر یاسین راجہ 26 ووٹ لیکر ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار بھی 15 ووٹ حاصل کر سکے۔ ووٹنگ کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوا جو شیڈول کے مطابق دن 2 بجے تک جاری رہا ہے کل 42 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جن میں ایک ووٹ مسترد ہوا جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لئے امیدوار راجہ طالب حسین بوجہ بیماری الیکشن سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد عامر خلیل کھوکھر بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے دیگر عہدوں پر سینئر نائب صدر محمد مقصود چوہدری، نائب صدر مظہر نازی، سیکرٹری مالیات واصف علی واصف اور سیکرٹری اطلاعات ظہیر اسلم راجہ بلامقابلہ منتخب ہو گئے ممبر بورڈ آف گورنر ضلع کوٹلی پریس فاونڈیشن آزاد جموں و کشمیر شوکت علی کھوکھر نے چیف الیکشن ک
اسلام آباد
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے صدر سپریم کورٹ بار راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں نائب صدر سپریم کورٹ بار سردار جاوید اعظم ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری حلیم اعظم ایڈووکیٹ، جائنٹ سیکرٹری جمشید احمد ایڈووکیٹ، سردار ظریف اسلم ایڈووکیٹ، نذر حسین نذر ایڈووکیٹ، محمد خالد نقشبندی ایڈووکیٹ اور خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ شریک تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ وکلاء ہمارے معاشرے کی طاقت ہیں، ریاست کے نظام کی مضبوطی اور اداروں کو مستحکم کرنے میں وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بار, ہائی کورٹ بار, ڈسٹرکٹ بار اور دیگر بارز پر مشتمل ایک جائنٹ ایکشن کمیٹی بنائیں جس میں تمام بارز کی نمائندگی ہو، ہم نے مل کر اس نظام میں بہتری لانے کیلئے کوشش کرنی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سپریم کورٹ بار کے وفد کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹا۔
سینئر موسٹ وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #bhimber #islamabad #PM #PMAJK #Bar #supremecourt
بھمبر آزاد کشمیر
کشمیرپریس کلب بھمبر کے انتخابات مکمل،چوہدری جمیل شفیع صدرجبکہ سجاد مرزا جنرل سیکرٹری منتخب،ممبربورڈ آف گورنرپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ نے بطور الیکشن کمشنر،سینیرصحافی شوکت حسین ملک نے معاون جبکہ سابق صدر انصرزمان نے بطورپولنگ ایجنٹ فرائض سرانجام دیئے۔جملہ ممبرز نے باہمی اتفاق سے ایک دوسرے کومبارکباد پیش کی،جمہوری عمل کے مکمل ہونے کوخوش آئندقراردیاگیا۔ اس سے قبل پہلے مرحلے میں چوہدری جمیل شفیع بلامقابلہ صدر، راجہ وحید مراد سینئر نائب صدر محمد ارشد چوہدری نائب صدر سعد چوہدری نائب صدر آفتاب حسین مرزا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور محمد سلیم ساگر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے تھے دوسرے مرحلے میں سجاد مرزا جنرل سیکرٹری،خرم افضال پاشا سیکرٹری اطلاعات،شیراز پرویز مشتاق سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیرعدنان مختارنے پریس کلب کا دورہ کیا اور جملہ عہدیدران کومبارکبادپیش کی۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #bhimber #BhimberAJK #press #pressclub #elections
میرپورآزاد کشمیر 24دسمبر 2023
آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنگلات و اطلاعات انصر یعقوب خان نے کہا کہ انسانی زندگی کی بقاء کے لئے صاف اور آلودگی سے پاک ماحول اولین ضرورت ہے۔ محکمہ جنگلات نہ صرف درختوں کے کٹاؤ کی روک تھام کررہا ہے بلکہ یہ نہایت منظم طریقے سے نئے درختوں کی شجر کاری بھی کررہاہے۔ سبز درختوں کے کٹاؤ پر مکمل پابندی ہے۔ دیہہ آبادی کو قانون کے مطابق گری پڑی لکڑی بالن کے لئے استعمال کی اجازت ہے۔ غیر عمارتی درختوں کی شجر کاری کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ اس سے نہ صرف زمینداروں کو فائدہ ہو گا بلکہ معیشت کیلئے خام مال اور ریاستی محاصل بھی بڑھیں گے۔ وہ یہاں اپنے دوری میرپور کے دوران صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ درختوں کے بیجا اور بے ہنگم کٹاؤ سے درجہ حرات میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی سے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ جس سے انسانوں کو بے وقت کے بارشیں سیلاب، خراب فصلیں موسم کی تبدیلی اور دیگر تباہ کاریاں کا سامناہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے ان مسائل کا حل درختوں کی افزائش اور ان کی حفاظت میں رکھا ہے۔ حکومت نے نسل انسان کی بقاء اور پر سکون زندگی کے لئے سبز درختوں کے کٹاؤ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ جنگلات کا فیلڈ سٹاف اور افسران اس پابندی کے نفاذ اور عملدرآمد میں مکمل طور پرپر عزم ہیں اور
