Madaar News

ویلینسیا میں سیلاب سے 4 لاکھ برسرروزگار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ جو کہ ویلینسیا میں برسرروزگار افراد کا ایک تہائی حصہ ہے ۔...
07/11/2024

ویلینسیا میں سیلاب سے 4 لاکھ برسرروزگار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ جو کہ ویلینسیا میں برسرروزگار افراد کا ایک تہائی حصہ ہے ۔
محکمہ سوشل سکیورٹی مطابق، ان میں سے ساڑھے 3 لاکھ ورکرز اور 70 ہزار چھوٹے کاروباری افراد ہیں۔ ان تمام افراد کا بے روزگاری الاؤنس وصول کرنے کا قوی امکان ہے۔ بارسلونا اردو سروس .

بارہویں جماعت/ اے لیولز تک نجی و سرکاری تعلیمی ادارے  اور ٹیوشن سنٹرز 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز پر ...
07/11/2024

بارہویں جماعت/ اے لیولز تک نجی و سرکاری تعلیمی ادارے
اور ٹیوشن سنٹرز 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے

سموگ کے پیشِ نظر پنجاب کے مختلف اضلاع
میں تعلیمی ادارے بند۔

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں تمام ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن اداروں پر ہوگا

07/11/2024
*_‏پاکستان کا پاسپورٹ فلسطین، نیپال، لیبیا اور صومالیہ سے بھی نیچے، ہینلے اینڈ پارٹنرز کی انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کا...
07/11/2024

*_‏پاکستان کا پاسپورٹ فلسطین، نیپال، لیبیا اور صومالیہ سے بھی نیچے، ہینلے اینڈ پارٹنرز کی انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 102، بنگلہ دیش 99، سری لنکا 95، بھارت کا 83 ہے، سنگاپور کا پاسپورٹ طاقتور ترین، جسے رکھنے والے افراد 195 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔۔!!_*

Passport fee increased again
07/11/2024

Passport fee increased again

برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد والد عرفان شریف نے مقدمہ کی سماعت کے دو...
06/11/2024

برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد والد عرفان شریف نے مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا کہ انھوں نے کبھی بھی سارہ کو نہیں پیٹا اور نہ ہی کبھی اسے جلایا یا زخم دیا۔ عرفان شریف کے وکیل کا مؤقف تھا کہ سارہ کی موت کی ذمہ دار بینش بتول تھیں اور عرفان نے پولیس کو فون کرنے کے بعد جھوٹا اعتراف جرم کیا اور پھر ایک نوٹ بھی لکھا جس کا مقصد اپنی بیوی کو بچانا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے ’رنگین مزاج ارب پتی‘ شخص سے دوسری بار صدارتی الیکشن میں ’فتح‘ کے اعلان تکٹرمپ 13 سال کے تھے تو اُن...
06/11/2024

ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے ’رنگین مزاج ارب پتی‘ شخص سے دوسری بار صدارتی الیکشن میں ’فتح‘ کے اعلان تک
ٹرمپ 13 سال کے تھے تو اُن کے کمرے سے ایک چاقو ملا جس کے بعد انھیں ملٹری سکول بھیج دیا گیا۔ ایک زمانے میں اُن کے امریکہ کے صدر بن جانے کو ایک ایسی بات سمجھا جاتا تھا جس پر یقین کرنا مشکل ہو۔

ویلینسیا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وفاقی حکومت نے 10 ارب 60 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ گھر کو پہنچنے والے نق...
06/11/2024

ویلینسیا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وفاقی حکومت نے 10 ارب 60 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
گھر کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے لئے 60 ہزار یورو دیے جائیں گے ۔
آتونامو کیٹیگری کاروبار والوں کیلئے 5 ہزار یورو اور pymes کیٹیگری کاروبار والوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ یورو تک رکھے گئے ہیں ۔

بنگلہ دیش پہلی بار بس ایکسپورٹ مارکیٹ میں داخل ہو گیا، ہمسایہ ملک بھوٹان کو 11 ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی پہلی کھیپ بھیجی ہے۔ ...
06/11/2024

بنگلہ دیش پہلی بار بس ایکسپورٹ مارکیٹ میں داخل ہو گیا، ہمسایہ ملک بھوٹان کو 11 ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی پہلی کھیپ بھیجی ہے۔ افاد آٹوز کی طرف سے ڈھاکہ کے دھامرائی میں اپنی مینوفیکچرنگ فیکٹری میں تیار کردہ، اشوک لی لینڈ کی یہ بسیں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ اب بنگلہ دیش گاڑیاں درآمد کرنے والے سے ایک برآمد کنندہ ملک کی طرف پیش رفت کر رہا ہے۔

