Mandi Bahauddin

Mandi Bahauddin Mandi Bahauddin News

واٹس ایپ 2024 میں چیٹ بیک اپ کے لیے مفت گوگل ڈرائیو اسٹوریج کو ختم کردے گاواٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر۔ اینڈرائیڈ صارف...
04/01/2024

واٹس ایپ 2024 میں چیٹ بیک اپ کے لیے مفت گوگل ڈرائیو اسٹوریج کو ختم کردے گا

واٹس ایپ صارفین کے لیے بری خبر۔ اینڈرائیڈ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز سمیت ان کی چیٹ ہسٹری کو اسٹور کرنے کے لیے فراہم کردہ مفت گوگل ڈرائیو اسٹوریج بیک اپ کو سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے 2024 میں بند کیا جا رہا ہے.

تفصیلات پڑھیں: 👇🏻
https://mbdin.com/whatsapp-will-end-free-google-drive-for-chat-backup-in-2024/

محمد مسجد کے امام کو گولی مار کر قتل کر دیا گیانیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ سے مسجد محمد کے امام حسن شریف ...
04/01/2024

محمد مسجد کے امام کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ سے مسجد محمد کے امام حسن شریف کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات پڑھیں: 👇🏻
https://mbdin.com/imam-of-muhammad-mosque-in-new-jersey-was-shot-dead/

بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار 😔تھانہ میلہ کی حدود میں 4 سالہ بچے حیدر علی کا قاتل گرفتار. ملزم نے بچے س...
04/01/2024

بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار 😔

تھانہ میلہ کی حدود میں 4 سالہ بچے حیدر علی کا قاتل گرفتار. ملزم نے بچے سے زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا اور نعش قریبی بانسوں کے کھیت میں چھپا دی تھی

تفصیلات پڑھیں: 👇🏻
https://mbdinnews.com/the-accused-who-killed-the-child-after-raping-him-was-arrested/

03/01/2024

کل مورخہ 4 جنوری کو منڈی بہاوالدین کے کن کن فیڈرز کی بجلی بند رہے گی؟
تفصیلات دیکھیں کمنٹس میں

حکومت نے موبائل فون قسطوں میں دینے کی پالیسی متعارف کرادینگراں حکومت نے ‘کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی’ متعارف کرادی ہ...
03/01/2024

حکومت نے موبائل فون قسطوں میں دینے کی پالیسی متعارف کرادی

نگراں حکومت نے ‘کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی’ متعارف کرادی ہے جس کا اطلاق 15 جنوری سے ہوگا۔

وفاقی نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پالیسی بنائی۔

تفصیلات پڑھیں: 👇🏻
https://mbdinnews.com/govt-introduced-the-policy-of-giving-mobile-phones-in-installments/

وَ مَا تَنۡقِمُ مِنَّاۤ  اِلَّاۤ  اَنۡ  اٰمَنَّا بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتۡنَا ؕ رَبَّنَاۤ  اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَ...
03/01/2024

وَ مَا تَنۡقِمُ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنۡ اٰمَنَّا بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتۡنَا ؕ رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَبۡرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسۡلِمِیۡنَ ﴿۱۲۶﴾٪

اور تو نے ہم میں کون سا عیب دیکھا ہے بجز اس کے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر ایمان لے آئے ہیں جب وہ ہمارے پاس آئے۔ اے ہمارے رب ہمارے اوپر صبر کا فیضان فرما اور ہماری جان حالت اسلام پر نکال.

