گڑہی حبیب اللہ: آج آزاد کشمیر کی چوکی برارکوٹ پر تعینات کے پی پولیس کا کشمیر سے فوتگی پر جانے والوں کی گاڑی کے چالان کے بعد گاڑی موجود ایک خاتون کو تھپڑ مارنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے سڑک بند کر کے پولیس اہلکار کو سامنے لانے اور معافی مانگنے تک احتجاج شروع کر دیا، لگ بھگ چار گھنٹوں سے بلاک سڑک کھولنے کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر پولیسں کے افسران نے متاثرہ خاندان سے مذاکرات کیئے، مذکورہ پولیس اہلکار کو سامنے لایا گیا، جس نے خاتون سے معافی مانگی ۔تھپڑ ما رنے والے اهلكار کو بھی تھپڑ ما را گیا ۔۔۔ اور اس کے بعد کشمیر روڈ ٹریفک کے لیئے بحال کر دیا گیا۔
مجاہد آباد میں تقریب تکمیل مشکوۃ شریف۔**سابقہ ایم این اے الحاج صالح محمد خان سواتی صاحب کے قائم کردہ مدرسے سے بہت سارے بچیوں نے مشکوۃ شریف کی تکمیل کر لی۔
شنکیاری واپڈا کے خلاف ہفتے کے روز دما دم مست قلندر ہو گا
عوامی ایکشن کمیٹی کا شنکیاری ہائی سکول چوک میں مشاورتی اجلاس کے بعد اعلان
شنکیاری واپڈا کے خلاف دما دم مست قلندر کرنے کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کا شنکیاری ہائی سکول چوک میں مشاورتی اجلاس جاری.
دس جنوری بروز جمعہ صبح سات بجے محلہ خرمیدان ڈھیری شنکیاری میں سید فصیح الدین کے گھر نامعلوم وجوہات کی بنا پہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند لمحوں میں پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا آس پڑوس کے لوگ پہچے اور بمشکل انسانی جانیں بچائیں تاہم 90 فیصد سے زائد گھر جل گیا اور گھر کا تقریباً سارا سامان جل کے راکھ کا ڈھیر بن گیا۔علاوہ ازیں سید فصیح الدین چونکہ الیکٹریشن ہیں انکے اوزار جو انکا ذریعہ معاش تھے وہ تمام بھی جل چکے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں شنکیاری کے سیاسی،سماجی حلقوں اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا نہ ہی کوئی پرسان حال ہے۔اس لئیے شنکیاری کے عوام ،ایکشن کمیٹی کے ممبران اور باقی لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ شاہ صاحب کا ساتھ دیا جائے اور انکے نقصان کا ازالہ کیا جائی.
ڈیرہ غازی خان کی سب انسپکٹر خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب کا نوٹس خاتون کو معطل کر کے رپورٹ طلب کر لی اور آئندہ کسی بھی لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے
#punjab
دی کیمبرج اسکول شنکیاری برانچ کا شاندار افتتاح: ایک تعلیمی سنگ میل
دی کیمبرج اسکول بفہ کیمپس کی شاندار کامیابی کے بعد شنکیاری برانچ کا افتتاح 19 دسمبر بروز جمعرات شنکیاری کے الرحمان ہال میں ایک پروقار تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کی ممتاز شخصیات، علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنما، صحافی، اور تعلیمی ماہرین سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز بچوں کے دلکش اور رنگا رنگ پروگرامز سے ہوا جنہوں نے شرکاء کو محظوظ کیا اور ان کی بھرپور داد وصول کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں بفہ کیمپس کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شنکیاری برانچ بھی اسی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا کرے گی۔
مقررین نے اسکول کی جدید تعلیمی سہولیات، اعلیٰ تعلیم یافتہ تدریسی عملے، اور بچوں کی گرومنگ کے لیے کیے گئے غیر معمولی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین ہمیشہ ایسے تعلیمی اداروں کی تلاش میں رہتے ہیں جہاں ان کے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت میسر ہو اور دی کیمبرج اسکول اس حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔
پرنسپل منزہ خوش بخت کی قیادت میں کامیابی کی امید
تقریب میں خاص طور پر اسکول کی
شنکیاری
المکہ پلازہ کشمیری بازار میں المکہ ھوٹل میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے ھوٹل کا مالک جھلس گیا جبکہ بجلی کی بوسیدہ تاریں اور ناقص فٹنگ کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے .
وزیر اعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈا پور ایبٹ آباد کے دورے کے دوران وزیراعلی اور پی ٹی ائی لائر فورم کے سئنیر وکیل رکن صفدر تنولی کے درمیان گرمی سردی تیز و تند جملوں کا تبادلہ.
سپیکر بابر سلیم سواتی کو وزیر اعلی بنانے کی افواہوں کو سپیکر نے "ادارتی ڈس انفارمیشن" قرار دے دیا
ڈی چوک اسلام آباد اپریشن کے بعد جب تمام قائدین اپنے ورکروں کو چھوڑ کر بھاگے اس موقع پر سید آفتاب شاہ کا پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ کو مخاطب کرتے ہوئے موقع پر ہی موجود رہ کر شاعرانہ انداز میں اہم پیغام دیا تھا جس کی ایک جھلکی ملاحظہ کیجیے۔