AA News mbdin

AA News mbdin AA News mbdin and information

شھیدانوالی نہرمیں گاڑی گرگٸڈراٸیور کی ریڑھ کی ھڈی ٹوٹ گٸ نیچےوالا دھڑ ناکام ساتھ والاشخص زخمی ایک بچی اور بچہ بالکل محفو...
28/01/2023

شھیدانوالی نہرمیں گاڑی گرگٸ
ڈراٸیور کی ریڑھ کی ھڈی ٹوٹ گٸ نیچےوالا دھڑ ناکام ساتھ والاشخص زخمی ایک بچی اور بچہ بالکل محفوظ ہیں گاڑی کو نہر سے نکال لیا گیا

*پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ قصور*پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبروں میں ...
27/01/2023

*پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ قصور*
پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس قصور کے مطابق سوشل میڈیا پر عام پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بلکل بے بنیاد ہیں.ان میں کوئی صداقت نہیں ہے. عام پانچ سال کی مدت کے 36 صفحات والے پاسپورٹ کی نارمل فیس 3 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار روپے ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

27/01/2023

پی ٹی آئی کارکنا ن کی گرفتاریاں وموجودہ سیاسی صورتحال ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج 5 بجےخطاب کریں گے۔۔۔

*▪️شیخ رشید کی لال حویلی کو تحویل میں لینے کیلئے کارروائی کا امکان*متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سر...
27/01/2023

*▪️شیخ رشید کی لال حویلی کو تحویل میں لینے کیلئے کارروائی کا امکان*

متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کو تحویل میں لینے کیلئے کل کارروائی کا امکان ہے۔

شیخ رشید اور ان کے بھائی کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے 13 اکتوبر 2022 سے نوٹس دیا ہوا ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس کا قبضہ واپس لینے کیلئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر کو معاونت کیلئے خط لکھ دیا ہے، ایف آئی اے سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

وقف املاک بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لال حویلی اور ملحقہ 7 اراضی یونٹس پر شیخ رشید اور ان کے بھائی غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی تاحال کوئی ریکارڈ پیش نہیں کر سکے ہیں۔

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنا چاہتی ہے۔ وہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کی رجسٹری متروکہ وقف املاک میں جمع کرا چکے ہیں۔ لال حویلی سے متعلق ان کی درخواست پر عدالت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں سُنایا ہے۔ لال حویلی ان کی ملکیت ہے، دستاویزات ان کے پاس موجود ہیں۔

کرایہ دار کے تشدد سے زخمی ہونے والا مالک مکان 9 روز بعد انتقال کر گیامنڈی بہاوالدین: گزشتہ دنوں گوڑھا محلہ میں مالک مکان...
27/01/2023

کرایہ دار کے تشدد سے زخمی ہونے والا مالک مکان 9 روز بعد انتقال کر گیا
منڈی بہاوالدین: گزشتہ دنوں گوڑھا محلہ میں مالک مکان جو کہ کرایہ دار کے تشدد سے شدید زخمی ہو گیا تھا، آج 9 روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا.

بریکنگ نیوز، پنجاب اسمبلی کا الیکشن 13 اپریل کو ہو گا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
26/01/2023

بریکنگ نیوز، پنجاب اسمبلی کا الیکشن 13 اپریل کو ہو گا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

26/01/2023

چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدارت سے فارغ،چوہدری وجاہت ق لیگ کے صدر بن گئے

26/01/2023

ڈالر کے مقابلے میں اچانک روپے کی قدر میں 8 روپے کی کمی

26/01/2023

منڈی بہاؤالدین کیلئے جاری فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ

25/01/2023

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

چیف سیکرٹری پنجاب نے 3 ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تسنیم علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاؤالدین عباس ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات محمد اورنگزیب کو ڈپٹی کمشنر گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

ڈپٹی کمشنر وزیرآباد نوید الحسن ورک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وزیرآباد اشفاق احمد خان کو ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کا اضافی چارج سونپ دیا گیا(سی آئی ڈی نیوز )

بریکنگ نیوزمنڈی بہاؤالدین: خاتون نے ٹرین سے نہر میں چھلانگ لگادی۔ تا حال لاپتہ ہے۔ ذرائع تفصیلات کیمطابق تعظیم بی بی سکن...
25/01/2023