Surat No 7 : سورة الأعراف - Ayat No 126

ظلم 😞😓😩
02/01/2024

ظلم 😞😓😩

بھابڑا (سرگودھا) سے 3 ہفتے پہلے اغوا ہونے والے معصوم بچے کی نعش مل گئی۔😓
بچے کی گمشدہ ہونے کی پوسٹیں سرگودھا،منڈی بہاؤالدین کے سوشل میڈیا پہ وائرل تھیں۔ پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی۔
انسان کا اس قدر گھٹیا و نیچ و وحشیانہ روپ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ بچے کی نعش ٹکڑوں میں تھی 😞😓۔
والدین کےلئے قیامت سے کم نہیں اللہ پاک ظالم کو بے نقاب کرے و عبرت کا نشان بنائے کیونکہ اس سسکتے نظام سے تو امید نہیں۔ والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 😭💔۔

انصاف
02/01/2024

انصاف

ایران، ڈکیتی کے 5 ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایران میں پانچ افراد کو ایک سے زائد مرتبہ مسلح ڈکیتیوں، سڑکوں کو غیرمحفوظ بنانے اور لوگوں میں دہشت پھیلانے کے الزامات پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
ایران میں سال 2023 میں 700 سے زائد ملزمان کو پھانسی دی گئی ہے۔

افسوسناک
01/01/2024

افسوسناک

منڈی بہاؤالدین، چوہدری رضوان مسعود گجر آف چیلیانوالہ کو آج گجرات جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ کل 2 جنوری 2024 کو دن 11 بجے چیلیانوالہ میں ادا کی جائے گی۔

سال 2023 میں منڈی بہاءالدین میں کونسی خبریں زیادہ پڑھی گئیں؟ضلع منڈی بہاؤالدین کے سب سے بڑے اور پرانے نیوز نیٹ ورک ایم ب...
01/01/2024

سال 2023 میں منڈی بہاءالدین میں کونسی خبریں زیادہ پڑھی گئیں؟

ضلع منڈی بہاؤالدین کے سب سے بڑے اور پرانے نیوز نیٹ ورک ایم بی ڈین نیوز نے سال 2023 میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات پڑھیں: 👇🏻
https://mbdinnews.com/which-news-was-read-most-in-2023-in-mandi-bahauddin/

31/12/2023

سال 2023 کی آخری شام

30/12/2023

سردی آنے سے چھٹیاں پھیلتی ہیں 😀

روپے کی مضبوطی کے باعث پاکستان میں سولر پینل کی قیمت گر گئی۔ 😍پاکستان میں سولر پینل کی قیمت میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔...
29/12/2023

روپے کی مضبوطی کے باعث پاکستان میں سولر پینل کی قیمت گر گئی۔ 😍

پاکستان میں سولر پینل کی قیمت میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک پرکشش موقع فراہم کرتے ہیں جو شمسی توانائی کی طرف منتقلی کے خواہاں ہیں۔

مکمل پڑھیں: 👇🏻
https://mbdin.com/solar-panel-price-in-pakistan-fell-due-to-strengthening-of-rupee/

بھینسیں چوری۔
29/12/2023

بھینسیں چوری۔

منڈی بہاؤالدین، نواحی گاؤں بگا پمپ میں مویشی چوروں نے غریب کسانوں کی نیندیں حرام کر دیں ‘
تھانہ سول لائن کے علاقے نواحی گاﺅں بگا پمپ کے رہائشی خضر حیات کی گزشتہ رات لاکھوں مالیت کی 7 عدد بھینسیں نامعلوم چور چور لے اڑے۔
اس بڑی واردات سے علاقہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ‘ کسان برادری سراپا احتجاج ہے ‘
ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین سے مطالبہ ہے کہ مسروقہ مویشی برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔
اہلیان علاقہ بگا پمپ۔

29/12/2023

بہت کچھ سیکھا ہے۔

آج اس سال کا آخری جمعہ ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس سال کے سب گناہ سب کے معاف فرمائے اور آنے والا سال سب کے لیے رحمتوں ا...
29/12/2023

آج اس سال کا آخری جمعہ ہے

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس سال کے سب گناہ سب کے معاف فرمائے اور آنے والا سال سب کے لیے رحمتوں اور برکتوں والا ہو سب کی مشکلات آسان فرمائے۔ آمین

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزہ کے ان آٹھ ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ 😍پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر۔...
29/12/2023

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزہ کے ان آٹھ ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ 😍

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر۔ پاسپورٹ انڈیکس کی ایک حالیہ رپورٹ میں آٹھ ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو عام طور پر 151 ممالک کے ویزوں کی ضرورت ہوتی ہے، وہ 36 ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں، اور کچھ ممالک الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

