Eman e Kamal

Eman e Kamal Thank you for watching my page
please don't forget to click the follow button ❤️ Shukriya

26/04/2024

صَلی اللّٰہُ عَلیہ وآلہٖ وَسلم❤️

09/04/2024

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا کل عیدالفطر ہوگا سب مسلمانوں کو عید الفطر کی چاند رات مبارک ہو
🎉💯🎉

05/04/2024

آج رمضان کا آخری جمعہ
ہے🕌
یا اللّٰہ سب کی مشکلیں اور پریشانیاں دور فرما آمین۔ 🤲🤲

المیہ یہ ہے کہ ٪99 موجودہ مسلمان نسل جانتی ہی نہیں کہ بنی اسرائیل کی سرخ گائے کی قربانی، مسجد الاقصیٰ کا شہید ہونا، تابو...
31/03/2024

المیہ یہ ہے کہ ٪99 موجودہ مسلمان نسل جانتی ہی نہیں کہ بنی اسرائیل کی سرخ گائے کی قربانی، مسجد الاقصیٰ کا شہید ہونا، تابوتِ سکینہ، ہیکل سلیمانی کی تعمیر اور دجال کے آنے میں کیا تعلق ہے؟
اور اکثریت تو اس بات کو محض افواہ سمجھ رہی ہے تو سب سے پہلے عوام کو چاہیئے کہ درج ذیل باتیں جان لیں، تاکہ مکمل بات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

#ہیکلِ_سلیمانی


مختصر یہ کہ ہیکلِ سلیمانی درحقیقت ایک مسجد یا عبادت گاہ تھی، جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے اللّٰہ کے حکم سے جنات سے تعمیر کروائی تھی۔ تاکہ لوگ اس کی طرف مُنہ کر کے یا اس کے اندر عبادت کریں۔
حضرت سلیمان کی وفات کے بعد اس کے تین حصّے کر دیئے گئے۔ بیرونی حصّے میں عام لوگ عبادت کرتے، دوسرے میں علماء، جو کہ انبیاء کی اولادوں میں سے ہوتے اور تیسرے حصّہ جسے سب سے مقدس سمجھا جاتا تھا، وہاں تابوتِ سکینہ کو رکھا گیا۔ جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں تھی، سوائے سب سے بڑے عالم پیش امام کے۔
پھر وقت گزرتا رہا، اس دوران بنی اسرائیل میں پیغمبر معبوث ہوتے رہے۔ یہ قوم بد سے بدتر ہوتی رہی، اور یہ کسی بھی طرح اپنے گناہوں سے توبہ تائب ہونے یا ان کو ترک کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔
یہ ایک جانب عبادتیں کِیا کرتے، دوسری جانب اللّٰہ کے احکام کی صریح خلاف ورزی بھی کرتے رہے۔ ان کی اس دوغلی روش سے اللّٰہ پاک ناراض ہو گئے۔ ان کے پاس ایک بہت بڑی تعداد میں انبیاء بھی بھیجے گئے، لیکن یہ قوم سدھرنے کو تیار نہ تھی۔ حتٰی کہ ان کی شکلیں تبدیل کر کے بندر اور سؤر تک بنائی گئیں۔ لیکن یہ گناہوں سے باز نہ آئے، تب اللّٰہ نے ان پر لعنت کر دی۔
ہیکلِ سلیمانی کو دو مرتبہ مختلف بادشاہوں کے ہاتھوں منہدم کیا گیا۔ جس کی اب ایک دیوار بچی ہے، جسے “دیوارِ گریہ” کہتے ہیں۔ جہاں یہ یہودی جا کر آہ و زاری (عبادت) کرتے ہیں۔

#تابوتِ_سکینہ
روایات کے مطابق یہ تابوت جس لکڑی سے تیار کیا گیا تھا، اسے “شمشاد” کہتے ہیں۔ جسے جنت سے حضرت آدم علیہ السلام کے پاس بھیجا گیا تھا۔ یہ تابوت نسل در نسل انبیاء سے ہوتا ہوا حضرت موسیٰ علیہ السلام تک پہنچا تھا۔ اس مقدس صندوق میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصاء، من و سلویٰ، اور دیگر انبیاء کی یادگاریں تھیں۔ یہودی اس تابوت کی برکت سے ہر مصیبت پریشانی کا حل لیا کرتے تھے۔ مختلف اقوام کے ساتھ جنگوں کے دوران اس صندوق کو لشکر کے آگے رکھا کرتے، اس کی برکت سے دشمن پر فتح پایا کرتے۔

