14/04/2024
تخت بھائی کے نامور سپوت ڈاکٹر محمد اسد خان یوسفزئی نے ریاست ہائے متحدہ آمریکہ میں معروف یونیورسٹی سے امراض اطفال کے شعبے میں سپیشلائزیشن کے منعقدہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔ وہ واحد پاکستانی ڈاکٹر ھیں جنہیں اس وقت یونیورسٹی میں امراض اطفال میں سپیشلائزیشن کےلیے منتخب کیا۔ اس سے قبل انہوں نے آپنی تعلیم پاکستان میں اور خیبر میڈیکل کالج سے نمایاں نمبروں سے ایم۔بی۔بی۔ایس کا امتحان پاس کیا ھے اور بطور میڈیکل افیسر لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل پشاور۔ لوند خوڑ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں خدمات سرانجام دے چکے ھیں۔ انہوں نے آمریکہ کے ریاست میسوری (saint louis university school of medince) سینٹ لاس یونیورسٹی سکول آف میڈیسن سے طب کی دنیا میں سب سے مشکل ترین امتخان ( USMLE ) امتیازی نمبروں سے پاس کرکے یونیورسٹی میں چلڈرن سپلائزیشن کیلیئے منتخب ہوگئے وہ اس سے پہلے آمریکہ کے مشہور بوسٹن چلڈرن ہاسپٹل میں دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہیں۔ وہ تخت بھائی تنگ بازار کے معروف تاجر حاجی محمد سلیم خان یوسفزئی ( ٹکر روڈ تخت بھائی ) کے فرزند۔ محمد حسن خان یوسفزئی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر محمد وسیم خان یوسفزئی کے بھائی جبکہ معروف صحافی اور سیاسی و سماجی شخصیت ابراھیم سید یوسفزئی کے کزن ھیں۔