Chand News

Chand News عوام کی آواز
(1)

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات، سیدوشریف میں گرلز ڈگری کالج کی ...
29/09/2022

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات، سیدوشریف میں گرلز ڈگری کالج کی منظوری، کلاسز کے جلد اجراء کا حکم
سوات: چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور ضلع سوات میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ضلع سوات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے پیشرفت پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران طلباء وطالبات کو سکولوں میں تعلیم کے بعد کالج ایڈمیشن میں داخلوں کے حوالے سے مشکلات اور ڈگری کالجوں کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں طالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو سیدوشریف میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے حوالے سے تجویز دی جس سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اتفاق کرتے ہوئے گرلز ڈگری تعمیر کرنے اور رینٹ بلڈنگ میں ہنگامی بنیادوں پر کلاسز کے اجراء کے احکامات جاری کئے۔ طالبات کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے کالج منظور کرنے اور کلاسز کے اجراء کے لئے احکامات جاری کرنے پرچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔

29/09/2022

ٹرینیگ سکول بونیر میں پریڈ کے دوران قومی ترانے کا خوبصورت دھن ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران امریکی سینیٹر باب مینینڈیز، چیئرمین فارن ریلیشن کمیٹی سے ...
29/09/2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران امریکی سینیٹر باب مینینڈیز، چیئرمین فارن ریلیشن کمیٹی سے ملاقات کی۔
28 ستمبر 2022

ایچ ای سی نے منظوری دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء کو مشکلات ک...
29/09/2022

ایچ ای سی نے منظوری دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء کو مشکلات کو کم کرنے کے لیے 2 سمسٹروں کے لیے فیس موخر کی جائے گی۔
HEC has approved that students enrolled at public and private universities in flood-affected areas would get fee deferral for 2 semesters to mitigate difficulties.
# 2semesterfree

29/09/2022

دینِ اسلام میں حسنِ اخلاق کو بے حد اہمیت حاصل ہے۔ حضرت محمدﷺ حسنِ اخلاق کا پیکر تھے اور ہمیشہ اخلاقِ حسنہ کا درس دیتے تھے۔
حدیثِ نبویﷺ ہے:
“تم میں سب سے بہتر وہ آدمی ہے ، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں”

*اسلامیات کی چند درسی کتابوں  میں موجود غلطیوں کے حوالے سے  مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ سیکرٹری تعلیم کی میٹنگ، حکو...
29/09/2022

*اسلامیات کی چند درسی کتابوں میں موجود غلطیوں کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ سیکرٹری تعلیم کی میٹنگ، حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی*
ہینڈ آؤٹ پشاور
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی ہدایات کی روشنی میں اسلامیات کی نئی درسی کتابوں میں پائی جانے والی کچھ غلطیوں کے حوالے سے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام کے علاوہ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ تمام علمائے کرام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اطلاع ملتے ہی اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور فوری طور پر تحقیقات کرنے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی حکومت درسی کتابوں میں کسی بھی ایسی غلطی کو برداشت نہیں کرے گی جس سے کسی بھی مسلک یا مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ تمام علمائے کرام نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کر کے حکومت کے بروقت اور سنجیدہ اقدام کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا تاکہ ایسے واقعات سے کسی کو بھی ملک اور صوبے میں کوئی بے چینی پیدا کرنے کا موقع نہ ملے۔ اجلاس کو سیکرٹری تعلیم نے یقین دلایا کہ انکوائری میں جس کسی کو بھی ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔ مذکورہ غلطیوں کی تصحیح ہنگامی بنیادوں پر کی جارہی ہے اور اس بارے میں تمام ضلعی افسروں اور متعلقہ اسکولوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے جامعہ مشاورت اور بھرپور احتیاط سے کام لیا جائے گا۔

29/09/2022

آپکی خدمت ہمارا نصب العین
خیبر پختونخوا پولیس ...

