20/09/2020
AZIZ Welfare Foundation_reg
20ستمبر 2020
عزیز ویلفئیر فاونڈیشن کے زیراہتمام ڈاکٹر کاشف عزیز کی زیرنگرانی روٹری کلب سامارو اور مخیرحضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے مفت علاج ومعالجے کے موبائل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے۔
تعلقہ سامارو کی یونین کونسلوں سامارو روڈ،نورخان دھونکائی اور ستڑیوں کے مختلف دیہاتوں حمیروکولہی،عالم کالرو،کالرو اسٹاپ،ڈیرہ ستڑیوں،جنجھی موڑ اسٹاپ کے آس پاس طوفانی برساتوں کے بعد سیلاب کے سبب بے گھر ہوکر بے سروسامانی کی حالت میں اونچی جگہوں و سڑکوں کنارے عارضی جھگیاں بناکر پناہ گزین افراد کے مفت علاج معالجے و مفت ادویات فراہمی کے حوالے سے موبائل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔آج بروز اتوار 20 ستمبر2020 مذکورہ علاقے میں مختلف جگہوں پہ 350 سے زائد افراد جن میں خواتین ، بچے ، اور معمر افراد کا مفت طبی معائنہ و مفت ادویات فراہم کی گئیں۔موبائل کیمپس کے دوران ملیریا کی تشخیص کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔ملیریا کے شکار مریضوں کو بھی ادویات دی گئیں۔موبائل کیمپ میں ہیلتھ ٹیکنیشن و سماجی کارکن ہرلال امر اور صغیر قائم خانی نے خدمات انجام دیں جبکہ روٹری کلب کے صدر شنکرڈامرومل،جہانگیرلیاقت ،ندیم نبی قائم خانی،صابرقائم خانی اور امرت کمار بھی موجودتھے۔