Baidra De Awaz

Baidra De Awaz I have made this page to raise the voice against the issues that people of Baidra are facing.

09/06/2023

‏لوگوں سے انتقام مت لیا کریں۔
خراب پھل درخت سے خود بخود گر جاتا ہے۔

31/05/2023

کوشش کریں نسلی لوگوں سے تعلق رکھیں،
یہ ناراض بھی ہوں تو عزت اور کردار پر وار نہیں کرتے۔

تھانہ سٹی (-) ٹاؤن شپ غازیکوٹ میں پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے اور مالکوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئیے فائرنگ کرنے والے قبضہ ما...
13/04/2023

تھانہ سٹی (-) ٹاؤن شپ غازیکوٹ میں پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے اور مالکوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئیے فائرنگ کرنے والے قبضہ مافیا کے 3 سرگرم عناصر گرفتار ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار کئیے گئے ملزمان میں بلال لال ولد لال خان سکنہ چنئ ، سجاد ولد محمد یعقوب سکنہ لساں نواب اور صداقت ولد ولد محمد ریاض سکنہ بیدڑہ شامل ہیں ۔

ملزمان کےخلاف ڈرا دھمکا کر پلاٹ پر قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ماشاءاللہ قدرت کا نظام ہے ملک کے ایک حصے میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے اور زورو شور سے جاری ہے اور ملک کے دوسری طرف گن...
12/04/2023

ماشاءاللہ قدرت کا نظام ہے ملک کے ایک حصے میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے اور زورو شور سے جاری ہے اور ملک کے دوسری طرف گندم گوبھ اور سٹہ نکالنے کی سطح پر ہے۔ پہاڑیوں کے درمیان میں گندم کے خوب صورت مناظر۔ یہ تصاویر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی ہیں بیشک ﷲ کی ذات کے ہاتھ میں سب کچھ ہے

07/03/2023

شہر کی رونقیں دیکھ دیکھ کر تنگ آ گئے ہوں تو اس مصروف زندگی سے ٹائم نکالیں ، کسی گاؤں کا رخ کریں ، گاؤں کے لوگوں کا رہن سہن معمولات زندگی دیکھیں
ہلکی ہلکی ہوا اور درختوں کی گھنی چھاؤں اور پرندوں کی چہچاہٹ میں ساگ اور مکئ کی روٹی ، اور تازہ مکھن ، لسی اور خالص دیسی دہی تناول فرمائیں گے تو یہ خوراک آپ کے دل و دماغ کو راحت اور سکون دے گی
لہلاتے ہوے درختوں کی سائیں سائیں ہم دیہاتیوں کیلے نغمتوں سے کم نہیں گاؤں کی ٹھنڈی ہوائیں روح میں تازگی اور سکون دیتی ہیں 💖

02/03/2023

مجھے یہ بات سمجھنے میں بہت وقت لگا کہ میرا سب کے لیے اچھا ہونا میرے لیے اچھا نہیں ہے

02/03/2023

کل ھمارے پڑوس بھارت میں مودی نے E 20 فیول کا افتتاح کیا
مطلب ایک لیٹر پیٹرول میں 800 ملی لیٹر پیڑول اور 200 ملی لیٹر ethanol استمال ھو گا اور کیونکہ ethanol بھارت گنے کی مدد سے خود اپنے ملک میں بناتا ھے جسکی وجہ سے بھارت کو سالانہ 33000 کڑور ڈالرز کی بچت ھو گئی
اور
پاکستان میں ابھی اس بات پر تحقیق ھو رھی ھے کہ الیکشن کی تاریخ دینا کس کی آئینی اور قانونی زمہ داری ھے