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر مردان میں چپس فیکٹری پر چھاپہکاروائی کے دوران ای...
29/09/2022

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر مردان میں چپس فیکٹری پر چھاپہ
کاروائی کے دوران ایک چپس فیکٹری کو انتہائی ناقص صفائی اور غیر معیاری گھی کے استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا

29/09/2022

جمعہ کے دن 10لاکھ (ایک ملین) ویڈیوز ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کرنی ہیں۔
ٹرانس جینڈر ایکٹ کے حوالے سے حکومت کا غلطیوں کو ماننا،اسلامی نظریاتی کونسل کا دوسری بار اسکے خلاف رائے دینا اور چیئرمین سینیٹ کا دو ہفتوں کے اندر اس کی اصلاح کی پراسس کو مکمل کرنا علماء، خطباء، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور کی بورڈ واریئرز کی کامیابی/کارنامہ ہے۔
اب اس سازش کو ناکام بنانا ہے کہ حکومت نے صرف کاسمٹک،سپرفیشل اور برائے نام تبدیلی کرنی ہے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ کے اندر جو حقیقی خرابی کی جڑ ہے اس کو ہاتھ نہیں لگانا۔ اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے اس جمعہ کو تمام علماء، خطباء منبرومحراب سے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف لوگوں کو تعلیم و شعور دیں اور ہر مسجد کے سامنےغیرسیاسی احتجاجی مظاہرہ جس کے بینر پر صرف ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف باتیں/احتجاج ہواور اس ایکٹ کے ریفارمز/اصلاح کا مطالبہ ہو۔ ان مظاہروں،پلے کارڈز،بینرز کی ویڈیوز، تصاویرسوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ سوات غیرقانونی کرش پلانٹس کیخلاف کاروائیاں۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ ...
29/09/2022

ضلعی انتظامیہ سوات غیرقانونی کرش پلانٹس کیخلاف کاروائیاں۔
ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد ادریس خان نے کارروائی کرتے ہوئے شانگلہ روڈ پر غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا۔سیل شدہ کرش پلانٹس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا تھا۔متعلقہ محکموں کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے ان پلانٹ کو چلایا جا رہا تھا۔جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ نےکرش پلانٹ کوسیل کر کےاوران کی خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

29/09/2022

سنٹرل ہسپتال میں ایک مریض کو 0 نیگٹیو خون کی اشد ضرورت ہے اگر جس کیسی کا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03430524008

 Do you know? More than 30.0M people of 9.4 Million families are registered in the  . As per recent statistics shared by...
29/09/2022


Do you know?
More than 30.0M people of 9.4 Million families are registered in the . As per recent statistics shared by Health Deptt, 27.47 Billion rupees spent on more than 1.0 Million admissions till date.

اب آپ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں اگرآپکے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود ہیں۔
29/09/2022

اب آپ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں اگرآپکے پاس مطلوبہ دستاویزات موجود ہیں۔

لینڈ سیٹلمنٹ مقامی مسائل کے حل میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے جنگلات کے تحفظ میں بھی معاونت ملے گی، شوکت علی یو...
28/09/2022

لینڈ سیٹلمنٹ مقامی مسائل کے حل میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے جنگلات کے تحفظ میں بھی معاونت ملے گی، شوکت علی یوسفزئی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

وی سی گل کدہ میں سینیٹری ورکرز غیر مقامی بھرتی ہونے کا انکشاف، غیر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کے بعد ویلج کونسل کے بجاۓ ڈ...
28/09/2022

وی سی گل کدہ میں سینیٹری ورکرز غیر مقامی بھرتی ہونے کا انکشاف، غیر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کے بعد ویلج کونسل کے بجاۓ ڈپٹی کمشنر سوات دفتر میں کام پر لگا دیا گیا ہے ،وی سی چیئرمین کے تحفظات

شیخ عبدالرحمن السدیس کے مسجد الحرام کے امام کے طور پر اپنی تقرری کے 40 سال مکمل ❤شیخ عبدالرحمن السدیس صرف 22 سال کی عمر ...
28/09/2022