IFAD
گروپ کے چیئرمین افتخار احمد ٹیپو نے اس کامیابی کو ایک امید افزا آغاز کے طور پر اجاگر کیا، جس میں بنگلہ دیش کی بنی ہوئی بسوں میں دلچسپی کا اظہار پہلے ہی مالدیپ، نیپال، میانمار اور بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں نے کیا ہے۔ 2017 میں قائم کیا گیا، دھامرائی پلانٹ اس وقت بنگلہ دیش میں سب سے بڑی نجی تجارتی گاڑیوں کی صنعت ہے۔

بارسلونا کا رہائشی، دنیا کا آٹھواں امیر ترین شخص بن گیا۔ 1 کھرب 20 ارب یورو مالیت کے اثاثوں کے ساتھ زارا کمپنی کے مالک ا...
06/11/2024

بارسلونا کا رہائشی، دنیا کا آٹھواں امیر ترین شخص بن گیا۔
1 کھرب 20 ارب یورو مالیت کے اثاثوں کے ساتھ زارا کمپنی کے مالک امانسیو اورتیگا سپین کے بھی سب سے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کے بعد سپین کی دوسری امیر ترین شخصیت ان کی صاحبزادی ساندرا اورتیگا ہے۔ جن کے اثاثوں کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ یورو ہے۔
سپین کے تیسرے سب سے امیر ترین شخص فیروویال کمپنی کے مالک رافائیل دیل پینو ہیں۔ 7 ارب10 کروڑ یورو ہے۔

بارسلونا میں بارش کے باعث گلوبو کے پائلٹس دن بھر آرام کرتے رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک میں خلل ڈالنے والے ان پائلٹس کی کمی شدت س...
06/11/2024

بارسلونا میں بارش کے باعث گلوبو کے پائلٹس دن بھر آرام کرتے رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک میں خلل ڈالنے والے ان پائلٹس کی کمی شدت سے محسوس کی گئی ۔
گلوبو کمپنی نے بارش کے درمیان اپنی سروس بند کر دی تھی۔ اور اس دوران کوئی آرڈر قبول نہیں کیا گیا۔ بارسلونا اردو سروس .

سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستان میں پہلا قدم۔آرامکو کے سیلز ایگزیکٹیو نے بتایا کہ کمپنی کُل 1200 پیٹرول پمپ کھولے گی جبکہ...
05/11/2024

سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستان میں پہلا قدم۔

آرامکو کے سیلز ایگزیکٹیو نے بتایا کہ کمپنی کُل 1200 پیٹرول پمپ کھولے گی جبکہ کچھ دنوں میں دوسرا پیٹرول پمپ اسلام آباد میں کھلنے جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کا لاہور میں فیول ریٹیل اسٹیشن سے پاکستان میں پہلا قدم جبکہ کل 1200 پمپ مختلف شہروں میں مرحلہ وار لگائے جائیں گے۔

سعودی عرب میں واقع دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے فیول ریٹیل سٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے، جو کہ لاہور کے علاقے لبرٹی میں بنایا گیا ہے۔

تیل پیدا کرنے والی سعودی عرب کی سرکاری کمپنی آرامکو نے رواں سال مئی میں پاکستان میں گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) کے 40 فیصد حصص خریدنے کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر پاکستان کی فیول ریٹیل مارکیٹ میں قدم رکھ دیا تھا۔

اسی سلسلے کی پہلی کڑی لاہور میں آرامکو فیول سٹیشن کا آغاز ہے۔ تاہم اس حوالے سے آرامکو کے سیلز ایگزیکٹیو محمد اورنگزیب نے بتایاہيکہ ’پہلے مرحلے میں 10 جبکہ مرحلہ وار 1200 پمپ پاکستان کے مختلف شہروں میں لگائے جائیں گے۔‘

‏دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا فلنگ اسٹیشن کھول دیا۔۔ لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی دوس...
05/11/2024

‏دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا فلنگ اسٹیشن کھول دیا۔۔ لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی دوسرا برانڈڈ فیول اسٹیشن قائم کر دیا شہریوں میں آب زم زم اور کجھور تقسیم کرلیا

04/11/2024

بارسلونا ایئرپورٹ کے مناظر دیکھیے 🫢

اگر ہندوستان سے کوئی KFC کا CEO بن جاتا ہے تو ہر طرف ہم پاکستانی اس کا راگ آلاپتے کہ دیکھو ہندوستان والے ہم سے کتنے آگے ...
04/11/2024

اگر ہندوستان سے کوئی KFC کا CEO بن جاتا ہے تو ہر طرف ہم پاکستانی اس کا راگ آلاپتے کہ دیکھو ہندوستان والے ہم سے کتنے آگے نکل گئے وغیرہ وغیرہ
لیکن کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل صابر سمیع نا صرف KFC پاکستان بلکہ وہ KFC کے عالمی سطح پر CEO تعینات ہو چکے ہیں اور یہاں اسکا کوئی چرچا نہیں۔
اول تو ہماری قوم اس وقت مناہل ملک کے ٹوٹے ڈھونڈ رہی ہے اور اگر انکی اس طرف توجہ ہو بھی گئی تو تعریف اور فخر کے بجاۓ اب تک صابر سمیع کو یہودی ایجنٹ قرار دیا جا چکا ہوتا ۔ پھر کہتے ہیں پاکستانی ترقی نہیں کرتے ۔