18/02/2023

‏ہوتی نہیں جو قوم 150 پر بھی راضی
279 پر لیٹر ہی اُس قوم کی سزا ہے

24/01/2023

*آج لائٹ اچانک گئ تو ہمیں افسوس ہوا کے کاش ہم موبائل چارج کرلیتے۔*
*ایسے ہی ایک دن اچانک زندگی ختم ہوگی اور اس وقت ہم کہیں گے اے کاش ہم اچھے اعمال کرلیتے*

15/12/2022
29/11/2022

معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی انتقال کر گئی۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین

مانسہرہ کرن نگینہ قتل کیس میں سابق صوباٸی وزیر سمیت تمام ملزمان قبل از گرفتاری کینسل ہونے پر احاطہ عدالت سےگرفتار.
17/09/2022

مانسہرہ کرن نگینہ قتل کیس میں سابق صوباٸی وزیر سمیت تمام ملزمان قبل از گرفتاری کینسل ہونے پر احاطہ عدالت سےگرفتار.

قبضہ مافیا کی لسٹیں تیار کرکے کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔قبضہ مافیا کے مزید 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔
04/08/2022

قبضہ مافیا کی لسٹیں تیار کرکے کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔
قبضہ مافیا کے مزید 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔

08/06/2022

دو ہزار آٹھ کے الیکشن میں پی پی پی بینظیر کی ہلاکت کو کیش کر کے اقتدار میں آگئی لیکن لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام نے 2013 کے الیکشن میں جواب دے دیا اور ن کو اقتدار سونپ دیا کہ شاید لوڈ شیڈنگ 6 مہینے میں ختم ہو جائے، اس کے بعد پانامہ والا ہنگامہ شروع ہوا اور تب تک عمران خان کافی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور یوں 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، اب پہلے تو یوں ہوتا تھا ایک بار پی پی آ گئی ایک بار ن آگئی اور ایک بار آرمی چھلانگ لگا گئی لیکن اس بار ایک چوتھی جماعت آگئی جو پی ٹی آئی تھی، اب وقت اور دور تبدیل ہو چکا تھا کیونکہ کہ آرمی بغیر کسی بڑے پنگے کے علاوہ تو آقتدار میں آ نہیں سکتی تھی جب تک ضرورت نہ ہو، لیکن پھر بھی تین بڑی جماعتوں نے ڈیرے ڈال لیے،

اب جو مزے وفاق میں ہیں وہ صوبائی حکومت میں نہیں ہیں اور زرداری کو پتہ ہے وفاق میں دو تہائی اکثریت لینا پی پی پی کے لیے مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو چکا ہے، اب جتنی مقبولیت عمران خان کی ہو چکی ہے تو آپ اسے پاکستان کی اب سے بڑی جماعت بھی کہہ سکتے ہیں اور ن کا گراف دوسرے نمبر پر ہے، پئ پی کے لیے وفاق میں ڈیرے ڈالنے کے لیے ضروری تھا کہ پی ٹی آئی یا نون کی مقبولیت کو کم کیا جائے اور یہی موقع زرداری کے لیے بہترین تھا

اب ساری جماعتوں کے اکٹھے ہونے کے بعد عمران خان کو تو آقتدار سے محروم کر دیا گیا لیکن حکومت میں آنے کے بعد ن جس مشکل میں پھنس چکی ہے اس کا اندازہ آپ آسانی سے لگا سکتے ہیں،

کیا اتنی مہنگائی ہونے کے بعد عوام ن کو ووٹ دے گی ؟
لوڈ شیڈنگ سے ستائ عوام ن کو ووٹ دے گی ؟

سارے مشکلیں ن اپنے سر پے لیے جارہی لیکن زرداری، بلاول اور پی پی کے رہنما سامنے نظر نہیں آ رہے اور اس کے ساتھ ساتھ سیاست کی رونق مولانا فضلو بھی لسی پی کر ٹن ہے،