شیخ عبدالرحمن السدیس کے مسجد الحرام کے امام کے طور پر اپنی تقرری کے 40 سال مکمل ❤
شیخ عبدالرحمن السدیس صرف 22 سال کی عمر میں مسجد الحرام,🕋🌙🌹 کے امام مقرر ہوئے تھے

این اے 213 نوابشاہ سے آصف زرداری کے مقابلے میں 54 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے سردار شیر محمد رند آج عمران خان، علی زیدی ا...
28/09/2022

این اے 213 نوابشاہ سے آصف زرداری کے مقابلے میں 54 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے سردار شیر محمد رند آج عمران خان، علی زیدی اور اسد عمر سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
#213

28/09/2022

خیبرپختونخوا میں 20کلو آٹےکی تھیلے کی قیمت 2200 روپے اور پنجاب میں1200 ہے۔ یہ ظلم ہے۔ پنجاب حکومت کی خیبرپختونخوا کے لیے آٹے کی ترسل پر پابندی دستور کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی/غیر قانونی۔آرٹیکل 151 صوبوں کے مابین آزادانہ تجارت کی اجازت دیتا ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد

28/09/2022

ملی مشر اسفندیار ولی خان کا ضمنی انتخاب 2022 کے بارے میں خصوصی پیغام۔۔۔

ایک نام نہاد  تجربہ کار نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا اب دوسرے تجربہ کار کو وفاقی نے امپورٹ کر لیا ہے. معاون خصوصی برائے...
28/09/2022

ایک نام نہاد تجربہ کار نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا اب دوسرے تجربہ کار کو وفاقی نے امپورٹ کر لیا ہے. معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف

یونیورسٹی آف سوات میں بی ایس داخلے شروع،  18 اکتوبر تک داخلے جاری رہینگے
28/09/2022

یونیورسٹی آف سوات میں بی ایس داخلے شروع، 18 اکتوبر تک داخلے جاری رہینگے

دریائے سوات کنارے بجری اور ریت نکالنے پر مشینری ضبط، ایف آئی آر درج سوات: ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کم...
28/09/2022

دریائے سوات کنارے بجری اور ریت نکالنے پر مشینری ضبط، ایف آئی آر درج

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ شاکراللہ اور انسپکٹر مائنز اینڈ منرل ٹیم کے ہمراہ دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی کھدائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ 3ٹریکٹر موقع پر ضبطی اور ایف آئی آر درج کرنے کے کئے مقامی تھانے کے حوالے کردیے گئے۔
غیر قانونی طریقے سے بجری اور ریت نکالنے میں مصروف تھے اور جس کے لئے مشینری کا استعمال کیا جارہا تھا۔
ملزم کے خلاف دفعہ 56/86 منرل ایکٹ کے تحت ایف آی آر درج

The Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Transport appeals to the people. To keep the environment clean, get the vehicle em...
28/09/2022

The Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Transport appeals to the people.
To keep the environment clean, get the vehicle emission test done every 6 months.
For the convenience of the public, the fee for the certificate has been fixed at Rs. 200.

سوات، فیض آباد پل پر ٹیوب ویل کا مین پائپ انجینئیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ناقص منصوبہ بندی...
28/09/2022

سوات، فیض آباد پل پر ٹیوب ویل کا مین پائپ انجینئیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوام کے ٹیکس کا پیسہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے۔

‏سر سبز خیبرپختونخوا کی جانب رواں دواں!!!محکمہ جنگلات نے رواں سال موسم بہار میں 17 کروڑ 30 لاکھ جبکہ مون سون میں 3 کروڈ ...
28/09/2022

‏سر سبز خیبرپختونخوا کی جانب رواں دواں!!!
محکمہ جنگلات نے رواں سال موسم بہار میں 17 کروڑ 30 لاکھ جبکہ مون سون میں 3 کروڈ 75 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے ۔

