Syed Kamal Shah Termizi

Syed Kamal Shah Termizi Welcome to the official Syed Kamal Shah Termizi page . Get breaking news, Beautiful Ph

16/12/2023

04/11/2023
24/10/2023

12/10/2023

شیر افضل مروت باپ اور بیٹے کے درمیان مقالمہ

08/10/2023

عراق شادی ہال میں آگ لگنے کی مکمل وڈیو آ گی.کیسے خوشیاں غموں میں تبدیل ہو گئی۔۔😩😩

08/10/2023

ماشاہ اللہ بیت المقدس پر اسلام کا جھنڈا لہرایا گیا

1950 سے 1999 میں پیدا ہونے والے ہم خوش نصیب لوگ ہیں کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے مٹی کے بنے گھروں میں بیٹھ کر پریو...
05/10/2023

1950 سے 1999 میں پیدا ہونے والے ہم خوش نصیب لوگ ہیں کیونکہ ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے مٹی کے بنے گھروں میں بیٹھ کر پریوں کی کہانیاں سنیں۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بچپن میں محلے کی چھتوں پہ اپنے دوستوں کیساتھ روایتی کھیل کھیلے۔
بارش میں محلے کے دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر کرکٹ کھیلی.
بسنت کے موسم میں پتنگیں اڑائیں(گڈے) لٹو بھی چلائے، گلی ڈنڈا بھی کھیلا، ڈیپو گرم بھی کھیلا اور اپنے والدین بہن بھائی اور رشتے داروں کے ساتھ کیرم، لڈو، بھی کھیلا.
ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے محلے کی لڑکیوں کے ساتھ بھی کھیلا جھولے بھی جھولے اور انکی گڑیوں کی شادی میں شرکت بھی کی.
ہم وہ آخری لوگ ہیں

جنہوں نے لالٹین (بتی)کی روشنی میں کہانیاں بھی پڑھی۔
جنہوں نے اپنے پیاروں کیلئے اپنے احساسات کو خط میں لکھ کر بھیجا۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے ٹاٹوں پر بیٹھ کر پڑھا۔بلکہ گھر سے بوری ، توڑا لے کر سکول جاتے اور اس پر بیٹھتے۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے بیلوں کو ہل چلاتے دیکھا۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے مٹی کے گھڑوں کا پانی پیا۔بغیر بجلی کے ٹیوب ویل دیکھے نہائے
محلے گاوں کے درخت سے آم اور امرود بھی توڑ کر کھائے.
پڑوس کے بزرگوں سے ڈانٹ بھی کھائی لیکن پلٹ کر کبھی بدمعاشی نہیں دکھائی.
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جنہوں نے عید کا چاند دیکھ کر تالیاں بجائیں۔اور گھر والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے عید کارڈ بھی اپنے ہاتھوں سے لکھ کر بهیجے.
ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں کیونکہ
ہم وہ آخری لوگ ہیں
جو محلے کے ہر خوشی اور غم میں ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کے کھڑے ہوئے.
ہم وہ لوگ ہیں جو گلے میں مفلر لٹکا کے خود کو بابو سمجھتے تھے۔
ہم وہ دلفریب لوگ ہیں
جنہوں نے شبنم اور ندیم کی ناکام محبت پہ آنسو بہائے اور انکل سرگم کو دیکھ کے خوش ہوئے ۔
ہم وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے ٹی وی کے انٹینے ٹھیک کیے فلم دیکھنے کے لیے ہفتہ بھر انتظار کرتے تھے
ہم وہ بہترین لوگ ہیں
جنہوں نے تختی لکھنے کی سیاہی گاڑھی کی۔ جنہوں نے سکول کی گھنٹی بجانے کو اعزاز سمجھا۔
ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں
جنہوں نے رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی۔ ہمارے جیسا تو کوئی بھی نہیں۔
ہم وہ لوگ ہیں جو۔
رات کو چارپائی گھر سے باہر لے جا کر کھلی فضاء زمینوں میں سوئے دن کو سب محلے والے گرمیوں میں ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر گپیں لگاتے مگر وہ آخری
تھے ہم
کبھی وہ بھی زمانے تھے سب چھت پر سوتے تھے
اینٹوں پر پانی کا چھڑکاؤ ہوتا تھا
ایک سٹینڈ والا پنکھا بھی چھت پر ہوتا تھا
لڑنا جھگڑنا سب کا اس بات پر ہوتا تھا
کہ پنکھے کے سامنے کس کی منجی نے ہونا تھا
سورجُ کے نکلتے ہی آنکھ سب کی کھلتی تھی
ڈھیٹ بن کر پھر بھی سب ہی سوئے رہتے تھے
وہ آدھی رات کو کبھی بارش جو آتی تھی
پھر اگلے دن بھی منجی گیلی ہی رہتی تھی
وہ چھت پر سونے کے سب دور ہی بیت گئے
منجیاں بھی ٹوٹ گئیں رشتے بھی چھوٹ گئے

