Pakistan URDU News

Pakistan URDU News Live update Urdu News

کوئی فائدہ پورے پنجاب میں کنٹینر لگانے کا جلسہ گاہ تو صرف لاہوریوں نے ہی بھر دیا
26/03/2023

کوئی فائدہ پورے پنجاب میں کنٹینر لگانے کا جلسہ گاہ تو صرف لاہوریوں نے ہی بھر دیا

مستقبل کے معمار۔
26/03/2023

مستقبل کے معمار۔

26/03/2023

قومی لیڈر کا پرتباک استکبال
#حقیقی. #آزادی #جنگ

25/03/2023

بھوک سب سے بڑا انقلاب ہے.

عنقریب بھوکے لوگ پیٹ بھر کھانے والوں پر ٹوٹ پڑیں گے

ٹکر کے بچے❤️❤️
25/03/2023

ٹکر کے بچے❤️❤️

25/03/2023

‏عمران خان نے اعلان جنگ کر دیا۔

بارش سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے سب لوگ مینار پاکستان پہنچو۔

عمران خان کا پیغام

لاھور کو کنٹینرز لگا کر ایسے بند کیا گیا ھے نگران حکومت کا کام عمران خان کی الیکشن مہم کا راستہ روکنا ھے یا الیکشن کروان...
25/03/2023

لاھور کو کنٹینرز لگا کر ایسے بند کیا گیا ھے نگران حکومت کا کام عمران خان کی الیکشن مہم کا راستہ روکنا ھے یا الیکشن کروانا عدالت نوٹس لے

25/03/2023

شیخ رشید زمان پارک سے مینارپاکستان روانہ✌

25/03/2023

مریم اورنگ زیب کہہ رہی ہے کہ آج مینار پاکستان پر توشہ خانے کی تفصیل دو۔۔۔
خان صاحب
اس کی فرمائش پوری کر دیں
اور
بڑی سکرین پر سب چوروں کے تحائف اور اپنوں کی تفصیل عوام کے سامنے رکھ دیں
ساتھ یہ بھی بتائیں عوام کو
کہ
اصل تفصیلات ابھی بھی چھپا کر رکھی ہوئی ہیں چوروں نے

25/03/2023

‏"پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ"

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، گورنر کے پی کے اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

25/03/2023

آج مینار پاکستان جلسہ میں حیران کن بڑی سیاسی شخصیاتpti میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں

25/03/2023

‏گلگت بلتستان کے خزانے سے پٹرول دینے کی بجائے میں اچھا سمجھتا ہوں کہ میں عمران خان کو اپنا خون دے دوں

سماء والوں نے الزام لگایا کہ گلگت بلتستان کے خزانے سے عمران خان کو پٹرول گیا ہے، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے ایسا جواب دیا کہ پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی

25/03/2023

روزہ ہمیں صبر کا پیغام دیتا ہے لیکن کتنا صبر چیف جسٹس صاحب آج تیسرا دن ہے اور آپ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

9 اپریل کو بھی تو روزہ تھا اس دن آپ بھی تو صبر کر سکتے تھے رات 12 بجے کی بجائے اگلے دن صبح بھی تو عدالت لگا سکتے تھے۔

25/03/2023

لاہور پاکستان سے کاٹ دیا گیا ہر طرف کینٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔۔

25/03/2023

الحمدللّٰہ، بیرسٹر حسان نیازی کی کوئٹہ سے ضمانت منظور۔

25/03/2023

سنیل شیٹھی کے چھوٹے بھاٸی نجم شیٹھی عرف چڑی بابا کی ٹیم افغانستان سے ہار گئی 🤣

25/03/2023

انسانی نفسیات کے ماہرین کہتے ہیں سب سے سخت اعصاب کے مالک بحری جہازوں کے کپتان ہوتے ہیں لیکن ایک کرکٹ ٹیم کا کپتان اتنا سخت جان اور حوصلے والا ہو گا کہ دنیا بھر کے ماہرینِ نفسیات اس کی قوتِ برداشت اور قوتِ مزاحمت کیلئے پیمانے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک یہ اندازہ لگانے میں ناکام ہیں کہ کپتان کے اعصاب کتنے مضبوط ہیں لوہے کی قسموں میں سب سے زیادہ مضبوط لوہا مینگنیز سٹیل ہوتا ھے یقیناً کپتان کے اعصاب مینگنیز سٹیل سے بھی کئی گُنا مضبوط ہیں چالیس برس کی عمر میں انسان کی قوتِ مزاحمت صرف 56 فیصد رہ جاتی ھے جبکہ 70 برس کی عمر میں انسان صرف حالات کے مقابل آسانیاں مانگتا ھے لیکن 72 سال کی عمر میں بھی کپتان مزاحمت و ہمت کا ماؤنٹ ایورسٹ بنا ہوا ھے جو کسی صورت ہار ماننے کو تیار نہیں ۔۔ کپتان کو صدرِ پاکستان عارف علوی کے ذریعے دو آپشن دیئے گئے تھے
1۔ پاکستان چھوڑ دو
2۔ سسٹم سے ٹکر لینے کی پاداش میں بھیانک موت کیلئے تیار رہو