27/09/2022

ڈائر یکٹر انفارمیشن خیبر پختونخوا نورالہادی ریڈیو سوات کے لا ئیو پروگرام میں اظہار خیال کررہے ہیں ۔

27/09/2022

ریجنل آفیسر وٹس سوات امتیاز احمد گاڑیوں سے دو سو روپے وصولی کے حوالے سے تفصیلات بتارہے ہیں

27/09/2022

تیمرگرہ میڈیکل کالج میں مختلف کیڈر کے 136 ملازمین کی تقرریاں کا عمل مکمل کر دیا گیا،ریجنل ڈائر یکٹر ڈاکٹر شوکت علی نے نوتعینات اہلکاروں میں تقرری نامہ تقسیم کر دئے...اس حوالے سے تفصیل رحمت اللہ سواتی کی اس رپورٹ میں....

مینگورہ مین بازار ٹریفک عوام کی بے حسی اور ٹریفک پولیس نہ ہونے کے باعث بند پڑا ہیں،پولیس موجود ہوتی ہیں تو عوام بھی پھر ...
27/09/2022

مینگورہ مین بازار ٹریفک عوام کی بے حسی اور ٹریفک پولیس نہ ہونے کے باعث بند پڑا ہیں،پولیس موجود ہوتی ہیں تو عوام بھی پھر خیال رکھتے ہیں کیونکہ ہم شعور سے نہیں بلکہ ڈر کی وجہ سے کام کرتے ہیں،عوام نے آج ایک گاڑی کے علاوہ دو و تین تین گاڑیاں پارک کی ہیں جو سراسر غیر قانونی ہیں مگر سوات کے عوام کو یہ فکر نہیں کہ میرے وجہ سے کتنے لوگ تکلیف سےدوچار ہونگے
خدارہ ٹریفک قوانین کا احترام کرکے اس کو یقینی بنائے،ہم خود ہی قانون کے دشمن ہیں
تصویر میں دیکھے بڑی اور چھوٹی گاڑیاں دونوں غیر قانونی جگہ پر کھڑے ہیں اور ان کے ڈرائیور حضرات تسلی بخش اپنے کاموں کیلئے گئے ہیں باقی عوام خوار ہورہے ہیں
انتظامیہ بھی کچھ کرنے کی موڈ میں نہیں

27/09/2022

ہوشیار رہیں!!! خبردار رہیں!!!
سیلاب کی موجودہ صورت حال میں اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو ڈینگی جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ملکی معیشت کی ترقی صنعتکاری کے ذریعے برآمدات میں اضافے سے ممکن ہو گی جس کے لیے مخلصانہ قیادت ک...
26/09/2022