فیصل آباد بھائی والا سٹاپ پر سروس اسٹیشن کے قریب ڈاکو بلا پان شاپ والے کو فائر مار کر فرار، ان ڈاکووں کی شناخت میں مدد کیجئے۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #faisalabad #firing
بھمبر آزاد کشمیر
ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے
ڈسٹرکٹ جیل بھمبر میں صاف پانی فراہمی کے حوالے سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا
سوکاسن سے فلاحی تنظیم سناء ویلیفئیر ٹرسٹ کی طرف سے صاف پانی فراہمی کے سلسلہ میں جدید ترین واٹرفلٹریشن پلانٹ عطیہ کیا گیا،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،سپرننڈنٹ خواجہ ثناء اللہ ڈار،ڈپٹی سپرننڈنٹ راجہ عدنان خان،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار و دیگر کے ہمراہ افتتاح کیا،سناءویلفئیر ٹرسٹ کی انتظامیہ چوہدری بدرمنیر،چوہدری جبران، معروف کاروباری شخصیت چوہدری منور،چوہدری اشتیاق،چوہدری شبیر و دیگر کو سراہا گیا ،ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے فیتہ کاٹنے اور دعا کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صاف پانی فراہمی کے لئے آر او پلانٹ عطیہ کرنے پرسناء ویلفئیراور انکی پوری ٹیم کے مشکور ہیں،اس کاوش سےایک ہزار افراد کو پانی کی سپلائی دی جاسکے گی،انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہ صدقہ جاریہ ہے،نیک نامی پیدا ہوگی۔صاف پانی فراہمی پر اس تنظیم کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ایسے افراد دوسروں کے لئے مشعل راہ ہیں،جیل سپرننڈنٹ و ڈپٹی سپرننڈنٹ جیل نے معزز مہمانان و شرکاء کاشکریہ ادا کیا،
سیہون شریف
سیہون شریف میں سیہون بار کائونسل کا ہونے آج ہونے والے الیکشن کا بائیکاٹ، وکلا برادری کے ایک پینل کی جانب سے ہونے والے الیکشن کا بائیکاٹ ایڈووکیٹ رفیق احمد ڈاھری پینل کے وکلا کی جانب الیکشن رولز کی خلاف ورزی کے باعث بائیکاٹ کرکے انتخابی عمل کو روک دیا گیا ہے، وکلا بردری کی جانب سے بائیکاٹ کے دوران بائیکاٹ، بائیکاٹ کے نعرے لگائے گئے،وکلا برادری کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ بیلٹ پیپر پر ووٹرز کے نام لیجر نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کئے گئے ہیں جو الیکشن رولز اور سندھ بار کائونسل کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #information #secretary #AzadKashmir #sehwan #bar #BarCouncil #elections #Sindh
جعفرآبادمیں ڈیرہ اللہ یار کے قریب زمینی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا
فائرنگ کا تبادلہ اور لاٹھیاں لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا،جن میں شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ سندھ ریفرکردیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق واقع رند اور سبایو قبائل کے درمیان پیش آیا، پولیس واقع کی مزیدتفتیش کررہی ہے۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #bhimber #jafarabad #fight #report
کھڑی شریف : دربار عالیہ کھڑی سے دن دیہارے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے دربار انتظامیہ نے دھر لیا۔ملزم دوبارہ واردات کی غرض سے دربار آیا تھا۔دربار انتظامیہ نے ملزم پولیس کے حوالے کر دیا۔ویلڈن دربار انتظامیہ
بھمبر آزاد کشمیر
ٹریکٹرٹرالی میں اورلوڈنگ ،مٹی سڑک پر گرانے والے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی ہدایت پرڈی سی آفس روڈ، اندرون شہر، بائی پاس گجرات روڈ میرپور روڈ پر پولیس، ٹریفک پولیس نے ایسے ڈرائیورزکے خلاف کاروائی کی جنہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، ایس ڈی ایم نے واضح کیاکہ قانون پر عمل درآمد ہو گاانسانی صحت و انسانی جانوں کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی اسکے علاوہ ڈی سی کمپلیس و قریبی رہائشی گلی میں پارکنگ کامسئلہ بھی حل کردیاگیاہے۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #bhimber #bhimberajk
بھمبر آزاد کشمیر
ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو میرپور سید علی اصغر بخاری، ڈپٹی کمشنر تنویر خالد ، ڈپٹی کمشنر راجہ سلیم اختر،اظہر حسین ان لینڈ ریونیو آفیسر ، انوار الحق انلینڈ ریوینیو آفیسر، محمد بلال انسپکٹر ،مسعود اقبال انسپکٹر بھمبر نے مرکزی انجمن تاجراں بھمبر،سماہنی و برنالہ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بسلسلہ BTB,دفتر ان لینڈ ریونیو سرکل بھمبر میں ہوئی۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو سید علی اصغر بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی خصوصی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر میں تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اس سروے کا مقصد تاجروں پر کوئی اضافی بوجھ ڈالنے کا ہر گز نہیں بلکہ تاجر برادری جو ٹیکس دے رہی ہے اس کو قانونی شکل دینا ہے۔بجلی کے بلوں، ٹیلی فون بلوں اور بینکوں کے ذریعہ لین دین پر ہر تاجر ٹیکس ادا کر رہا ہے لیکن وہ ٹیکس کسی گنتی میں نہیں آ رہا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہمارا مقصد تاجروں کا فائیلر بنا کر ان کا ٹیکس کم کروانا ہے۔ اگر کوئی تاجر نان فائیلر ہو اور وہ پراپرٹی خریدتا ہے تو اسے نان فائیلر کی حیثیت سے دگنا ٹیکس دینا پڑے گا اور اگر وہ فائیلر ہوا تو اسے نصف ٹیکس دینا پڑے گا۔ لہذا جب سروے ہو تو ہر تاجر خود کو رجسٹر کروائے۔ تنویر خالد ڈپٹی کمشنر آئی آر نے کہا
ڈڈیال مسجد سے نمازی کے پیسے چوری کرنے والے 2 چور گرفتار ۔ 1 عبدلواسی والد ملال خان ساکن راولپنڈی 2۔ عبدالله والد رحمان شاہ ساکن راولپنڈی کو گرفتار کرتے ہوے مال مسروقہ ایک لاکھ پچاس ہزار برآمد کیا ۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #AzadKashmir #Dadyal #theif
سیہون شریف
سیہون حضرت لعل شہباز قلندر درگاہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد کے سونےکی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر سے ایک ماہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے کا نذرانے میں دیا گیا سونا چوری ہوا جس کے بعد نگران وزیر اوقاف عمر سومرو نے درگاہ کے منیجر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترجمان وزیر اوقاف وقانون نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کے سامنے درگاہ کے منیجر زبیر بلوچ نے اپنی چوری کا جرم قبول کیا ہے۔
نگران وزیر اوقاف نے کہا کہ منیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ کیس اینٹی کرپشن کوبھیجنے کا حکم دیا ہے، منیجر کی تنخواہ اور پینشن بھی روکنے کے احکامات دے دیے ہیں جب کہ اینٹی کرپشن کو لکھ دیا ہے کہ زبیربلوچ سے گولڈ چوری کرنےکی فوری ریکوری کی جائے۔
نگران وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ تمام درگاہوں کے منیجرز کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری منور مہیسر نے زبیر بلوچ کوحضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر منیجر تعینات کیا تھا اور زبیر بلوچ ریٹائرڈ ہونے کے قریب ہیں جب کہ کئی سال سے نذرانہ باکس کی چابی اس کےپاس ہوتی ہے۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #information #secretary #AzadKashmir #sehwan #lalshahbaz #Qalandar
میرپور آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب کا ڈویژنل آفس اطلاعات میرپور کا دورہ ،
آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب نے دورہ میرپور کے دوران ڈویژنل آفس اطلاعات میرپور میں صحافیوں کے مختلف نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔آئین اور قانون کے تحت اظہار آزادی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور کے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ کشمیر پریس کلب آزادکشمیر کا ممتاز صحافتی ادارہ ہے ہماری خواہش ہے کہ یہ مکمل فعال ہو، صحافیوں کے علاج معالجہ اور فلاح وبہبود کے تمام کیسز یکسو ہو چکے ہیں تاہم اگر کسی کا کیس باقی ہے تو وہ فائل متعلقہ ضلعی آفیسر اطلاعات کو جمع کروائے ان کیسز کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔نہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ادارہ کو مکمل فعال بنا رہے ہیں تاکہ صحافیوں کے فاؤنڈیشن کے متعلق مسائل جلد حل ہوسکیں ۔
انھوں نے کہاکہ میرپور کے صحافی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔سہولیات نہ ہونے کے باوجود قومی اور بین الاقوامی معیار کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔میرپور پریس کلب کے اراکین نے صحافت کے میدان میں ملک گیر سطع پر شہرت کمائی ہے۔میری خواہش ہے کہ کشمیر پریس
بھمبر آزاد کشمیر
ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال نےایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ کے ہمراہ تھانہ سٹی کی زیرتعمیرعمارت کا معائنہ کیا،اور کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا،
ایکسئین مظہرحیسن نے ایس ڈی او فاروق زبیر،ایس ایچ او طارق سلہریا،ڈی آئی او عدنان مختار و دیگر کےہمراہ بریفنگ دی،دو منزلہ عمارت کومقررہ وقت کے اندرمکمل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے،
ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق تمام منصوبہ جات میں شفافیت اوربروقت مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جس پرعمل درآمد ضروری ہے۔
ایس ایس پی اور انکی ٹیم کو سراہتے ہیں عمارت مکمل ہونے سے سائلین کو فائدہ ہو گا۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #bhimber #bhimberajk
میرپور آزادکشمیر وزیر امور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق متاثرین منگلا ڈیم کے تمام مسائل کو جلد حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اہلیان میرپور نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور ریزنگ پراجیکٹ کے وقت اپنے ہنستے بستے گھروں کو پانی میں ڈبو کرکے اپنا سب کچھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر قربان کیا۔یہ پاکستان سے والہانہ محبت کی زندہ مثال ہے لیکن آج بھی متاثرین منگلا ڈیم کے متعدد اہم ایشو جن میں رٹھوعہ ہریام برج کی عدم تکمیل،متاثرین منگلا ڈیم کے آضافی کنبہ جات کی آبادکاری، متاثرین کے معاوضہ جات کے بقایاجات کی ادائیگی،متاثرین کے لیے بنائے جانے والے نیوسٹی اور ٹاؤنز میں بقیہ ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل جیسے کئی دیگر ایشو واپڈا کے ذمہ ہیں جس کی تکمیل کے لئے حکومتی سطع پر کوششیں کی جارہی ہیں۔میں نے وزارت سنبھالنے کے بعد امور منگلا ڈیم اور ایم ڈی ایچ اے کے مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو سنٹر بنانے کی ہدایات دے دی ہیں تاکہ متاثرین کے مسائل فوری اور ترجیح بنیادوں پر حل ہوسکیں۔اس طرح ایم ڈی ایچ اےکو بھی ہدایات دے دی ہیں کہ وہ اپنے رقبہ جات کو ناجائز قابضین سے واگزار کروائے اور اس کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90
میرپور آزاد کشمیر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور اور میرپور پراپرٹی ویلفئیرز ایسوسی ایشن کا MDA دفتر کے باہر دھرنا جاری،رپورٹ روحان چوہدری
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #MDA #Corruption #news
بھمبر آزاد کشمیر: مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس میں ترکی حکومت کی جانب سے لیبارٹری کا قیام،
وزیرِ صحت آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی کا کہنا تھا کہ ہم ترک حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی مدد کی ہے۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #bhimber #society #must #university #turkey
بھمبر آزاد کشمیر:وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ہدایت پرضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں میں 8 جنوری تا12جنوری 2024 تک انسدادِ پولیومہم کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کی زیرصدارت اجلاس میں مہم کی کامیابی کے لئے پلان آف ایکشن مرتب کر لیا گیا۔اس مہم کے لیے ضلع بھمبر میں 312 موبائل ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ان ٹیمز کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کی سربراہی میں 79 ایریا انچار جز اور 35 یونین کونسل سپر وائزر بھی متعین کئے گئے ہیں۔
#Mirpur #AJK #MirpurAJK #news #daily #RoseNews #RoseFM90 #trendingnews #bhimber #society
قائد ملت چوہدری غلام عباس کا یوم وفات۔
ضلع بھمبرکی تینوں تحصیلوں میں قائد ملت چوہدری غلام عباس کی برسی اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ ریاست آزادکشمیر کی ترقی و خوشحالی نصب العین ہو گا، تینوں تحصیلوں میں دعائیہ تقریبات، کا انعقاد قومی و کشمیری ترانوں کے ساتھ کیا گیا۔ علاوہ ازیں شرکاء و مقررین نے اس عزم کااظہار کیاکہ قائد ملت کی قربانیوں کو یاد رکھ کر آزاد کشمیر کو مثالی ریاست بنائیں گے۔
گنداواہ/جھل مگسی بلوچستان۔ روز نیوز کے نمائندہ سے۔ مطابق ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی جھل مگسی کے دوران سٹارٹنگ پوائنٹ کے قریب 7 سالہ گل حسن، ولد سبزل مجیدانی، اچانک ٹریک پر نمودار ہوا اور ایک ریسر کی گاڑی کی ٹکر سے موقع پر جانبحق ہوگیا۔ جبکہ پتھر دل ریسر ہارن بجاتے ہوئے گاڑی بھگا کر لے گیا۔ بچے کی لاش کو آر ایچ سی جھل مگسی منتقل کردیا۔
رپورٹ نمائندہ روز نیوز، راحت علی، بولان
"مستی وہی کرے جس کے میرے جیسے بال ہوں'' پانڈے میاں کا پیغام