بریکنگ نیوز
منڈی بہاؤالدین: خاتون نے ٹرین سے نہر میں چھلانگ لگادی۔ تا حال لاپتہ ہے۔ ذرائع

تفصیلات کیمطابق تعظیم بی بی سکنہ مکے آنہ تحصیل و ضلع گجرات جو کہ منڈی بہاؤالدین ریلوے اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئی اور اپنے خاوند کو واش روم میں جانے کا کہہ کر گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین سے شہیدانوالی نہر میں کود گئی جو کہ ابھی تک لاپتہ ہے۔ خاتون کا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

فواد چوہدری گرفتاری کے باوجود مسکرا رہے ہیں!
25/01/2023

فواد چوہدری گرفتاری کے باوجود مسکرا رہے ہیں!

آڈیو لیک کا معاملہ ،  لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں چوہدری وجاہت حسین اور انکے بیٹے موسیٰ الٰہی کیخلاف مقدمہ درج۔
25/01/2023

آڈیو لیک کا معاملہ ، لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں چوہدری وجاہت حسین اور انکے بیٹے موسیٰ الٰہی کیخلاف مقدمہ درج۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کا سیکورٹی گارڈ محمد ریاض ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے 84 چک کے قریب ٹریفک حادثے میں  جاں بحق ہو...
25/01/2023

یونیورسٹی آف سرگودھا کا سیکورٹی گارڈ محمد ریاض ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے 84 چک کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ محمد ریاض کا تعلق محلہ حسین آباد ساہیوال (سرگودھا) سے تھا وہ گزشتہ رات ڈیوٹی ختم کر کے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا، اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عثمان انور کی بطور آئی ج...
24/01/2023

ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عثمان انور کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔
عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل ، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے ۔
عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے ۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی ۔
عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔
عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔
عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ ، ڈی پی او سرگودھا ، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں ۔
عثمان انور نے پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کئے ہیں ۔
ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔۔
وہ اب بطور سربراہ پنجاب پولیس اپنے فرائض ادا کریں گے ۔۔

23/01/2023

لاہور، یوٹیلٹی اسٹور کی لائن میں لگا شخص چل بسا
موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےمحسن رضا نقوی نگران وزیر اعلی پنجاب مقرر,محسن رضا نقوی کا نام پنجاب اپوزیشن نے نامزد کیا تھا
23/01/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےمحسن رضا نقوی نگران وزیر اعلی پنجاب مقرر,محسن رضا نقوی کا نام پنجاب اپوزیشن نے نامزد کیا تھا

منڈی بہاؤالدین میں ساتواں قتلپھالیہ  نامعلوم افراد کی فائرنگ اور تشدد سے نوجوان جاں بحق۔ملزمان نعش مانوچک اڈا کے قریب پھ...
22/01/2023

منڈی بہاؤالدین میں ساتواں قتل
پھالیہ نامعلوم افراد کی فائرنگ اور تشدد سے نوجوان جاں بحق۔
ملزمان نعش مانوچک اڈا کے قریب پھینک کر فرار۔
۔نعش کی شناخت اڈا پاہڑیانوالی کے رہائشی 30سالہ عدیل عرف چاند کے نام سے ہوئی ۔
۔پھالیہ پولیس نے نعش قبضہ میں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔
چاند کی پروفاٸل پکچر۔

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین عامر محمود نے بازار کا دورہ کیا، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں چیک کیں اور دکانداروں کو س...
22/01/2023

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین عامر محمود نے بازار کا دورہ کیا، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں چیک کیں اور دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ اشیائے خوردونوش کی زائد قیمتوں سے گریز کریں۔علاوہ ازیں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ دکانداروں کو الصبح ریٹ لسٹیں مہیا کریں ، دوکانداروں کو روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے سختی سے ہدایت کی گئی جس میں ناکامی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

22/01/2023
‏لڑکی پر تشدد کرنے والی امیر زادیوں کی ضمانت صرف 2 روپے میں لوٹ سیل پاکستانی عدلیہ میں ۔
22/01/2023