یہی وہ چال تھی جو زرداری نے چلی اور اس کی سمجھ ن کو بعد میں آئے گی، کچھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھی خبریں ہیں لیکن جب الیکشن آئینگے وہاں بھی نون اور پی پی نے عین ٹائم پر پھٹ جانا اور اس کے جو نتائج آئینگے وہ سب کو معلوم ہے کہ اس سے فائدہ کون اٹھائے گا،

زرداری بھی یہ جانتا ہے وفاق میں آنا نا ممکن ہے لیکن اس کی پوری کوشش ہوگی کہ کم سکم بھی اپوزیشن میں بیٹھ جائے،
اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ پاکستان کی سیاست کا رخ کس جانب جاتا ہے،
ن لیگ نے اقتدار میں آکر عمران خان کے لیے سڑک مزید چوڑی کر دی، اگر ڈیڑھ سال صبر کیا ہوتا تو نتائج ن کے حق میں جا سکتے تھے لیکن یہ تو ایسے ہوا جیسے
سوے ہوے کتے کو پتھر مار کر جگا دیا اور اپنے پیچھے لگا دیا

26/04/2022

سعادت حسن‏منٹو لکھتا ھے کہ میں شدید گرمی کے مہینے میں ھیرا منڈی چلا گیا.
جس گھر میں گیا تھا وھاں کی نائیکہ 2 عدد ونڈو ائیر کنڈیشنڈ چلا کر اپنے اوپر رضائی اوڑھ کر سردی سے کپکپا رھی تھی.
میں نے کہا کہ میڈم دو A/C چل رھے ھیں آپ کو سردی بھی لگ رھی ھے آپ ایک بند کر دیں تا کہ آپ کا بل بھی کم آئے ‏گا تو وہ مسکرا کر بولی کہ، "اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".
منٹو کہتے کہ کافی سال گزر گئے اور مجھے گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس کسی کام کے لیے جانا پڑ گیا. شدید گرمی کا موسم تھا،
صاحب جی شدید گرمی میں بھی پینٹ کوٹ پہنے بیٹھے ھوئے تھے اور 2 ونڈو ائیر کنڈیشنر ‏فل آب و تاب کے ساتھ چل رھے تھے اور صاحب کو سردی بھی محسوس ھو رھی تھی.
میں نے کہا کہ جناب ایک A/C بند کر دیں تا کہ بل کم آئے گا تو صاحب بہادر بولے،
"اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".
منٹو کہتا کہ میرا ذھن فوراً اسی محلہ کی نائیکہ کی طرف چلا گیا کہ دونوں کے مکالمے اور سوچ ‏ایک ھی جیسے تھی، تب میں پورا معاملہ سمجھ گیا۔یعنی اس ملک کے تمام ادارے ایسی ہی نائیکہ سوچ رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں ہیں۔۔
"قائدِ اعظم محمد علی جناح کی یہ عادت تھی کہ کمرے سے نکلتے وقت بجلی کے سارے بٹن بند کر دیا کرتے تھے۔ اپنے گھر میں‌ ہوں، میرے یہاں ہوں یا کسی میزبان ‏کے گھر میں، ہر جگہ ان کا یہی معمول ہوتا تھا ۔۔۔۔

میں ان سے آخری بار 31 اگست 1947ء کو گورنر جنرل ہاؤس میں ملا تھا۔
ہم کمرے سے نکلے تو وہ مجھے سیڑھیوں تک چھوڑنے آئے ‏اور کمرے سے نکلتے وقت انہوں نے حسبِ عادت خود ہی تمام سوئچ آف کئے۔
میں نے ان سے کہا جناب آپ گورنر جنرل ہیں اور یہ سرکاری قیام گاہ ہے۔
اس میں روشنیاں جلتی رہنی چاہئیں۔
قائد نے جواب دیا کہ یہ سرکاری قیام گاہ ہے اس لئے تو میں اور بھی محتاط ہوں۔ یہ میرا اور تمھارا پیسہ نہیں‌ ہے۔ ‏یہ سرکاری خزانے کا پیسہ ہے اور میں اس پیسے کا امین ہوں۔
اپنے گھر میں تو مجھے اس بات کا پورا اختیار تھا کہ اپنے گھر کی بتیاں ساری رات جلائے رکھوں لیکن یہاں میری حیثیت مختلف ہے۔
تم زینے سے اُتر جاؤ تو یہ بٹن بھی بند کر دوں گا"
مرزا ابوالحسن اصفہانی کا مضمون
"بے مثال لیڈر"