۵٨٦ ق۔ م میں بخت نصر نے ہیکل تباہ کر کے تابوتِ سکینہ کی شدید بے حرمتی کی اور اسی کہیں پھینک دیا۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مقدس صندوق کی مزید توہین سے بچانے کے لئے اسے اللّٰہ پاک کے حکم سے کسی محفوظ مقام پر معجزانہ طور پر چھپا دیا گیا۔ جس کا کسی انسان کو علم نہیں، (لیکن اب یہودی اس کی تلاش میں پورے کرۂِ اَرض کو کھود ڈالنا چاہتے ہیں)۔

کچھ عرصہ بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ظہور ہوا، اللّٰہ کے اس رسول پر ایک بار پھر یہودیوں نے حسبِ معمول مظالم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دیئے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مصلوب ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ آپ کے مصلوب ہونے کے ۷٠ سال بعد ایک بار پھر یہودیوں پر اللّٰہ کا عذاب نازل ہوا۔ اس بار اس عذاب کا نام ٹائٹس تھا۔
یہ رومی جرنیل، بابل کے بادشاہ بخت نصر سے بھی زیادہ ظالم ثابت ہوا۔ اس نے ایک دن میں لاکھوں یہودیوں کو تہہ تیغ کر دیا۔ اس نے ہیروڈس کے بنائے ہوئے عظیم الشان ہیکل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
جس کے بعد یہودی پوری دُنیا میں رُسوا و ذلیل ہو کر رہ گئے۔ لیکن اپنی ازلی فطرت سے باز نہ آنے کی وجہ سے اب یہ مزید گِری ہوئی حرکتوں پر اْتر آئے ہیں، جو جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔


اسرائیلیوں کی جانب سے ریڈ ہیفر کی قربانی کی خبریں انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، اس معاملے پر سوشل میڈیا کا کیا موقف ہے۔

غالباً 29 مارچ کو اسرائیلی دجال (جھوٹے مسیحا) کو بلانے کے لیے ایک سرخ گائے کی قربانی دیں گے، اس کے کچھ وقت کے بعد وہاں تھرڈ ٹیمپل (ہیکلِ سلیمانی) کو تیسری مرتبہ مسجد اقصٰی کو شہید کر کے تعمیر کیا جائے گا اور اسی طرح 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن کی خبریں بھی سُننے میں آئی ہیں۔

“صدیوں پر محیط سرخ ہیفر کی قربانی”

سرخ گائے کی قربانی یہودی روایت میں ایک اہم رسم ہے۔ یہودی قانون کے مطابق موسیٰ کے زمانے سے لے کر اب تک صرف نو سرخ گائے کی قربانی دی گئی ہے۔ سرخ گائے کی راکھ کو پاک کرنے کی رسم میں استعمال کیا جاتا تھا۔
یہ قربانیاں صدیوں پر محیط ہوئیں، ان کے درمیان اہم فرق تھا۔ دسویں سرخ گائے کا یہودی روایت کے مطابق انتظار کیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ یروشلم میں تیسرے ہیکل کی دوبارہ تعمیر سے منسلک پاکیزگی کی رسومات کے لیے ضروری ہے۔

وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟
یہ قربانی 2000 سال کے بعد ہو رہی ہے۔ بنیادی طور پر جب یہودی مقدس ہیکل کی تعمیر کرتے ہیں تو وہ تعمیر کے آلات کو پاک کرنے کے لیے سرخ گائے کی راکھ کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ کیا سبب بن سکتا ہے؟
یہ مقدس تورات کے مطابق اختتامی اوقات کا آغاز ہے۔ سلسلہ ایسے چلتا ہے۔۔۔
1۔ سرخ گائے کی قربانی
2۔ اوزار کو صاف کریں
3۔ الاقصٰی کو مسمار کرنا
4۔ تیسرے مندر کی تعمیر
5۔ جھوٹے مسیحا کی آمد
6۔ امام مہدی کی آمد
7۔ عیسٰی کی آمد
8۔ قیام