‏لڑکی پر تشدد کرنے والی امیر زادیوں کی ضمانت صرف 2 روپے میں
لوٹ سیل پاکستانی عدلیہ میں ۔

22/01/2023

سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، فورس نے منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
منڈی بہاءالدین سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 2 دہشت گردوں کو لاہور مسلم ٹاؤن اور ایک کو داتا دربار کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، 2 دہشت گردوں کو راولپنڈی اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دہشت گرد کو مرید کے شیخوپورہ اور ایک کو منڈی بہاؤالدین سے پکڑا کیا گیا.
دہشت گردوں کو 48 مختلف کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 478 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے، مبینہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

21/01/2023

منگووال غربی متہ چوک گجرات روڈ پرتیزرفتار وین نے موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کو ٹکرمار دیدیا جس سے ایک نوجوان جو مبینہ طورپر محمد انور سندھو آف گولیکی کا بیٹا بتایا جاتا ھے موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ دو زخمیوں کو ھسپتال ریفر کر دیا گیا ھے

یہ دیکھ کر ملک میں مہنگائی کی انتہا معلوم کی جاسکتی ہے ایم پی اے موٹر سائیکل پر آگیا ہے 😂
21/01/2023

یہ دیکھ کر ملک میں مہنگائی کی انتہا معلوم کی جاسکتی ہے ایم پی اے موٹر سائیکل پر آگیا ہے 😂

الیکشن کمیشن کا آرٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہعام انتخابات میں بھی آرایم ایس کے استعمال پرغور کیا جارہا ہے
21/01/2023

الیکشن کمیشن کا آرٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ
عام انتخابات میں بھی آرایم ایس کے استعمال پرغور کیا جارہا ہے

کتے کو نام سے کیوں نہیں پکارا؟ مالک نے پڑوسی کو قتل کردیاویب ڈیسک 21 جنوری ، 2023  ملزم نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے می...
21/01/2023

کتے کو نام سے کیوں نہیں پکارا؟ مالک نے پڑوسی کو قتل کردیا
ویب ڈیسک 21 جنوری ، 2023
ملزم نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے میں گھونسہ مارا جس سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا—فوٹو: فائل
ملزم نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے میں گھونسہ مارا جس سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا—فوٹو: فائل
بھارت میں کتے کو نام سے نہ پکارے جانے پر پالتو کتے کا مالک طیش میں آگیا اور پڑوسی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے پالتو جانور کا نام لینے کے بجائے کتا کہنے پر 62 سالہ پڑوسی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل بتائی کہ نرملا اور اس کے بیٹے ڈینیئل اور ونسنٹ نے اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو پالتو کتے کو کتا کہنے سے کئی بار منع کیا تھا۔

بلی چوری کرنے کے شبہے میں بھارتی شہری نے پڑوسی کے 30 کبوتر مار دیے

پولیس کے مطابق مقتول پڑوسی نے اپنے پوتے کو قریب فارم میں چلنے والے پانی کے پمپ کو بند کرنے کے لیے کہا اور ساتھ ہی اپنے پوتے سے کہا کہ کتے کی موجودگی کے پیش نظر وہ اپنے ساتھ ایک چھڑی بھی لے جائے۔

62 سالہ شخص کے یہ الفاظ قریب کھڑے ڈینیئل نے سن لیے اور اس نے طیش میں آکر پڑوسی کے سینے میں گھونسہ ماردیا جس سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نرملا اور اس کے بیٹے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیت اس کی فیملی کو گرفتار کرلیا۔

21/01/2023

پیر حسنات شاہ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

منڈی بہائوالدین میں لیڈی سب انسپکٹر/ ایس ایچ او تعیناتتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار خا...
20/01/2023

منڈی بہائوالدین میں لیڈی سب انسپکٹر/ ایس ایچ او تعینات
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں لیڈی سب انسپکٹر ایس ایچ او تعینات

منڈی بہائوالدین کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے

سب انسپکٹر بشری تبسم کو تھانہ بھاگٹ میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے

حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس میں ظالمانہ اضافہاب کم سے کم پاسپورٹ کی فیس 9000 ہوگی
20/01/2023

حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس میں ظالمانہ اضافہ
اب کم سے کم پاسپورٹ کی فیس 9000 ہوگی