25/04/2022

ڈی پی او سجاد خان ایبٹ آباد ٹرانسفر جبکہ عرفان طارق نئے ڈی پی او مانسہرہ ہونگے ۔
نوٹیفیکیشن جاری

20/04/2022

پنجاب سے خیبرپختونخواہ کو آٹے اور گندم کی سپلائی پر پابندی عائد-ہزارہ کو آٹا لے کر آنے والوں ٹرکوں کے خلاف مقدمات درج۔زرائع
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے حکومت پنجاب کے حکم پر باہتر انٹرچینج، سنگ جانی ٹول پلازہ، ایم ون انٹرچینج اور حطار بائونڈری پر آٹے کی نقل و حمل روکنے کیلئے محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک کے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ میں آٹا لانے والے درجنوں ٹرکوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں ہزارہ سمیت پورے خیبرپختونخواہ میں آٹے کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ۔ حکومت خیبرپختونخواہ کے عوامی نمائندوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

10/04/2022

مجھے کیسے نکالا.......


عمران خان نے آج پرائم منسٹر ہاؤس سے روانگی کے وقت مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا جو بہت سے سوالات کو جنم دے گیا.
جاتے وقت انہوں نے " مجھے کیوں نکالا " کی بجائے مسکراتے ہوئے قوم کو صرف یہ بتایا کہ مجھے کیسے نکالا اور یہی وہ چاھتے تھے.

ایک ماہ کی اعصاب شکن جنگ کے بعد عمران خان ہارتے ہوئے بھی جیت گئے اور اپوزیشن جیت کر بھی ہار گئی

آج کی اعصابی جنگ بہت سے سوالات کو جنم دے گئی.

رات 11 بجے اچانک ریاستی مشینری حرکت میں آجاتی ھے. پارلیمنٹ کو گھیر لیا جاتا ھے. رینجرز کے دستے حرکت میں آ جاتے ہیں.

ملک کے تمام ایئرپورٹس پہ ہائی الرٹ کر دیا جاتا ھے کہ کوئی شخص ملک سے باہر نہ جانے پائے.

سپریم کورٹ, اسلام آباد ہائیکورٹ کھل جاتے ہیں.
رٹ پٹیشن دائر کر دی جاتی ھے کہ آرمی چیف کو نہ ہٹایا جائے.
عمران خان کے پرائم منسٹر ہونے کے باوجود تمام ریاستی مشینری عمران خان کے ساتھ تعاون نہیں کر رھی تھی.

عمران خان کے پرائم منسٹر ہوتے ہوئے کس طاقت نے ریاستی مشینری کو احکامات دینا شروع کر دیئے

جب یہ سب کچھ ہو رھا تھا تو عمران خان صحافیوں کے ساتھ بیٹھے گپ شپ کرتے ہوئے بتا رھے تھے کہ آج ہی ووٹنگ ہو جائے گی. جب آرمی چیف کی رٹ پٹیشن دائر ہونے کی خبر آتی ھے تو عمران خان معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ صحافیوں سے پوچھتے ہیں کہ " کوئی رہ تو نہیں گیا " جو ابھی سامنے نہ آیا ہو.