سرخ گائے کی قربانی اس سال کے وسط تک ہو گی (مارچ کے آخر تک جون تک) اس کی جلد، گوشت، خون اور ہڈی سمیت تمام سامان کو جلا کر پاک پانی میں ملا دیا جائے گا اور پھر وہ پانی جسم کو پاک کر دے گا۔ پادری قربانی کر رہا ہے، جس کے بعد اسے تیسرے ہیکل کی بنیاد کے اِرد گِرد سات بار چھڑکایا جائے گا۔ یہ مسیح کے دور (دجال کے دور) کا استقبال کرے گا۔
یہ قربانی زیتون کے پہاڑ پر کی جانی ہے، جو کیدور وادی کے راستے مندر میں شامل ہوتی ہے۔

جیسے ہی یہ ہو گا تو اس کے کچھ وقت کے بعد الاقصٰی کو شہید کر دیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں امام مہدی کا ظہور ہو گا۔

#دجال مشرق سے اپنے آپ کو ظاہر کرے گا، اس کا تعلق یہودی خاندان سے ہو گا۔ اسے عام طور پر ایک آنکھ کا اندھا بتایا جاتا ہے اور اس کی پیشانی پر لفظ “کافر” لکھا جائے گا۔ وہ یروشلم کو فتح کر کے پوری دنیا کا سفر کرے گا، مکہ اور مدینہ کے علاوہ ہر شہر۔

ایک جھوٹے مسیحا کے طور پر، بہت سے لوگ اس کے فریب میں آ کر اس کی صفوں میں شامل ہو جائیں گے۔ اس کی مدد شیاطین کی فوج کرے گی۔ اس کی مرضی کے سب سے زیادہ قابل اعتماد حمایتی یہودی ہوں گے، جن کے لیے وہ خدا کی مانند ہو گا۔ اس کی واپسی پر بہت سے کمزور ایمان والے لوگ اس کی زد میں آئیں گے۔

کی پہلی 10 اور آخری 10 آیات ہمیں دجال کے فتنے سے بچا سکتی ہیں۔ سورہ کہف کی پہلی دس آیات حفظ کرنے کی کوشش کریں۔ اسے روزانہ پڑھنے کی کوشش کریں۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ برائے مہربانی اس حوالے سے آگاہی بڑھانے کی کوشش کریں۔ یہ ہماری اُمت کا سب سے بڑا، سخت اور مشکل فتنہ ہے اور بہت سے لوگ اس سے ناواقف ہیں۔ براہِ کرم اس کے بارے میں جانیں اور اپنا ایمان بنانے کی کوشش کریں، کیونکہ دجال ہمارے ایمان سے کھیلنے والا ہے۔

اللّٰہ مسجد اقصٰی اور فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرمائے۔ اللّٰہ ہم سب مسلمانوں میں اتحاد قائم کرے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
(آمین یارب العالمین)

.سنہری الفاظ
16/01/2024

.سنہری الفاظ



28/11/2023

‏تم اپنے رَبّ سے معافی مانگو، پھر اسی کی طرف رُجوع کرو یقین رکھو کہ میرا رَبّ بڑا مہربان، بہت محبت کرنے
والا ہے ❤️

15/09/2023

ᶠᵒˡˡᵒʷ🔵ˡⁱᵏᵉ🔴ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ🟠ˢʰᵃʳᵉ

islamic stories in urdu

26/08/2023

Malka Zubaida Ko Allah Pak Key Ziyarat | ملکہ زبیدہ کو اللہ تعالیٰ کی زیارت
sabaq amooz waqeat

ایمان کامل پیج کے معزز نازرین السلام علیکم
دوستوں آج ہم آپ کو اس ویڈیو میں خلیفہ ہارون الرشید کی ملکہ "زبیدہ خاتون" کا ایک واقعہ سنائیں گے

🗣









🗣 Top Search Keyword

emanekamal,
eman e kamal,
islamic stories,
suche waqeat,
islamic video,
eman e kamal,
islamic bayyan,
islamic kahaniyan,
sabaq amooz waqeat,
sabaq amooz kahaniya,
islamic waqeat,
suche kahaniyan,
tarikh islam ke waqiat,
malka zubaida

🗣 Thank you for watching my video
please don't forget to click the follow button ❤️
Shukriya,

Address

Taranda Muhammad Panah
Liaquatpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eman e Kamal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies