08/12/2023
لب پر ہو ثناء آپ کی دن رات کہ بس
ہر بات سے بہتر ہے یہی بات کہ بس
سوچے ہی نہ تھے میں نے سوالات کے بس
کرنے لگے سرکار عنایات کہ بس
اظہار تشکر کے لئے کھل کے ہے برسی
چھم چھم میری آنکھوں سے وہ برسات کہ بس
سرکار میرے دل کی ہر اک بات سے واقف
ڈالی میرے دامن میں وہ خیرات کہ بس
ہر گام پہ آقا نے عطاؤں سے نوازا
یکسر ہی بدل ڈالے خیالات کہ بس
تھی آقا کی جب دل پہ میرے پوری توجّہ
محوس کیے دل پہ وہ اثرات کہ بس
اس بار حضوری کا ذرا رنگ جدا تھا
بے قابو ہوئے میرے جذبات کہ بس
لجپال نے مجھ پہ یہ کرم کر دیا ورنہ
کھل جاتی میری حشر میں اوقات کہ بس
جس وقت مَیں قدمین میں موجود تھا ساگر
رک جاتے وہیں کاش وہ لمحات کہ بس
صلَّی اللہُ علٰی سیدّنا وَمولنا
مُحَمَّدٍ وَآله وَآصحابه وَسلَّم ♥
█▓▒F░O░L░L░O░W▒▓█
┊┊┊▕▔╲▂▂▂╱▔▏
╭━━╮╭┈╮⠀╭┈╮╭━━╮
╰╰╰┃▏╭╮⠀╭╮▕┃╯╯╯
┈┃⠀┃▏┈┈▅┈┈▕┃⠀┃
┈┃⠀┃▏┈╰┻╯┈▕┃⠀┃
┈┃⠀╰█▓▒░M░E░▒▓█