تاریخِ عالم کے پچاس دلیر ترین انسانوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر موجود کپتان عمران خان نے دوسرا آپشن قبول کرتے ہوئے جواباً یہ کہا، "موت کسی ایک کی لازمی ہو گی، میری یا پھر اس سسٹم کی موت"

آج رات مینارِ پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ پہلے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔ میری لاہور میں سب ...
25/03/2023

آج رات مینارِ پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ پہلے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔ میری لاہور میں سب کو دعوت ہےکہ نمازِ تراویح کے بعد اس تاریخی جلسے میں شریک ہوں۔ میں حقیقی آزادی کے اپنے ویژن پر روشنی ڈالوں گا اور اپنی قوم کو بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے جس میں مجرموں کےاس گروہ نے ملک کو دھکیلا ہے۔ یہ (مجرم) لوگوں کوجلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہر طرح کی رکاوٹ ڈالیں گے مگر میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپکا بنیادی حق ہے چنانچہ اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں

آج کےدن 25 مارچ 1992 پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
25/03/2023

آج کےدن 25 مارچ 1992 پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

شارجہ( پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے سارا میچ بہت اچھا کھیلا لیکن آخر...
07/09/2022

شارجہ( پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے سارا میچ بہت اچھا کھیلا لیکن آخر میں اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ پائے ، باؤلر بھی آخری اوور میں پلان پر عملدرآمد نہیں کرسکا۔

پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد نبی نے کہا کہ لڑکوں نے بہترین باؤلنگ اور فیلڈنگ کی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر وہی مسئلہ ہوا کہ آج پھر ہم میچ کو اچھے طریقے سے ختم نہیں کرپائے، آخر میں ہم اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ پائے۔

انہوں نے بتایا کہ شارجہ کی وکٹ پر 130 سے 140 رنز قابلِ دفاع ہوتے ہیں، ان کی پلاننگ تھی کہ اگر ہدف کا دفاع کرنا ہے تو ڈاٹ بالز کروانی ہوں گی، کیونکہ ڈاٹ بالز ہوں گی تو دوسری ٹیم غلطی ضرور کرے گی۔

آخری اوور کے حوالے سے محمد نبی نے بتایا کہ انہوں نے باؤلر کو ہدایت کی تھی کہ یا تو وہ سلو گیند کرے یا یارکر کرے لیکن وہ پلان پر عملدرآمد نہیں کرپایا۔

Sep 08, 2022 | 00:03:AMبرج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل صدقہ ضرور دیتے رہیں اور اپنے معاملات کو سیدھا رکھیں تب ...
07/09/2022

Sep 08, 2022 | 00:03:AM
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صدقہ ضرور دیتے رہیں اور اپنے معاملات کو سیدھا رکھیں تب ہی آپ ان مشکلات سے بچ پائیں گے اس وقت صورتحال پھر آزمائشی سی ہو گئی ہے خیال کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو اپنے معاملات سیدھے کرنے کے لئے خود کو بدلنا پڑے گا اپنے الٹے سیدھے کام میں بھی لگے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ معاملات ٹھیک ہو جائیں آج ایسا نا ممکن ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

نظر بد سے نکلنے کا سلسلہ کریں اچھے دن شروع ہیں اور آپ اس جکڑ میں ہیں اس وقت آپ کو دوسروں کے معاملات سے بھی دور رہنے کا مشورہ ہے صدقہ دیں ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات پر گہری نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ ان دنوں ہر اک کے ساتھ حکمت عملی سے چلا جائے آپ کی پوزیشن کچھ ایسی ہے کچھ بڑا ملے گا یا پھر کھو دیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جلد بازی میں فیصلے مت کریں اپنے معاملات دوسروں کے ہاتھوں میں مت دیں اور جو بھی آپ کو پریشانی تنگ کر رہی ہے وہ ٹھیک ہوجانے کی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج تو صبح سے ہی ستاروں کی چال آپ کے حق میں ہے ان شاءاللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے پورا ہونے کا امکان ہے اور شاید کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے حالات قدرے آج پھر نازک نظر آتے ہیں جس بھی طرف سے خطرہ ہے وہ بڑھ رہا ہے آپ صدقہ دیں اور صورہ فلک اور الناس پڑھ کر حصار بنا لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے دشمن بھی ایک مرتبہ پھر چوکنا ہو گیا ہے آپ کو بے حد محتاط ہو کر چلنا ہے اور آج خاموش رہے تو آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ بیماری برداشت کر رہے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو اب تیزی سے بہتری میں آ جائیں گے اور ہر طرح کی بندش وغیرہ سے بھی نجات حاصل ہو جائے گی اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