بہت خوبصورت خالص رشتوں کا دور لوگ کم پڑھے لکھے اور مخلص ہوتے تھے اب زمانہ پڑھ لکھ گیا تو بے مروت مفادات اور خود غرضی میں کھو گیا۔
کیا زبردست پڑھا لکھا مگر دراصل بے حس زمانہ آ گیا۔💞






















آئیں آج آپ کو پہاڑی تہزیب و ثقافت،و طرز معاشرت کے کچھ نمایاں خدوخال دیکھاتے ہیں۔                                       •...
05/10/2023

آئیں آج آپ کو پہاڑی تہزیب و ثقافت،و طرز معاشرت کے کچھ نمایاں خدوخال دیکھاتے ہیں۔






















05/10/2023

حماد اظہر کا بیان

05/10/2023

پاکستانی تاریخ کے سفر کی ایک جھلک ۔۔ 75 سال میں کیا کھویا کیا پایا ۔۔ دنیا کہاں پہنچ گئی ۔۔ پاکستان کہاں رہ گیا

05/10/2023

سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے، اس کی ماں نے نہیں چھوڑی!
عثمان ڈار کی والدہ کا دبنگ بیان

اللہ اور اُس کے فرشتے نبی ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸‏اَللّٰهُمَّ...
05/10/2023

اللہ اور اُس کے فرشتے نبی ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸

‏اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🖤.


30/09/2023

اِس شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے دلہن کے چار بھائیوں سمیت تمام خاندان، دولہے کی ماں ، کل ملا کر 98 افراد لقمہ اجل بن گئے

شادیاں سادگی سے کیوں نہیں ہو سکتی ؟

پاکستان کے ضلع کوہستان کولئی پالس  میں ایک وادی ایسی بھی ہے جسے لوگ جنت کا ٹکڑا کہتے پالس کوہستان
29/09/2023

پاکستان کے ضلع کوہستان کولئی پالس میں ایک وادی ایسی بھی ہے جسے لوگ جنت کا ٹکڑا کہتے پالس کوہستان

29/09/2023

پختونخواہ میں واپڈا والے میٹر ُاتارنے آگۓ تو شہری نے بندوق ُاٹھالی۔۔۔

29/09/2023

منافع خوری جانئیے اس ویڈیو میں پیغام اچھا لگے تو شئیر کجیئے گا

ماشاء اللہ 🌹 رہائی کے بعد عمران ریاض خان پہلا جمعہ ادا کرنے کے بعد۔۔
29/09/2023

ماشاء اللہ 🌹
رہائی کے بعد عمران ریاض خان پہلا جمعہ ادا کرنے کے بعد۔۔

اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں در...
29/09/2023

اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں

1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے نے مشورہ دیا تھا اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کر رہا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔

2۔ ایک سٹوڈنٹ نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ بچپن میں میری یعنی والدہ کی نظر کمزور ہو گئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مند ہو گئی۔

3۔ ایک صاحب جو کہ تاجر ہیں نے لکھا میں چترال میں سیرو تفریح کرنے گیا ہوا تھا وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی میں نے باہر گھومنا شروع کر دیا باہر بیٹھا رات کا وقت بوڑھا چوکیدار مجھے کہنے لگاکیا بات ہے ؟ میں نے کہا نیند نہیں آ رہی ! مسکرا کر کہنے لگا آپ کےپاس کوئی تیل ہے میں نے کہا نہیں وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا اب میں نے معمول بنا لیا ہے۔

4۔ میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔

5۔ مجھے معدے کا مسئلہ تھا پاؤں کو تلوؤں پر تیل کی مالش سے 2 دن میں ہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔

6۔ واقعی! اس عمل میں جادو جیسا اثر ہے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کی اس عمل کی وجہ سے مجھے بہت پر سکون نیند آئی۔