منڈی بہاؤالدین، چند دن پہلے گھریلو جھگڑے پر آگ لگنے سے جھلسنے والا نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔...
20/01/2023

منڈی بہاؤالدین، چند دن پہلے گھریلو جھگڑے پر آگ لگنے سے جھلسنے والا نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
گوڑھا محلہ کا رہائشی نوجوان ملک طلحہ کو مبینہ طور پر سگے چچا نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔

20/01/2023

پھالیہ موضع دوگل کے رہائشی غریب محنت کش عاشق حسین عرف بولا کی لاکھوں روپے مالیت کی کھڑی کماد کی فصل کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی سال بھر کی محنت پل بھر میں لاکھوں روپے کا نقصان دیکھ عاشق حسین عرف بولا غم کے مارے بے ہوش حسد یا ظالم

20/01/2023

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے۔

20/01/2023

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جنوری سے 24جنوری تک منڈی بہاؤالدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا امریکہ میں ہرنیا کا کامیاب آپریشن۔ ہمارا ملک تب تک ٹھیک نہی ہو سکتا جب تک ہمارے سیاستدا...
19/01/2023

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا امریکہ میں ہرنیا کا کامیاب آپریشن۔ ہمارا ملک تب تک ٹھیک نہی ہو سکتا جب تک ہمارے سیاستدان اسی ملک میں علاج نہی کراتے۔ حالانکہ کہ ہرنیا کا معمولی آپریشن ہر شہر میں ہو سکتا ہے۔

بارہ دری والا محل چک بساوا منڈی بہاؤالدین: سردار گور مکھ سنگھ لامبہ جو سکھ فوج کا جرنیل تھا فوجی خدمت کے بدلے منڈی بہاوا...
18/01/2023

بارہ دری والا محل چک بساوا
منڈی بہاؤالدین: سردار گور مکھ سنگھ لامبہ جو سکھ فوج کا جرنیل تھا فوجی خدمت کے بدلے منڈی بہاوالدین کے علاقہ لالا پنڈی، کوٹ ستار، چک بساوا اور موجودہ بارہ دری کی جاگیر الاٹ ھوئی۔سردار گور مکھ سنگھ کے ایک بیٹے کا نام گیان سنگھ تھا۔جس نے اس جگہ بارہ دری کے نام سے ایک خوبصورت عمارت بنوائی جو یہ گاوں بارہ دری نام سے مشہور ھوا۔
گیان سنگھ کے دو بیٹے تھا سردار تارا سنگھ اور سردار ہری کریشن سنگھ یہ محل سردار ہری کریشن سنگھ نے 1925 میں بنوایا تھا جو بارہ دری کی شان ٹھرا۔اینگریوں کی جمعبندی میں گیان سنگھ نے گاوں نام اپنے باپ کے نام سے منسوب کیا___رکھ سردار گور مکھ سنگھ___مگر مشھور بارہ دری سے ہی ھوا۔
یہ سردار اب انڈیا میں تیپلہ گاوں ضلع انبالہ ہریانہ میں بارہ دری والے سردار کے نام سے جانے جاتے ھیں۔۔

منڈی بہاؤالدین/ سرگودھا روڈ پر ڈمپر اور گنے سے بھری ٹرالی میں تصادم ۔معظم نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔انا للہ وانا الیہ ر...
18/01/2023

منڈی بہاؤالدین/ سرگودھا روڈ پر ڈمپر اور گنے سے بھری ٹرالی میں تصادم ۔
معظم نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے

17/01/2023

منڈی بہاؤالدین: علاقہ تھانہ سول لائن چوکی صوفی سٹی گوڑھا محلہ میں شعیب عرف شیبی کراتش نے ٹوکے سے اپنی بیوی اور مالک مکان کو شدید زخمی کردیا۔ شیبی کراتش نشے کا عادی اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے مالک مکان سے مکان خالی کرنے پر تنازعہ چل رہا تھا۔ جس میں نشے کے عادی شیبی کرتش نے طیش میں آ کر مالک مکان اور پھر منع کرنے پر اپنی بیوی پر قاتلانہ حملہ کردیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

Address

Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AA News mbdin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Mandi Bahauddin media companies

Show All