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ملکی معیشت کی ترقی صنعتکاری کے ذریعے برآمدات میں اضافے سے ممکن ہو گی جس کے لیے مخلصانہ قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اس شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھا رہی ہے جس کا مقصد صنعتی شعبے کو ترقی دے کر معیشت کو مستحکم بنانا اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہاکہ موجودہ حکومت نئے اکنامک زونز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے قائم بند کارخانوں کو بھی دوبارہ سے فعال بنا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک جامع پالیسی ترتیب دی ہے جس میں طویل المدتی ، وسط المدتی اور قلیل المدتی اقدامات شامل ہیں۔ صنعتی شعبے میں انڈسٹریل پالیسی 2020، خیبرپختونخوا کامرس اینڈ ٹریڈ سٹریٹجی 2020 ، انوسٹمنٹ پروموشن سٹریٹیجی وغیرہ ترتیب دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صنعتی شعبے کے 71 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں 46 جاری اور 25 نئے منصوبے ہیں۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران شعبہ صنعت میں متعدد اکنامک زون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ان اکنامک زون میں جلوزئی اکنامک زون ، نوشہرہ اکنامک زون کی توسیع، ڈی آئی خان اکنامک زون، رشکئی اسپیشل اکنامک زون، چترال اکنامک زون، حطار سپیشل اکنامک زون، بنوں اکنامک زون، غازی اکنامک زون اور مہمند اکنامک زون شامل ہیں۔اس کے علاوہ پانچ مزید اکنامک زونز کے قیام پر بھی پیشرفت جاری ہے جن میں درابن اسپیشل اکنامک زون، سالٹ اینڈ جسپم سٹی کرک، بونیر اکنامک زون، کاٹلنگ اکنامک زون اور مانسہرہ اکنامک زون شامل ہیں ۔اسی طرح پہلے سے موجود اور نئے اکنامک زونز میں 338 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ 167 بیمار صنعتوں کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے ۔ان اکنامک زونز سے 24 ہزار روزگا ر کے مواقع پیدا کئے گئے ۔ نئے اور پہلے سے موجود اکنامک زون میں 366نئے صنعتی یونٹس کا اضافہ کیا گیا ۔ سال 2021 کے دوران انصاف روزگار سکیم کے تحت ایک ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے گئے ۔ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے 12 ارب روپے کی لاگت سے ساف فنانس سکیم کا اجرا کیا گیا ۔ اسی طرح 12 ارب روپے کی لاگت سے ہی راست فنانس سکیم شروع کی گئی ۔ اس کے علاوہ صوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دوبئی ایکسپو میں آٹھ ارب ڈالر مالیت کے 44 ایم او یوز پر دستخط کئے گئے اور ان ایم او یوز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے واضح کیا کہ ملکی معیشت کو چلانے اور مہنگائی کو لگام دینے کے لیے صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے مخلصانہ قیادت کا لانا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ چوروں کے ٹولے سے عوام کو نجات مل سکے۔

مینگورہ فضاگٹ روڈ پر گاڑیوں کے معائنہ کرنے کے نام پر دو سو روپے فی گاڑی وصول کیا جانے لگا،مقامی شہری کے مطابق میں فضاگٹ ...
26/09/2022

مینگورہ فضاگٹ روڈ پر گاڑیوں کے معائنہ کرنے کے نام پر دو سو روپے فی گاڑی وصول کیا جانے لگا،مقامی شہری کے مطابق میں فضاگٹ روڈ پر اپنے گاڑی میں جارہا تھا کہ ایک کیری ڈبہ میں موجود افراد گاڑیوں کو روک رہے تھے اور ان سے دو سو روپے لیکر محکمہ ٹرانسپورٹ کے نام پر بنا ایک پرچہ دے رہے تھے، مقامی شخص کے مطابق جب میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کس مقصد کیلئے لئے جارہے ہیں تو انہوں نے کہا زہریلی دھواں چھوڑنے والے کو جرمانہ کررہے ہیں،حالانکہ ان افراد کے پاس گاڑیوں کو چیک کرنے کیلئے کسی قسم کا آلہ بھی نہیں تھا،ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کئے جائے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور سیلاب کی صورتح...
26/09/2022

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور سیلاب کی صورتحال پر غور ہوگا۔

اسلام آباد(نمائندہ اویس قاضی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا، 10نکاتی ایجنڈے تیار کر لیا گیا، وزیر اعظم اپنے دورہ امریکا، ازبکستان اور لندن میں ہونے فیصلوں سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے. ذرائع کے مطابق نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی حلف کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور سیلاب کی صورتحال پر غور ہوگا، سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں کے لئے حکمت عملی منظوری کے لئے پیش ہوگی، اجلاس میں عبد الشکور شیخ کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لگانے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔
ایجنڈے میں ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان کے پالیسی بورڈ میں 6ماہرین کو شامل کرنے کی منظوری، پاکستان کے تین ہسپتالوں کے لئے رقم افغانستان منتقل کرنے کی منظوری، نیکا کو وزارت سائنس سے وزارت توانائی منتقل کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، خالی نشستوں پر سی ایس ایس کے امتحان کی منظوری، قرضہ جات مینجمنٹ آفس کے رولز کی منظوری، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022میں مزید ترامیم کی منظوری کیلئے پیش ہونگی۔
ایجنڈا نیشنل کمیشن برائے غیرمسلم ایکٹ 2022کابینہ میں پیش ہوگا،امپورٹس ایکسپورٹس کنٹرول ایکٹ 1950میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اشیا کی خریداری کے لئے 10ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی جائیگی، گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی امپورٹ کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