7۔میں یہ ٹوٹکہ تقریباً پچھلے 15 سال سے کر رہی ہوں مجھے اس سے بہت پر سکون نیند آتی ہے میں اپنے چھوٹے بچوں کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی تیل سے مالش کرتی ہوں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں ۔

8۔میرے پاؤں میں درد رہتا تھا میں نے روزانہ زیتون کے تیل سے رات کو سونے سے پہلے 2 منٹ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا شروع کر دی اس عمل سے میرے پاؤں کا درد ختم ہو گیا ۔

9۔ میرے پاؤں میں ہمیشہ سوزش رہتی تھی جب چلتی تھی تو تھکن سے چور ہو جاتی تھے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کیا صرف 2 دنوں میں میرے پاؤں کی سوزش دور ہو گئی ۔

10۔ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ دیکھ کر اسے کرنا شروع کر دیا اس سے مجھے بہت سکون کی نیند آتی ہے۔

11۔ زبردست کمال کی چیز ہے۔ پر سکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے یہ ٹوٹکہ میں اب روزانہ رات کو پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کر کے سوتی ہوں۔

12۔ میرے دادا حضور کے تلوؤں میں بہت گرما ہٹ و جلن اور سر میں درد رہتا تھا جب سے انہوں نے لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کیا تکلیف سرے سے دور ہو گئی ۔

13۔میں تھائیرائیڈ کی مریضہ تھی میرے ٹانگوں میں ہر وقت درد رہتا تھا پچھلے سال مجھے کسی نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بتایا میں مستقل کر رہی ہوں اب میں عموماً پر سکون رہتی ہوں ۔

14۔ میرے پاؤں سن ہو رہے تھے میں چار دن سے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل سے مالش کر رہا ہوں بہت زیادہ فرق ہے ۔

15۔بارہ تیرہ سال پہلے مجھے بواسیر تھی ، میرا دوست مجھے ایک حکیم صاحب کے پاس لے گیا جن کی عمر 90 سال تھی انہوں نے مجھے دوا کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر انگلیوں کے درمیان ، ناخنوں پر اور اسی طرح ہاتھوں کی ہتھیلیوں ، انگلیوں ، کے درمیان اور ناخنوں پر تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیا اور کہا ناف میں چار پانچ قطرے تیل کے ڈال کر سونا ہے میں نے حکیم صاحب کے اس مشورے پر عمل کرنا شروع کر دیا اس سے میرے خونی بواسیر میں کافی حد تک آرام آ گیا اس ٹوٹکے سے میرا قبض کا مسئلہ بھی حل ہو گیا میرے جسم کی تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے اور پر سکون نیند آتی ہے اور بقول حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگا کر سونے سے خراٹے آنے بند ہو جاتے ہیں ۔

16۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کایہ ٹوٹکہ میرا آزمودہ ہے۔

17۔ پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کرنے سے مجھے بہت پرسکون نیند آئی ۔

18۔میرے پاؤں اور گھٹنوں میں درد رہتا تھا ۔ جب سے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا اب میں یہ روزانہ کرتا ہوں اس سے مجھے پر سکون نیند آتی ہے ۔

19۔مجھے کمر میں بہت درد تھا جب سے میں نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے کمر کا درد کم ہوگیا ہے اور اللہ پاک کا شکر ہے بہت اچھی نیند آتی ہے ۔

وہ مغلیہ راز درج ذیل ہے:۔

وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں آپ ساری زندگی سر میں کنگھی کرتے ہیں جوتے صاف کرتے ہیں ، تو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر تیل کیوں نہیں لگاتے۔

قدیم چینی طریقہ علاج کے مطابق بھی پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے بھی انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو
Foot Reflexogy
کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے.

کارالوما ٹیوبرکلوٹا ایک خوردنی سبزی ہے۔ اس کا تعلق کیکٹس کے خاندان سے ہے۔ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور پاکستان ہندوستان ...
29/09/2023

کارالوما ٹیوبرکلوٹا ایک خوردنی سبزی ہے۔ اس کا تعلق کیکٹس کے خاندان سے ہے۔ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور پاکستان ہندوستان کے علاقوں میں کریلے کی طرح پکا کراستعمال ہوتا ہے۔ اُردو /پنجابی میں اس پودے کو "چونگاں"، پشتو میں "پمنکے" کہتے ہیں جبکہ نباتاتی نام "کارالوما فیمبریاٹا" ہے جبکہ پاکستان میں اس کی "کارالوما ٹیوبرکلوٹا" قسم عام طور پر پائی جاتی ہے۔ یہ ایک خوردنی پودا ہے جو اپنے اندر بہت سارے طبعی خواص رکھتا ہے۔