مکمل پڑھیں: 👇🏻
https://mbdin.com/pakistani-passport-holders-can-visit-eight-countries-without-visa/

29/12/2023

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّعۡجِبُکَ قَوۡلُہٗ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ یُشۡہِدُ اللّٰہَ عَلٰی مَا فِیۡ قَلۡبِہٖ ۙ وَ ہُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ ﴿۲۰۴﴾

بعض لوگوں کی دنیاوی غرض کی باتیں آپ کو خوش کر دیتی ہیں اور وہ اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواہ کرتا ہے حالانکہ دراصل وہ زبردست جھگڑالو ہے.

Surat No 2 : سورة البقرة - Ayat No 204

مرغی کا جوس
28/12/2023

مرغی کا جوس

” چکن سوپ عرف مُرغی کا جُوس“
دنیا میں جتنی بھی چیزوں سے جُوس نکالا جاتا ھے اُن میں سب سے زیادہ جوس پاکستان میں ”مُرغی “ سے نکالا جاتا ھے،
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ایک مُرغی سے تقریباً 450 بیرل یا 2500گیلن یعنی دس ھزار لیٹر تک جوس کشید کیاجا سکتا ھے ،
امکان غالب ھے کہ مستقبل قریب میں اس کو برآمد کر کے اچھا خاصا زرِمبادلہ کمایا جا سکتا ھے.

،یہ دنیا کا واحد جُوس ھے جو گرم کرکے پیا جاتا ھے ، مگر اب تو لوگ ماڈرن ہو گٸے ہیں اور اب اسے یخنی یا سُوپ کے نام سے پکارتے ہیں ،جبکہ پرانے زمانے میں ریڑھی والے بڑے فخر سے لکھواتے تھے”طاقت کا خزانہ ٠٠٠٠مرغی کا جوس“
دراصل یہ وہ پانی ہوتا ہے جس سے مُرغی کی میت کو مسلسل تین دن تک غسل دیا جاتا ہے ،اور ہمارے ملک کے سجیلے جوان حرارتِ جاں کیلۓ اِن ریڑھیوں کے گردا گرد بیٹھ جاتے ہیں ،اور سوپ پی کر ایسے انگڑاٸی لیتے ہیں جیسے نر گس ڈانس شروع کرنے سے پہلے انگڑاٸی لیتی ہے
در حقیت یہ وہ کَلف زدہ پانی ہوتا ہے جو دس منٹ بعد ٹھنڈا ہو کر ناصرف جوڑوں میں بیٹھ جاتا ہے بلکہ سینہ بھی بند ہو جاتا ہے٠
،پورے پاکستان کی طرح ہمارے شہر میں بھی سَرِ شام اِن مرغیوں کے جنازے بازار پر آنا شروع ہو جاتے ہیں ،جہاں پر مُرغی کی میت کو پتیلے سے ایک فٹ دُور تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا ہے اور ایک پوے کی مدد سے رسمِ غسل شروع ہو جاتی ہے.

اور لوگ کسی عقیدت مند کی طرح ریڑھی کے اطراف کھڑے ہوکر اس مُتبرک پانی سے جسم کو حرارت بہم پہنچاتے نظر آتے ہیں،اس دوران سوپ پینے کی مسحور کُن آواز ٠٠٠٠شڑر ،شپ٠٠٠شڑر، شڑر ٠٠٠ سے شہر کی ہر گلی فضا گونج اُٹھتی ہے٠٠٠٠
مٶرخ شِکوا کرتے ہوٸے لکھتا ہے کہ یخنی والوں پر سے میرا ایمان اُسی دِن سے اُٹھ گیا
جبکہ رات بارہ بجے مجھے کسی کام کیلٸے بازار جانا ہوا تو ایک دہل دہلا دینے والا منظر میرے سامنے تھا
12 بجےکے بعد اُسی بچے ہوۓ ”سوپ“ سے زمین پر چھڑکاٶ کیا جا رھا تھا اور مرغی کو کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں رکھا جا رھا تھا تاکہ ٠٠٠٠ سَند رھے اور وقت ضرورت اگلے دِن کام آۓ ۔“
😁😁😁😁 😀
(منقول)