26/09/2022

‏اسحاق ڈار سے جب پوچھا گیا کہ تمھارے والد کی تو سائیکل کی دکان تھی تمھارے پاس اربوں کے اثاثے کہاں سے آئے تو وہ وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر ملک سے بھاگ گیا اور اب ڈیل کے تحت واپس آ رہا ہے اسی لیے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چیئرمین عمران خان

سوات پولیس کی کارروائی، بھتہ کے لئے کال کرنے والا ملزم گرفتارگرفتار ملزم نے مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عب...
26/09/2022

سوات پولیس کی کارروائی، بھتہ کے لئے کال کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم نے مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عبد السلام سے 30لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا تھا۔
مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عبدالسلام نے تھانہ بنڑ میں رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موبائل فون پر نامعلوم ملزم/ملزمان کال کرکے 30لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کر رہے ہیں اور مطلوبہ رقم نہ دینے پر مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہیں۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت نے ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ انور خان ، انچارج چوک نویکلے امجد خان اور پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم بنائی ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم محمد زیب ولد روح زمین خان سکنہ بلو خان میدان ضلع لوئر دیر کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے بھتہ کے لئے استعمال کرنے والا سم کارڈ جو ایک عورت کے نام پر رجسٹرڈ تھی ضائع کی تھی تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے ۔ گرفتا رملزم کے خلاف تھانہ بنڑ میں مقدمہ علت 492 جرم 387، 25Dکے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس

دہ غم خبر چئیرمین ویلج کونسل گناجیر طارق عزیز  کی خالہ وفات پاچکی ہے
26/09/2022

دہ غم خبر
چئیرمین ویلج کونسل گناجیر طارق عزیز کی خالہ وفات پاچکی ہے

حکومت خیبر پختونخوا سرکاری سستے آٹے کے نۓ ریٹ متعین20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپےجبکلہ 10 کلو آٹے کی قیمت 648 روپ...
26/09/2022

حکومت خیبر پختونخوا سرکاری سستے آٹے کے نۓ ریٹ متعین
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے
جبکلہ 10 کلو آٹے کی قیمت 648 روپے مقرر کی گئ ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا ہرنائی بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 فوجی اہلکاروں  کی شہادت پر اظہار افسوس اور اہل خانہ سے...
26/09/2022

وزیراعظم شہباز شریف کا ہرنائی بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت

26/09/2022

‏الیکشن کمیشن اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، چیف الیکشن کمشنر کس کے ڈکٹیشن پر کام کر رہا ہے؟ اپنے حلف کے برعکس کس طرح ایک مفرور و اشتہاری کے حکم پر اسپیکر آفس کام کر رہا؟ مراد سعید

بونیر پولیس کا علاقہ میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقادتفصیلات ک...
26/09/2022

بونیر پولیس کا علاقہ میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق بونیر پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر روشن زادہ خان کی سربراہی میں تھانہ ڈگر کے علاقہ گوکند، شودرہ، خیدرہ، ڈاگ سراور ملحقہ پہاڑی سلسلوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔
سرچ آپریشن میں ایس ایچ او ڈگر انور سعید خان اور ضلعی پولیس کے جوانوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کو بحال رکھنا اور سماج دشمن عناصر کےسرکوبی اور شریف و باعزت لوگوں کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے

Address

Al Said Building Near Girls High School Hajibaba Mingora Swat
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chand News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chand News:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Mingora

Show All

You may also like