جیسے ہی سپیکر نے استعفیٰ دیا تو پرائم منسٹر نے ڈائری اٹھائی اور بنی گالہ روانہ ہو گئے

سوچنے کی ضرورت ھے کہ کونسی طاقت ور شخصیت تھی کہ جس کے احکامات پہ اچانک ملک میں بھونچال آ گیا

عمران خان نے ایک ہی دن میں ان تمام قوتوں کو

ایکسپوز کر دیا جو اس سازش کا حصہ تھیں اور شروع دن سے درپردہ کام کر رھی تھیں

یہ ایک اعصاب کی جنگ تھی. خوفناک اعصاب کی جنگ... جس میں تمام سازشی کرداروں کے اعصاب 11:00 تک ھی ساتھ دے سکے .پھر اعصاب ٹوٹنا شروع ہو گئے اور جیسے ہی اعصاب کی جنگ میں ہارے تو خود کو ایکسپوز کر بیٹھے.

08/04/2022

پاکستانی عدلیہ ان للہ وان الیہ راجعون 😒
شاہ بِکتے ہیں!
فقیر بِکتے ہیں!
یہاں صغیر اور کبیر بِکتے ہیں!

کُچھ سَرِعام بِکتے ہیں!
کُچھ پَسِ دِیوار بِکتے ہیں!
اِس شہر میں ضمیر بِکتے ہیں!

یہاں تہذیب بِکتی ہے!
یہاں فرمان بِکتے ہیں!
ذرا تُم "دام" تو بدلو یہاں ایمان بِکتے ہیں!😢

07/04/2022

سیانے کہتے ہیں فصل رنگ بدلے تے وڈ دیو
لوکی رنگ بدلن تے چھڈ دیو

گرمی کی شدید لہر کی پیشنگوئی۔۔۔۔۔  احتیاطی تدابیر احتیار کریں شکریہ۔۔۔۔
16/03/2022

گرمی کی شدید لہر کی پیشنگوئی۔۔۔۔۔
احتیاطی تدابیر احتیار کریں شکریہ۔۔۔۔

ریسکیو 1122مانسہرہمانسہرہ بیدڑہ ٹنل کے قریب دو گاڑیوں میں تصادمNHA سٹاف کی کال پر ریسکیو 1122کی دو ایمبولینس میڈیکل سٹاف...
25/02/2022

ریسکیو 1122مانسہرہ
مانسہرہ بیدڑہ ٹنل کے قریب دو گاڑیوں میں تصادمNHA سٹاف کی کال پر ریسکیو 1122کی دو ایمبولینس میڈیکل سٹاف موقع پر پہنچ گیا
تصادم کے نتیجے میں مہران میں سوار بنارس علی ولد محمد اسماعیل ساکنہ دلولہ زخمی محمد اسماعیل ساکنہ دلولہ اور ڈرائیور محمد زاہد خان ساکنہ خاکی جانبحق

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی ہونے والے بنارس علی تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا

ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے عوام کی سہولت اورافسران تک آسان رسائی کے لیئے تام افسران اور تھانہ جات کے نمبر ش...
15/02/2022

ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی سجاد خان نے عوام کی سہولت اورافسران تک آسان رسائی کے لیئے تام افسران اور تھانہ جات کے نمبر شئیر کروا دیئے۔
آپ کو اگر کوئی بھی مسلہ درپیش ہو تو اپنےعلاقے کے ایس ایچ او اور متعلقہ تھانہ کو کال کرسکتے ہیں۔

09/02/2022

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے کیس کی سماعت 14 فروری کو مقرر کی ہے اب انتخابات 27 مارچ کو نہیں ہو سکیں گے کیونکہ کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کروانے کی تاریخ گزر گئی اب سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو نیا شیڈول جاری کرنا پڑے گا

03/02/2022

نسلی اور خاندانی بندے کو عزت دو تو وہ عاجزی اور مخلصی سے پیش آئے گا لیکن اگر بے نسلے اور گھٹیا انسان کو عزت دو گئے وہ تکبر میں اکڑ جائے گا اور مخالفت میں اتر آئے گا

Address

Baidra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baidra De Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other News & Media Websites in Mansehra

Show All