دھند میں مسلح افراد نے جواں سالہ 2 لڑکیوں کو اغوا کر لیاملکوال: شدید دھند میں 2 جواں سالہ لڑکیوں کو مسلح افراد اغوا کر ک...
28/12/2023

دھند میں مسلح افراد نے جواں سالہ 2 لڑکیوں کو اغوا کر لیا

ملکوال: شدید دھند میں 2 جواں سالہ لڑکیوں کو مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے. مزاحمت پر بھائیوں پر فائرنگ.

مکمل پڑھیں: 👇🏻
https://mbdinnews.com/armed-men-kidnapped-2-young-girls-in-the-fog/

27/12/2023

دھند ہی دھند

منڈی بہائوالدین کے گاؤں میانوال رانجھا کی دلچسپ معلومات پڑھیں 🥰🔸 گاؤں کی تاریخ کیا ہے؟🔸 یہ گاؤں کہاں واقع ہے؟🔸 گاؤں کی م...
27/12/2023

منڈی بہائوالدین کے گاؤں میانوال رانجھا کی دلچسپ معلومات پڑھیں 🥰

🔸 گاؤں کی تاریخ کیا ہے؟
🔸 یہ گاؤں کہاں واقع ہے؟
🔸 گاؤں کی مشہور، سماجی اور پڑھی لکھی شخصیات کون سی ہیں؟
🔸 گاؤں کے مسائل کیا ہیں؟
اور بہت سی دلچسپ معلومات پڑھیں اس لنک میں 👇🏻
https://mbdin.com/mianwal-ranjha/
By: Saqib Hayat (Saqi)

کسی بھی قسم کی درستگی کیلئے ہم سے رابطہ کریں

الیکشن: ریپبلک پالیسی نے ضلع منڈی بہاؤالدین کا سروے جاری کر دیاووٹرز کا رجحان جاننے کے لیے ریپبلکن پالیسی نے ضلع منڈی بہ...
27/12/2023

الیکشن: ریپبلک پالیسی نے ضلع منڈی بہاؤالدین کا سروے جاری کر دیا

ووٹرز کا رجحان جاننے کے لیے ریپبلکن پالیسی نے ضلع منڈی بہاءالدین کا سروے جاری کر دیا۔ منڈی بہاوالدین میں کونسی پارٹی مقبول ہے؟

مکمل پڑھیں: 👇🏻
https://mbdinnews.com/republic-policy-has-released-the-survey-of-mandi-bahauddin/

ڈرائیونگ لائسنس فیس 2000 روپے سالانہ
26/12/2023

ڈرائیونگ لائسنس فیس 2000 روپے سالانہ

26/12/2023

منڈی آلے

گنے کی ٹرالیاں
25/12/2023

گنے کی ٹرالیاں

بغیر ریفلیکٹرز گنے کی ٹرالیاں
25/12/2023

بغیر ریفلیکٹرز گنے کی ٹرالیاں

انا للہ وانا الیہ راجعون
25/12/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون

منڈی بہاؤالدین، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو لکھیا پل کے قریب حادثہ، ڈرائیور مزمل شہزاد شہید۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
قادر آباد لکھا پل کے قریب ریسکیو1122 کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی

حادثہ دھند کے باعث سڑک پر کھڑی گنے سے لدی ٹرالی سے پیش آیا

حادثہ کے باعث ریسکیو ڈرائیور مزمل شہزاد موقع پر شہید ہوگیا

ریسکیو گاڑی میں سوار 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے

ریسکیو کی گاڑی فرنٹ سے تباہ ہوگئی

ریسکیو کی گاڑی ایمرجینسی پر قادر آباد کی طرف جا رہی تھی

شہید ریسکیو ڈرائیور مزمل کا جسد خاکی پھالیہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

Address

Mandi Bahauddin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Mandi Bahauddin

Show All