دیکھو: اتحاد ریل U.A.E کو جوڑنے کے لیے   سعودی عرب، 🇶🇦 قطر، 🇰🇼 کویت اور 🇴🇲 عمان کو۔اتحاد ریل مسافر ٹرین متحدہ عرب امارات...
04/11/2024

دیکھو: اتحاد ریل U.A.E کو جوڑنے کے لیے سعودی عرب، 🇶🇦 قطر، 🇰🇼 کویت اور 🇴🇲 عمان کو۔

اتحاد ریل مسافر ٹرین متحدہ عرب امارات کے 11 شہروں اور علاقوں کو جوڑے گی۔ یہ السیلہ سے فجیرہ تک پھیلے گا جس میں الرویس، المرفہ، دبئی، شارجہ، الذھد اور ابوظہبی شامل ہیں۔ ابوظہبی سے دبئی اور دبئی سے فجیرہ کے سفر میں صرف 50 منٹ لگیں گے۔

اتحاد ریل دنیا کے سب سے بڑے ریل منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، یہ نیٹ ورک 1,200 کلومیٹر طویل ہو جائے گا اور سعودی عرب اور سلطنت عمان سے منسلک ہو کر متحدہ عرب امارات (UAE) میں مال بردار اور مسافروں کو لے جائے گا۔

فروری 2023 میں مکمل ہوا، ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ $100bn کے گلف کوآپریشن کونسل (GCC) کے ریل پروگرام کا ایک اہم حصہ بن گیا۔ GCC ریلوے نیٹ ورک متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور عمان سے جوڑتا ہے۔

ریلوے نیٹ ورک جغرافیائی خطوں کی ایک وسیع رینج سے گزرتا ہے جس کے لیے 593 پلوں اور کراسنگز کی تعمیر کی ضرورت تھی، اس کے ساتھ ساتھ نو سرنگوں کی لمبائی 6.5 کلومیٹر ہے۔

پائی پورتا، ویلینسیا، الٹرا رائٹ ونگ کے درجن بھر مظاہرین کا شاہ سپین، ملکہ سپین، سپینش صدر اور ریجنل صدر کی آمد پر شدید ...
04/11/2024

پائی پورتا، ویلینسیا، الٹرا رائٹ ونگ کے درجن بھر مظاہرین کا شاہ سپین، ملکہ سپین، سپینش صدر اور ریجنل صدر کی آمد پر شدید احتجاج اور بد تہذیبی کا مظاہرہ ۔
شاہ سپین سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں میں تباہی کا جائزہ لینے اور شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بذات خود تشریف گئے تھے۔
دورے کے دوران الٹرا رائٹ ونگ کے درجن بھر مظاہرین نے، ان کی آمد پر، ریجنل حکومت کی جانب سے امدادی کاموں میں تاخیر پر سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین میں سے ایک نے صدر سانچیز پر ایک ڈنڈا اچھالا، جو ان کی کمر پر لگا۔ جس پر سکیورٹی ادارے انہیں لے کر چلے گئے۔ مظاہرین نے واپسی کے وقت ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے اور دیگر اشیاء پھینکیں۔
سانچیز کے چلے جانے کے بعد بھی شاہ سپین فلپے ششم و ملکہ سپین لیتیزیا شہریوں کے درمیان رہے۔ اور ان کی غم و غصہ سے بھری شکایات سنتے رہے۔
ووکس پارٹی ویلینسیا کے رہنماؤں نے الٹرا رائٹ ونگ کے ممبران پر بدتہذیبی اور حملے کے باعث متوقع پرچے پر انہیں مفت قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بارسلونا اردو سروس .

ایک لاکھ افراد بطور رضاکار ویلینسیا متاثرین کی امداد کیلئے آج ہفتہ کے روز ویلینسیا فیرا میں امڈ آئے ۔ جنہیں متاثرہ علاقو...
03/11/2024

ایک لاکھ افراد بطور رضاکار ویلینسیا متاثرین کی امداد کیلئے آج ہفتہ کے روز ویلینسیا فیرا میں امڈ آئے ۔
جنہیں متاثرہ علاقوں میں پہنچانے کیلئے 50 بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ جو مسلسل اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتی رہیں۔
رضاکاروں کی شناخت کیلئے انہیں باقاعدہ شرٹس فراہم کی گئیں۔ اور بحالی کے کام کو مزید مربوط کیا گیا۔ رضاکاروں میں تمام عمر اور پاکستانیوں سمیت قومیتوں کے افراد شامل تھے۔ بارسلونا اردو سروس .

Address

Mandi Bahuddin
Mandi Bahauddin
1234

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madaar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Our Story

CEO: Naseer Ahmad Butt Chairman: Nasir Mahmood Noon


Other Media/News Companies in Mandi Bahauddin

Show All