یہ نہ صرف ایک سبزی کے طور پر ہمارے کھانوں میں شامل ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سارے میڈیسنل فوائد بھی ہیں خاص کر وزن کم کرنے اور بھوک کو کم کرنے کیلئے استعمال کے ساتھ ساتھ اوربھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ انتہائی کڑوی ہوتی ہیں ، لوگ اسے بطور ترکاری پکا کر کھاتے ہیں ، سینٹیفک طور پر اسےبھوک بند کردینے والی دوا سمجھا جاتا ہے ، اسی بنا پر اسے وزن کم کرنے کیلۓ استعمال کیا جا رہا ہے ، شوگر اور کولیسٹرول میں انتہائی مفید ہے ، یہ جسم کی حرارت میں اضافہ کرتی ہے ، جسم سے کولیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے ۔

پاکستان میں اس کا پودا قدرتی طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پایاجاتا ہے۔ جبکہ ہندوستان، افغانستان اور کچھ عرب ممالک، افریقہ، کنیری آئی لینڈ اور جنوبی یورپ میں بھی یہ پودا اُگتا ہے۔
اس پودے کوگھروں میں بہت آسانی کے ساتھ اُگایا جاسکتا ہے۔ ایک گملے میں اس کی چند ڈنڈیاں لگا کر اُن کو دھوپ چھاؤں والی جگہ پر رکھیں اور سردیوں میں پندرہ دن جبکہ گرمیوں میں سات دن کے وقفے سے پانی دیں۔ گملوں میں پانی کی نکاسی کا خاص خیال رکھیں۔

آئیں میں آج آپ کو کچھ پہاڑی کھانے اور طرز  کے حوالے سے کچھ تصویری جھلکیاں اس غرض سے شیئر کر رہا ہوں کہ آئندہ سالوں میں ج...
28/09/2023

آئیں میں آج آپ کو کچھ پہاڑی کھانے اور طرز کے حوالے سے کچھ تصویری جھلکیاں اس غرض سے شیئر کر رہا ہوں کہ آئندہ سالوں میں جب یہ محض قصہ پارینہ رہ جائے اور لوگ تصور بھی نہیں کرینگے کہ کبھی اس طرح کی زندگی بھی ہوا کرتی تھی تو یہ محفوظ شدہ تصاویر کام أسکیں۔أج کل چونکہ پہاڑی علاقوں میں ایسا ہی طرز زندگی چل رہی ہے۔ہوسکیں کہ أج بھی شہری لوگ یہ نہ مانیں مگر یہ ماننا پڑیگا کہ ابھی بھی یہی کچھ عملی شکل میں موجود ہے۔یہ ہیں ہمارے پیارے دیس پاکستان کے پختونخوا،شمالی علاقہ جات ،کشمیر،گلگت اور بلوچستان کی ثقافتی پہاڑی خدوخال۔
Syed Kamal Shah Termizi

Traditional Dishes Of Chitral Valley, KPK 🇵🇰❤️چترال کی روایتی خوراک پیش خدمت ہیں 🇵🇰
27/09/2023

Traditional Dishes Of Chitral Valley, KPK 🇵🇰❤️

چترال کی روایتی خوراک پیش خدمت ہیں 🇵🇰

Abbottabad
27/09/2023

Abbottabad

27/09/2023

سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے بے شمار اہل سنت مسلمانوں کے ہاں عید میلاد کیوں نہیں منائی جاتی؟ سعودی عالم دین اس مسئلے میں انڈونیشیا کے ایک علمی اجلاس میں اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک 100 فیصد سچا واقعہ بیان فرماتے ہیں ۔ اسے غور سے اور بار بار سنیں ، حتی کہ حقیقت دل میں اتر جائے۔ جزاکم اللہ خیراً ۔

26/09/2023

سعودی عرب کا افسوس ناک واقعہ ۔
سعودی عرب نجران واقعے کی مکمل تفصیل
ق ا ت ل کے لئے بھی روئے اور م ق ت و ل کے لئے بھی
شائید عرب دنیا کا واحد ق ا ت ل تھا جس کے لئے سارے عرب نے مغفرت کی دعائیں مانگی۔
ق ا ت ل کے ماں اور بچے کیساتھ سارا عرب رو پڑا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون



24/09/2023

پاکستان کا ٹیلنٹ چیک کریں ماشاءاللہ قاری ضیا صاحب ۔ اپنے وطن میں قدر نہ ہونے کی وجہ سے باھر والے اس قرآن کے مزے لے رہے ہیں۔ المیہ یہ ہے ایسے آدمی کو یہاں نماز پڑھانےکیلئے بھی آگے نہیں کرتے۔ کہ کہیں انکی یہ سفارشی سیٹ متاثر نہ ہو۔ آہستہ آہستہ ہر شعبے کا ٹیلنٹ ملک سے باھر جارھا ہے ۔ یہ ایک المیہ سے کم نہیں۔

23/09/2023

#یوم #الوطنی #مبارک آج #23ستمبر سعودی عرب کا #93ویں #یوم الوطنی کا دن ہے ہم #18لاکھ سے زیادہ #پاکستانی ادھر اپنا حلال روزی کماتے ہیں مشکور ہے حکومت کے جنہوں نے پورے حقوق دیئے ہیں۔
سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اسلئے ہم اہل سعودیوں کی طرح مناتے ہیں دعا ہے کہ اس مملکت کو قائم دائم رکھے ..
🇵🇰💪🇸🇦

پہلے روڈ بعد میں ووٹ۔ #کٹھائی٫ چھجڑ سیداں ۔چرنگدہ ۔سواتی آباد عثمان آباد ۔کٹھائی گلی۔بائی۔ ہیڑا۔اہل۔ سلونہ ۔بٹل تمام علا...
22/09/2023

پہلے روڈ بعد میں ووٹ۔
#کٹھائی٫ چھجڑ سیداں ۔چرنگدہ ۔سواتی آباد عثمان آباد ۔کٹھائی گلی۔بائی۔ ہیڑا۔اہل۔ سلونہ ۔بٹل تمام علاقے کی عوام کا ایک ہی مطالبہ پہلے بعد میں ووٹ

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان کا ضلع ایبٹ آباد کا دورہ،آئی جی پی کی پولیس ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد ...
22/09/2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان کا ضلع ایبٹ آباد کا دورہ،

آئی جی پی کی پولیس ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد امد کے موقع پر ایبٹ آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، بعد ازاں آئی جی نے شہداءایبٹ آباد پولیس پر سلامی پیش کی، شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور یادگار شہداءپر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ آئی جی پی نے ضلع ایبٹ آباد میں ابابیل فورس کا افتتاح بھی کیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے آئی جی پی کو ایبٹ آباد میں ابابیل سکواڈ کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔افتتاح کے موقع پر آئی جی پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابابیل فورس کا قیام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا کہیں بھی پولیس کی جانب سے عوام کو پولیس کی بروقت مدد کو یقینی بنانا ہے۔ خیبرپختونخواہ پولیس ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی عوام کی فلاح و بہبود اور پولیس کی جانب سے قیام امن اور عوام کو جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی اسکے ساتھ ساتھ پولیس فورس کے جوانوں کو مزید جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا جس سے خیبرپختونخواہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری آئی گی۔ آئی جی پی نے ابابیل سکواڈ میں شامل50 پولیس کمانڈوز کو موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کی اور انہیں بہتر انداز سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔ بعد میں آئی جی پی نے پولیس کلب ایبٹ آباد کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر تزین و آرائش کے کام کے مکمل ہونے پر افتتاح کیا اور ریسٹ ہاو¿س کی تمام جگہوں کا دورہ کیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے پولیس کلب میں ہونے والی تزین و آرائش کے حوالے سے تفصیل بتائی۔

 #کراچی لائق محمدخان سابقہ MPA تورغر کی  #کراچی آرٹس کونسل میں23 ستمبر  پختون کلچرڈے کے حوالے سے  عوامی نیشنل پارٹی کے ز...
22/09/2023

#کراچی
لائق محمدخان سابقہ MPA تورغر کی #کراچی آرٹس کونسل میں23 ستمبر پختون کلچرڈے کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے زمہ داران ، کارکنان اور ضلع تورغر کے لوگوں سے اہم ملاقاتیں ۔
تمام تورغر کے رہائشی پردیسی بھائی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کو حصوصی طورپر شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

22/09/2023

#اوگی ٹریفک پولیس کی من مانی، چالان جمع کرنے کے باوجود #شمدھڑہ کے طالبعلم عمران کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی اور بد اخلاقی ، ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہے نا کہ عوام کو بے جا تنگ کرنے کے لیے ہے
اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے

تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے۔
22/09/2023

تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے۔

پینڈا۔ثرید ثوبتروایتی ڈش پینڈا یا ثوبت پینڈا جو پشتو زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے لوگوں کا گروہ۔جو ملک کر ایک برتن میں ک...
21/09/2023

پینڈا۔ثرید
ثوبت
روایتی ڈش پینڈا یا ثوبت
پینڈا جو پشتو زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے لوگوں کا گروہ۔جو ملک کر ایک برتن میں کھاتے ہیں
یہ تقریباً پشتون علاقے میں روایتی طور پہ کھاٸی جانے والی ڈش ہے ڈی آٸی خان۔لکی مروت ۔بنوں۔ کرک۔ٹانک کی خاص ڈش اب دیگر پختونخواہ میں بھی بہت مشہور ہو چکی ہے اس کے علاوہ ہزارہ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں ملتی ہے اور سراٸیکی وسیب میں بھی یہ ڈش عام ہے دیگر پاکستان میں بھی آسانی سے دستیاب ہے بہت سے علاقوں میں اسے ثوبت کے نام سے جانا جاتا ہے جس برتن میں اسے پیش کیا جاتا ہے وہ ایک بڑا تھال یا کانڈول یا مٹی کی بنی کنالی جس کے مختلف علاقوں میں مختلف نام ہیں میں پیش کیا جاتا ہے. اور سب مہمان اکٹھے ایک ہی تھال کے گرد بیٹھ جاتے ہیں. اور اس ذاٸقہ دار روایتی ڈش کے مزے لیتے ہیں
پختون مہمان نوازی کو یہ چار چاند لگاتی ہے بہت سی تقریبات میں اسے بڑے شوق سے بنایا جاتا ہے شادی بیاہ میں بھی اس کا استعمال بہت زیادہ ہے
کہاوت ہے کے غربت کے دنوں میں یہ ڈش ایجاد ہوٸی۔
اس کو عام طور پر دیسی مرغی کے پتلے شوربے میں تیار کیا جاتا ہے کٹوا کی طرح کھایا جانے والا پینڈا ۔ثوبت۔ ایک بڑے تھال یا کنڈول میں روٹی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کے ڈالا جاتا ہے اور پھر بوٹیاں چھوٹی چھوٹی کر کے اوپر ڈال کر پھر شوربا ڈالا جاتا ہے اور دیسی چٹنی دہی کی بنی ہو یا تنبر پودینہ دھنیا مرچوں کی اس کا لطف بڑھاتی ہے پھر مزے سے نوش کیا جاتا ہے
کٹوا کی طرح لزت سے بھرپور روایتی ڈش پینڈا۔ثوبت جو ایک بار کھا لے زندگی بھر زاٸقہ نہیں بھولتا اور اس کے من میں اس کی لگن لگی رہتی ہے
پشتو میں پینڈے کے دیگر نام بھی ہیں ۔وڑہ مڑی۔لمدہ مڑی۔چوری وغیرہ۔
لیکن ایک سب سے بڑی پہچان ہے اور وہ ہے اس کا مزہ ذاٸقہ اور کھانے کا سنت نبوی ﷺ کا طریقہ۔ یعنی ثرید۔
آپ میں سے جو بھی پینڈا ۔ثوبت کھاۓ یا کھا چکا ہو وہ کمنٹ میں لازمی بتاۓ
اس کو پکانے کا طریقہ بھی نہایت سادہ ہے یعنی یخنی کی طرح تیار ہوتی ہے لیکن بہت سا وقت چاہیے اس کو پکانے میں۔
اور سب دوست اپنے علاقے کی روایتی ڈش تصویر کے ساتھ کمنٹ میں شیٸر کریں۔
سلامت رہیں شاد و آباد رہیں

یہ کوئی یورپ نہیں ہے بلکہ ڈسٹرک مانسہرہ تحصیل  اوگی ہیں 🌷
15/09/2023

یہ کوئی یورپ نہیں ہے بلکہ ڈسٹرک مانسہرہ تحصیل اوگی ہیں 🌷

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Kamal Shah Termizi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Mansehra

Show All

You may also like