نوکری میں تبدیلی کا اشارہ موصول ہو رہا ہے آپ جس بھی کام کو کر رہے ہیں اس کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملا ہے بحر حال جو پردہ غیب سے ہو وہ آپ کے لئے بہتر ہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیوں انجان شخص پر بھروسہ کر رہے ہیں اس میں تو بڑے نقصان کا خطرہ ہے اور کچھ آپ بھی آج کل ضرورت سے زیادہ اوپن ہیں حسد کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو سلسلہ ٹوٹ گیا تھا اور اس کا آپ کو بڑا دکھ تھا۔ ان شاءاللہ وہ دوبارہ چل جانے کا امکان ہے اور کچھ ایسی خبر بھی ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہے۔

,SEP.06, 2022 | 12:59:PM    اسلام آباد( پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدن...
06/09/2022

,SEP.06, 2022 | 12:59:PM


اسلام آباد( پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہے جس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

اتوار 4 ستمبر 2022   23:07فیصل آباد(اردو پوائنٹ، ، 4ستمبر 2022) ’’آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی‘‘، عمران خ...
04/09/2022

اتوار 4 ستمبر 2022 23:07

فیصل آباد(اردو پوائنٹ، ، 4ستمبر 2022) ’’آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی‘‘، عمران خان کی آج فیصل آباد جلسے میں کی گئی پیشن گوئی درست ثابت ،پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان نے پیشن گوئی کی تھی کہ آج ہماری کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق 1992 کا ورلڈ کرکٹ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف اللہ نے مجھے کامیابی دی تھی۔عمران خان نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہوں آپ کا کپتان اور آپ ہیں میری ٹیم۔
(جاری ہے)
جس وقت عمران خان اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے تو عین اس وقت دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کرلیا۔ محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 14 اور فخرزمان 15 اور محمد نواز 20 گیندوں پر 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بھارت نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ، ویرات کوہلی60 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کے خلاف بھارت کا آغاز کافی اچھا رہا، صرف 5 اوورز کے اندر بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے۔بھارت کی پہلی وکٹ 54 کے مجموعی اسکور پر گری، روہت شرما 16 گیندوں پر 28 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کو دوسرا نقصان کے ایل راہول کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ بھی 28 رنز بناسکے۔اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنٹ 14 اور ہاردک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوگئے، جہاں بھارت کی وکٹیں گر رہی تھیں وہیں دوسری جانب ویرات کوہلی میدان کے چاروں اطراف دل کش شاٹس کھیل رہے تھے۔کوہلی نے 44 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارتی اننگز کے آخری اوور میں فخر زمان نے مس فیلڈ کرتے ہوئے 2 چوکے بھارت کی جھولی میں ڈال دیے، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2، محمد نواز، حارث رؤف اور محمد حسنین نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ایشیا کپ 2022 میں اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو گروپ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Sep 04, 2022 | 23:32:PM   دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے خلاف 20 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے  محمد نواز کو میچ کا ...
04/09/2022

Sep 04, 2022 | 23:32:PM

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے خلاف 20 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ باؤلنگ کے دوران لیفٹ آرم سپنر کیلئے بہتر یہی ہوتا ہے کہ لائن اور لینتھ پر رہے اور وہ باؤلنگ کرتے ہوئے اسی پر رہنے کی کوشش کرتے ہیں، پہلے ایک دو اوور میں گیند ٹرن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس کے بعد لائن اینڈ لینتھ پر آجاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی دھواں دار بلے بازی کے حوالے سے کہا کہ پلان تھا کہ جو بھی گیند ایریا میں آئے گی اسے ہٹ کرنا ہے، واضح پیغام تھا کہ نیچرل گیم پر رہنا ہے اور زیادہ ہٹ کرنے کی کوشش نہیں کرنی اور نہ ہی زیادہ زور لگانا ہے بلکہ اپنے ایریا والی گیند کو ہٹ کرنا ہے۔

Sep 04, 2022 | 23:09:PM   دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو ...
04/09/2022

Sep 04, 2022 | 23:09:PM

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی طاقت کا پتا ہے اسی کے مطابق پلان کیا تھا اور الحمداللہ کامیاب ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر بھارت نے 182رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اوورز کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا ، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 51گیندوں پر 71 رنز سکور کیے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتےہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین پرفارم کرے، میری اور کپتان کی کوشش تھی کہ نئی گیند کیساتھ سکور کریں اور وکٹ بچا کر لمبا لے کر جائیں ، ہمیں اپنی طاقت کا پتا ہے کہ ہمارے ڈیتھ اوورز کے پاور ہٹرز پلیئر 4 اوورز میں 5 سکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ہم نے اسی پر کام کیا اور الحمداللہ کامیاب ہوئے ۔

Address

Mianwali
42200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan URDU News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan URDU News:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Mianwali

Show All